কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৫০২০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب اور آداب میں ترغیب۔۔۔ " الإکمال "
15020 اگر تجھ سے درست فیصلہ ہوسکے تو تیرے لیے دس نیکیاں ہیں اور اگر تجھ سے خطا سرزد ہوجائے تو تیرے لیے ایک نیکی ہے۔ ابن سعد عن عمرو بن العاص
15020- "إن أصبت القضاء بينهما فلك عشر حسنات، وإن اجتهدت فأخطأت فلك حسنة واحدة". "ابن سعد عن عمرو بن العاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب اور آداب میں ترغیب۔۔۔ " الإکمال "
15021 قاضی جب فیصلہ کرتا ہے تو اللہ کا ہاتھ اس کے ساتھ ہوتا ہے اور قاسم جب تقسیم کرتا ہے تو اللہ کا ہاتھ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ مسنداحمد ، النسائی عن ابی ایوب (رض)
15021- "يد الله مع القاضي حين يقضي، ويد الله مع القاسم حين يقسم". "حم ن عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب اور آداب میں ترغیب۔۔۔ " الإکمال "
15022 دونوں کے درمیان فیصلہ کردے اس بنیاد پر کہ اگر تجھ سے درست فیصلہ ہوا تو تیرے لیے دس نیکیاں ہیں اور اگر تو نے کوشش کی لیکن تجھ سے خطاء سرزد ہوئی تو تیرے لیے ایک اجر ہے۔ مستدرک الحاکم عن ابن عمرو

کلام : امام ذہبی (رح) نے اس روایت پر کلام فرمایا ہے۔
15022- "اقض بينهما على أنك إن أصبت فلك عشر أجور وإن اجتهدت فأخطأت فلك أجر". "ك وتعقب عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15023 جب وہ شخص تیرے پاس فیصلہ لے کر آئیں تو پہلے کے حق میں فیصلہ نہ دے جب تک دوسرے کی بات نہ سن لے عنقریب تجھے معلوم ہوجائے گا کہ کس طرح تجھے فیصلہ کرنا ہے۔

حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : اس کے بعد میں ہمیشہ قاضی رہا۔ الترمذی عن علی (رض)
15023- "إذا تقاضى إليك رجلان فلا تقض للأول حتى تسمع كلام الآخر فسوف تدري كيف تقضي، قال علي: فما زلت بعد قاضيا". "ت عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15024 جب تیرے پاس دو فریق بیٹھ جائیں تو کسی ایک کے حق میں فیصلہ نہ دے جب تک دوسرے کی بات نہ سن لے جیسے پہلے کی بات سنی ہے جب تو ایسا کرے گا تو تیرے لیے فیصلہ کرنا واضح ہوجائے گا۔ مسند احمد، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی عن علی (رض)
15024- "إذا جلس إليك خصمان فسمعت من أحدهما فلا تقض لأحدهما حتى تسمع من الآخر كما سمعت من الأول فإنك إذا فعلت ذلك تبين لك القضاء". "حم ك هق عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15025 دونوں جاؤ سو چو، قرعہ اندازی کرو پھر تقسیم کرلو پھر ہر ایک ساتھی دوسرے کو کمی بیش حلال کردے۔ مستدرک الحاکم عن ام سلمۃ (رض)
15025- "اذهبا فتوخيا ثم استهما ثم اقتسما ثم ليحلل كل واحد منكما صاحبه". "ك عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15026 جاؤ اور آدھے آدھے اموال تقسیم کرلو۔ اور بچوں کو ہاتھ نہ لگاؤ اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ پاک عمل کی گمراہی پسند نہیں فرماتا تو ہم تم سے ایک رسی کا احسان بھی قبول نہیں فرماتے۔

ابوداؤد عن الزبیب العنبری

کلام : ضعیف الجامع 141
15026- "اذهبوا فقاسموهم أنصاف الأموال، ولا تمسوا ذراريهم ولولا أن الله لا يحب ضلالة العمل ما رزيناكم عقالا". "د عن الزبيب العنبري"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15027 ہرگز فیصلہ نہ کرو اور نہ فیصلے سے متعلق کوئی بات کہو سوائے اس بات کے جو تم کو معلوم ہو اور اگر تجھ پر کوئی معاملہ مشکل اور مشتبہ ہوجائے تو توقف کرلے حتیٰ کہ تجھ پر وہ مسئلہ واضح ہوجائے یا تو اس کو لکھ کر میرے پاس بھیج دے۔ ابن ماجہ عن معاذ (رض)
15027- "لا تقضين ولا تفصلن إلا بما تعلم، وإن أشكل عليك أمر فقف حتى تبينه أو تكتب إلي فيه". "هـ عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15028 کوئی شخص دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے جبکہ وہ حالت غصہ میں ہو ۔

مسلم ، الترمذی ، النسائی عن ابی بکرۃ (رض)
15028- "لا يحكم أحد بين اثنين وهو غضبان". "م ت ن عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15029 قصاص صرف امیر لے یا مامور یا مختال (جو متاثر ہواہو) ۔ ابوداؤد عن عوف بن مالک

کلام : الجامع المصنف 223 ۔ روایت ضعیف ہے۔
15029- "لا يقص إلا أمير أو مأمور أو مختال". "د عن عوف بن مالك"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15030 قاضی کبھی دو آدمیوں کے درمیان غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ کرے۔

مسند احمد ، البخاری، ابوداؤد، ابن ماجہ عن ابی بکرۃ (رض)
15030- "لا يقضي القاضي بين اثنين وهو غضبان ". "حم خ د هـ عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15031 کوئی شخص کسی ایک فیصلہ میں دو فیصلے نہ کرے اور نہ غصہ کی حالت میں دو فریقوں کے درمیان فیصلہ کرے۔ النسائی عن ابی بکرۃ (رض)
15031- "لا يقضين أحد في قضاء بقضائين ولا يقضي أحد بين خصمين وهو غضبان". "ن عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15032 جس کو مسلمانوں کی قضاء کا عہدہ سپرد ہوا تو وہ ان کے درمیان دیکھنے میں اشارہ کرنے میں، اٹھنے بیٹھنے میں اور مجلس میں عدل کرے۔

الدارقطنی، الکبیر للطبرانی، السنن للبیہقی عن ام سلمہ (رض)

کلام : ضعیف الجامع 5321، الکشف الالٰہی۔
15032- "من ابتلى بالقضاء بين المسلمين فليعدل بينهم في لحظه وإشارته ومقعده ومجلسه". "قط طب هق عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15033 جس کو مسلمانوں کا قاضی بنایا جائے وہ کسی ایک فریق پر آواز بلند نہ کرے جب تک دوسرے کے ساتھ بھی یہی سلوک نہ کرے۔ الکبیر للطبرانی، السنن للبیہقی عن ام سلمۃ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے ضعیف الجامع 5322 ۔
15033- "من ابتلى بالقضاء بين المسلمين فلا يرفع صوته على أحد الخصمين ما لم يرفع على الآخر". "طب هق عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15034 جب کسی کو مسلمانوں کے درمیان عہدہ قضاء کے ساتھ آزمائش میں مبتلاء کیا جائے تو وہ غصہ کی حالت نہ کرے اور سب فریقوں کے درمیان دیکھنے میں مجلس (بیٹھنے) میں اور حتیٰ کہ اشارہ کرنے میں بھی برابر کرے۔ مسند ابی یعلی عن ام سلمہ (رض)

کلام : روایت محل کلام اور ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 274، الضعیفۃ 2195 ۔
15034- "إذا ابتلى أحدكم بالقضاء بين المسلمين فلا يقض وهو غضبان وليسو بينهم في النظر والمجلس والإشارة". "ع عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام
15035 مجھے حکم نہیں ہے کہ میں لوگوں کے دلوں میں نقب لگا کر دیکھوں یا ان کے پیٹ پھاڑ کر دیکھوں (کہ حقیقت کیا ہے) ۔ مسند احمد، البخاری عن ابی سعید (رض)
15035- "إني لم أؤمر أن أنقب عن قلوب الناس ولا أشق بطونهم". "حم خ عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام۔۔۔ " الإکمال "
15036 اللہ پاک تیرے دل کو ہدایت دے گا، تیری زبان کو مضبوط اور ثابت کرے گا۔ پس جب تو دونوں فریقوں کے سامنے بیٹھے تو فیصلہ نہ کر جب تک دوسرے کی بات نہ سن لے جس طرح پہلے کی بات سنی ہے۔ بیشک اس سے تجھ پر فیصلہ واضح ہوجائے گا۔ ابوداؤد ، النسائی عن علی (رض)
15036- "إن الله سيهدي قلبك ويثبت لسانك، فإذا جلس بين يديك الخصمان فلا تقضين حتى تسمع من الآخر كما سمعت من الأول فإنه أحرى أن يتبين لك القضاء". "د ن عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام۔۔۔ " الإکمال "
15037 قاضی کسی فریق کی ضیافت اور خاطر تواضع نہ کرے نہ اس کو اپنے قریب کرے اور نہ اس کی بات سنے جب تک دوسرا فریق ساتھ نہ ہو۔ الدیلمی عن ابن عمرو (رض)

کلام : روایت میں ایک راوی العلاء بن ھلال ہے جو حدیث وضع کرتا ہے۔ لہٰذا روایت محل کلام اور ضعیف ہے۔
15037- "لا يضيفن ذو سلطان خصما ولا يدنيه منه ولا يسمع منه إلا وخصمه معه". "الديلمي عن ابن عمر، وفيه العلاء بن هلال يضع الحديث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام۔۔۔ " الإکمال "
15038: جس شخص کو مسلمانوں کا قاضی بنایا گیا ہو وہ غصے کی حالت میں ہرگز فیصلہ نہ کرے۔ طبرانی عن ام سلمۃ (رض) ۔
15038- "من ابتلى بالقضاء بين المسلمين فلا يقضين وهو غضبان". "طب عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الآداب والا حکام۔۔۔ " الإکمال "
15039 حاکم دو آدمیوں کے بیچ میں غصہ کے ساتھ فیصلہ نہ کرے۔

مسند احمد، البخاری ، ابوداؤد، ابن ماجہ عن ابی بکرۃ (رض)
15039- "لا يقضين حكم بين اثنين وهو غضبان". "حم خ د هـ عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক: