কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৫০০০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔قضاء (عدلیہ) کے بارے میں

پہلی فصل۔۔۔قضاء (عدلیہ ) کی ترغیب میں
15000 جو لوگوں کا قاضی بنایا گیا اور اس نے لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا اس کو بغیر چھری کے ذبح کردیا گیا۔ مسند احمد ، ابوداود، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)

کلام : اسنی المطالب 1385 ۔
15000- "من جعل قاضيا فقضى بين الناس فقد ذبح بغير سكين". "حم د هـ ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب۔۔۔قضاء (عدلیہ) کے بارے میں

پہلی فصل۔۔۔قضاء (عدلیہ ) کی ترغیب میں
15001 جو قاضی ہو اور عدل کے ساتھ فیصلہ کرے تو وہ اس بات کے لائق ہے کہ برابر سر ابر چھوٹ جائے۔ الترمذی عن ابن عمر (رض)

کلام : ضعیف الجامع 5798 ۔
15001- "من كان قاضيا فقضى بالعدل فبالحرى أن ينقلب منه كفافا "ت عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15002 قاضی جہنم میں عدن سے زیادہ دور تک پھسل کر گرتا ہے۔

ابوسعید النقاش فی کتاب القضاۃ عن معاذ ورجالہ ثقات الاان فیہ بقیۃ وقد عنعن
15002- "إن القاضي ليزل في مزلته أبعد من عدن في جهنم ". "أبو سعيد النقاش في كتاب القضاة عن معاذ ورجاله ثقات إلا أن فيه بقية وقد عنعن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15003 قاضی تین طرح کے ہیں۔ دو قاضی جہنم میں ہیں اور ایک قاضی جنت میں ہے۔ جو قاضی بغیر حق کے فیصلہ کرے حالانکہ اس کو حق علم ہے وہ جہنم میں ہے۔ ایک قاضی بغیر علم کے فیصلہ صادر کرے اور لوگوں کے حقوق تباہ کرے تو وہ جہنم میں ہے۔ اور جو قاضی حق کے ساتھ فیصلہ کرے وہ جنت میں ہے۔ السنن للبیہقی عن بریدۃ
15003- "القضاة ثلاثة: قاضيان في النار وقاض في الجنة، قاض قضى بغير الحق وهو يعلم فذاك في النار، وقاض قضى وهو لا يعلم فأهلك حقوق الناس فذاك في النار وقاض قضى بالحق فذاك في الجنة". "ق عن بريدة". مر [14980] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15004 دو قاضی جہنم میں ہیں اور ایک قاضی جنت میں ہے۔ جو قاضی حق کو جانے اور اس کے ساتھ فیصلہ کردے وہ جنت ہے اور جو قاضی حق کو جانے لیکن جان بوجھ کر ظلم کا فیصلہ صادر کرے یا بغیر علم کے فیصلہ صادر کرے یہ دونوں جہنم میں ہیں۔ لوگوں نے عرض کیا : جو جاہل ہے اس کا کیا گناہ ہے ؟ فرمایا : اس کا گناہ یہ ہے کہ کوئی شخص علم حاصل کئے بغیر قاضی نہیں بن سکتا۔

مستدرک الحاکم عن بریدۃ
15004- "قاضيان في النار وقاض في الجنة، قاض عرف الحق فقضى به فهو في الجنة وقاض عرف الحق فجار متعمدا أو قضى بغير علم فهما في النار قالوا فما ذنب هذا الذي يجهل؟ قال: ذنبه أن لا يكون قاضيا حتى يعلم". "ك عن بريدة". مر [14982] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15005 جو شخص لوگوں پر فیصل ہو اور اس کے سر پر بہت لوگ اکٹھے ہوجائیں اور وہ تب بھی چاہے کہ مزید زیادہ لوگ ہوجائیں تو اس کا جنت میں داخل ہونا محال ہے۔

مستدرک الحاکم ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن معاویۃ (رض)
15005- "ما من رجل يكون على الناس فيقوم على رأسه الرجال يحب أن يكثر الخصوم عنده فيدخل الجنة ". "ك وأبو سعيد النقاش في القضاة عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15006 جو قاضی بنے پھر جہالت کے ساتھ فیصلہ کرے وہ اہل جہنم میں ہوگا جو شخص عالم قاضی ہو پھر وہ حق کے ساتھ فیصلہ کرے اور عدل کرے تو اس سے برابر سرابر سوال ہوگا۔

الکبیر للطبرانی ، ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن ابن عمر (رض)

کلام : اس روایت میں عبدالملک بن ابی جمیلہ مجہول راوی ہے۔
15006- "من كان قاضيا فقضى بجهل كان من أهل النار، ومن كان قاضيا عالما فقضى بحق أو عدل سأل كفافا". "طب وأبو سعيد النقاش في القضاة عن ابن عمر وفيه عبد الملك بن أبي جميلة مجهول".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15007 قاضی کی زبان دوا نگاروں کے درمیان ہے یا تو وہ جنت میں جائے گا یا جہنم میں۔

المتفق والمفترق للخطیب، مبسرۃ بن علی فی مشیخۃ، الدیلمی، الرافعی عن انس تفردبہ علی بن محمد الطنافسی

کلام : روایت میں علی بن محمد الطنافسی متفرد ہے۔ روایت ضعیف ہے دیکھئے النوافح 1492، ضعیف الجامع 4670 ۔
15007- "لسان القاضي بين جمرتين حتى يصير إما إلى جنة وإما إلى نار". "الخطيب في المتفق والمفترق وميسرة بن علي في مشيخته والديلمي والرافعي عن أنس قال الرافعي تفرد به علي بن محمد الطنافسي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15008 عدل پرور قاضی کو قیامت کے روز لایا جائے اور اس قدر سخت حساب لیا جائے گا کہ وہ تمنا کرے گا کاش اس نے ایک کھجور کے بارے میں بھی کبھی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کیا ہوتا۔ ابوداؤد السنن للبیہقی عن عائشۃ (رض)

کلام : الضعیفۃ 1142 ۔ محل کلام ہے۔
15008- "يؤتى بالقاضي العدل يوم القيامة فيلقى من شدة الحساب ما يتمنى أنه لم يقض بين اثنين في تمرة قط". "ط ق عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০০৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15009 قیامت کے دن قاضی کو لایا جائے گا حساب سے قبل ہی اس قدر ہول ناکیوں سے وہ گزرے گا کہ اس کی تمنا ہوگی کاش اس نے دو آدمیوں کے بیچ میں ایک کھجور کے دانے کے بارے میں بھی فیصلہ نہ کیا ہوتا۔ ابن عساکر عن عائشہ (رض)
15009- "يؤتى بالقاضي يوم القيامة فيلقى من الهول قبل الحساب ما يود أنه لم يقض بين اثنين في تمرة ". "ابن عساكر عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15010 اللہ تعالیٰ قاضی کے ساتھ ہے جب تک وہ ظلم نہ کرے پس جب وہ ظلم کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو چھوڑ دیتا ہے اور شیطان اس کو لازم ہوجاتا ہے۔

الترمذی غریب، السنن للبیہقی عن عبداللہ بن ابی اوفیٰ

کلام : روایت ضعیف ہے۔ ترمذی
15010- "إن الله مع القاضي ما لم يجر، فإذا جار تخلى عنه ولزمه الشيطان". "ت غريب ق عن عبد الله بن أبي أوفى"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15011 اللہ تعالیٰ قاضی کے ساتھ ہے جب تک وہ عمداً ظلم نہ کرے پس جب وہ ظلم کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو اس کے نفس کے حوالے کردیتا ہے۔

ابن حبان، الکبیر للطبرانی، السنن للبیہقی عن عبداللہ بن ابی اوفیٰ
15011- "إن الله مع القاضي ما لم يحف عمدا فإذا جار وكله إلى نفسه". "حب طب ق عن عبد الله بن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15012 جو لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے وہ بغیر چھری کے اپنی جان ذبح کرتا ہے۔

ابوسعید النقاش فی کتاب القضاۃ عن ابوہریرہ (رض)
15012- " الذي يقضي بين الناس يذبح نفسه بغير سكين". "أبو سعيد النقاش في كتاب القضاة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عہدہ قضاء پر وعید۔۔۔الاکمال
15013 میری امت میں ایسے لوگ آئیں گے جو دنیا پر جھک جائیں گے، فیصلہ کرنے میں رشوت ستانی کریں گے ، نماز ضائع کریں گے اور شہوتوں (خواہشات) کے پیچھے پڑیں گے۔

ابوسعید النقاش عن مجاھد

کلام : اس روایت میں لیث بن ابی سلیم ایک راوی ہے جو محل کلام ہے۔
15013- "يكون في أمتي من يقبل على [الد ... ] ويرتشي في الحكم ويضيع الصلاة ويتبع الشهوات". "أبو سعيد النقاش عن مجاهد وفيه ليث بن أبي سليم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ترغیب اور آداب میں ترغیب
15014 لوگوں کے درمیان فیصلہ کر بیشک اللہ قاضی کے ساتھ ہے جب تک وہ عمداً ظلم نہ کرے۔ الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن معقل بن یسار

کلام : ضعیف الجامع 1075 ۔
15014- "اقض بينهم فإن الله مع القاضي ما لم يحف عمدا". "طب ك عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ترغیب اور آداب میں ترغیب
15015 جب قاضی اپنی جگہ بیٹھ جاتا ہے تو دو فرشتے اس پر اترتے ہیں، اس کو درست راہ دکھاتے ہیں ، درست بات کرنے کی توفیق دیتے ہیں اور صحیح رہنمائی کرتے ہیں جب تک کہ وہ ظلم نہ کرے لیکن جب وہ ظلم کرتا ہے تو دونوں فرشتے اوپر چڑھ جاتے ہیں اور اس کو چھوڑ دیتے ہیں۔

السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے، ضعیف الجامع 488، الطیفۃ 47، المتناھیہ 1263 ۔
15015- "إذا جلس القاضي في مجلسه هبط عليه ملكان يسددانه ويوفقانه ويرشدانه ما لم يجر فإذا جار عرجا وتركاه". "هق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ترغیب اور آداب میں ترغیب
15016 اللہ تعالیٰ قاضی کے ساتھ ہے جب تک ظلم نہ کرے پس جب وہ ظلم کرتا ہے تو اس کو اس کے نفس کے حوالے کردیتا ہے۔ ابن ماجہ، ابن حبان عن ابی اوفیٰ
15016- "إن الله مع القاضي ما لم يجر عمدا فإذا جار وكله إلى نفسه". "هـ حب عن ابن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ترغیب اور آداب میں ترغیب
15017 اللہ تعالیٰ قاضی کے ساتھ ہے جب تک وہ عمداً ظلم نہ کرے اللہ پاک اس کو درست راہ دکھاتا ہے جب تک وہ اور کوئی ارادہ نہ کرے۔ الکبیر للطبرانی عن زید بن ارقم

کلام : ضعیف الجامع 1662 ۔
15017- "إن الله مع القاضي ما لم يحف عمدا يسدده للجنة ما لم يرد غيره". "طب عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب اور آداب میں ترغیب۔۔۔ " الإکمال "
15018 اے عمرو ! ان دونوں کے درمیان فیصلہ کردے۔ اگر تو دونوں کے درمیان صحیح فیصلہ کرے تو تیرے لیے دس نیکیاں ہیں اور اگر تو کوشش کرے لیکن فیصلہ میں خطا ہوجائے تو تب بھی تیرے لیے ایک نیکی ہے۔ مسنداحمد، الکبیر للطبرانی عن عمرو
15018- "اقض بينهما يا عمرو فإذا قضيت بينهما القضاء فلك عشر حسنات وإن اجتهدت فأخطأت فلك حسنة". "حم طب عن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০১৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب اور آداب میں ترغیب۔۔۔ " الإکمال "
15019 کوشش کر، اگر تو درست رہا تو تیرے لیے دس نیکیاں ہیں اور اگر تجھ سے خطا سرزد ہوئی تو تیرے لیے ایک نیکی ہے۔ الکامل لا بن عدی عن عقبۃ بن عامر
15019- "اجتهد فإذا أصبت فلك عشر حسنات، وإن أخطات فلك حسنة". "عد عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক: