সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৬৮ টি

হাদীস নং: ৩৭৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3797 ۔ ظہار کرنے والے شخص کے بارے میں حضرت عمر بن العاص (رض) یہ فرماتے ہیں اگر وہ کفارہ ادا کرنے سے پہلے صحبت کرلیتا تو اس پر دوکفاروں کی ادائیگی لازم ہوگی۔
3797 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَالْمَيْمُونِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ وَمَطَرٍ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِى الْمُظَاهِرِ إِذَا وَطِئَ قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ عَلَيْهِ كَفَّارَتَانِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3798 ۔ قبیصہ بن ذوئیب فرماتے ہیں : ایسے شخص پر دوکفاروں کی ادائیگی لازم ہوگی۔
3798 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ قَالَ قَبِيصَةُ بْنُ ذُؤَيْبٍ عَلَيْهِ كَفَّارَتَانِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3799 ۔ حضرت سلمہ بن صخر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ظہار کرلیا، پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے انھوں نے اس خاتون کے ساتھ صحبت بھی کرلی، وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی کریم نے انھیں یہ ہدایت کی وہ ایک ہی کفارہ ادا کریں۔
3799 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِى فَرْوَةَ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ أَنَّهُ ظَاهَرَ فِى زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ وَقَعَ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُكَفِّرَ تَكْفِيرًا وَاحِدًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3800 ۔ حضرت سلمہ بن صخر (رض) ظہار کرنے والے شخص کے بارے میں جو کفارہ ادا کرنے سے پہلے (عورت کے ساتھ ) صحبت کرلیتا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اس کا کفارہ ایک ہی ہوگا۔
3800 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ الْبَيَاضِىِّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْمُظَاهِرِ يُوَاقِعُ قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ قَالَ كَفَّارَةٌ وَاحِدَةٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3801 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : جو شخص چاہے میں اس کے ساتھ اس مسئلہ پر مباہلہ کنے کے لیے تیار ہوں کہ کنیز کے ساتھ ظہار نہیں ہوتا۔
3801 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنِى جَدِّى حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا أَبُو جُزَىٍّ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِىِّ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَنْ شَاءَ بَاهَلْتُهُ أَنَّهُ لَيْسَ لِلأَمَةِ ظِهَارٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3802 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : کنیز کے ساتھ ظہار نہیں ہوتا۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : کنیز کے ساتھ ظہار نہیں ہوتا۔
3802 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ لاَ ظِهَارَ مِنَ الأَمَةِ.وَأَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ مِنَ الأَمَةِ ظِهَارٌ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3803 ۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی چار بیویوں کے ساتھ ظہار کرلیتا ہے تو انھوں نے فرمایا اس کا کفارہ ایک ہی ہوگا۔
3803 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَكَمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ ظَاهَرَ مِنْ أَرْبَعِ نِسْوَةٍ قَالَ كَفَّارَةٌ وَاحِدَةٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3804 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ، حضرت عمر بن خطاب (رض) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کسی شخص کی چار بیویاں ہوں اور وہ ان سب کے ساتھ ظہار کرے تو اسے ایک ہی کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
3804 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَقُولُ إِذَا كَانَ تَحْتَ الرَّجُلِ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَظَاهَرَ مِنْهُنَّ تُجْزِيهِ كَفَّارَةٌ وَاحِدَةٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3805 ۔ عائشہ بنت طلحہ بیان کرتی ہیں : میں نے کہا : اگر میں مصعب بن زبیر کے ساتھ شادی کرلوں وہ میرے لیے میرے والد کی پشت (کی طرح قابل احترام ) ہوں پھر انھوں نے اس کا حکم دریافت کیا تو انھیں ایک غلام آزاد کرنے کی ہدایت کی گئی پھر انھوں نے مصعب بن زبیر کے ساتھ شادی کرلی۔
3805 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ - يَعْنِى الشَّيْبَانِىَّ - وَالْمُغِيرَةُ وَحُصَيْنٌ قَالُوا سَمِعْنَا الشَّعْبِىَّ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ إِنْ تَزَوَّجْتُ مُصْعَبَ بْنَ الزُّبَيْرِ فَهُوَ عَلَىَّ كَظَهْرِ أَبِى فَسَأَلَتْ عَنْ ذَلِكَ فَأُمِرَتْ أَنْ تَعْتِقَ رَقَبَةً وَتَزَوَّجَهُ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3806 ۔ حضرت عبداللہ بن جعفر (رض) نے حضرت علی (رض) کی ایک صاحبزادی کے ساتھ اور حضرت علی (رض) کی ایک اہلیہ جو نہشل قبیلہ سے تعلق رکھتی تھیں کے ساتھ شادی کرلی تھی (یعنی انھوں نے ایک لڑکی اور اس کی سوتیلی ماں کے ساتھ شادی کی تھی) ۔
3806 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ حَدَّثَنِى قُثَمُ مَوْلَى عَبَّاسٍ قَالَ تَزَوَّجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ بِنْتَ عَلِىٍّ وَامْرَأَةَ عَلِىٍّ النَّهْشَلِيَّةَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3807 ۔ محمد نامی راوی بیان کرتے ہیں : مصر سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی جن کا نام حبلہ تھا انھوں نے ایک شخص کی بیوی اور اس شخص کی دوسری بیوی سے بیٹی کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

ایوب نامی راوی بیان کرتے ہیں : حضرت حسن بصری نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
3807 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَهْلِ مِصْرَ كَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ يُقَالُ لَهُ جَبَلَةُ جَمَعَ بَيْنَ امْرَأَةِ رَجُلٍ وَابْنَتِهِ مِنْ غَيْرِهَا. قَالَ أَيُّوبُ وَكَانَ الْحَسَنُ يَكْرَهُهُ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3808 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : خلع، علیحدگی، ہونا ہے ، یہ طلاق نہیں ہوتا۔
3808 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الْخُلْعُ فُرْقَةٌ وَلَيْسَ بِطَلاَقٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3809 ۔ حضرت ابن عباس (رض) کے بارے میں منقول ہے ، انھوں نے دوای سے میاں بیوی کو اکٹھاکروادیا تھا جن کے درمیان پہلے دوطلاقیں اور خلع ہوچکا تھا۔
3809 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ جَمَعَ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ بَعْدَ تَطْلِيقَتَيْنِ وَخُلْعٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3810 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے اپنے شوہر کی شکایت کی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس شخص کا باغ اسے واپس کردو (جو اس نے تمہیں مہر میں دیا تھا، اور خلع حاصل کرلو) وہ عورت بولی ٹھیک ہے : میں اس کے ساتھ مزید بھی دوں گی۔ نبی کریم نے فرمایا مزید (ادائیگی) کی ضرورت نہیں ہے۔

ولید نے ابن جریح کے حوالے سے مختلف سند نقل کی ہے انھوں نے اسے عطاء کے حوالے سے ، حضرت ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے تاہم اس کا مرسل، ہونادرست ہے۔
3810 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- تَشْكُو زَوْجَهَا. فَقَالَ « رُدِّى عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ ». قَالَتْ نَعَمْ وَزِيَادَةً. قَالَ « أَمَّا الزِّيَادَةُ فَلاَ ». خَالَفَهُ الْوَلِيدُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَسْنَدَهُ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَالْمُرْسَلُ أَصَحُّ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3811 ۔ جمہان بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی (رض) کے عہد خلافت میں سیدہ ام بکرہ اسلمہ (رض) نے اپنے شوہر سے خلع حاصل کرلیا، تو حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : یہ ایک طلاق شمار ہوگی البتہ اگر ان دونوں نے کچھ اور طے کرلیا ہو تو وہ ان کے طے کیے ہوئے مطابق (شمار ہوگا) ۔
3811 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جُمْهَانَ مَوْلَى الأَسْلَمِيِّينَ عَنْ أُمِّ بَكْرَةَ الأَسْلَمِيَّةِ أَنَّهَا اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا فِى زَمَانِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَقَالَ عُثْمَانُ هِىَ تَطْلِيقَةٌ إِلاَّ أَنْ يَكُونَا سَمَّيَا شَيْئًا فَهُوَ عَلَى مَا سَمَّيَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3812 ۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : خلع حاصل کرنے والی عورت اپنے پر اندے سے کم قیمت والی چیز کے عوض میں بھی خلع حاصل کرسکتی ہے۔
3812 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ مَطَرٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ أَنَّ عُمَرَ قَالَ فِى الْمُخْتَلِعَةِ تَخْتَلِعُ مَا دُونَ عِقَاصِ رَأْسِهَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3813 ۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : کسی عورت کا حمل دو سال سے زیادہ پیٹ میں نہیں رہ سکتا، خواہ وہ کاتنے کی لکڑی کے سائے جتنا تبدیل ہوجائے۔
3813 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا دَاوُدُ الْعَطَّارُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ جَمِيلَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ رضى الله عنها مَا تَزِيدُ الْمَرْأَةُ فِى الْحَمْلِ عَلَى سَنَتَيْنِ قَدْرَ مَا يَتَحَوَّلُ ظِلُّ عُودِ الْمِغْزَلِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3814 ۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : کسی عورت کا حمل دو سال سے زیادہ پیٹ میں نہیں رہ سکتا، خواہ وہ کاتنے کی لکڑی جتنا تبدیل ہوجائے ۔

جمیلہ بنت سعد نامی خاتون، عبید بن سعد کی بہن ہیں۔
3814 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ جَمِيلَةَ بِنْتِ سَعْدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لاَ يَكُونُ الْحَمْلُ أَكْثَرَ مِنْ سَنَتَيْنِ قَدْرَ مَا يَتَحَوَّلُ ظِلُّ الْمِغْزَلِ. وَجَمِيلَةُ بِنْتُ سَعْدٍ أُخْتُ عُبَيْدِ بْنِ سَعْدٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3815 ۔ ابوسفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں : ہمارے کچھ بزرگوں نے یہ بات بیان کی ہے : ایک شخص حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا اے امیرالمومنین ، دو سال کے بعد اپنی بیوی کے پاس آیا تو وہ حاملہ تھی، حضرت عمر (رض) نے اس عورت کو سنگسار کرنے کے بارے میں لوگوں سے مشورہ کیا، تو حضرت معاذ بن جبل (رض) نے فرمایا : اے امیرالمومنین ، آپ اس عورت کو تو سزا دے سکتے ہیں لیکن اس کے پیٹ میں موجود بچے کو سزا نہیں دے سکتے اس لیے آپ اسے اس وقت تک چھوڑے رکھیں جب تک وہ بچے کو جنم نہ دے۔ حضرت عمر (رض) نے اسے چھوڑ دیا اس نے ایک لڑکے کو جنم دیا، جس کے سامنے کے دانت باہر کی طرف نکلے ہوئے تھے ، جس کے نتیجے میں اس شخص کو بچے کی اپنے ساتھ مشابہت کا پتہ چلا، وہ بولا رب کعبہ کی قسم ! یہ میرا بیٹا ہے ، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : عورتیں اس بات سے عاجز آگئی ہیں وہ معاذ جیسے بچے کو جنم دیں ، اگر، معاذ، نہ ہوتا تو، عمر، ہلاکت کا شکار ہوجاتا۔
3815 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِى أَشْيَاخٌ مِنَّا قَالُوا جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّى غِبْتُ عَنِ امْرَأَتِى سَنَتَيْنِ فَجِئْتُ وَهِىَ حُبْلَى فَشَاوَرَ عُمَرُ النَّاسَ فِى رَجْمِهَا قَالَ فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنْ كَانَ لَكَ عَلَيْهَا سَبِيلٌ فَلَيْسَ لَكَ عَلَى مَا فِى بَطْنِهَا سَبِيلٌ فَاتْرُكْهَا حَتَّى تَضَعَ. فَتَرَكَهَا فَوَلَدَتْ غُلاَمًا قَدْ خَرَجَتْ ثَنِيَّتَاهُ فَعَرَفَ الرَّجُلُ الشَّبَهَ فِيهِ فَقَالَ ابْنِى وَرَبِّ الْكَعْبَةِ. فَقَالَ عُمَرُ عَجَزَتِ النِّسَاءُ أَنْ يَلِدْنَ مِثْلَ مُعَاذٍ لَوْلاَ مُعَاذٌ هَلَكَ عُمَرُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3816 ۔ ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں : میں نے امام مالک سے کہا : مجھے سیدہ عائشہ (رض) کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے کہ وہ یہ فرماتی ہیں عورت کو زیادہ سے زیادہ دو سال تک حمل رہ سکتا ہے جتناچرخے کا سایہ ہوتا ہے۔

تو امام مالک نے فرمایا : سبحان اللہ ، کوئی شخص یہ بات کیسے کہہ سکتا ہے ؟ یہ ہماری لڑکی جو محمد بن عجلان کی بیوی ہے یہ ایک نیک عورت ہے اسکاشوہر بھی ایک نیک آدمی ہے اس نے بارہ سال میں تین بچوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ہر ایک بچہ چار سال تک ماں کے پیٹ میں رہا ہے۔
3816 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرِ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ الْوَلِيدَ بْنَ مُسْلِمٍ يَقُولُ قُلْتُ لِمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ إِنِّى حُدِّثْتُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لاَ تَزِيدُ الْمَرْأَةُ فِى حَمْلِهَا عَلَى سَنَتَيْنِ قَدْرَ ظِلِّ الْمِغْزَلِ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ مَنْ يَقُولُ هَذَا هَذِهِ جَارَتُنَا امْرَأَةُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ امْرَأَةُ صِدْقٍ وَزَوْجُهَا رَجُلُ صِدْقٍ حَمَلَتْ ثَلاَثَةَ أَبْطُنٍ فِى اثْنَىْ عَشَرَ سَنَةً تَحْمِلُ كُلَّ بَطْنٍ أَرْبَعَ سِنِينَ.
tahqiq

তাহকীক: