কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
سفر کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮১ টি
হাদীস নং: ১৭৫২৯
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17529 اگر تم میں سے کوئی جب کسی منزل پر پڑاؤ ڈالے اور یہ پڑھ لے :
اعوذب کلمات اللہ التامات من شر ماخلق
تو اس کو اس پڑاؤ میں کوئی ضرر نہ پہنچے گا حتیٰ کہ وہاں سے کوچ کرجائے۔ ابن ماجہ عن خولۃ بنت حکیم
اعوذب کلمات اللہ التامات من شر ماخلق
تو اس کو اس پڑاؤ میں کوئی ضرر نہ پہنچے گا حتیٰ کہ وہاں سے کوچ کرجائے۔ ابن ماجہ عن خولۃ بنت حکیم
17529- "لو أن أحدكم إذا نزل منزلا قال: أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق لم يضره في ذلك المنزل شيء حتى يرتحل منه". "هـ عن خولة بنت حكيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩০
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17530 مسافر اپنے پیچھے گھر والوں کے لیے دو رکعت سے بڑھ کر افضل کوئی چیز نہیں چھوڑ کرجاتا، جو وہ سفر کے ارادے کے وقت ان کے پاس پڑھ کرجاتا ہے۔ ابن ابی شیبہ عن المطعم بن المقدام ، مرسلاً
کلام : ضعیف الجامع 5059، الضعیفۃ 372 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5059، الضعیفۃ 372 ۔
17530- "ما خلف هذا على أهله أفضل من ركعتين يركعهما عندهم حين يريد سفرا". "ش عن المطعم بن المقدام، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩১
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب
17531 کوئی مسافر جو اپنے سفر کے دوران اللہ کے ذکر کے ساتھ مشغول رہتا ہے ایک فرشتہ اس کے ساتھ (ردیف بن کر) بیٹھ جاتا ہے اور جب کوئی مسافر شعر (قصہ کہانی گانے) وغیرہ میں مشغول ہوجاتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ (ردیف بن کر) بیٹھ جاتا ہے۔
الاوسط للطبرانی عن عقبۃ بن عامر
الاوسط للطبرانی عن عقبۃ بن عامر
17531- "ما من راكب يخلو في مسيره بالله وذكره إلا ردفه ملك ولا يخلو بشعره ونحوه إلا ردفه شيطان". "طس عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩২
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17532 آدمی جب اپنے گھر سے سفر کے ارادے سے نکلتا ہے اور یہ پڑھتا ہے : بسم اللہ حسبی اللہ توکلت علی اللہ تو فرشتہ کہتا ہے، تجھے کفایت ہوئی ، ہدایت ہوئی اور ہر سرے سے تیری حفاظت ہوئی۔ ابن صصری فی امالیہ وحسنہ عن عون بن عبداللہ بن عتبہ، مرسلاً
17532- "إذا خرج الرجل من بيته وأراد سفرا فقال: بسم الله حسبي الله توكلت على الله قال الملك: كفيت وهديت ووقيت". "ابن صصرى في أماليه وحسنه عن عون بن عبد الله بن عتبة، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৩
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17533 جو شخص اپنے گھر سے سفر وغیرہ کے ارادے سے نکلے اور نکلتے وقت کہے :
بسم اللہ آمنت باللہ اعتصمت باللہ توکلت علی اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ
اللہ کے نام سے نکلتا ہوں، میں اللہ پر ایمان لایا، اس (کی رسی) کو مضبوط تھاما، اللہ پر بھروسہ کیا اللہ کے بغیر کسی شر سے حفاظت نہیں اور اللہ کے بغیر کسی چیز کی طاقت نہیں۔
تو اس نکلنے میں اس کو خیر ملے گی اور اس نکلنے کے بعد اس کی شر سے حفاظت ہوگی۔
مسند احمد، ابن صصری فی امالیہ عن عثمان

17533- "ما من مسلم يخرج من بيته يريد سفرا أو غيره فقال حين يخرج: بسم الله آمنت بالله اعتصمت بالله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله إلا رزق خير ذلك المخرج وصرف عنه شر ذلك المخرج". "حم ابن صصرى في أماليه عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৪
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17534 جو شخص اپنے گھر سے سفر کے ارادے سے نکلے اور نکلتے وقت کہے :
بسم اللہ واعتصمت باللہ توکلت علی اللہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ،
تو اس نکلنے میں اس کو خیر نصیب ہوگی اور شر سے حفاظت ہوگی۔
ابن السنن فی عمل یوم ولیلۃ، الخطیب فی التاریخ، ابن عساکر عن عثمان (رض)
بسم اللہ واعتصمت باللہ توکلت علی اللہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ،
تو اس نکلنے میں اس کو خیر نصیب ہوگی اور شر سے حفاظت ہوگی۔
ابن السنن فی عمل یوم ولیلۃ، الخطیب فی التاریخ، ابن عساکر عن عثمان (رض)
17534- " من خرج من بيته يريد سفرا فقال حين يخرج: بسم الله واعتصمت بالله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله رزق خير ذلك المخرج وصرف عنه شر ذلك المخرج". "ابن السني في عمل يوم وليلة، الخطيب وابن عساكر عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৫
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17535 کوئی بندہ جب سفر کے لیے تیار ہوتا ہے تو ان چار رکعات سے بہتر کوئی خلیفہ نہیں چھوڑ کرجاتا جن کو وہ اپنے گھر میں ادا کرے اور ہر رکعت میں سورة فاتحہ اور سورة اخلاق پڑھے ۔ پھر یہ دعا پڑھے :
اللھم انی اتقرب بھن الیک فاجعلھن خلیفتی فی اھلی ومالی
اے اللہ ! میں ان رکعات کے ساتھ تیرا قرب حاصل کرتا ہوں پس ان کو میرا خلیفہ بنا میرے اہل میں اور مال میں۔
تو یہ رکعات اس کے اہل اس کے مال ، اس کے گھر اور اس کے آس پڑوس کے کئی گھروں کی حفاظت کا سبب بنیں گے۔ الحاکم فی التاریخ، الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن انس (رض)

17535- "ما استخلف العبد في أهله من خليفة إذا هو شد عليه ثياب سفره خيرا من أربع ركعات يضعهن في بيته يقرأ في كل واحدة منهن "فاتحة الكتاب " و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} ثم يقول: اللهم إني أتقرب بهن إليك فاجعلهن خليفتي في أهلي ومالي فهن خليفته في أهله وماله وداره ودور حوله حتى يرجع إلى أهله". "ك في تاريخه والخرائطي في مكارم الأخلاق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৬
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17536 اللھم انت الصاحب فی السفر والخلیفۃ فی الاھل اصبحنا بصحبۃ وقبلنا بذمۃ اللھم ارزقنی قفل الارض وھون علینا السفر، اللھم انی اعوذبک من وعثاء السفر وکابۃ المنقلب، اللھم ازولنا الارض وسیرنا فیھا۔
اے اللہ تو ہی سفر میں میرا ساتھی ہے اور گھر والوں میں میرا خلیفہ ہے۔ ہم تیرے ساتھ پر راضی ہیں اور تیرے ذمہ کو قبول کرتے ہیں۔ اے اللہ ! مجھے زمین کے تالے کھول دے اور ہم پر سفر آسان کردے۔ اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر کی مشقت سے اور بری واپسی سے، اے اللہ ! ہمارے لیے زمین کو لپیٹ دے اور ہمارا سفر اس میں تیز کردے۔ مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)

17536- "اللهم أنت الصاحب في السفر والخليفة في الأهل أصحبنا بصحبة وأقلبنا بذمة، اللهم ارزقني قفل الأرض وهون علينا السفر، اللهم إني أعوذ بك من وعثاء السفر وكآبة المنقلب، اللهم ازو لنا الأرض وسيرنا فيها". "ك عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৭
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17537 جب میری امت کے لوگ سمندر پر سفر کریں تو ان کے لیے غرقابی سے پناہ کے یہ کلمات ہیں :
بسم اللہ مجراھا ومرسھا الایۃ
وما قدر وا اللہ حق قدرہ الآیۃ، مسند ابی یعلی، ابن عساکر عن الحسین
کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 684، ضعیف الجامع 1248 ۔
بسم اللہ مجراھا ومرسھا الایۃ
وما قدر وا اللہ حق قدرہ الآیۃ، مسند ابی یعلی، ابن عساکر عن الحسین
کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 684، ضعیف الجامع 1248 ۔
17537- "أمان أمتي من الغرق إذا ركبوا البحر أن يقولوا: {بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا} الآية {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ} الآية". "ع كر عن الحسين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৮
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17538 جب کوئی آدمی کشتی میں سوار ہو تو یہ پڑھے :
بسم اللہ الملک الرحمن مجراھا ومرساھا ان ربی لغفوررحیم۔
اللہ کے نام سے سوار ہوتا ہوں جو بادشاہ ہے مہربان ، اس (کشتی) کا چلنا اور رکنا اس کے نام کے ساتھ ہے بیشک میرا رب مغفرت کرنے والا مہربان ہے۔
تو اللہ پاک اس کو غرق سے امان دے گا حتیٰ کہ اس سے بخیریت نکل آئے گا۔
ابوالشیخ عن ابن عباس (رض)

17538- "ما من رجل يقول إذا ركب السفينة: {بِسْمِ اللَّهِ} الملك الرحمن {مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيمٌ} الآية، إلا أعطاه الله أمانا من الغرق حتى يخرج منها". "أبو الشيخ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৯
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17539 اے خفاف ! راستہ اپنانے سے پہلے راستے کا ساتھی لے لے۔ اگر تجھے کوئی حادثہ پیش آئے گا وہ تیری مدد کرے گا اور اگر تو اس کا محتاج ہوگا وہ تیرے کام آئے گا۔
الجامع للخطیب عن خفاف بن ندبۃ
کلام : روایت محل کلام ہے، دیکھئے : الشذرۃ 146 ۔
الجامع للخطیب عن خفاف بن ندبۃ
کلام : روایت محل کلام ہے، دیکھئے : الشذرۃ 146 ۔
17539- " يا خفاف ابتغ الرفيق قبل الطريق فإن عرض لك أمر نصرك وإن احتجت إليه رفدك". "خط في الجامع عن خفاف بن ندبة
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪০
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17540 جو جمعہ کے دن اپنے رہنے کے گھر سے سفر پر نکلا فرشتے اس پر بددعا کریں گے اور سفر میں کوئی اس کا ساتھی نہ ہوگا۔ اور نہ اس کی حاجت اور ضرورت کے موقع پر کوئی اس کی مدد کرے گا۔
ابن النجار ابن عمر (رض)
کلام : الضعیفۃ 219 ۔
ابن النجار ابن عمر (رض)
کلام : الضعیفۃ 219 ۔
17540- " من سافر من دار إقامة يوم الجمعة دعت عليه الملائكة لا يصحب في سفره ولا يعان على حاجته". "ابن النجار عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪১
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17541 جب تم میں سے کوئی تھک جائے تو وہ تیزتیز چلے اس سے تھکاوٹ دور ہوجائے گی۔
الدیلمی ابن عمر (رض)
الدیلمی ابن عمر (رض)
17541- "إذا أعيا أحدكم فليهرول فإنه يذهب بالعيا". "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪২
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17542 تم تیز چلو، ہم تیز چلے اور اس کو زیادہ (آسان اور) ہلکا پایا۔
مسند ابی یعلی، ابن خزیمہ ، ابن حبان، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی، ابونعیم فی الطب، السنن لسعید بن منصور عن جابر (رض)
فائدہ : لوگوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چلنے کی شکایت کی تو آپ نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔

17542- "عليكم بالنسلان فنسلنا فوجدناه أخف علينا". "ع وابن خزيمة حب ك ق وأبو نعيم في الطب ص عن جابر" شكا ناس إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم المشي قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৩
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17543 اللہ تعالیٰ نرم مہربان اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔ پس جب تم سرسبز زمین میں سفر کرو تو سواری کو چرنے دو ۔ اور وہاں پڑاؤ سے آگے نہ نکلو۔ اور جب تم قحط زدہ خشک زمین میں سفر کرو تو وہاں سے نکلنے کی کرو۔ تم پر رات کی تاریکی سفر کے لیے لازم ہے۔ کیونکہ زمین رات کو لپٹ جاتی ہے جب صحراء وجنگل میں گمراہ کن جنات و شیاطین تم کو ورغلائیں تو اذان دیدو۔ اور راستوں کے اوپر نماز پڑھنے سے گریز کرو کیونکہ وہ درندوں کی گزرگاہ اور سانپوں (اور حشرات الارض) کا ٹھکانا ہے۔ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن جابر (رض)
17543- " إن الله عز وجل رفيق يحب الرفق فإذا سافرتم في الخصب فأمكنوا الركاب أسنتها ولا تجاوزوا بها المنازل، وإذا سافرتم في الجدب فانجوا وعليكم بالدلجة فإن الأرض تطوى بالليل وإذا تغولت بكم الغيلان فنادوا بالأذان، وإياكم والصلاة على جواد الطريق فإنها ممر السباع ومأوى الحيات". "ابن السني في عمل يوم وليلة عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৪
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17544 جب زمین میں سرسبز و شاداب ہو تو میانہ روی کے ساتھ چلو۔ سواریوں کو ان کا حق دو (کہ اس زمین میں وہ چر پھر لیں) ۔ بیشک اللہ تعالیٰ رفیق ہے اور رفق کو پسند کرتا ہے۔ لیکن جب زمین خشک اور بنجر ہو تو ہاں سے نجات پانے کی کرو۔ تم پر رات کا سفر لازم ہے۔ کیونکہ زمین رات کو سکڑتی جاتی ہے اور کسی راستے پر رات بتانے سے گریز کرو کیونکہ وہ حشرات کا ٹھکانا اور درندوں کی گزر گاہ ہے۔ الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض)
17544- " إذا كانت الأرض مخصبة فاقتصدوا في السير وأعطوا الركاب حقها فإن الله تعالى رفيق يحب الرفق وإذا كانت مجدبة فانجوا، وعليكم بالدلجة فإن الأرض تطوى بالليل وإياكم والتعريس على ظهر الطريق فإنه مأوى الحيات ومدرجة السباع". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৫
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17545 تم پر رات کو چلنا لازم ہے کیونکہ رات کو زمین لپٹ جاتی ہے، جب شیاطین تم کو ورغلائیں تو اذان دے دو ۔ ابن ابی شیبہ عن جابر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : المعلۃ 58 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : المعلۃ 58 ۔
17545- "عليكم بالدلجة فإن الأرض تطوى بالليل فإذا تغولت بكم الغيلان فنادوا بالأذان". "ش عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৬
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17546 سنت یہ ہے کہ جب قوم سفر پر ہو تو ان کا طعام پانی وغیرہ اکٹھا کرلیا جائے، یہ ان کے لیے خوش دلی اور اچھے اخلاق کا ضامن ہے۔ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن انس (رض)
17546- "إن من السنة إذا كان القوم سفرا أن تكون نفقتهم جميعا سواء فإن ذلك أطيب لأنفسهم وأحسن لأخلاقهم". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৭
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17547 جب سفر میں تین مسلمان جمع ہوں تو ان میں سے جو سب سے زیادہ کتاب اللہ کا پڑھا ہوا ہو وہ ان کی امامت کرے ، خواہ وہ ان میں سب سے چھوٹا ہو اور جو ان کی امامت کرے وہی ان کا امیر ہوگا جس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امیر بنایا ہے۔
ابن ابی شیبہ عن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن، مرسلاً
ابن ابی شیبہ عن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن، مرسلاً
17547- " إذا اجتمع ثلاثة مسلمين في سفر فليؤمهم أقرؤهم لكتاب الله وإن كان أصغرهم فإذا أمهم فهو أميرهم وذلك أمير أمره رسول الله صلى الله عليه وسلم". "ش عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৮
سفر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب۔۔۔ازالا کمال
17548 جب کسی سفر میں تین آدمی ہوں تو ان میں سب سے بڑا قاری ان کی امامت کرے خواہ وہ عمر میں ان سے چھوٹا ہو جب وہ ان کی امامت کرے وہی ان کا امیر ہوگا۔
ابن ابی شیبہ عن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن مرسلاً
ابن ابی شیبہ عن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن مرسلاً
17548- "إذا كان ثلاثة نفر في سفر فليؤمهم أقرؤهم وإن كان أصغرهم سنا فإذا أمهم فهو أميرهم". "ش عن أبي سلمة بن عبد الرحمن مرسلا".
তাহকীক: