কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৫১০০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الهدية من الإکمال "
15100 میں نے ارادہ کیا ہے کہ کسی کا ہدیہ قبول نہ کروں سوائے انصاری قریشی یا ثقفی کے۔

مسند احمد، الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض)
15100- " لقد هممت أن لا أتهب هبة إلا من أنصاري أو قرشي أو ثقفي". "حم طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الهدية من الإکمال "
15101 مجھے کون فلاں آدمی سے معذرت دلائے گا اس نے مجھے ایک گا بہن اونٹنی ہدیہ کی تھی حالانکہ وہ اونٹنی ہدیہ کی تھی حالانکہ وہ اونٹنی میری تھی مجھے اس طرح اس کی پہچان ہے جس طرح اپنے کسی گھر کے فرد کی پھر بھی میں نے اس کے بدلے چھ اونٹ ہدیہ کرنے والے کو دئیے لیکن وہ پھر بھی ناراض ہے۔ پس میں نے ارادہ کرلیا ہے کہ کسی سے ھدیہ قبول نہ کروں گا سوائے قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی کے۔ مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)
15101- "من يعذرني من فلان أهدى إلي لقحة فكأني أنظر إليها في وجه بعض أهلي فأثبته بست بكرات فتسخطها 2، لقد هممت أن لا أقبل هدية إلا أن تكون من قرشي أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي". "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الهدية من الإکمال "
15102 فلاں شخص نے میری ہی اونٹنی مجھے ہدیہ کی میں اس کو ایسے پہچانتا ہوں، جس طرح اپنے کسی گھر والے کو وہ مجھ سے خندق والے دن کھو گئی تھی۔ پھر بھی میں نے اس کے عوض چھ اونٹ دے دیئے لیکن وہ اس کے باوجود ناراض ہے۔ لہٰذا میں نے ارادہ کیا ہے کہ ہدیہ صرف قریش، انصاری، ثقفی یا دوسی سے قبول کروں گا۔ مسند احمد، الترمذی عن ابوہریرہ (رض)
15102- "إن فلانا أهدى إلي ناقة وهي ناقتي أعرفها كما أعرف بعض أهلي ذهبت مني يوم زغابات فعوضته منها ست بكرات فظل ساخطا، لقد هممت أن لا أقبل هدية إلا من قرشي أو أنصاري أو ثقفي أو دوسي". "حم ت عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الهدية من الإکمال "
15103 ہم مشرکین سے ہدیہ قبول نہیں کرتے لیکن اگر تم چاہو تو، میں قیمت کے بدلے اس کو قبول کرسکتا ہوں۔

مسند احمد، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم، السنن للسعید بن منصور عن حکیم بن حزام

فائدہ : ایک مرتبہ حکیم بن حزام نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک جوڑا ہدیہ کیا، اس وقت حکیم مسلمان نہ ہوئے تھے لہٰذا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا :
15103- "إنا لا نقبل من المشركين ولكن إن شئت أخذتها منك بالثمن". "حم طب ك ص عن حكيم بن حزام أنه أهدى إلى النبي صلى الله عليه وسلم حلة وهو كافر، فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الهدية من الإکمال "
15104 ہم مشرکین سے ہدیہ کا لین دین نہیں کرتے ۔

ابوداؤد، مسنداحمد، السنن للبیہقی عن عیاض بن حمار
15104- "إنا لا نقبل زبد المشركين". "ط حم ق عن عياض بن حمار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الهدية من الإکمال "
15105 میں مشرکین سے لینا دینا ناپسند کرتا ہوں۔

ابوداؤد مسند احمد، السنن للبیہقی عن عمران بن حصین
15105- "إني أكره زبد المشركين". "ط حم ق عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رشوت۔۔۔الاکمال
15106 ہر وہ گوشت جس کو سحت سے پرورش ملی ہو، جہنم کی آگ اس کی زیادہ مستحق ہے۔ پوچھا گیا : سحت کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : فیصلہ میں رشوت لینا دینا۔ ابن جریر عن ابن عمر (رض)
15106- "كل لحم أنبته السحت فالنار أولى به قيل: وما السحت؟ قال: الرشوة في الحكم". "ابن جرير عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رشوت۔۔۔الاکمال
15107 اللہ پاک نے راشی اور مرتشی پر لعنت فرمائی۔

ابوداؤد، مسند احمد، ابوداؤد، الترمذی حسن صحیح ، السنن للبیہقی۔ مستدرک الحاکم عن ابن عمر ابوسعید فی القضاۃ عن عائشہ۔ مستدرک الحاکم عن عبدالعزیز بن مروان بلاغاً
15107- "لعن الله الراشي والمرتشي". "ط حم د ت حسن صحيح ق ك عن ابن عمر وأبو سعيد في القضاة عن عائشة، ق ك عن عبد العزيز بن مروان بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رشوت۔۔۔الاکمال
15108 اللہ پاک رشوت کھانے والے اور کھلانے والے دونوں پر رحم فرمائے۔

التاریخ لعبد الرزاق، ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن عبدالرحمن بن عوف
15108- "لعن الله الآكل والمطعم الرشوة". "عب في تاريخه وأبو سعيد النقاش في القضاة عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رشوت۔۔۔الاکمال
15109 فیصلہ میں رشوت لینے والے پر لعنت کی گئی ہے، یہ پردہ تھا اس کے اور جنت کے درمیان۔ عن انس (رض)
15109- "لعن آخذ رشوة في الحكم كانت سترا بينه وبين الجنة". " ... عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت سے متعلق ملحقات۔۔۔الاکمال
15110 تم میں اب نبوت ہے، پھر نبوت کے طریق پر خلافت رہے گی پھر بادشاہت اور جبریت۔ زور زبردستی۔ الکبیر للطبرانی عن ابی عبیدۃ بن الجراح وبشیر بن سعد والد النعمان بن بشیر
15110- "إن فيكم النبوة، ثم تكون خلافة على منهاج النبوة، ثم تكون ملكا وجبرية". "طب عن أبي عبيدة بن الجراح وبشير بن سعد والد النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت سے متعلق ملحقات۔۔۔الاکمال
15111 یہ امر رحمت اور نبوت کی صورت میں شروع ہوا ہے ، پھر یہ رحمت اور خلافت ہوجائے گا، پھر کاٹ کھانے والی مملکت ہوگی، پھر زمین پر سرکشی، جبروفساد کا دور ہوگا لوگ حریر (ریشم) بدکاری اور شراب کو حلال سمجھیں گے۔ اس کے باوجود ان کو رزق دیا جائے گا اور ان کی مدد ہوگی حتیٰ کہ وہ اللہ عزوجل سے ملاقات کریں۔

الکبیر للطبرانی ، ابونعیم فی المعوفہ عن ابی ثعلبۃ الخشنی عن معاذ وابی عبیدۃ الجراح
15111- "إن هذا الأمر بدأ رحمة ونبوة ثم يكون رحمة وخلافة ثم كائن ملكا عضوضا 1، ثم كائن عتوا وجبرية وفسادا في الأرض يستحلون الحرير والفروج، والخمور ويرزقون على ذلك وينصرون حتى يلقوا الله عز وجل". "طب وأبو نعيم في المعرفة عن أبي ثعلبة الخشني عن معاذ وأبي عبيدة بن الجراح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت سے متعلق ملحقات۔۔۔الاکمال
15112 یہ امر (دین و حکومت ) نبوت اور رحمت کی صورت میں شروع ہوا، پھر خلافت اور رحمت ہوگا، پھر زبردستی بادشاہت ہوگی لوگ شراب پئیں گے، ریشم پہنیں گے اور پرائی شرمگاہوں کو حلال جانیں گے ۔ اس کے باوجود ان کو رزق ملے گا حتیٰ کہ ان پر اللہ کا حکم آجائے۔

نعیم بن حماد فی الفتن عن حذیفۃ (رض)
15112- "إن هذا الأمر بدأ نبوة ورحمة ثم يكون خلافة ورحمة ثم يكون ملكا عضوضا يشربون الخمور ويلبسون الحرير ويستحلون الفروج وينصرون ويرزقون حتى يأتيهم أمر الله". "نعيم بن حماد في الفتن عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت سے متعلق ملحقات۔۔۔الاکمال
15113 اس امت کا اول نبوت اور رحمت ہے، پھر خلافت اور رحمت ہے، پھر کاٹنے والی بادشاہت ہے، اس میں بھی قدرے رحمت ہے، پھر کھلی زبردستی ہوگی۔ اس میں کسی کے لیے کوئی رحمت نہ ہوگی، اس میں گردنیں اڑائی جائیں گی ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں گے اور اموال چھینے جائیں گے۔ نعیم بن حماد فی الفتن عن ابی عبیدۃ بن الجراح
15113- "أول هذه الأمة نبوة ورحمة، ثم خلافة ورحمة، ثم ملك عاض وفيه رحمة، ثم جبروة صلعاء ليس لأحد فيها متعلق تضرب فيها الرقاب وتقطع فيها الأيدي والأرجل وتؤخذ فيها الأموال". "نعيم بن حماد في الفتن عن أبي عبيدة بن الجراح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت سے متعلق ملحقات۔۔۔الاکمال
15114 نبوت جب تک اللہ چاہے تم میں رہے گی، پھر اللہ پاک جب چاہے گا اس کو اٹھائے گا، پھر نبوت کے طرز پر خلافت ہوگی۔ جب تک اللہ چاہے گا رہے گی، پھر اللہ جب چاہے گا اس کو بھی اٹھائے گا، پھر کاٹنے والی بادشاہت ہوگی جب تک اللہ چاہے، پھر جب اللہ چاہے گا اس کو اٹھالے گا، پھر زبردستی کی بادشاہت ہوگی پھر نبوت کی طرز پر خلافت قائم ہوجائے گی۔

ابوداؤد ، ابن داؤد، مسند احمد، الرویانی، السنن للسعید بن منصور عن نعمان بن بشیر عن حذیفۃ (رض)
15114- "تكون النبوة فيكم ما شاء الله أن تكون، ثم يرفعها إذا شاء أن يرفعها، ثم تكون خلافة على منهاج النبوة فتكون ما شاء الله أن تكون، ثم يرفعها، ثم تكون ملكا عضوضا فتكون ما شاء الله، ثم يرفعها إذا شاء أن يرفعها ثم ملكا جبرية ثم تكون خلافة على منهاج النبوة". "ط د حم والروياني ص عن نعمان بن بشير عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক: