কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
سفر کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮১ টি
হাদীস নং: ১৭৪৮৯
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17489 اے اللہ ! مسافت کی دوری اس کے لیے لپیٹ دے اور سفر کو اس پر آسان کردے۔
الترمذی حسن، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)
الترمذی حسن، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)
17489- " اللهم اطوِ له البعد وهون عليه السفر". "ت: حسن ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯০
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17490 نصیب والوں اور خوشحال لوگوں کے ساتھ سفر کرو۔
مسند الفردوس للدیلمی عن معاذ (رض)
مسند الفردوس للدیلمی عن معاذ (رض)
17490- "سافروا مع ذوي الجدود والميسرة". "فر عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯১
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17491 جب تم میں سے کسی کا سفر طویل ہوجائے تو وہ رات کے وقت گھر واپس نہ آئے۔
مسند احمد، البخاری ، مسلم عن جابر (رض)
مسند احمد، البخاری ، مسلم عن جابر (رض)
17491- "إذا طال أحدكم الغيبة فلا يطرق أهله ليلا". "حم ق عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯২
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17492 جب تو رات کو داخل ہو تو رات کو اپنے گھر والوں کے پاس نہ جا، تاکہ عورت زیر ناف بال صاف کرلے اور پراگندہ بالوں والی اپنے بال سنوار لے۔ البخاری عن جابر (رض)
17492- "إذا دخلت ليلا فلا تدخل على أهلك حتى تستحد المغيبة وتمتشط الشعثة". "خ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৩
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17493 جب تم میں سے کوئی رات کو آئے تو اپنے گھر والوں کے پاس رات کو نہ آجائے تاکہ عورت زیر ناف بال صاف کرلے اور اپنے بال سنوار لے۔ مسلم عن جابر (رض)
17493- "إذا قدم أحدكم ليلا فلا يأتين أهله طروقا حتى تستحد المغيبة وتمتشط الشعثة". "م عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৪
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17494 مہلت دو کہیں ہم رال کو داخل ہوجائیں تاکہ پراگندہ بالوں والی بال درست کرلے اور زیر ناف بال چھوڑنے والی عورت اپنے بالوں کی صفائی کرلے۔
البخاری، مسلم، ابوداؤد، النسائی عن جابر (رض)
البخاری، مسلم، ابوداؤد، النسائی عن جابر (رض)
17494- "أمهلوا حتى ندخل ليلا لكي تمتشط الشعثة وتستحد المغيبة". "ق د ن عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৫
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17495 سفر کے بعد اچھا وقت گھر داخل ہونے کا رات کا شروع حصہ ہے۔ ابوداؤد عن جابر (رض)
17495- "إن أحسن ما دخل الرجل على أهله إذا قدم من سفر أول الليل". "د عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৬
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17496 جب صحراء میں کسی کی سواری کا جانور کھو جائے تو وہ یہ نداء پکارے :
یا عباد اللہ اجببو علی دابتی۔
اے اللہ کے بندو ! میری سواری کو میرے لیے روک لو۔
پھر زمین پر جو اللہ کے حاضر بندے ہیں وہ اس کو تم پر روک دیں گے۔
مسند ابی یعلی، ابن السنی ، الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے اسنی المطالب 111، ضعیف الجامع 404 الضیفۃ 655 ۔
یا عباد اللہ اجببو علی دابتی۔
اے اللہ کے بندو ! میری سواری کو میرے لیے روک لو۔
پھر زمین پر جو اللہ کے حاضر بندے ہیں وہ اس کو تم پر روک دیں گے۔
مسند ابی یعلی، ابن السنی ، الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے اسنی المطالب 111، ضعیف الجامع 404 الضیفۃ 655 ۔
17496- "إذا انفلتت دابة أحدكم بأرض فلاة فليناد يا عباد الله أحبسوا علي دابتي فإن لله في الأرض حاضرا سيحبسه عليكم". "ع وابن السني طب عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৭
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17497 جب صحراء میں گمراہ کرنے والے شیاطین تم کو تنگ کریں تو اذان دیدو، بیشک شیطان اذان سنتا ہے تو ہوا نکالتا ہوا بھاگ جاتا ہے۔ الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 436، الضعیفۃ 1140 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 436، الضعیفۃ 1140 ۔
17497- " إذا تغولت لكم الغيلان فنادوا بالأذان فإن الشيطان إذا سمع النداء أدبر وله حصاص 1". "طس عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৮
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17498 جب تم میں سے کوئی اپنی چیز گم کردے یا وہ کسی مدد کا محتاج ہوجائے ایسی زمین میں جہاں کوئی انیس (انسان غم خوار) نہ ہو تو وہ یوں کہے :
یا عباد اللہ اغیثونی یا عباد اللہ اغیثونی۔
اے بندگان خدا ! میری مدد کو پہنچو، اپنے بندگان خدا ! میری مددکو پہنچو۔ بیشک اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو انسان کو نظر نہیں آتے۔ الکبیر للطبرانی عن عتبہ بن غزوان
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 383، الضعیفۃ 656 ۔
یا عباد اللہ اغیثونی یا عباد اللہ اغیثونی۔
اے بندگان خدا ! میری مدد کو پہنچو، اپنے بندگان خدا ! میری مددکو پہنچو۔ بیشک اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو انسان کو نظر نہیں آتے۔ الکبیر للطبرانی عن عتبہ بن غزوان
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 383، الضعیفۃ 656 ۔
17498- "إذا أضل أحدكم شيئا أو أراد غوثا وهو بأرض ليس بها أنيس فليقل: يا عباد الله أغيثوني يا عباد الله أغيثوني فإن لله عبادا لا يراهم". "طب عن عتبة بن غزوان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৯
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17499 جب سفر میں تین آدمی نکلیں تو ایک آدمی کو اپنا میر بنالیں۔
ابوداؤد ، الضیاء عن ابوہریرہ (رض) وعن ابی سعید (رض)
ابوداؤد ، الضیاء عن ابوہریرہ (رض) وعن ابی سعید (رض)
17499- "إذا خرج ثلاثة في سفر فليؤمروا أحدهم". "د والضياء عن أبي هريرة وعن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০০
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17500 جب تین آدمی سفر پر نکلیں تو ایک کو اپنا امیر منتخب کرلیں۔
السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)
السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)
17500- "إذا كان ثلاثة في سفر فليؤمروا أحدهم". "هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০১
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17501 جب تم سفر پر نکلو تو تمہارا بڑا قاری (عالم) تمہاری امامت کرے، خواہ وہ چھوٹا ہو اور جو تمہاری امامت کرے وہی تمہارا امیر بنے۔ مسند الزار عن ابوہریرہ (رض)
17501- "إذا سافرتم فليؤمكم أقرؤكم وإن كان أصغركم وإذا أمكم فهو أميركم". "البزار عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০২
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17502 جب تم سر سبززمین میں سفر کرو تو زمین سے اونٹ کو اس کا حق دو اور جب تم قحط زدہ (خشک) زمین میں سفر کرو تو تیزی کے ساتھ چلو۔ جب تم رات کو پڑاؤ ڈالو تو راستے سے ہٹ جاؤ۔ کیونکہ وہ زمین پر چلنے والے ہر ذی روح کا راستہ ہے اور رات کے وقت حشرات الارض کا ٹھکانا ہے۔ مسلم ، ابوداؤد، النسائی، عن ابوہریرہ (رض)
17502- "إذا سافرتم في الخصب فأعطوا الإبل حظها من الأرض وإذا سافرتم في السنة فأسرعوا عليها السير وإذا عرستم بالليل فاجتنبوا الطريق فإنها طرق الدواب ومأوى الهوام بالليل ". "م، د، ن، عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৩
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17503 جب تم سرسبز گھاس والی زمین پر سفر کرو تو سواریوں کو ان کی غذا دو اور پڑاؤ کی جگہ سے تجاوز نہ کرو۔ جب تم قحط زدہ (خشک بنجر) زمین میں سفر کرو تو تیز چلو۔ تم پر سفر کے لیے رات کا وقت لازم ہے کیونکہ رات کو زمین لپیٹ دی جاتی ہے۔ جب گمراہ کن جنات تم کو جنگل وغیرہ میں بہکادیں تو اذان دیدو راستوں پر نماز پڑھنے سے اور پڑاؤ ڈالنے سے اجتناب کرو کیونکہ وہ سانپوں اور درندوں کا ٹھکانا ہوتا ہے اور راستوں پر قضاء حاجت قطعاً نہ کرو کیونکہ اس سے لعنت پڑتی ہے۔
مسلم ، ابوداؤد، النسائی عن جابر (رض)
فائدہ : منتخب کنزالعمال میں مسلم کی جگہ مسند احمد کا اشارہ ہے۔
مسلم ، ابوداؤد، النسائی عن جابر (رض)
فائدہ : منتخب کنزالعمال میں مسلم کی جگہ مسند احمد کا اشارہ ہے۔
17503- " إذا سرتم في الخصب فأمكنوا الركاب من أسنانها ولا تجاوزوا المنازل، وإذا سرتم في الجدب فاستحدوا وعليكم بالدلجة فإن الأرض تطوى بالليل، وإذا تغولت بكم الغيلان فنادوا بالأذان، وإياكم والصلاة على جواد الطريق والنزول عليها فإنها مأوى الحيات والسباع، وإياكم وقضاء الحاجة عليها فإنها الملاعن". "م د ن عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৪
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17504 اللہ تعالیٰ نرم ہے نرمی کو پسند کرتا ہے ، اس کے ساتھ راضی ہوتا ہے اور اس پر مدد کرتا ہے جتنی سختی پر مدد نہیں کرتا۔ پس جب تم ان بےزبان جانوروں پر سواری کرو تو پڑاؤ کی جگہوں پر پڑاؤ ڈال دو ۔ جب قحط زدہ خشک زمین پر چلو تو (بغیر اترے) جدلی اس مقام کو عبور کرلو۔ رات کو سفر زیادہ رکھو۔ کیونکہ رات کو زمین لپیٹ دی جاتی ہے۔ اور راستوں میں رات بتانے سے اجتناب کرو کیونکہ وہ زمین پر چلنے والوں کا راستہ اور (حشرات الارض) سانپوں (وغیرہ) کا ٹھکانا ہے۔
الکبیر للطبرانی عن خالد بن معدان
الکبیر للطبرانی عن خالد بن معدان
17504- "إن الله رفيق يحب الرفق ويرضى به ويعين عليه ما لا يعين على العنف فإذا ركبتم هذه الدواب العجم فأنزلوها منازلها فإذا أجدبت الأرض فانجوا عليها بنقيها وعليكم بسير الليل فإن الأرض تطوى بالنهار وإياكم والتعريس على الطريق فإنها طرق الدواب ومأوى الحيات". "طب عن خالد بن معدان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৫
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17505 تم پر رات کی تاریکی میں سفر لازم ہے کیونکہ اس سمے زمین لپٹ جاتی ہے۔
ابوداؤد ، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن انس (رض)
ابوداؤد ، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن انس (رض)
17505- "عليكم بالدلجة فإن الأرض تطوى بالليل". "د ك هق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৬
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17506 جب تم میں سے کوئی سفر سے آئے تو اپنے ساتھ ہدیہ لے آئے خواہ اپنے تھیلے میں پتھر ہی ڈال لائے۔ ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض)
کلام : روایت کی سند ضعیف ہے فیض القدیر 415/1، اسنی المطالب 133، ضعیف الجامع 627 ۔
کلام : روایت کی سند ضعیف ہے فیض القدیر 415/1، اسنی المطالب 133، ضعیف الجامع 627 ۔
17506- " إذا قدم أحدكم من سفر فليقدم معه بهدية ولو أن يلقي في مخلاته حجرا". "ابن عساكر عن أبي الدرداء"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৭
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17507 جب تم میں سے کوئی سفر سے اپنے گھر والوں کے پاس آئے تو ان کے لیے کوئی ہدیہ لے کر آئے خواہ پتھر کیوں نہ ہوں۔ شعب الایمان للبیہقی عن عائشۃ (رض)
کلام : ضعیف الجامع 625، الضعیفۃ 436، المتناھیۃ 964 ۔
کلام : ضعیف الجامع 625، الضعیفۃ 436، المتناھیۃ 964 ۔
17507- "إذا قدم أحدكم على أهله من سفر فليهد لأهله فليطرفهم ولو كان حجارة". "هب عن عائشة
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৮
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17508 جب تم میں سے کوئی سفر سے واپس آئے تو اپنے ساتھ ہدیہ لے کر آئے اگر اور کچھ نہ ملے تو اپنے تھیلے میں پتھر ڈال لائے یا لکڑیوں کا گٹھڑ باندھ لائے اس سے ان کو خوشی ہوگی۔
ابن شاھین ، الدارقطنی فی الافراد، ابن انلجار عن ابی رھم
کلام : روایت ضعیف ہے 517، کشف الخفاء 3225 ۔
ابن شاھین ، الدارقطنی فی الافراد، ابن انلجار عن ابی رھم
کلام : روایت ضعیف ہے 517، کشف الخفاء 3225 ۔
17508- "إذا رجع أحدكم من سفر فليرجع إلى أهله بهدية ولو لم يجد إلا أن يلقي في مخلاته حجرا أو حزمة حطب فإن ذلك مما يعجبهم". "ابن شاهين، قط في الأفراد وابن النجار عن أبي رهم".
তাহকীক: