কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১০৫২১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10517 ۔۔۔ فرمایا ” اس امت کو تلوار کے ذریعے سزادی گئی ہے “۔ (طبرانی کبیر عن رجل)
10521 عقوبة هذه الامة بالسيف.(طب عن رجل) (خط عن عقبة بن مالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10518 ۔۔۔ حضرت عقبۃ بن مالک (رض) کی طرف سے خط فرمایا ” اس امت کا دنیا کا عذاب ان کے اپنے ہاتھوں میں رکھ دیا ہے “۔ یعنی آپس میں ایک دوسرے کو قتل کردیں گے۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت عبداللہ بن یزید (رض))
10522 عذاب هذه الامن جعل بأيديها في دنياها.(ك عن عبد الله بن يزيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10519 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ نے اس امت کا عذاب اس کی دنیا میں رکھ دیا “ (طبرانی کبیر بروایت حضرت عبداللہ بن یزید (رض))
10523 جعل الله عذاب هذه الامة في دنياها.(طب عن عبد الله بن يزيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10520 ۔۔۔ فرمایا ” میری امت کا عذاب اس کی دنیا میں ہے “۔ (مستدرک حاکم بروایت عبداللہ بن یزید (رض))
10524 عذاب أمتي في دنياها.(ك عنه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10521 ۔۔۔ فرمایا بیشک مومنین کے لیے سب سے بہتر عمل اللہ کے راستے میں جہاد ہے “۔ (طبرانی کبیر بروایت حضرت بلال (رض))
10225 أن أفضل عمل المؤمنين الجهاد في سبيل الله.(طب عن بلال).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10522 ۔۔۔ فرمایا ” میری امت کی سیاحت اللہ کے راستے کا جہاد ہے “۔ (ابوداؤد، مستدرک حاکم، شعب الایمان بیھقی بروایت ابی امامۃ (رض))
10526 إن سياحة أمتي الجهاد في سبيل الله.(د ك هب عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10523 ۔۔۔ فرمایا بیشک ہر امت کے لیے ایک سیاحت ہوتی ہے اور میری امت کی سیاحت اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے اور بیشک ہر امت کے لیے رھبانیت ہوتی ہے میری امت کی رھبانیت دشمنوں کے ٹھکانوں سے سرحد کی حفاظت کرنا ہے “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابوامامۃ (رض))
10527 إن لكل أمة سياحة ، وسياحة أمتي الجهاد في سبيل الله ، وإن لكل أمة رهبانية ، ورهبانية أمتي الرباط في نحور العدو (طب عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10524 ۔۔۔ فرمایا ” میں قیامت کے قریب تلوار کے ساتھ بھیجا گیا ہوں تاکہ تم ایک اللہ کی عبادت کرو جس کا کوئی شریک نہیں اور میرا رزق میرے نیزے کے نیچے ہے اور حقارت اور ذلت ڈال دی گئی اس شخص پر جو میرے دین کی مخالفت کرے اور جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انھیں میں سے ہوگا “۔ (مسند احمد، مسند ابی یعلی، طبرانی کبیر بروایت ابن عمر (رض))
10528 بعثت بين يدي الساعة بالسيف ، حتى تعبدوا الله وحده لا شريك له ، وجعل رزقي تحت ظل رمحي وجعل الذل والصغارعلى من خالف أمري ، ومن تشبه بقوم فهو منهم.(حم ع طب عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫২৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10525 ۔۔۔ فرمایا “ لوگوں میں سے بہترین دو شخص ہیں ایک وہ شخص جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتا رہے یہاں تک کہ ایسی جگہ تک جا پہنچے جہاں سے دشمن کو خطرہ ہوجائے اور دوسرا وہ شخص جو آبادی کے کنارے پر رہتا ہو اور پانچ وقت کی نمازیں ادا کرتا رہے، اپنے مال کا حق دیتا رہے اور اپنے رب کی عبادت کرتا رہے یہاں تک کہ اس کو موت آجائے “۔ (مسند احمد بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10529 أفضل الناس رجلان ، رجل غزا في سبيل الله حتى يهبط موضعا يسوء العدو ، ورجل ناحية البادعية يقيم الصلوات الخمس ، ويؤدي حق ماله ، ويعبد ربه ، حتى يأتيه اليقين.(حم عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10526 ۔۔۔ فرمایا ” کیا میں تمہیں لوگوں میں سب سے بہترین مرتبہ والا نہ بتاؤں یہ وہ شخص ہے جو اپنے گھوڑے کی لگام پکڑ کر اللہ کے راستے میں چلتا رہے یہاں تک کہ مرجائے یا شہید کردیا جائے، اور کیا میں تمہیں ایسے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں جو اس کے پیچھے چلنے والا ہے ؟ یہ وہ شخص ہے جو ایک گھاٹی میں گوشہ نشین ہو کر نماز پڑھتا رہے زکوۃ ادا کرتا رہے اور برے لوگوں سے دور رہے “ خوب سن لو سب سے بدترین شخص وہ ہے جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا اور وہ پھر بھی عطا نہ کرے “۔ (مسند احمد، ترمذی، نسائی، لابن حبان، بروایت ابن عباس (رض))
10530 ألا أخبركم بخير الناس منزله ؟ رجل ممسك بعنان فرسه في سبيل الله حتى يموت أو يقتل ، ألا أخبركم بالذي يتلوه ؟ رجل معتزل في شعب يقيم الصلاة ويؤتي الزكاة ويعتزل شرور الناس ، ألا إن شر الناس رجلا يسأل بالله ولا يعطي.(حم ت ن حب عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10527 ۔۔۔ فرمایا ” سب سے کامل ایمان والا وہ شخص ہے جو اللہ کے راستے میں اپنی جان اور مال کے ساتھ جہاد کرے اور وہ شخص جو ایک گھاٹی میں اللہ کی عبادت کرے اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں “۔ (ابوداؤد، مستدرک حاکم بروایت ابو سعید )
10531 أكمل المؤمنين إيمانا رجل يجاهد في سبيل الله بنفسه وماله ، ورجل عبد الله في شعب من الشعاب ، قد كفى الناس شره.(د ك ن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10528 ۔۔۔ فرمایا ” سب سے بہتر مومن وہ ہے جو اللہ کے راستے میں اپنی جان اور مال کے ساتھ جہاد کرلے پھر وہ مومن جو ایک گھاٹی میں رہ کر اللہ سے ڈرتا رہے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ کردے۔ (مسلم متفق علیہ، ترمذی، نسائی، ابوداؤد، ابن ماجہ بروایت ابوسعید (رض))
10532 أفضل الناس مؤمن يجاهد في سبيل الله بنفسه وماله ، ثم مؤمن في شعب من الشعاب يتقي الله ويدع الناس من شره.(م ق ت ن د ه عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10529 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے میں سرحد کی حفاظت کرنے والا اس شخص سے زیادہ اجر حاصل کرنے والا ہے جو اپنے آپ کو چست کر کے ایک مہینہ کے روزے اور راتوں کی عبادت کرے “۔ (شعب الایمان بیھقی بروایت حضرت ابو امامۃ (رض))
10533 المرابط في سبيل الله أعظم أجرا من رجل جمع كعبيه بوفاد شهر صامه وقامه.(هب عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مال غنیمت بہترین مال ہے
10530 ۔۔۔ فرمایا ” بیشک اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے پر خرچ کرنے والا ایسا ہے جیسے اپنے ہاتھوں کو صدقہ دینے کے لیے کھول ڈالے اور پھر ان کو بند نہ کرے “۔ (طبرانی کبیر بروایت سھل ابن حنظلۃ)
10534 إن المنفق على الخيل في سبيل الله كالباسط يديه بالصدقة لا يقبضهما.
(طب عن سهل بن الحنظلية).
(طب عن سهل بن الحنظلية).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10531 ۔۔۔ فرمایا ” بیشک جنت میں سودرجے ہیں جن کو اللہ نے اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کر رکھا ہے، ہر دو درجوں کے بیچ میں اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان پس جب تم اللہ سے مانگو تو جنت الفردوس مانگا کرو کیونکہ وہ جنت کے بیچ میں ہے اور جنت کا اعلیٰ درجہ ہے اور اس کے ا وپر رحمن کا عرش ہے، اور اسی سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں “۔ (مسند احمد بخاری، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10535 إن في الجنة مائة درجة أعدها الله للمجاهدين في سبيل الله ، ما بين الدرجتين كما بين السماء والارض فإذا سألتم الله فاسألوه الفردوس فانه أوسط الجنة ، وأعلى الجنة ، وفوقه عرش الرحمن ، ومنه تفجر أنهارالجنة.(حم خ عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10532 ۔۔۔ فرمایا ” جو شخص اللہ کے راستے میں نکلتا ہے اسے اللہ پکارتا ہے کہ اسے مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں پر تصدیق نے نکالا ہے۔ مجھ پر اس کا حق ہے کہ میں اسے اس کے اجر اور ساتھ لائی ہوئی غنیمت کے ساتھ واپس لوٹا دوں یا اسے جنت میں داخل کروں “ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میری امت کے لیے مشکل نہ ہوتا تو میں کسی سریے (وہ جنگ جس میں آپ خود شریک نہ ہوتے تھے) سے پیچھے نہ رہوں حالانکہ میری خواہش ہے کہ مجھے اللہ کے راستے جہاد (میں شہید ) کیا جائے پھر زندہ کیا جائے پھر شہید کیا جائے۔ تین مرتبہ فرمایا۔ (مسند احمد متفق علیہ نسائی عن ابوہریرہ (رض))
10536 انتدب الله لمن خرج في سبيله لا يخرجه إلا إيمان بي وتصديق برسلي أن أرجعه بما نال من أجر أو غنيمة ، أو أدخله الجنة ، ولو لا أن أشق على أمتي ما قعدت خلف سرية ، ولوددت أني أقتل في سبيل الله ، ثم أحيا ، ثم أقتل ، ثم أحيا ، ثم أقتل ، ثم أحيا ، ثم أقتل.(حم ق ن عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10533 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے میں سرحد کی ایک دن کی حفاظت ایک مہینہ کے روزے اور راتوں کی عبادت سے بہتر ہے اور جو اس حفاظت کے دوران مرجائے وہ قبر کے فتنہ سے محفوظ کردیا جائے گا اور اس کے عمل کا اجر قیامت تک لکھا جاتا رہے گا “۔ (ترمذی بروایت سلمان (رض))
10537 رباط يوم في سبيل الله أفضل من صيام شهر وقيامه ، ومن مات فيه وقي فتنة القبر ، ونمي له عمله إلى يوم القيامة.(ت عن سلمان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10534 ۔۔۔ فرمایا ” میں اللہ کے راستے میں ایک جہاد کرنے والے کے لیے سامان سفر کی تیار کردوں “۔
10538 لان أشيع مجاهدا في سبيل الله ، فأكفه على رحله غدوة أو روحة أحب إلي من الدنيا وما فيها.(حم ه ك عن معاذ بن أنس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৩৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10535 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے میں کسی زخمی کو کوئی زخم نہیں لگتا اور اللہ خوب معلوم ہے کہ کون اس کے راستے میں زخمی ہوا ہے مگر یہ کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون جاری ہوگا جس کا رنگ خون جیسا ہوگا اور اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی طرح ہوگی “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت ہریرہ (رض))
10539 ما من مجروح يجرح في سبيل الله والله أعلم بمن يجرح في سبيله إلا جاء يوم القيامة وجرحه يثعب دما ، اللون لون الدم ، والريح ريح المسك.(ه عن أبي هريرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৪০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10536 ۔۔۔ فرمایا ” کوئی شخص اللہ کے راستے میں زخمی نہیں ہوتا اور اللہ کو خوب معلوم ہے کہ کون شخص اللہ کے راستے میں زخمی ہوا ہے مگر یہ کہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہوگا جس کا رنگ خون جیسا ہوگا اور خوشبو مشک جیسی ہوگی “۔ (ترمذی، نسائی بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10540 لا يكلم أحد في سبيل الله ، والله أعلم بمن يكلم في سبيله إلا جاء يوم القيامة وجرحه يثعب دما ، اللون لون الدم ، والريح ريح المسك.(ت ن عن أبي هريرة).
তাহকীক: