কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
سفر کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮১ টি
হাদীস নং: ১৭৫০৯
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17509 جب تم میں سے کوئی سفر سے آئے تو رات کو گھر نہ آئے اور آتے ہوئے اپنے تھیلے میں کچھ ڈال لائے خواہ پتھر ہوں۔ مسند الفردوس للدیلمی عن ابن عمر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 626، الضعیفۃ 1437 ۔
ہدیہ لانے سے متعلق مذکورہ احادیث ضعیف ہیں۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 626، الضعیفۃ 1437 ۔
ہدیہ لانے سے متعلق مذکورہ احادیث ضعیف ہیں۔
17509- "إذا قدم أحدكم من سفر فلا يدخل ليلا وليضع في خرجه ولو حجرا". "فر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১০
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17510 جب تم سفر پر ہو تو کہیں بھی پڑاؤ تھوڑا رکھو۔ ابونعیم عن ابن عباس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے علامہ مناوی (رح) فرماتے ہیں دیلمی نے بھی اس کی نقل کیا ہے اس میں حسن بن علی الاھوازی راوی ہے جس کے متعلق امام ذہبی (رح) نے فرمایا کہ امام ابن عساکر نے اس کو کذب کے ساتھ مہتم کیا ہے۔ فیض القدیر 435/1 نیز دیکھئے ضعیف الجامع 685 ۔

17510- "إذا كنتم في سفر فأقلوا المكث في المنازل". "أبو نعيم عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১১
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17511 جب تم میں سے کوئی کسی جگہ پڑاؤ ڈالے اور وہاں دوپہر کو دو گھڑی آرام کرے تو پھر وہاں کم از کم دو رکعت پڑھے بغیر وہاں سے کوئی کوچ نہ کرے۔ الکامل لا بن عدی عن ابوہریرہ (رض)
کلام : امام سیوطی (رح) نے اس حدیث پر ضعف کا اشارہ فرمایا ہے اور علامہ مناوی (رح) نے اس پر کوئی کلام نہیں کیا ۔ فیض القدیر 446/1
کلام : امام سیوطی (رح) نے اس حدیث پر ضعف کا اشارہ فرمایا ہے اور علامہ مناوی (رح) نے اس پر کوئی کلام نہیں کیا ۔ فیض القدیر 446/1
17511- "إذا نزل أحدكم منزلا فقال فيه فلا يرحل حتى يصلي ركعتين". "عد عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১২
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17512 جب تم میں سے کوئی کسی مقام پر اترے تو یہ کلمات پڑھے :
اعوذبک بکلمات اللہ التامات من شر ماخلق، میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے تام کلمات کے ساتھ اس کی مخلوق کے شر سے۔ پھر اس کو کوئی چیز وہاں ضرر نہ پہنچا سکے گی حتیٰ کہ وہاں سے کوچ کرجائے۔
مسلم عن خولہ بنت حکیم

17512- "إذا نزل أحدكم منزلا فليقل: أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق فإنه لا يضره شيء حتى يرتحل منه". "م عن خولة بنت حكيم"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১৩
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17513 میری امت جب سمندر (یا پانی) میں سفر کرے تو اس کو غرق ہونے سے بچانے کے لیے یہ کلمات امان ہیں :
بسم اللہ مجراھا ومرساھا، الآیۃ،
اللہ کے نام سے اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا۔
وماقدرو اللہ حق قدرہ۔ الآیۃ۔
اور نہیں قدر کی انھوں نے اللہ کی (جیسا کہ اس کی) قدر کا حق (تھا) ۔
مسند ابی یعلی، ابن السنی عن الحسین
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 684، ضعیف الجامع 1248 ۔

17513- "أمان لأمتي من الغرق إذا ركبوا في البحر أن يقولوا: {بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا} الآية، {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ} الآية". "ع وابن السني عن الحسين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১৪
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17814 تم اپنے بھائیوں کے پاس پہنچنے والے ہو۔ لہٰذا اپنے کجاو وں کو صحیح کرلو اور اپنے لباس درست کرلوگو یا تم لوگوں میں بڑے اور معزز ہوجاؤ بیشک اللہ پاک گندی بات کو اور گندے کاموں کو ناپسند کرتا ہے۔
مسند احمد، ابوداؤد، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی عن سھل بن الحنظلیۃ، 17164
کلام : ضعیف الجامع 2039 ۔
مسند احمد، ابوداؤد، مستدرک الحاکم، شعب الایمان للبیہقی عن سھل بن الحنظلیۃ، 17164
کلام : ضعیف الجامع 2039 ۔
17514- "إنكم قادمون على إخوانكم فأصلحوا رحالكم وأصلحوا لباسكم حتى تكونوا كأنكم شامة في الناس فإن الله لا يحب الفحش ولا التفحش". "حم د ك هب عن سهل بن الحنظلية". مر برقم [17164] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১৫
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17515 ایک سواری شیطان ہے دو سواریاں دو شیطان ہیں اور تین سواریاں قافلہ ہے۔
مسند احمد، ابوداؤد، الترمذی، مستدرک الحاکم عن ابن عمرو
مسند احمد، ابوداؤد، الترمذی، مستدرک الحاکم عن ابن عمرو
17515- "الراكب شيطان والراكبان شيطانان والثلاثة ركب". "حم د ت ك عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১৬
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17516 شیطان ایک کو اور دو کو ورغلا لیتا ہے لیکن جب تین ہوتے ہیں تو ان کو نہیں ورغلا سکتا۔
مسند البزار عن ابوہریرہ (رض)
کلام : ضعیف الجامع 3455، کشف الخفاء 1074 ۔
مسند البزار عن ابوہریرہ (رض)
کلام : ضعیف الجامع 3455، کشف الخفاء 1074 ۔
17516- "الشيطان يهم بالواحد والإثنين فإذا كانوا ثلاثة لم يهم بهم". "البزار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১৭
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17517 قوم کا سردار ان کا خادم ہے۔
ابن ماجہ عن ابی قتادہ ۔ الخطیب فی التاریخ عن ابن عباس (رض)
کلام : مذکورہ حدیث ابن ماجہ میں نہیں ہے۔ امام عجلونی نے اس کو کشف الخفاء میں ذکر کیا اور اس کے تمام طرق بھی ذکر کیے اور خلاصہ فرمایا : حدیث ضعیف ہے ، لیکن تعدد طرق کی وجہ سے اس کو حسن لغیرہ بھی کہا گیا ہے۔ یقول المتر جم ضعیف راجح ہے : دیکھئے : التمیز 91 م الشذرۃ 505، ضعیف الجامع 3323 ۔

17517- "سيد القوم خادمهم". "هـ عن أبي قتادة، خط عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১৮
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17518 قوم کا سرداران کا خادم ہوتا ہے۔ قوم کو پلانے والا آخر میں پیتا ہے۔
ابونعیم فی الاربعین الصوفیۃ عن انس (رض)
ابونعیم فی الاربعین الصوفیۃ عن انس (رض)
17518- "سيد القوم خادمهم وساقيهم آخرهم شربا ". "أبو نعيم في الأربعين الصوفية عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১৯
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17519 سفر میں قوم کا سردار (اور امیر) ان کا خدمت گار ہوتا ہے۔
کلام : روایت ضعیف ہے : اسنی امطالب 766، ضعیف الجامع 3324 ۔
جو خدمت میں سب سے سبقت لے جائے اس سے دوسرے کسی عمل کے ساتھ سبقت نہیں لے جاسکتے سوائے شہادت کے۔ الحاکم فی التاریخ، شعب الایمان للبیہقی عن سھل بن سعد
کلام : روایت ضعیف ہے : اسنی المطالب 766 الشذرۃ 505، ضعیف الجامع 3325 ۔

17519- "سيد القوم في السفر خادمهم فمن سبقهم بخدمة لم يسبقوه بعمل إلا الشهادة". "ك في تاريخه، هب عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২০
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17520 آج۔ دوران سفر روزہ نہ رکھنے والے اجر لے گئے۔
مسند احمد، البخاری ، مسلم النسائی عن انس (رض)
مسند احمد، البخاری ، مسلم النسائی عن انس (رض)
17520- "ذهب المفطرون اليوم بالأجر". "حم ق ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২১
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17521 سفر عذاب کا ٹکڑا ہے، تم میں سے کسی کو اس کے کھانے ، پینے اور نیند سے روک دیتا ہے، پس جب مسافر اپنا کام پورا کرلے تو واپسی میں جلدی کرے۔
موطا امام مالک، مسند احمد، البخاری، مسلم، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
موطا امام مالک، مسند احمد، البخاری، مسلم، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
17521- "السفر قطعة من العذاب يمنع أحدكم طعامه وشرابه ونومه فإذا قضى أحدكم نهمته من وجهه فليعجل الرجوع". "مالك حم ق هـ عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২২
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17522 جب کوئی قوم سفر پر چلے تو اپنے نان نفقے (طعام وغیرہ) کو کسی ایک کے پاس جمع کرادے یہ ان کے لیے زیادہ خوش دلی کا باعث ہے اور اچھے اخلاق کی نشانی ہے۔
الحکیم عن ابن عمر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 292 ۔
الحکیم عن ابن عمر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 292 ۔
17522- " إذا اجتمع القوم في سفر فليجمعوا نفقاتهم عند أحدهم فإنه أطيب لنفوسهم وأحسن لأخلاقهم". "الحكيم عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২৩
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17523 جس کے پاس زائد سواری ہو وہ اس کو دیدے جس کے پاس سواری نہ ہو۔ اور جس کے پاس زائد توشہ (طعام وغیرہ) ہو وہ اس کو دیدے جس کے پاس توشہ نہ ہو۔
مسند احمد، مسلم، ابوداؤد عن ابی سعید (رض)
مسند احمد، مسلم، ابوداؤد عن ابی سعید (رض)
17523- "من كان معه فضل ظهر فليعد به على من لا ظهر له ومن كان معه فضل من زاد فليعد به على من لا زاد له". "حم، م، د عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২৪
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17524 جب تم کسی زمین پر گزرو جس کے رہنے والوں کو اللہ نے (عذاب میں) ہلاک کردیا ہو تو وہاں سے جلدی کوچ کر جاؤ۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض)
17524- " إذا مررتم بأرض قد أهلك الله أهلها فأجدوا السير". "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২৫
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17525 شیطان ایک اور دو کو ورغلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جب تین ہوئے ہیں تو ان کو ورغلانے کا خیال نہیں کرتا۔ مسند البزار عن ابوہریرہ (رض)
کلام : ضعیف الجامع 1482 ۔
کلام : ضعیف الجامع 1482 ۔
17525- "إن الشيطان يهم بالواحد ويهم بالإثنين فإذا كانوا ثلاثة لم يهم بهم". "البزار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২৬
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17526 اے جبیر کیا تو چاہتا ہے کہ جب تو سفر پر نکلے تو سب سے زیادہ اچھی حالت میں اور زیادہ توشے والا ہو تو پھر یہ پانچ سورتیں پڑھ لیا کر :
قل یا ایھا الکفرون، اذا جاء نصر اللہ والفتح، قل ھواللہ احمد، قل اعوذ برالفلق اور قل اعوذبرب الناس، اور ہر سورت کے شروع اور آخر میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا رہ۔
مسند ابی یعلی ، الضیاء عن جبیر بن مطعم

17526- "أتحب يا جبير إذا خرجت سفرا أن تكون من أمثل أصحابك هيئة وأكثرهم زادا؟ اقرأ هذه السور الخمس {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} و {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ} و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} و {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} و {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} وافتح كل سورة ببسم الله الرحمن الرحيم واختم ببسم الله الرحمن الرحيم". "ع والضياء عن جبير بن مطعم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২৭
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17527 اے کثم غیر قوم کے ساتھ مل کر جہاد کر تیرے اخلاق اچھے ہوجائیں گے۔ اپنے رفقاء پر تو معزز ہوجائے گا۔ اک اکثم ! بہترین سفر کے ساتھی چار ہیں بہترین مقدمۃ الجیش چالیس آدمیوں کا ہے بہترین سریہ چار سو آدمیوں کا ہے بہترین لشکر چار ہزار آدمیوں کا ہے اور بارہ ہزار کا لشکر قلت کی وجہ سے مغلوب نہیں ہوسکتا۔ ابن ماجہ عن انس (رض)
کلام : روایت کی سند ضعیف ہے۔ اور حدیث باطل ہے دیکھئے زوائد ابن ماجہ رقم 2827 ۔ دیکھئے ضعیف الجامع 6379 ۔
کلام : روایت کی سند ضعیف ہے۔ اور حدیث باطل ہے دیکھئے زوائد ابن ماجہ رقم 2827 ۔ دیکھئے ضعیف الجامع 6379 ۔
17527- "يا أكثم اغز مع غير قومك يحسن خلقك وتكرم على رفقائك، يا أكثم خير الرفقاء أربعة [وخير الطلائع أربعون] وخير السرايا أربعمائة وخير الجيوش أربعة آلاف، ولن يغلب اثنا عشر ألفا من قلة". "هـ عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫২৮
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17528 اے گروہ مہاجرین و انصار ! تمہارے کچھ بھائی ایسے ہیں جن کے پاس مال ہے اور نہ ان کا کوئی خاندان۔ لہٰذا تم ایک ایک یا دو دو یا تین آدمیوں کو اپنے ساتھ ملا لو۔
ابوداؤد، مستدرک الحاکم عن جابر (رض)
ابوداؤد، مستدرک الحاکم عن جابر (رض)
17528- "يا معشر المهاجرين والأنصار إن من إخوانكم قوما ليس لهم مال ولا عشيرة فليضم أحدكم إليه الرجلين أو الثلاثة". "د، ك عن جابر"
তাহকীক: