কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قسموں اور نذروں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৯৭ টি
হাদীস নং: ৪৬৫৬০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعہ قسمیں
46548” مسند عدی بن عمیر “ امراء لقیس اور حضرت موت کے ایک شخص کے درمیان کچھ جھگڑا کھڑا ہوگیا وہ دونوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں فیصلہ کرنے حاضر ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرمی سے فرمایا تمہارے پاس گواہ ہیں تو پیش کردو ورنہ تمہارے مدمقابل سے قسم لی جائے گی حضرت حرمی نے کہا : اگر اس نے قسم کھالی یہ تو میری زمین لے اڑے گا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے جھوٹی قسم کھا کر کسی کا مال چھینا وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا دراں حالیکہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غضبناک ہوں گے ۔ امراء القیس (رض) نے عرض کیا : جو شخص یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ اس کا حق ہے اسے چھوڑ دے اس کے لیے کیا انعام ہے ؟ فرمایا : اس کے لیے جنت ہے عرض کیا : آپ گواہ رہیں میں نے زمین سے دستبرداری کردی ہے۔ رواہ ابونعیم فی المعرفۃ
46548- "مسند عدي بن عمير" كان بين امرئ القيس ورجل من حضرموت خصومة، فارتفعا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال للحضرمي: بينتك وإلا فيمينه، قال: يا رسول الله! إن حلف ذهب بأرضي، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من حلف على يمين كاذبة ليقتطع بها مالا لقي الله وهو عليه غضبان، فقال: يا رسول الله! فما لمن تركها وهو يعلم أنه حق، قال: الجنة، قال: فإني أشهدك أني قد تركتها. "أبو نعيم في المعرفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46549 ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ اگر کسی نے قسم کھائی کہ وہ اپنے غلام کو مارے گا اس کی قسم کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اپنے غلام کو نہ مارے اور یہ کفارہ کے ساتھ زیادہ اچھی ہوگی۔ رواہ عبدالرزاق
(46549 -) عن ابن عباس قال : من حلف على ملك يمينه أن يضربه فان كفارة يمينه أن لا يضربه ، وهي مع الكفارة حسنة (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46550 ابن عباس (رض) نے کفارہ قسم کے متعلق فرمایا : ہر مسکین کے لیے گندم کا ایک مدہوگا۔۔ رواہ عبدالرزاق
(46550 -) عن ابن عباس في كفارة اليمين قال : مد من حنطة لكل مسكين (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46551 ابن عباس (رض) فرماتے ہیں جو شخص قسم میں استثناء کردے وہ حانث نہیں ہوگا اور نہ ہی اس پر کفارہ ہوتا ہے۔ رواہ عبدالرزاق
(46551 -) عن ابن عباس قال : من استثنى فلا حنث عليه ولا كفارة (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46552 حضرت عائشہ (رض) سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنا سارا مال کعبہ کی نذر کردے یا فی سبیل اللہ صدقہ کردے حالانکہ وہ مال اس کے اور اس کی پھوپھی کے درمیان مشترک ہو حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : یہ قسم ہے اس پر قسم والا ہی کفارہ دیا جائے گا۔ رواہ عبدالرزاق
(46552 -) عن عائشة أنها سئلت عن رججعل كل مال له في رتاج الكعبة أو في سبيل الله في شئ كان بينه وبين عمة له ، فقالت : يمين يكفره ما يكفر اليمين (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46553 ابن عمر (رض) فرماتے ہیں جب کوئی شخص قسم کے کفارہ میں کوئی چیز نہ پاتا ہو جو مسکینوں کو کھلائے تو وہ تین دن روزے رکھے۔ رواہ عبدالرزاق
46553- عن ابن عمر قال: إذا لم يجد ما يطعم في كفارة اليمين صام ثلاثة أيام. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46554 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ جب کئی مرتبہ قسم کھائی جائے اس کا کفارہ ایک ہی ہوگا۔۔ رواہ عبدالرزاق
46554- عن ابن عمر قال: إذا أقسمت مرارا فكفارة واحدة. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46555 بن عمر (رض) اور زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لیے دو مدگندم دینی ہوگی۔۔ رواہ عبدالرزاق
46555- عن ابن عمر وزيد بن ثابت في كفارة اليمين قالا: مدين من حنطة لكل مسكين. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46556 ابن عمر (رض) فرماتے ہیں جس شخص نے قسم کھائی اور ساتھ ان شاء اللہ کہہ دیا اس پر کفارہ نہیں آتا۔
46556- عن ابن عمر قال: من حلف فقال: والله إن شاء الله! فليس عليه كفارة. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৬৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46557 حضرت علی (رض) نے اس آیت ” فکفارتہ اطعام عشرۃ مساکین “ (یہ قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے) کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا : مسکینوں کو صبح اور شام کا کھانا کھلانا ہے اگر چاہو تو روئی اور گوشت کھلاؤ چاہو تو روٹی اور تیل کھلاؤ یا روٹی اور مکھن یا روٹی اور کھجور۔۔ رواہ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم
46557- عن علي في قوله تعالى: {فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ} قال تغديهم وتعشيهم، إن شئت خبزا ولحما أو خبزا وزيتا، أو خبزا وسمنا أو خبزا وتمرا. "عبد بن حميد، وابن جرير، وابن المنذر، وابن أبي حاتم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭০
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46558 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : قسم کا کفارہ دس مسکینوں کا کھانا کھلانا ہے ہر مسکین کو نصف صاع گندم دینی ہوگی۔۔ رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ وعبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم وابوالشیخ
46558- عن علي قال: كفارة اليمين إطعام عشرة مساكين لكل مسكين نصف صاع من حنطة. "عب، ش، وعبد بن حميد، وابن جرير، وابن أبي حاتم، وأبو الشيخ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭১
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قسم کا کفارہ
46559 حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : قسم کا کفارہ ایک صاع جو یا نصف صاع گندم ہے۔۔ رواہ عبدالرزاق
46559- عن علي في كفارة اليمين قال: صاع من شعير أو نصف صاع من قمح (عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭২
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46560 حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں نے جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ میں ایک رات مسجد حرام میں اعتکاف کروں گا ایک روایت ہے میں کہ ایک دن اعتکاف کروں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی نذر پوری کرو۔ رواہ الطبرانی واحمد بن حنبل والدارمی والبخاری مسلم والترمذی وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ وابن الج اور د وابویعلی وابن جریر والبیہقی
46560- عن عمر قال قلت: يا رسول الله! إني نذرت في الجاهلية أن اعتكف في المسجد الحرام ليلة - وفي لفظ: يوما، قال: "فأوف نذرك. " ط، حم، والدارمي، خ، م 1، ت، د، ن - هـ، وابن الجارود، ع، وابن جرير، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭৩
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46561 حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے جاہلیت میں ایک نذر مانی تھی جب میں اسلام لایا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق پوچھا آپ نے فرمایا : اپنی نذر پوری کرو۔۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
46561- عن عمر قال: نذرت نذرا في الجاهلية ثم أسلمت فسألت النبي صلى الله عليه وسلم، فأمرني أن أوفي بنذري. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭৪
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46562 حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے جاہلیت میں نذر مانی ہوئی تھی جب میں اسلام لایا تو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق دریافت کیا آپ نے مجھے نذر پوری کرنے کا حکم دیا۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
46562- عن عمر قال: نذرت نذرا في الجاهلية، فسألت النبي صلى الله عليه وسلم بعد ما أسلمت، فأمرني أن أوفي نذري. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭৫
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46463 حضرت علی فرماتے ہیں : جو شخص بیت اللہ تک پیدل چلنے کی نذر مانے تو اسے پیدال ہی چلنا چاہیے اور اگر تھک جائے تو سوار ہوجائے اور بطور ہدی کے اونٹ لیتا جائے۔ رواہ عبدالرزاق
46563- عن علي فيمن نذر أن يمشي إلى البيت قال يمشي، فإذا أعيا ركب ويهدي جزورا. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭৬
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46564 ۔۔۔ حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہوتا ہے۔ رواہ عبدالرزاق۔
46564- عن جابر قال: النذر كفارته كفارة يمين. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭৭
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46565 ۔ مسند خواب بن جبیر “ ایک مرتبہ میں بیمار پڑگیا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری عیادت کے لیے تشریف لائے جب میں تندرست ہوگیا تو آپ نے فرمایا : اے خوات تمہارا جسم تندرست ہوچکا ہے لہٰذا اللہ تعالیٰ کے ساتھ وعدہ کیا ہے وہ پورا کرو میں نے عرض کیا میں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی وعدہ نہیں کیا : آپ نے فرمایا : جو مریض بھی حالت مرض میں کسی بھلائی کی نیت کرلیتا ہے وہ اس پر واجب ہوجاتی ہے لہٰذا اللہ کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرو۔۔ رواہ الطبرانی وابن عساکر
46565- "مسند خوات بن جبير" مرضت فعادني النبي صلى الله عليه وسلم، فلما برأت قال: "صح جسمك يا خوات! ف لله بما وعدته، قلت: ما وعدت الله شيئا، قال: إنه ليس من مريض مرض إلا نوى شيئا من الخير، فف لله بما وعدته. " طب، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭৮
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46566 خوات جبیر، سعید بن ابی سعید سے روایت نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) کو کہتے سنا میں کبھی نذر نہیں منوں گا اور نہ ہی کبھی اعتکاف بیٹھوں گا۔ رواہ عبدالرزاق
46566- عن خوات بن جبير عن سعيد بن أبي سعيد أنه سمع أبا هريرة يقول: لا أنذر أبدا، ولا أعتكف أبدا. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬৫৭৯
قسموں اور نذروں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نذر کا بیان
46567” مسند ابن عباس “ حضرت سعد بن عبادہ (رض) نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ ان کی والدہ کے ذمہ ایک نذر ہے آپ نے انھیں نذر پوری کرنے کا حکم دیا۔۔ رواہ عبدالرزاق
46567- "مسند ابن عباس" إن سعد بن عبادة سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نذر كان على أمه، فأمره بقضائه. "عب".
তাহকীক: