সহীফায়ে হাম্মাম ইবনে মুনাব্বিহ (উর্দু)
صحيفة همام بن منبه
ا ب ج - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩৮ টি
হাদীস নং: ১০১
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ اس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قتل کریں
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کا غضب اس شخص پر بہت سخت ہوجاتا ہے جس کو اللہ کا رسول، اللہ کی راہ میں قتل کرے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اشْتَدَّ غَضَبُ اللَّهِ عَلَى رَجُلٍ يَقْتُلُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০২
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ اولاد آدم کا حصہ
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر اولاد آدم کے لیے زنا کا بھی کچھ حصہ مقدر ہے، وہ اس کو لازمی طور پر پاتا ہے، فرمایا : آنکھ کا زنا (نامحرم پر) نظر کرنا ہے اور اس کی تصدیق نظر موڑ لینا ہے، اور زبان کا زنا (فحش) بات چیت ہے، اور دل کا زنا خواہش کرنا ہے اور شرم گاہ گناہ کی تصدیق کرتی ہے یا جھٹلاتی ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى ابْنِ آدَمَ نَصِيبٌ مِنَ الزِّنَا أَدْرَكَ ذَلِكَ لَا مَحَالَةَ. قَالَ: فَالْعَيْنُ زِنْيَتُهَا النَّظَرُ وَتَصْدِيقُهَا الْإِعْرَاضُ، وَاللِّسَانُ زِنْيَتُهُ الْمَنْطِقُ، وَالْقَلْبُ زِنْيَتُهُ التَّمَنِّي، وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ بِمَا ثَمَّ أَوْ يُكَذِّبُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৩
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ 700 نیکیاں، ایک برائی
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلام کو اچھا گونا لکھ لی جاتی ہیں اور ہر برائی جو وہ کرتا ہے اس جیسی ہی (یعنی صرف ایک گناہ) لکھ لی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ اللہ عزوجل سے جا ملتا ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَحْسَنَ أَحَدُكُمْ إِسْلَامَهُ فَكُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ، وَكُلُّ سَيِّئَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِمِثْلِهَا حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ مختصر نماز
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی امام بن کر لوگوں کو نماز پڑھائے تو اس کو چاہیے کہ نماز کو مختصر بنا دے کیونکہ جماعت میں بوڑھے بھی ہوتے ہیں، ضعیف بھی ہوتے ہیں، اور اگر تنہا نماز کے لیے کھڑا رہے تو اپنی نماز کو جتنا چاہے دراز کرسکتا ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَمَّ أَحَدُكُمْ لِلنَّاسِ فَلْيُخَفِّفِ الصَّلَاةَ؛ فَإِنَّ فِيهِمُ الْكَبِيرَ وَفِيهِمُ الضَّعِيفَ وَفِيهِمُ السَّقِيمَ، وَإِنْ قَامَ وَحْدَهُ فَلْيُطِلْ صَلَاتَهُ مَا شَاءَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৫
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ ایک نیکی لکھ لو !
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ملائکہ (فرشتے) (بعض وقت) کہتے ہیں : " اے رب ! یہ بندہ گناہ کا ارادہ کررہا ہے۔ " اللہ تو اس کو سب سے زیادہ دیکھنے والا ہے اس پر اللہ فرماتا ہے : اس کو دیکھتے رہو، اگر وہ اس کو کرے تو اس کو اس جیسا ہی (ایک گناہ) لکھ لو اور اگر اس کو چھوڑ دے تو اس کو اس کیلئے ایک نیکی لکھ لو، بیشک اس نے اس گناہ کو میری خاطر چھوڑا ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: يَا رَبُّ، ذَاكَ عَبْدٌ يُرِيدُ أَنْ يَعْمَلَ سَيِّئَةً، وَهُوَ أَبْصَرُ بِهِ، فَقَالَ: ارْقُبُوهُ فَإِنْ عَمِلَهَا فَاكْتُبُوهَا لَهُ بِمِثْلِهَا، وَإِنْ تَرَكَهَا فَاكْتُبُوهَا لَهُ حَسَنَةً، إِنَّمَا تَرَكَهَا مِنْ جَرَّايَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৬
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ اللہ جل شانہ اور بندے کا معاملہ
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ عزوجل نے فرمایا : میرا بندہ مجھے جھٹلاتا ہے اور یہ اس کے لیے مناسب نہیں اور میرا بندہ مجھے گالی دیتا ہے اور یہ اس کے لیے مناسب نہیں اس کا یہ کہنا مجھے جھٹلانا ہے کہ : " وہ ہم کو اس طرح ہرگز دوبارہ پیدا نہ کرے گا جس طرح اس نے ابتداء میں پیدا کیا تھا۔ " اس کا یہ کہنا مجھے گالی دینا ہے کہ : " اللہ نے کسی کو بیٹا بنا لیا ہے۔ اور میں بےنیاز ہوں نہ جنتا ہوں اور نہ جنا گیا ہوں اور نہ میر کوئی ہمسر ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: «كَذَّبَنِي عَبْدِي وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ لَهُ، وَشَتَمَنِي عَبْدِي وَلَمْ يَكُنْ ذَلِكَ لَهُ، أَمَّا تَكْذِيبُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ: لَنْ يُعِيدَنَا كَمَا بَدَأَنَا، وَأَمَّا شَتْمُهُ إِيَّايَ أَنْ يَقُولَ: اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا، وَأَنَا الصَّمَدُ لَمْ أَلِدْ وَلَمْ أُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لِي كُفُؤًا أَحَدٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৭
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ سخت دھوپ، دوزخ کی بھاپ
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دھوپ ذرا ٹھنڈی ہونے کے بعد نماز پڑھو، کیونکہ سخت دھوپ دوزخ کی بھاپ ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَبْرِدُوا عَنِ الْحَرِّ فِي الصَّلَاةِ؛ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ دوبارہ وضو کرو
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے کسی شخص کی نماز جب کہ وضو ٹوٹ جائے قبول نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ دوبارہ وضو کرلے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ أَحَدِكُمْ إِذَا أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ پرسکون رہو
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب نماز کے لیے اذان دی جائے تو اس کے لیے لے جاؤ مگر اس طرح چلو کہ تم پر سکون و اطمینان ہو، جتنی نماز ملے اس کو پڑھ لو اور جو چھوٹ گئی ہے اس کو پورا کرلو۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ فَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا، وَمَا سُبِقْتُمْ فَأَتِمُّوا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ قاتل و مقتول دونوں جنت میں
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ ان دو آدمیوں کو دیکھ کر ہنستا ہے جن میں سے ایک دوسرے کو قتل کردیا ہو اور پھر بھی دونوں جنت میں جائیں۔ لوگوں نے عرض کیا : کس طرح ؟ یا رسول اللہ ! فرمایا : یہ قتل ہوگیا اس لیے جنت میں داخل ہوگا، پھر دوسرے پر اللہ مہربانی کرے گا اور اس کو اسلام کی ہدایت دے گا، پھر وہ اللہ کے راستے میں جہاد کرے گا اور شہید ہوجائے گا۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَضْحَكُ اللَّهُ لِرَجُلَيْنِ يَقْتُلُ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ، كِلَاهُمَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ» ، قَالُوا: وَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «يُقْتَلُ هَذَا فَيَلِجُ الْجَنَّةَ، ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى الْآخَرِ فَيَهْدِيهِ إِلَى الْإِسْلَامِ، ثُمَّ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُسْتَشْهَدُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১১
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ جب تمہارا بھائی منگنی کررہا ہو !
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تمہارا بھائی کوئی چیز خرید رہا ہو تو تم اس کو نہ خریدو، اور اگر تمہارا بھائی منگنی کررہا ہو تو تم (اسی عورت سے) منگنی نہ کرو (بلکہ انتظار کرو کہ وہ فارغ ہوجائے پھر جو چاہے کرو)
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَبِيعُ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطِبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ مومن کی ایک آنت
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کافر سات آنتوں سے کھاتا ہے اور مومن ایک آنت سے کھاتا ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ، وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ خضر علیہ السلام کو خضر کیوں کہا گیا
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خضر (علیہ السلام کا نام خضر یعنی سبز) اس وجہ سے رکھا گیا کہ وہ ایک مرتبہ سفید ریت پر بیٹھے تو وہ ان کے نیچے سرسبز ہوگئی۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا سُمِّيَ خَضِرٌ؛ لِأَنَّهُ جَلَسَ عَلَى فَرْوَةٍ بَيْضَاءَ، فَإِذَا هِيَ تَهْتَزُّ تَحْتَهُ خَضْرَاءَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ ٹخنوں سے نیچے لنگی
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مسبل کی طرف (نظر رحمت) سے نہ دیکھے گا (یعنی) جس کی لنگی (بہت لانبی ٹخنوں سے نیچے تک ہو)
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى الْمُسْبِلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَعْنِي إِزَارَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اُدْخلُوْالُبَابَ سُجَّداً وَّقُوْلُوْا حِطَّةً یَّغْفِرْلَکُمْ خَطَایَاکُمْ ، تم دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو اور کہو " حطۃ " (ہمارے گناہوں کو معاف کر) وہ تمہاری خطاؤں کو معاف کرے گا مگر انھوں نے (ان الفاظ کو بدل دیا : اور دروازہ میں اپنی چوتڑوں سے رینگتے ہوئے داخل ہوئے اور حبۃ فی شیرۃ (جو میں گیہوں) کہنے لگے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ يَغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ. فَبَدَّلُوا، فَدَخَلُوا الْبَابَ يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ، وَقَالُوا: حَبَّةٌ فِي شَعَرَةٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ جب زبان سے قرآن صاف نہ نکلے
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص رات کو نماز ک لیے کھڑا رہے پھر اس کی زبان سے قرآن صاف نہ نکلے اور جاننے کے قابل نہ رہے کہ کیا کہہ رہا ہے تو اس کو چاہیے کہ سو جائے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَاسْتَعْجَمَ الْقُرْآنُ عَلَى لِسَانِهِ فَلَمْ يَدْرِ مَا يَقُولُ فَلْيَضْطَجِعْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ میں ہی زمانہ ہوں
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے کہا : آدم کے کسی بیٹے (انسان کو " زمانہ کا برا ہو " نہ کہنا چاہیے کیونکہ میں ہی زمانہ (دھر) ہوں ، میں ہی رات اور دن کو پے در پے بھیجتا ہوں اور جب چاہوں ان کو روک لو۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: «لَا يَقُلِ ابْنُ آدَمَ يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ فَإِنِّي أَنَا الدَّهْرُ أُرْسِلُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ غلام کے لیے اچھی بات
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غلام کے لیے یہ بات کیا ہی اچھی ہے کہ اللہ اس کو اپنے پروردگار اور اپنے آقا (ہر دو ) کی اچھی اطاعت کرتے ہوئے وفات دے۔ یہ اس کے لیے بڑا ہی اچھا ہے، یہ اس کیلئے بڑا ہی اچھا ہے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نِعِمَّا لِلْمَمْلُوكِ أَنْ يَتَوَفَّاهُ اللَّهُ بِحُسْنِ طَاعَةِ رَبِّهِ وَطَاعَةِ سَيِّدِهِ، نِعِمَّا لَهُ نِعِمَّا لَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ سامنے اور دائیں جانب فرشتے
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنے سامنے نہ تھوکے، کیونکہ وہ جب تک اپنی نماز کی جگہ پر ہوتا ہے اللہ سے مناجات کرتا رہتا ہے اور سیدھی طرف بھی نہ تھوکے کیونکہ اس کی سیدھی جانب ایک فرشتہ ہوتا ہے لیکن بائیں جانب یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوک کر اس کو دفن کردے۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلَا يَبْصُقْ أَمَامَهُ؛ فَإِنَّهُ يُنَاجِي اللَّهَ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ، وَلَا عَنْ يَمِينِهِ؛ فَإِنَّ عَنْ يَمِينِهِ مَلَكًا، وَلَكِنْ لِيَبْصُقْ عَنْ شِمَالِهِ أَوْ تَحْتَ رِجْلِهِ، فَيَدْفِنْهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০
ا ب ج
পরিচ্ছেদঃ خاموش رہو
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم نے لوگوں سے کہا کہ " خاموش رہو " اور وہ باتیں کرتے ہی رہیں یعنی جمعہ کے دن تو تم نے اپنے نفس پر ایک لغو کام کیا۔
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا قُلْتَ لِلنَّاسِ أَنْصِتُوا وَهُمْ يَتَكَلَّمُونَ فَقَدْ لَغَوْتَ عَلَى نَفْسِكَ، يَعْنِي يَوْمَ الْجُمُعَةِ
তাহকীক: