কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৫০৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5072: ۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو یہ دعا سکھائی :
اللهم إني أسألک من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه ، وما لم أعلم ، وأعوذ بک من الشر کله عاجله وآجله ما علمت منه ، وما لم أعلم ، اللهم إني أسألک من خير ما سألک منه عبدک ونبيك ، وأعوذ بک من شر ما عاذ منه عبدک ونبيك ، اللهم إني أسألک الجنة وما قرب إليها من قول وعمل ، وأعوذ بک النار وما قرب إليها من قول وعمل ، وأسألک ان تجعل کل قضاء تقضيه لي خيرا ۔(مصنف ابن ابی شیبہ)

5072- عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم علمها هذا الدعاء: "اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه، وما لم أعلم، وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه، وما لم أعلم، اللهم إني أسألك من خير ما سألك منه عبدك ونبيك، وأعوذ بك من شر ما عاذ منه عبدك ونبيك، اللهم إني أسألك الجنة وما قرب إليها من قول وعمل، وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول وعمل، وأسألك أن تجعل كل قضاء تقضيه لي خيرا". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5073: ۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
اے لوگو ! کیا تم دعا میں خوب محنت کرنا چاہتے ہو ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : ضرور یا رسول اللہ ! فرمایا : یہ پڑھا کرو :
اللھم اعنی علی شکرک و ذکرک و حسن عبادتک۔
اے اللہ ! میری مدد فرما اپنے شکر پر، اپنے ذکر اور اپنی اچھی طرح عبادت پر۔ ابن شاہین۔
یہ روایت حسن ہے۔

5073- عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "تحبون أيها الرجال أن تجهدوا في الدعاء؟ قالوا نعم يا رسول الله، قال فقولوا: اللهم أعني على شكرك، وذكرك، وحسن عبادتك" "ابن شاهين وهو حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5074: ۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا پڑھا کرتے تھے :
اللہم سالتنا من انفسنا ما لا نمل کہ الا بک، اللھم فاعطنا منہا ما یرضیک عنا۔
اے اللہ ! تو نے ہم سے ہماری جانوں کا سوال کیا ہے اور ہم ان کے مالک نہیں مگر تیری مدد کے ساتھ، اے اللہ ! ہماری جانوں سے ہمیں ایسے اعمال کرنے کی توفیق دے جو تجھے راضی کردیں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)

5074- عن أبي هريرة قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يدعو فيقول اللهم سألتنا من أنفسنا ما لا نملكه إلا بك، اللهم فأعطنا منها ما يرضيك عنا ". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5075: ۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے :
اللھم لا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین۔
اے اللہ ! مجھے ایک پل کے لیے بھی میرے نفس کے حوالہ نہ فرما۔ ابوبکر فی الغیلانیات، ابن النجار۔
اللھم لا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین۔
اے اللہ ! مجھے ایک پل کے لیے بھی میرے نفس کے حوالہ نہ فرما۔ ابوبکر فی الغیلانیات، ابن النجار۔
5075- عن أبي هريرة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر أن يقول: "اللهم لا تكلني إلى نفسي طرفة عين". "أبو بكر في الغيلانيات وابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5076: ۔۔ ابی قرصافہ (رح) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا فرمایا کرتے تھے :
اللھم لا تخزنا یوم القیامۃ ولا تفضحنا یوم اللقاء۔
اے اللہ ! قیامت کے دن ہم کو رسوا نہ فرما اور ملاقات کے دن ہم کو فضیحت نہ کر۔ ابن عساکر، ابن النجار۔
اللھم لا تخزنا یوم القیامۃ ولا تفضحنا یوم اللقاء۔
اے اللہ ! قیامت کے دن ہم کو رسوا نہ فرما اور ملاقات کے دن ہم کو فضیحت نہ کر۔ ابن عساکر، ابن النجار۔
5076- عن أبي قرصافة قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: اللهم لا تخزنا يوم القيامة، ولا تفضحنا يوم اللقاء، وفي لفظ: يوم البأس ". "كر وابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5077: ۔۔ زیاد بن الجعد سے مروی ہے کہ میں نے ابو قرصافہ (رض) کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ دعا فرماتے ہوئے سنا ہے :
اللھم لا تخزنا یوم الباس ولا تخزنا یوم القیامۃ۔ رواہ ابو نعیم۔
اللھم لا تخزنا یوم الباس ولا تخزنا یوم القیامۃ۔ رواہ ابو نعیم۔
5077- عن زياد بن الجعد قال: "سمعت أبا قرصافة قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: اللهم لا تخزنا يوم البأس، ولا تخزنا يوم القيامة ". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5078: ۔۔۔ یحییٰ بن حسان (رح) سے مروی ہے کہ مجھے بنی کنانہ کے ایک شخص نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی آپ کو یہی (مذکورہ بالا دعا کے مثل) دعا فرماتے ہوئے سنا۔ رواہ ابو نعیم۔
5078- عن يحيى بن حسان قال: حدثني شيخ من بني كنانة قال: "صليت خلف النبي صلى الله عليه وسلم، فسمعته يقول مثله سواء". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5079: ۔۔ اے ابو المنذر ! دن میں سو بار یہ پڑھا کر :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ، ولہ الحمد، یحییٰ ویمیت بیدہ الخیر، وھو علی کل شیء قدیر۔
پس تو سب سے افضل شخص ہوگا سوائے اس کے جو تیرے جیسا عمل کرے۔ اور نماز میں کبھی بھی استغفار کرنے سے نہ بھولنا کیونکہ اللہ کی رحمت کے ساتھ یہ استغفار گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ ابو نعیم عن ابی المنذر الجھنی)

5079- يا أبا المنذر قل: "لا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملك، وله الحمد، يحي ويميت بيده الخير، وهو على كل شيء قدير مائة مرة في يوم، فأنت أفضل الناس عملا إلا من قال مثل ما قلت ولا ينسينك الاستغفار في صلاة فإنها ممحاة للخطايا برحمة الله" "أبو نعيم عن أبي المنذر الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5080: ۔۔ ابو موسیٰ اشعری (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں وضو کا پانی پیش کیا ۔ آپ نے وضو کرکے نماز پڑھی پھر یہ دعا کی :
اللھم اغفر لی ذنبی، ووسع لی فی داری، وبارک لی فی رزق، رواہ ابن ابی شیبہ۔
اللھم اغفر لی ذنبی، ووسع لی فی داری، وبارک لی فی رزق، رواہ ابن ابی شیبہ۔
5080- عن أبي موسى الأشعري قال: "أتيت النبي صلى الله عليه وسلم بوضوء فتوضأ وصلى، ثم قال: اللهم اغفر لي ذنبي، ووسع لي في داري، وبارك لي في رزقي ". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5081: ۔۔ ابو الدرداء (رض) سے مروی ہے کہ آپ (رض) یہ دعا کیا کرتے تھے ج 2 ص 686 ۔
اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میرے بھائی عبداللہ بن رواحہ پر میرا ایسا کوئی عمل پیش کیا جائے جس سے شرم کی جائے۔ رواہ مستدرک الحاکم۔
فائدہ : ۔۔۔ عبداللہ بن رواحہ جنگ یرموک میں تین علمبرداروں میں سے ایک تھے آپ (رض) جنگ میں شہید ہوئے۔ حضرت ابو ذر (رض) ان کے عمل پر رشک فرمایا کرتے تھے اس لیے دعا فرماتے تھے۔

5081- عن أبي الدرداء أنه كان يقول: "اللهم إني أعوذ بك أن تعرض على أخي عبد الله بن رواحة من عملي ما يستحى منه". "ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5082: ۔۔ ابی امامہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو یہ دعا سکھائی اور فرمایا کہو۔
اللھم انی اسالک نفسا مطمئنۃ تومن بلقائک وترضی بقضائک۔
اے اللہ میں تجھ سے نفس مطمئنہ کا سوال کرتا ہوں جو تیری ملاقات پر ایمان رکھتا ہو اور تیرے فیصلے پر راضی ہو۔ رواہ مستدرک الحاکم۔
اللھم انی اسالک نفسا مطمئنۃ تومن بلقائک وترضی بقضائک۔
اے اللہ میں تجھ سے نفس مطمئنہ کا سوال کرتا ہوں جو تیری ملاقات پر ایمان رکھتا ہو اور تیرے فیصلے پر راضی ہو۔ رواہ مستدرک الحاکم۔
5082- عن أبي أمامة قال: "علم النبي صلى الله عليه وسلم رجلا، قال قل: اللهم إني أسألك نفسا مطمئنة تؤمن بلقائك، وترضى بقضائك، وتقنع بعطائك ". "ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5083: ۔۔ عمران بن حصین سے مروی ہے کہ حضرت حصین ایمان لانے سے قبل نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے اور بولے : اے محمد ! آپ مجھے پڑھنے کے لیے کیا بتاتے ہو ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم یہ پڑھو :
اللھم انی اعوذبک من شر نفسی واسالک ان تعزم لی علی ارشد امری۔
اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے سیدھی راہ پر پختہ کردے۔
اس کے بعد حضرت حصین (رض) اسلام لے آئے اور پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور عرض کیا : میں نے پہلے بھی آپ سے سوال کیا تھا اور اب دوبارہ پوچھتا ہوں کہ آپ مجھے پڑھنے کے لیے کیا دعا ارشاد فرمائیں۔ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ کہو :
اللہم اعفر لی ما اسررت و ما اعلنت و ما اخطات وما حمدت وما جھلت و ما علمت۔
اے اللہ ! مجھے (میرے سب گناہ) بخش دے جو میں نے پوشیدہ کیے ہوں یا اعلانیہ کیے ہوں، بھوک چوک سے کیے ہوں یا جان بوجھ کر کیے ہوں اور جو میرے علم میں نہ ہوں یا میں ان کو جانتا ہوں۔ مصنف ابن ابی شیبہ۔

5083- عن عمران بن حصين قال: "جاء حصين إلى النبي صلى الله عليه وسلم قبل أن يسلم، فقال: يا محمد ما تأمرني أن أقول؟ قال تقول: اللهم إني أعوذ بك من شر نفسي، وأسألك أن تعزم لي على أرشد أمري، ثم أن حصينا أسلم بعد، ثم أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني كنت سألتك المرة الأولى وإني الآن أقول: ما تأمرني أن أقول؟ قال قل: اللهم اغفر لي ما أسررت وما أعلنت وما أخطأت وما عمدت وما جهلت وما علمت ". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5084: ۔۔ عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے والد حصین (رض) کو فرمایا : اب تم کتنے معبودوں کی عبادت کرتے ہو انھوں نے جواب دیا : سات معبودوں کی۔ چھ زمین میں ہیں اور ایک آسمان میں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان میں سے کس سے امید اور ڈر رکھتے ہو ؟ جواب دیا : جو آسمان میں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے حصین ! اگر تم اسلام لے آؤ تو میں تم کو دو کلمے بتاؤں گا جو تمہارے لیے نفع دہ ثابت ہوں گے۔ پھر حضرت حصین اسلام لے آئے اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے وہ دو کلمے سکھا دیجیے جن کا آپ نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہو :
اللھم الہمنی رشدی وقنی شر نفسی۔
اے اللہ مجھے میری بھلائی الہام کر اور مجھے میرے نفس کے شر سے بچا۔ الرویانی، ابو نعیم، مستدرک الحاکم۔
اللھم الہمنی رشدی وقنی شر نفسی۔
اے اللہ مجھے میری بھلائی الہام کر اور مجھے میرے نفس کے شر سے بچا۔ الرویانی، ابو نعیم، مستدرک الحاکم۔
5084- عن عمران بن حصين أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لأبيه حصين: "كم تعبد اليوم إلها؟ قال: سبعة، ستة في الأرض، وواحد في السماء، قال: فأيهم تعد لرغبتك ورهبتك؟ قال: الذي في السماء، قال يا حصين إن أسلمت علمتك كلمتين تنفعانك، فأسلم حصين فأتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله علمني الكلمتين اللتين وعدتني، قال قل: اللهم ألهمني رشدي، وقني شر نفسي، وفي لفظ: وأعذني من شر نفسي". "الروياني وأبو نعيم ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5085: ۔۔ عمران بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں اسلام لے آیا ہوں، آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : کہو :
اللھم انی استھدیک لا رشد امری و اعوذبک من شر نفسی۔
اے اللہ ! میں تجھ سے سب سے سیدھی راہ کی ہدایت طلب کرتا ہوں، اور اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ابو نعیم)
اللھم انی استھدیک لا رشد امری و اعوذبک من شر نفسی۔
اے اللہ ! میں تجھ سے سب سے سیدھی راہ کی ہدایت طلب کرتا ہوں، اور اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ابو نعیم)
5085- عن عمران بن حصين قال قال رجل: "يا رسول الله إني أسلمت فما تأمرني قال قل: اللهم إني أستهديك لأرشد أمري، وأعوذ بك من شر نفسي ". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5086: ۔۔ حضرت عمار بن یاسر (رض) کے متعلق مروی ہے کہ ایک مرتبہ انھوں نے ہلکی سی نماز پڑھی اور فرمایا : میں نے اس نماز میں ایک دعا مانگی تھی جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مانگا کرتے تھے :
اللهم بعلمک الغيب وقدرتک علی الخلق أحيني ما کانت الحياة خيرا لي ، وتوفني إذا کانت الوفاة خيرا لي ، وأسألک خشيتک في الغيب والشهادة وکلمة الاخلاص في الرضا والغضب ، وأسألک نعيما لا ينفد ، وقرة عين لا تنقطع ، وأسألک الرضا بالقضاء ، وبرد العيش بعد الموت ، ولذة النظر إلى وجهك والشوق إلى لقائك . وأعوذ بک من ضراء مضرة وفتنة مضلة ، اللهم زينا بزينة الايمان ، واجعلنا هداة مهتدين ۔
اے اللہ ! تو غیب کو بخوبی جانتا ہے اور مخلوق پر پوری قدرت رکھتا ہ ہے پس جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو مجھے زندہ رکھ : اور مجھے وفات دیدے جب میرے لیے وفات پانا بہتر ہو۔ اور میں تجھ سے غیب اور حضوری میں تیری خشیت کا سوال کرتا ہوں۔ اور خوشی و غصہ ہر حال میں سچی بات کا سوال کرتا ہوں۔ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ایسی نعمت کا جو ختم نہ ہو، آنکھ کی ایسی ٹھنڈک کا جو منقطع نہ ہو، تیرے فیصلے پر رضاء قلبی کا، موت کے بعد اچھی زندگی کا، تیرے چہرے کو دیکھنے کی لذت کا، تیری ملاقات کے شوق کا، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں تکلیف دہ نقصان سے اور گمراہ کن فتنے سے، اے اللہ ! ہم کو ایمان کی زینت کے ساتھ مزین کر، اور ہم کو ہادی و ہدایت یافتہ بنا دے۔ رواہ ابن النجار۔

5086- عن عمار بن ياسر أنه صلى صلاة أخفها وقال: "أما إني قد دعوت فيها بدعاء كان نبي الله صلى الله عليه وسلم يدعو به: اللهم بعلمك الغيب وقدرتك على الخلق أحيني ما كانت الحياة خيرا لي، وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي وأسألك خشيتك في الغيب والشهادة وكلمة الإخلاص في الرضا والغضب، وأسألك نعيما لا ينفد، وقرة عين لا تنقطع، وأسألك الرضا بالقضاء، وبرد العيش بعد الموت، ولذة النظر إلى وجهك، والشوق إلى لقائك، وأعوذ بك من ضراء مضرة، وفتنة مضلة، اللهم زينا بزينة الإيمان، واجعلنا هداة مهتدين ". "ابن النجار" مر برقم [3611] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5087: ۔۔ ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ دعا فرمائی :
الیک ربی فحببنی ، وفی نفسی لک ربی فذللنی، وفی اعین الناس فعظمنی، ومن شیء الاخلاق فجنبنی۔
اے اللہ ! مجھے اپنا محبوب بنا ، اپنے لیے مجھے اپنے آپ میں ذلیل کردے، لوگوں کی نگاہ میں مجھے عظیم کردے اور برے اخلاق سے مجھے بچا لے۔ ابن لآل فی مکارم الاخلاق۔
کلام : ۔۔ روایت کی سند ضعیف ہے کنز ج 2 ص 688 ۔

5087- عن ابن مسعود قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إليك ربي فحببني، وفي نفسي لك ربي فذللني، وفي أعين الناس فعظمني، ومن سيء الأخلاق فجنبني". "ابن لال في مكارم الأخلاق وسنده ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5088: ۔۔ ابی عبیدہ (رح) سے مروی ہے کہ عبداللہ (رض) سے کسی نے پوچھا : کہ جب رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو فرمایا تھا : سوال کرو پورا کیا جائے گا ؟ تم نے کیا سوال کیا تھا ؟ انھوں نے فرمایا : میں نے یہ دعا کی تھی :
اللھم انی اسالک ایمانا لا یرتد و نعیما لاینفد، ومرافقۃ نبیک فی اعلی درجۃ الجنۃ جنۃ الخلد۔
اے اللہ ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو لوٹ نہ جائے، ایسی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو ختم نہ ہو اور اعلی جنت میں تیرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کا سوال کرتا ہوں۔ مصنف ابن ابی شیبہ۔

5088- عن أبي عبيدة قال: "سئل عبد الله ما الدعاء الذي دعوت به ليلة قال لك رسول الله صلى الله عليه وسلم سل تعطه؟ قال قلت: اللهم إني أسألك إيمانا لا يرتد، ونعيما لا ينفد، ومرافقة نبيك صلى الله عليه وسلم في أعلى درجة الجنة جنة الخلد". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جامع اور مختصر دعا
5089: ۔۔ ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعاؤں میں سے ایک یہ دعا بھی تھی :
اللھم انی اسالک الھدی والتقی والعفۃ والغنی۔
اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت، تقوی، پاکدامنی اور غنی مانگتا ہوں۔ رواہ ابن النجار۔
اللھم انی اسالک الھدی والتقی والعفۃ والغنی۔
اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت، تقوی، پاکدامنی اور غنی مانگتا ہوں۔ رواہ ابن النجار۔
5089- عن ابن مسعود قال: "كان من دعاء النبي صلى الله عليه وسلم: اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفة والغنى ". "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ادریس (علیہ السلام) کی دعا۔
5090: ۔۔ حسن بن ابی حسن سے مروی ہے فرماتے یں : مجھے گمان ہے کہ عبداللہ بن مسعود (رض) سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں : اللہ کے پیغمبر حضرت ادریس (علیہ السلام) ایک دعا کیا کرتے تھے اور وہ دعا بیوقوف لوگوں کو سکھانے سے منع کرتے تھے۔ وہ دعا یہ ہے :
يا ذا الجلال والاکرام ، ويا ذا الطول ، لا إله الا أنت ظهر اللاجين ، وجار المستجيرين ، وأنس الخائفين ، إنى أسألك أن كنت في أم الکتاب شقيا أن تمحو من أم الکتاب شقائي وتثبتنی عندک سعيدا ، وإن كنت في أم الکتاب محروما مقترا علي في رزقي ، ان تمحو من أم الکتاب حرماني ، واقتاري وارزقني واثبتني عندک سعيدا موفقا للخير كله۔
اے بزرگی اور کرم والے ! اے طاقت والے ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پناہ مانگنے والوں کا پشت پناہ ہے ، امن چاہنے والوں کا پڑوسی ہے، خوفزدہ لوگوں کا مونس ہے، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اگر اصل کتاب (لوح محفوظ) میں میں بدبخت ہوں تو تو اصل کتاب سے میری بدبختی مٹا دے اور مجھے اپنے ہاں سعادت مند لکھ لے۔ اگر اصل کتاب میں محروم اور روزی سے تنگدست لکھا ہوں تو تو اس کتاب سے میری محرومی اور میری تنگدستی مٹا دے اور مجھے رزق دے اور اپنے ہاں سعادت مند لکھ لے جس کو تمام خیروں کی توفیق میسر ہو۔ رواہ مستدرک الحاکم۔

5090- عن الحسن بن أبي الحسن أظنه ذكر عن عبد الله بن مسعود قال: "كان إدريس النبي صلى الله عليه وسلم يدعو بدعوة كان يأمر أن لا تعلموها السفهاء، فيدعون بها، فكان يقول: يا ذا الجلال والإكرام، ويا ذا الطول، لا إله إلا أنت ظهر اللاجين، وجار المستجيرين، وأنس الخائفين، إني أسألك إن كنت في أم الكتاب شقيا، أن تمحو من أم الكتاب شقائي وتثبتني عندك سعيدا، وإن كنت في أم الكتاب محروما مقترا علي في رزقي، أن تمحو من أم الكتاب حرماني، واقتاري وارزقني واثبتني عندك سعيدا موفقا للخير كله ". "ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ادریس (علیہ السلام) کی دعا۔
5091: ۔ ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ہم شمار کرتے تھے کہ رسول اللہ ! ایک ایک مجلس میں سو سو بار، رب اغفر لی، و تب علی انک انت التواب الرحیم، پڑھ لیتے تھے۔ نسائی۔
5091- عن ابن عمر قال: "إن كنا لنعد لرسول الله صلى الله عليه وسلم في المجلس يقول: رب اغفر لي، وتب علي إنك أنت التواب الرحيم. مائة مرة". "ن".
তাহকীক: