কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১০৫৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10557 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے کے لیے اپنے گھوڑے پر خرچ کرنے والا ایسا ہے جیسے صدقہ دینے کے لیے ہاتھ کھولے رکھے اور ان کو بند نہ کرے “۔ (مسند احمد ابو داؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن الحنظلۃ (رض))
10561 المنفق على الخيل في سبيل الله كباسط يديه بالصدقة لا يقبضها.(حم د ك عن ابن الحنظلية).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10558 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی میں ضمانت لیتا ہوں کہ اگر میں نے اس کو موت دے دی تو اس کو جنت عطا فرماؤں گا اور اگر اس کو واپس لوٹایا تو اجر یا غنیمت کے ساتھ واپس لوٹاؤں گا “۔ (ترمذی بروایت حضرت انس (رض))
10562 يقول الله تعالى : المجاهد في سبيل الله هو علي ضامن إن قبضته أورثته الجنة ، وإن رجعته رجعته بأجر أو غنيمة.(ت عن أنس) وقال : صحيح غريب.
ص.
ص.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10559 ۔۔۔ فرمایا ” جو اللہ کے راستے میں ایک دن اور رات کی حفاظت کرنے کے دوران انتقال کرجائے اس کے لیے اتنا ہی اجر لکھا جاتا رہے گا اور اس کا رزق اس کو ملتا رہے گا اور وہ فتنوں سے محفوظ ہوجائے گا “۔ (ترمذی، مستدرک حاکم بروایت حضرت سلمان (رض))
10563 من رابط يوما وليلة في سبيل الله كان له كأجر صيام شهر وقيامه ، ومن مات مرابطا أجري له مثل ذلك من الاجر ، وأجري عليه الرزق ، وأمن الفتان.
(ت ك عن سلمان).
(ت ك عن سلمان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10560 ۔۔۔ فرمایا ” اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر مومنین میں سے کچھ لوگ ایسے نہ ہوتے جن کو یہ گوارا نہیں کہ وہ جہاد میں میرے سے پیچھے رہ جائیں اور نہ ہی میرے پاس اتنا مال ہے کہ میں ان کو سواری دے سکوں تو میں اللہ کے راستے میں لڑی جانے والی کسی جنگ میں بھی پیچھے نہ رہوں اور اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں اللہ کے راستے میں شہید کردیا جاؤں پھر دوبارہ زندہ کیا جاؤں پھر شہید کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر شہید کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر شہید کردیا جاؤں “۔ (مسند احمد، متفق علیہ نسائی، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10564 والذي نفسي بيده لولا أن رجالا من المؤمنين لاتطيب أنفسهم أن يتخلفوا عني ، ولا أجد ما أحملهم عليه ما تخلفت عن سرية تغزو في سبيل الله ، والذي نفسي بيده لوددت أني أقتل في سبيل الله ، ثم أحيا ، ثم أقتل ، ثم أحيا ، ثم أقتل ، ثم أحيا ، ثم أقتل.(حم ق ن عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10561 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں کبھی بھی مسلمان کے نتھنوں میں جمع نہیں ہوسکتا۔ (نسائی ابن ماجہ، ابن حبان بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10565 لا يجتمع غبار في سبيل الله ، ودخان جهنم في منخري مسلم أبدا.(ن ه حب عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10562 ۔۔۔ فرمایا ” کسی بندے کے اندر اللہ کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں ساتھ جمع نہیں ہوسکتے اور نہ ہی کسی انسان کے اندر ایمان اور بخل کبھی ایک ساتھ جمع ہوسکتے ہیں “۔ (ابوداؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10566 لا يجتمع غبار في سبيل الله ، ودخان جهنم في جوف عبد أبدا ، ولا يجتمع الشح والايمان في قلب عبد أبدا.(د ك عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10563 ۔۔۔ فرمایا ” دوزخ میں کافر اور وہ مسلمان جس نے اس کافر کو قتل کیا ہو پھر سیدھا چلا ہو اور میانہ روی اختیار کی ہو جمع نہیں ہوسکتے، اور کسی مسلمان کے اندر اللہ کے راستے کا غبار اور دوزخ کا دھواں جمع نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کسی بندے کے اندر ایمان اور حسد ایک ساتھ جمع ہوسکتے ہیں “۔ (مسند احمد، نسائی، مستدرک حاکم، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10567 لا يجتمعان في النار مسلم قتل كافرا ، ثم سدد وقارب ، ولا يجتمعان في جوف مؤمن غبار في سبيل الله وفيح جهنم ، ولا يجتمعان في قلب عبد الايمان والحسد.(حم ن ك عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10564 ۔۔۔ فرمایا ” دوزخ میں دو ایسے لوگ جمع نہیں ہوسکتے جن میں سے ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتا ہو ایسا مومن جو کافر کو قتل کرے پھر سیدھے راستے پر چلتا رہے۔ (مسند احمد، مسلم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10568 لا يجتمعان في النار اجتماعا يضر أحدهما الآخر ، مؤمن قتل كافرا ثم سدد.
(حم م عن أبي هريرة).
(حم م عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10565 ۔۔۔ فرمایا ” بیشک شیطان نے ابن آدم کے مختلف راستوں میں گھات لگائی ہے، پس اس کے اسلام کے راستے میں بیٹھا ہے اور کہتا ہے تم اسلام لاتے ہو اور اپنا اور اپنے باپ دادوں کا دین چھوڑتے ہو لیکن وہ اس کی بات نہیں مانتا اور اسلام لے آیا ہے پھر وہ اس کے ہجرت کے راستے میں بیٹھا اور کہا تم ہجرت کررہے ہو اور اپنی زمین اور اپنا آسمان چھوڑ رہے ہو (مراد اپنا وطن ہے) جبکہ مہاجر کی مثال تو ایسی ہے جیسے گھوڑے کی چراگاہ میں ہے لیکن اس نے شیطان کی نہ مانی اور ہجرت کرلی پھر وہ اس کے جہاد کے راستے میں بیٹھا اور کہا تم مال اور جان کو مشقت میں ڈال کر جہاد کررہے ہو پھر اگر تم شہید کردئیے جاؤ گے تو تمہاری بیوی سے کوئی اور نکاح کرلے گا اور تمہارے مال کو تقسیم کردیا جائے گا لیکن اس نے شیطان کی بات نہیں مانی اور جہاد کیا، تو جو شخص اس طرح کرے تو اللہ پر واجب ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے، اور اگر وہ غرق ہوجائے تو اللہ پر واجب ہے کہ وہ اسے جنت میں داخل کرے اور اگر اس کا جانور اس کی گردن توڑ دے تو اللہ پر واجب ہے کہ وہ اس کو جنت میں داخل کرے “۔ (مسند احمد، نسائی ابن حبان، بروایت حضرت سبرۃ بن ابی فاکھہ (رض))
10569 إن الشيطان قعد لابن آدم بأطرقه ، فقعد له بطريق الاسلام ، فقال : تسلم وتذر دينك ودين آبائك وآباء آبائك ؟ فعصاه فاسلم ، ثم قعد له بطريق الهجرة ، وقال : تهاجر وتدع أرضك وسماءك ؟ وإنما مثل المهاجر كمثل الفرس في الطول ، فعصاه فهاجر ، ثم قعد له بطريق الجهاد ، فقال : تجاهد في جهد النفس والمال ، فتقاتل فتقتل فتنكح المرأة وتقسم الاموال ؟ فعصاه فجاهد ، فمن فعل ذلك كان حقا على الله أن يدخله الجنة ، وإن غرق كان حقا على الله أن يدخله الجنة ، وإن وقصته دابته كان حقا على الله أن يدخله الجنة.(حم ن حب عن سبرة ابن أبي فاكه)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10566 ۔۔۔ فرمایا ” لوگوں میں سے سب سے بہتر زندگی اس شخص کی ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہوئے بلندی پر اڑتا جارہا ہو جب بھی کوئی پکار یا چیخ سنتا ہے اسی تک جاپہنچتا ہے لڑائی اور قتل کے مواقع تلاش کرتے ہوئے یا وہ شخص جو گھاٹیوں میں سے ایک گھاٹی میں یا وادیوں میں سے ایک وادی کے بیچ میں اپنی بکریوں کے چھوٹے سے ریوڑ کے ساتھ ہو، نماز پڑھتا رہے، زکوۃ ادا کرتا رہے اور اپنے رب کی عبادت کرتا رہے یہاں تک کہ اس کو موت آپہنچے، اور لوگوں سے اس کا تعلق بھلائی کے علاوہ کوئی نہ ہو “۔ (مسلم، ابن ماجہ، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10570 من خير معاش الناس لهم رجل ممسك عنان فرسه في سبيل الله ، يطير على متنه كلما سمع هيعة أو فزعة طار ععليه يبتغي القتل والموت مظانه ، أو رجل في غنيمة في شعفة من هذه الشعف ، أو بطن واد من هذه الاودية ، يقيم الصلات ، ويؤتي الزكاة ، ويعبد ربه حتى يأتيه اليقين ليس من الناس إلا في خير.(م ه عن أبي هريرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10567 ۔۔۔ فرمایا ” مشرکین سے اپنے مالوں، جانوں اور زبانوں سے جہاد کرو “۔ (مسند احمد، ابوداؤد، نسائی لابن حبان، مستدرک حاکم بروایت حضرت انس (رض))
10571 جاهدوا المشركين باموالكم وأنفسكم وألسنتكم.(حم د ن حب ك عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10568 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے میں سمندر کے ساحل پر ایک رات کی حفاظت اس شخص کی عبادت سے بہتر ہے جو اپنے گھر میں رہ کر ایک ہزار برس تک روزے رکھے اور راتوں کو عبادت کرتا رہے اور ہر برس تین سو دن کا اور ہر دن ہزار برس کا “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت انس (رض))
10572 حرس ليلة في سبيل الله على ساحل البحر أفضل من صيام رجل وقيامه في أهله ألف سنة السنة ثلثمائة يوم ، اليوم كألف سنة.(ه عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
فرمایا اللہ کے راستے کی ایک رات کی حفاظت بہتر ہے ایک ہزار ایسی راتوں سے جن میں عبادت کی جائے اور ان کے دنوں میں روزے رکھے جائیں۔ طبرانی
10573 حرس ليلة في سبيل الله عزوجل أفضل من ألف ليلة يقام ليلها ويصام نهارها.
(طب ك هب عن عثمان).
(طب ك هب عن عثمان).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10569 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے کی ایک رات کی حفاظت بہتر ہے ایک ہزار ایسی راتوں سے جن میں عبادت کی جائے اور ان کے دنوں میں روزے رکھے جائیں “۔ (طبرانی کبیر، مستدرک حاکم شعب الایمان بیھقی بروایت حضرت عثمان (رض)
10574 حرم على عينين أن تنالهما النار : عين بكتمن خشية الله ، وعين باتت تحرس الاسلام وأهله من أهل الكفر.(ك هب عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10570 ۔۔۔ فرمایا ” آگ حرام کردی گئی اس آنکھ پر جو اللہ کے ڈر سے روئے اور آگ حرام کردی گئی اس آنکھ پر جو اللہ کے راستے میں جاگی ہو اور آگ حرام کردی گئی اس آنکھ پر جو اللہ کے منع کردہ چیزوں سے رک گئی ہو یا وہ آنکھ جو اللہ کے راستے میں ضائع ہوگئی ہو “۔ (طبرانی کبیر، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوریحانہ (رض))
10575 حرمت النار على عين بكت من خشية الله ، وحرمت النار على عين سهرت في سبيل الله ، وحرمت النار على عين غضت عن محارم الله ، أو عين فقئت في سبيل الله.(طب ك عن أبي ريحانة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10572 ۔۔۔ مجاہدین کی عورتیں پیچھے رہ جانے والوں پر اس طرح حرام ہیں جیسے ان کی اپنی مائیں اور پیچھے رہ جانے والوں میں سے مجاہدین میں سے کسی کے گھر والوں کا رکھوالا بنے اور پھر ان میں خیانت کرے مگر یہ کہ قیامت کے دن مجاہد کو اس کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ شخص جس نے تمہارے پیچھے تمہارے گھر والوں کے ساتھ برائی کی سو تم اس کی نیکیوں سے جو چاہو لے لو پس وہ اس کے اعمال میں سے جو چاہے گالے لے گا تو تمہارا کیا گمان ہے میرا نہیں خیال کہ وہ اس کی نیکیوں میں سے کچھ چھوڑ دے گا۔ (مسند احمد، مسلم، ابوداؤد، نسائی بروایت حضرت ابو بریدۃ (رض))
10576 حرمة نساء المجاهدين على القاعدين كحرمة أمهاتهم وما من رجل من القاعدين يخلف رجلا من المجاهدين في أهله فيخونه فيهم إلا وقف له يوم القيامة ، فقيل له : هذا قد خلفك في أهلك بسوء فخذ من حسناته ما شئت ، فيأخذ من عمله ما شاء ، فما ظنكم ؟ ما أرى يدع من حسناته شيئا.(حم م د ن عن بريدة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10573 ۔۔۔ فرمایا ” اسلام کی چوٹی اللہ کے راستے میں جہاد ہے اس کو وہی حاصل کرسکتا ہے جو لوگوں میں سب سے افضل ہو۔ (طبرانی، کبیر بروایت حضرت ابو امامۃ (رض))
10577 ذروة الاسلام الجهاد في سبيل الله ، لا يناله إلا أفضلهم (طب عن أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10574 ۔ فرمایا ” اللہ رحم کرے چوکیداری کے چوکیدار پر (ابن ماجہ، مستدرک حاکم بروایت حضرت عقبۃ بن عامر (رض)
10578 رحم الله حارس الحرس.(ه ك عن عقبة بن عامر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10575 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے کی چند گھڑیاں پچاس حجوں سے بہتر ہیں۔ (مسند فردوس دیلمی بروایت حضرت ابن عمر (رض))
10579 ساعات في سبيل الله خير من خمسين حجة.(فر عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو آنکھوں پر جہنم کی آگ حرام ہے
10576 ۔۔۔ فرمایا ” تلواریں جنت کی چابیاں ہیں “۔ (حضرت ابوبکر (رض) فی العلانیات وابن عساکر بروایت حضرت یزید بن شجرۃ (رض))
10580 السيوف مفاتيح الجنة.(أبو بكر في الغيلانيات وابن عساكر عن يزيد بن شجرة).
তাহকীক: