কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩০০ টি

হাদীস নং: ১০৫৪১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10537 ۔۔۔ فرمایا ” کوئی زخمی اللہ کے راستے میں زخم نہیں کھاتا مگر یہ کہ وہ قیامت میں اس طرح آئے گا کہ اس کے زخم سے خون جاری ہوگا جس کا رنگ خون جیسا ہوگا اور خوشبو مشک جیسی۔ (بخاری بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10541 ما من مكلوم يكلم في سبيل الله إلا جاء يوم القيامة وكلمه يدمي ، اللون لون الدم ، والريح ريح المسك.(خ عن أبي هريرة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10538 ۔۔۔ فرمایا ” کوئی شخص ایسا نہیں کہ جس کو موت آئے اور اللہ کے پاس اس کے لیے بھلائی ہو کہ وہ دنیا میں لوٹنا پسند کرتا ہو اگرچہ اس کو دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ سب مل جائے سوائے شہید کے کہ وہ یہ تمنا کرتا ہے کہ وہ دنیا میں لوٹ جائے تاکہ اس کو دوبارہ شہید کردیا جائے یہ اس وجہ سے کہ اس کو شہادت کی فضیلت کا پتہ چل چکا ہوگا “۔ (مسند احمد متفق علیہ ترمذی بروایت انس (رض))
10542 ما من نفس تموت ، لها عند الله خير يسرها أن ترجع إلى الدنيا ، وأن لها الدنيا وما فيها ، إلا الشهيد ، فانه يتمنى أن يرجع إلى الدنيا فيقتل مرة أخرى ، لما يرى من فضل الشهادة.(حم ق ت عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10539 ۔۔۔ فرمایا ” میری امت کے بعض لوگ مجھ پر پیش کئے گئے جو اللہ کے راستے میں جہاد کررہے تھے اور سمندر کے بیچ میں اس طرح سوار تھے جیسے بادشاہ تختوں پر ہوتے ہیں “۔ (متفق علیہ ترمذی ، نسائی ، بروایت حضرت انس (رض) مسند احمد، مسلم، نسائی ابن ماجہ بروایت حضرت ام حرام بن ملحان (رض))
10543 ناس من أمتي عرضوا علي غزاة في سبيل الله يركبون ثبج البحر ملوكا على الاسرة.(ق ت ن عن أنس) (حم م ن ه عن أم حرام بنت ملحان).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10540 ۔۔۔ فرمایا ” میں نے سمندر پر سوار ہونے والے لوگوں میں سے ایک ایسی جماعت دیکھی جو اس طرح تھی جیسے بادشاہ تخت پر ہوتے ہیں “۔ مراد جہاد کرنے والے لوگ ہیں۔ (ابوداؤد بروایت ام حرام (رض))
10544 رأيت قوما ممن يركب ظهر هذا البحر كالملوك على الاسرة.(د عن أم حرام).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10540 ۔۔۔ فرمایا ” میں نے سمندر پر سوار ہونے والے لوگوں میں سے ایک ایسی جماعت دیکھی جو اس طرح تھی جیسے بادشاہ تخت پر ہوتے ہیں “۔ مراد جہاد کرنے والے لوگ ہیں۔ (ابوداؤد بروایت ام حرام (رض))
10545 عجبت من قوم من أمتي يركبون البحر كالملوك على الاسرة.(خ عن أم حرام).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10541 ۔۔۔ فرمایا ” میں اپنی امت میں سے ایک ایسی جماعت سے متعجب ہوا جو سمندر پر اس طرح سوار تھی جیسے بادشاہ تختوں پر ہوتے ہیں “۔ (مسلم بروایت ام حرام (رض))
10546 أريت قوما من أمتي يركبون البحر كالملوك على الاسرة (م عن جابر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10542 ۔۔۔ فرمایا ” اے لوگو ! دشمن سے ملاقات کی تمنا نہ کرو اور اللہ سے عافیت طلب کرو اور جب تمہارا دشمن سے سامنا ہوجائے تو ثابت قدم رہو اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے اے اللہ جو کتاب کو نازل کرنے والے ہیں اور بادلوں کو چلانے والے ہیں اور دشمنوں کو شکست دینے والے ہیں ان لوگوں کو شکست دے دیں اور ہمیں ان پر فتح نصیب فرمائیں “۔ (متفق علیہ، ابوداؤد بروایت حضرت عبداللہ بن ابی او فی (رض))
10547 أيها الناس لا تتمنوا لقاء العدو ، واسألوا الله العافية ، فإذا لقيتم فاصبروا ، واعلموا أن الجنة تحت ظلال السيوف ، اللهم منزل الكتاب ومجري السحاب ، وهازم الاحزاب اهزمهم وانصرنا عليهم.(ق د عن عبد الله بن أبي أوفى).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10544 ۔۔۔ فرمایا ” جو شخص اللہ کے راستے میں ایک گھوڑا دے دے اس حال میں کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہو اور اس کے وعدے کو سچ جانتا ہو تو اس گھوڑے کے کھانے پینے، پاخانہ اور پیشاب کے بدلے میں اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھی جائیں گی “۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، نسائی بروایت حضرت ابوہریرہ (رض))
10548 من احتبس فرسا في سبيل الله إيمانا بالله وتصديقا بوعده كان شبعه وريه وروثه وبوله حسنات في ميزانه.(حم خ ن عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৪৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سو درجات مجاہدین کے لیے ہیں
10545 ۔۔۔ فرمایا ” جو اللہ کے راستہ میں ایک گھوڑا عطاکردے پھر اپنے ہاتھ سے اس کا چارہ بنائے تو ہر دانہ کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی ہے “۔ (ابن ماجہ ابن حبان بروایت تیمم داری (رض))
10549 من ارتبط فرسا في سبيل الله ، ثم عالج علفه بيده كان له بكل حبة حسنة.(ه حب عن تميم الداري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10546 ۔۔۔ فرمایا ” بیشک اللہ کے بعض ملائکہ ایسے ہیں جو ہر رات کو نازل ہوتے ہیں اور جنگ میں استعمال ہونے والے جانوروں کو گنتے ہیں سوائے اس جانور کے جس کے گلے میں گھنٹی ہو “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابودرداء (رض))
10550 إن لله تعالى ملائكة ينزلون في كل ليلة يحسبون دواب الغزاة إلا دابة في عنقها جرس.(طب عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10547 ۔۔۔ فرمایا ” جو اپنے خرچ پر کسی شخص کو اللہ کے راستے میں بھیج دے اور خود گھر رہے تو اس کے لیے ہر درھم کے بدلے ساٹھ سو درہم کا ثواب ہے، اور جو خود اللہ کے راستے میں لڑے اور اس میں مال خرچ کرے تو اس کے لیے ہر درھم کے بدلے ساٹھ لاکھ درھم ہوں گے “۔ ابن ماجہ بروایت حسن بن علی ابو درداء (رض) ابوھریرۃ (رض) ، ابوامامہ، ابن عمر، جابر، عمران بن حصین (رض))
10551 من أرسل بنفقته في سبيل الله وأقام في بيته فله بكل درهم سبعمائة درهم ، ومن غزا بنفسه في سبيل الله وانفق في وجهه ذلك فله بكل درهم سبعمائة ألف درهم.(ه عن الحسن بن على وأبي الدرداء وأبي هريرة وأبي أمامة وابن عمر وابن عمرو وجابر وعمران بن حصين).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10548 ۔۔۔ فرمایا ” جس کو اللہ کے راستے میں کچھ حصہ ملے تو وہ اس کے لیے جنت کا ایک درجہ ہے “۔ (ابوداؤد، نسائی، ابن حبان، مستدرک بروایت حضرت ابی نجیح)
10552 من بلغ بسهم في سبيل الله فهو له درجة في الجنة.(د ن حب ك عن أبي نجيح).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10549 ۔۔۔ فرمایا ” جو اللہ کے راستے میں جانے کے لیے کسی کو تیار کرے تو گویا اس نے خود جہاد کیا اور جو کسی جہاد کرنے والے کے پیچھے اس کے گھر والوں کا اچھی طرح سے خیال رکھے تو گویا اس نے خود جہاد کیا “۔ (مسند احمد، متفق علیہ، ابن ماجہ بروایت حضرت زید بن خالد (رض))
10553 من جهز غازيا في سبيل الله فقد غزا ، ومن خلف غازيا في سبيل الله في أهله بخير فقد غزا.(حم ق عن زيد بن خالد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10550 ۔۔۔ فرمایا ” جو اللہ کے راستے میں جانے کے لیے کسی کو تیار کرے تو اس کے لیے اس جانے والے کے جتنا اجر ہے اور اس جانے والے کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی “۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت زید بن خالد الجھنی (رض))
10554 من جهز غازيا في سبيل الله كان له مثل أجره من غير أن ينقص من أجر الغازي شيئا.(ه عن زيد بن خالد الجهني)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10551 ۔۔۔ فرمایا ” جو اللہ کے راستے کے لیے نکلے اور اس دوران مرجائے یا شہید کردیا جائے یا اس کا گھوڑا یا اونٹ اسے کچل ڈالے یا اس کے بستر پر کوئی زہریلا جانور اسے ڈس لے یا جس طریقے سے بھی اللہ چاہے وہ انتقال کرجائے تو وہ شہید ہوگا اور اس کے لیے جنت ہوگی “۔ (ابوداؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابو مالک الاشعری (رض))
10555 من فصل في سبيل الله فمات أو قتل أو وقصته فرسه أو بعيره أو لدغته هامة أو مات على فراشه بأي حتف شاء الله فانه شهيد وأن له الجنة.(د ك عن أبي مالك الاشعري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10552 ۔۔۔ فرمایا ” جو مسلمان اللہ کے راستے میں اتنی دیر بھی قتال کرے جتنی دیر میں اونٹنی کا دودھ نکالا جاتا ہے تو اس کے لیے جنت واجب ہوگئی اور جو اللہ سے سچے دل کے ساتھ شہادت مانگے پھر وہ مرجائے یا قتل کردیا جائے تو بیشک اس کے لیے شہید جتنا اجر ہے اور جس شخص کو اللہ کے راستے میں کوئی زخم لگ جائے یا کوئی چوٹ پہنچے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا اس رنگ زعفران جیسا ہوگا اور خوشبو مشک جیسی اور جس شخص کو اللہ کے راستے میں کوئی زخم لگے تو اس پر شہیدوں کی مہرہوگی۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، ابن حبان بروایت حضرت معاذ (رض))
10556 من قاتل في سبيل الله من رجل مسلم فواق ناقة فقد وجبت له الجنة ، ومن سأل الله القتل في نفسه صادقا ثم مات أو قتل فان له أجر شهيد ، ومن جرح جرحا في سبيل الله أو نكب نكبة فانها تجئ يوم القيامة كأغزر ما كانت لونها لون الزعفران وريحها ريح المسك ، ومن جرح به جراح في سبيل الله كان عليه طابع الشهداء.

(حم حب عن معاذ).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10553 ۔۔۔ فرمایا ” جو نہ جہاد کرے نہ کسی کو جہاد کے لیے تیار کرے نہ کسی مجاہد کے پیچھے اس کے گھر والوں کا خیال رکھے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت سے پہلے پہلے کسی مصیبت میں مبتلا کردیں گے “۔ (ابوداؤد، ابن ماجہ بروایت حضرت ابو امامہ (رض))
10557 من لم يغز أو يجهز غازيا أو يخلف غازيا في أهله بخير أصابه الله بقارعة قبل يوم القيامة.(د ه عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہاد کے لیے گھوڑے پالنے کا ثواب
10554 ۔۔۔ فرمایا ” جو اس حال میں دنیا سے رخصت ہو کہ اس نے نہ کبھی جہاد کیا ہو نہ کبھی اپنے دل میں اس کا ارادہ کیا ہو تو وہ ایک طرح کے نفاق پر دنیا سے رخصت ہوا “۔

فائدہ :۔۔۔ یعنی مومن کی تو شان یہی ہے کہ وہ اللہ کے راستے میں نکلے یا پھر نکلنے کا خواہش مند رہے “۔ (مسند احمد، مسلم، ابو داؤد، نسائی، بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10558 من مات ولم يغز ولم يحدث نفسه بغزو مات على شعبة من نفاق.(حم م د ن عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৫৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10555 ۔۔۔ فرمایا ” جو اللہ کے راستے میں سرحد کی حفاظت کرتا ہوا جان دے دے تو اللہ اس کے نیک اعمال کا ثواب اس کے لیے جاری رکھتے ہیں اور اس کا رزق اس کو اسی طرح ملتا رہتا ہے اور وہ فتنوں سے محفوظ ہوجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو اس حال میں اٹھائیں گے کہ وہ خوف سے امن میں ہوگا۔ (ابن ماجہ بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10559 من مات مرابطا في سبيل الله أجرى الله عليه أجر عمله لصالح الذي كان يعمل ، وأجرى عليه رزقه ، وأمن من الفتان ، وبعثه الله يوم القيامة آمنا من الفزع.(ه عن أبي هريرة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৫৬০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سرحد کی حفاظت میں جان دے دینا
10556 ۔۔۔ فرمایا ” اللہ کے راستے میں ایک گھڑی کا جہاد لیلۃ القدر میں حجر اسود کے پاس عبادت کرنے سے بہتر ہے۔ (ابن حبان، شعب الایمان بیھقی بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10560 موقف ساعة في سبيل الله خير من قيام ليلة القدر عند الحجر الاسود.(حب هب عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক: