কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قسموں اور نذروں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৯৭ টি

হাদীস নং: ৪৬৬০০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46588 حسن کی روایت ہے کہ ایک عورت دشمن میں پھنس گئی جب کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی بھی دشمنوں کے پاس تھی چانچہ وہ عورت اونٹنی کے قریب ہوئی اور اس پر سوار ہوگئی عورت نے نذر مان لی کہ اگر دشمن سے اسے نجات مل گئی تو یہی اونٹنی ذبح کرے گی چنانچہ عورت صبح صبح دشمن سے نجات پاکر مدینہ پہنچ گئی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر کی گئی آپ نے فرمایا : اس عورت نے اونٹنی کو بہت برا بدلہ دیا، اللہ تعالیٰ کی معصیت میں نذر نہیں ہوتی اور نہ ہی اس چیز میں نذر ہوتی ہے جو اپنی ملکیت میں نہ ہو۔ رواہ عبدالرزاق
46588- عن الحسن أن امرأة كانت في العدو وكانت ناقة النبي صلى الله عليه وسلم في العدو، فدنت المرأة منها فجلست على عجزها، فنذرت دمها إن نجت، فأصبحت بالمدينة، فأخبر النبي صلى الله عليه وسلم خبرها، فقال: بئس ما جزيتها، لا نذر في معصية الله، ولا نذر فيما لا تملك. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46589 ابن مسیب کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس سے گزرے جو دھوپ میں کھڑا تھا، آپ نے اس کی وجہ پوچھی اس نے کہا : میں نے دھوپ میں کھڑے ہونے کی نذر مان رکھی ہے۔ اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کو یاد کرو۔ رواہ عبدالرزاق
46589- عن ابن المسيب قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم برجل قائم في الشمس فسأل عنه، فقال: هو قانت، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: "اذكر الله. "
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46590 طاؤ وس کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابواسرائیل کے پاس سے گزرے جب کہ ابواسرائیل دھوپ میں کھڑے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی وجہ دریافت کی صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : اس شخص نے دھوپ میں کھڑے ہونے کی نذر مان رکھی ہے اور یہ کہ ہو روزہ میں رہے گا اور کسی سے ۔ کلام بھی نہیں کرے گا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنا روزہ مکمل کرو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو اور سائے میں بیٹھو۔ رواہ عبدالرزاق
46590- عن طاوس قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم بأبي إسرائيل وهو قائم في الشمس، فسأل عنه، فقالوا: نذر أن يقوم في الشمس وأن يصوم ولا يتكلم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "امض لصومك واذكر الله واجلس في الظل. " عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46591 طاؤ وس کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف لائے جب کہ ابواسرائیل نماز پڑھ رہے تھے کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ابواسرائیل یہ رہا۔ نہ یہ بولتا نہ لوگوں سے ۔ کلام کرتا ہے اور نہ ہی سائے میں بیٹھتا ہے اور یہ روز رکھنا چاہتا ہے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے چاہیے کہ بیٹھتا جائے لوگوں سے ۔ کلام کرے کھڑا ہوجائے اور سائے میں بیٹھے۔ رواہ عبدالرزاق
46591- عن طاوس قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم المسجد وأبو إسرائيل يصلي، فقيل للنبي صلى الله عليه وسلم: هو ذا يا رسول! لا يقعد ولا يكلم الناس ولا يستظل وهو يريد الصيام، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ليقعد وليكلم الناس وليقم وليستظل. " عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46592 عکرمہ کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو کھڑا دیکھا میرا گمان ہے کہ راوی نے کہا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطاب ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ نے فرمایا : اس کے کھڑے ہونے کی کیا وجہ ہے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : یہ ابواسرائیل ہے اس نے نذر مان رکھی ہے کہ وہ ایک دن دھوپ میں کھڑا ہوگا روزے میں رہے گا اور کسی سے ۔ کلام بھی نہیں کرے گا۔ آپ نے فرمایا : اسے چاہیے کہ بیٹھ جائے لوگوں سے ۔ کلام کرے سائے میں بیٹھے اور اپناروزہ مکمل کرے۔ رواہ عبدالرزاق
46592- عن عكرمة أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى رجلا قائما - حسبت أنه قال: والنبي صلى الله عليه وسلم يخطب - فقال: "ما شأن هذا؟ فقالوا: هذا أبو إسرائيل، جعل على نفسه نذرا أن يقوم يوما في الشمس ويصومه ولا يتكلم، قال: فليجلس وليستظل وليتكلم وليتم صيامه. " عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46593 ابن سیرین کی روایت ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ اس کے ہاں جب بھی کوئی بچہ پیدا ہوگا وہ دودھ دوھے گا خود پیے گا اور پھر اپنے باپ کو پلائے گ اور باپ کو لے کر حج بھی کرے گا چنانچہ اس اس کے یہاں جو اولاد بھی پیدا ہوئی اس نے ایسا ہی کیا پھر اس کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا اس نے دودھ دوہا خود بھی پیا اور اپنے باپ کو بھی پلایا لیکن حج کرنے سے قبل ہی اس کا باپ مرگیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کیا آپ نے فرمایا : اپنی والد کی طرف سے حج کرو۔۔ رواہ ابن جریر
46593-عن ابن سيرين أن رجلا نذر: كلما ولد له ولد حتى يحلب ويصر فيشرب ويسقي أباه إلا حج وحج به، قال: ففعل ذلك بأولاده، ثم ولد له ولد، فبلغ حتى حلب وصر وشرب وسقى أباه، فمات أبوه قبل أن يحج به، فسأل النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: "حج عن أبيك. " ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46594 یحییٰ بن ابی کثیر کہتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک عورت کے پاس سے گزرے جو اپنے بال بکھیرے ہوئے اور ننگے پاؤں چل رہی تھی آپ (رض) نے اس عورت سے پردہ کرکے فرمایا : اس عورت کی یہ کیسی حالت ہے ؟ صحابہ کرام (رض) نے جواب دیا : اس عورت نے بکھرے بالوں کے ساتھ ننگے پاؤں چلنے کی نذر مان رکھی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حکم دیا کہ جادر اوڑھے اور جوتے پہنے۔ رواہ عبدالرزاق
46594- عن يحيى بن أبي كثير قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم بامرأة ناشرة شعرها، حافية، فاستتر منها ثم قال: "ما شأنها؟ فقالوا: نذرت أن تمشي حافية ناشرة شعرها، فأمرها النبي صلى الله عليه وسلم أن تختمر وتنتعل. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیدل حج کرنے کی نذر
46595 یحییٰ بن ابی کثیر کی روایت ہے عقبہ بن عامہ (رض) کی بہن نے بیت اللہ تک پیدل چلنے کی نذر مان رکھی تھی عقبہ بن عامر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : تو آپ نے فرمایا : وہ سوار ہوجائے عقبہ (رض) نے دوسری بار پوچھا آپ نے فرمایا : سوار ہوجائے عقبہ (رض) نے تیسری بار پھر یہی سوال کیا آپ نے تیسری بار بھی فرمایا کہ سوار ہوجائے اللہ تعالیٰ اس کے پیدل چلنے سے بےنیاز ہے۔۔ رواہ عبدالرزاق
46595- عن يحيى بن أبي كثير أن عقبة بن عامر سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن أخت له نذرت أن تمشي إلى البيت، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "لتركب، ثم سأله الثانية فقال: لتركب، ثم سأله الثالثة فقال: لتركب فإن الله غني عن مشيها. " عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46596 جب تم صنعاء کی مسجد میں جاؤ تو اسے ایک پہاڑ جسے صہیر کہا جاتا ہے اس کو دائیں طرف رکھو۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن جابر بن عیسیٰ خزاعی
46596- "إذا أتيت مسجد صنعاء فاجعله عن يمين جبل يقال له صبير. " طس - عن وبر بن عيسى الخزاعي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬০৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46597 خبردار ! اگر تم اسے قتل کرو گے تو یہ پہلا اور آخری فتنہ ہوگا۔ رواہ الطبرانی عن ابی بکر
46597- "أما! إنكم لو قتلتموه لكان أول فتنة وآخرها. " طب - عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46598 آدمی کے لیے وہی کچھ ہے جس سے اس کے امام کا دل خوش ہوجائے۔۔ رواہ الطبرانی عن معاذ
46598- "إنما للمرء ما طابت به نفس إمامه. " طب - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46599 عربی کا عجمی سے بغض رکھنا نفاق ہے۔ رواہ ابن لال عن انس
46599- "بغض العربي للمولى نفاق. " ابن لال - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46600 جو موقین (موٹے موزے) اور موزوں کے کھڑے حصہ پر بھی مسح کرو۔۔ رواہ الحاکم عن بلال
46600- "تمسحوا على الأمواق والنصب. " ك - عن بلال".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46601 رکھ دو اور جلدی کرو ۔ رواہ الحاکم والبیہقی عن ابن عباس
46601- "ضعوا وتعجلوا. " ك، ق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46602 اللہ تعالیٰ نے معاشرت میں برکت رکھی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو قمیص پہنائی اور انصار کے ایک آدمی کو بھی قمیص پہنائی اور ان سے ایک غلام بھی آزاد کیا : میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جو اس نے اپنی قدرت سے یہ سب کچھ ہمیں عطا کیا۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر
46602- "لقد بارك الله في العشرة، كسا الله نبيه قميصا ورجلا من الأنصار قميصا، وأعتق الله منها رقبة، وأحمد الله الذي رزقنا هذا بقدرته. " طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46603 اگر ابھی ابھی میں تمہاری بات مان لیتا اور اسے قتل کردیتا وہ آتش دوزخ میں داخل ہوجاتا۔ یعنی حکم بن کیسان۔ رواہ ابن سعد بن الزھری مرسلاً
46603- "لو أطعتكم فيه آنفا فقتلته دخل النار - يعني الحكم ابن كيسان. " ابن سعد - عن الزهري مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46604 اے لوگو ! یہ ہلکا پن کیسا ہے اور یہ خون کیسا نکلا ہوا ہے ؟ کیا تم ایسا کرنے سے عاجز رہے جیسا کہ ان دو مومن مردوں نے کیا ہے۔۔ رواہ الحاکم عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ
46604- "يا أيها الناس! ما هذه الخفة؟ ما هذا النزف؟ أعجزتم أن تصنعوا كما صنع هذان الرجلان المؤمنان. " ك - عن عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46605 زخموں کا فیصلہ کیا تھا۔ رواہ احمد بن حنبل عن علی وابن مسعود
46605- "قضى بالجوارح. " حم - عن علي وابن مسعود معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46606 زندگی بہت اچھی ہے اگر نہ ہو تو موت بن جاتی ہے۔ رواہ مسدد عن ام سلیم الاشجعیۃ
46606- "نعم الغبة 1 إن لم تكن فيها ميتة. " مسدد - عن أم سليم الأشجعية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৬৬১৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاتمہ۔۔۔متفرق از حصہ اقوال کچھ اقوال جو کسی بات سے متعلق ہوسکتے تھے وہ میں نے اس بات میں ذکر کردیئے ہیں : از حصہ اکمال
46607 اے کمینے اپنے پیچھے رہو۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن زینب بنت ام سلمۃ
46607- "وراءك أي لكاع. " طس - عن زينب بنت أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক: