সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৬৮ টি

হাদীস নং: ৩৭৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3777 ۔ رجاء بن حیوہ، بیان کرتے ہیں : حضرت عمرو بن العاص (رض) سے ام ولد کی عدت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : تم ہمارے سامنے دینی احکام خلط ملط نہ کرواگریہ کنیز شمار ہوتی تو اس کی عدت تو آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عمرو بن العاص (رض) تک موقوف ، روایت کے طور پر منقول ہے۔ قتادہ اور مطر نے اس روایت کو، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل کیا ہے لیکن اس کا موقوف ہونادرست ہے۔ قبیصہ نامی راوی نے حضر عمرو بن العاص (رض) سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔
3777 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْمَالِكِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ رَجَاءَ بْنَ حَيْوَةَ قَالَ سُئِلَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَنْ عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ فَقَالَ لاَ تَلْبِسُوا عَلَيْنَا دِينَنَا إِنْ تَكُنْ أَمَةً فَإِنَّ عِدَّتَهَا عِدَّةُ حُرَّةٍ. وَرَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ مَوْقُوفًا أَيْضًا. وَرَفَعَهُ قَتَادَةُ وَمَطَرٌ الْوَرَّاقُ وَالْمَوْقُوفُ أَصَحُّ. وَقَبِيصَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3778 ۔ حضرت عمرو بن العاص (رض) فرماتے ہیں : ہمارے سامنے ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت (کا حکم) خلط ملط نہ کرو، اس (ام ولد ) کی عدت بیوہ عورت کی عدت جتنی یعنی چار ماہ دس دن ہوگی۔
3778 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ وَمَطَرٍ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ لاَ تَلْبِسُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3779 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ قبیصہ نامی راوی نے حضرت بن عاص (رض) سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔ اس میں صحیح لفظ یہ ہے ، تم ہمارے سامنے دین کے احکام کو خلط ملط نہ کرو۔ یہ روایت موقوف ہے۔
3779 - حَدَّثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً. قَبِيصَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو وَالصَّوَابُ لاَ تَلْبِسُوا عَلَيْنَا دِينَنَا مَوْقُوفٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3780 ۔ حضرت عمرو بن العاص (رض) فرماتے ہیں : تم ہمارے سامنے ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت (کا حکم ) خلط ملط نہ کرو اس کی عدت بیوہ عورت کی عدت، جتنی، یعنی ام ولد کی عدت (چار ماہ دس دن ہوگی) ۔
3780 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ مَطَرٍ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ قَالَ لاَ تَلْبِسُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا فِى عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3781 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3781 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُعَاذٍ التُّسْتَرِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِى خُبْزَةَ وَهُوَ سَلاَّمُ بْنُ مِسْكِينٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ مِثْلَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3782 ۔ حضرت عمرو بن العاص (رض) فرماتے ہیں : جب ام ولد کا کے آقا کا انتقال ہوا تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہوگی اور جب اسے آزاد کردیا جائے تو اس کی عدت تین حیض ہوگی۔

یہ روایت ، موقوف، ہے اور یہی درست ہے ، یہ روایت ، مرسل ، بھی ہے کیونکہ قبیصہ نامی راوی نے حضرت عمرو بن العاص (رض) سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔
3782 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ الْيَقْطِينِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلاَّلُ الدِّمَشْقِىُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَيْدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلاَنَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى أَنَّ رَجَاءَ بْنَ حَيْوَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّى عَنْهَا سَيِّدُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا وَإِذَا أُعْتِقَتْ فَعِدَّتُهَا ثَلاَثُ حِيَضٍ. مَوْقُوفٌ وَهُوَ الصَّوَابُ وَهُوَ مُرْسَلٌ. لأَنَّ قَبِيصَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3783 ۔ حضرت عمرو بن العاص (رض) فرماتے ہیں : ہم اپنے دین کے احکام کے ساتھ کھیلیں گے نہیں (یعنی غلط احکام بیان نہیں کریں گے ) آزاد عورت آزاد ہوتی ہے اور کنیز کنیز ہوتی ہے۔ اس سے مراد یہ ہے : ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔
3783 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِى حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ إِنَّا لاَ نَتَلاَعَبُ بِدِينِنَا الْحُرَّةُ حُرَّةٌ وَالأَمَةُ أَمَةٌ. يَعْنِى فِى أُمِّ الْوَلَدِ تَكُونُ عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3784 ۔ حضرت عمرو بن عاص (رض) فرماتے ہیں : ام ولد کی عدت ، آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔ (عبداللہ بن احمد نامی راوی کہتے ہیں ) میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے : یہ روایت منکر ہے ۔

حضرت عمرو بن العاص (رض) فرماتے ہیں : ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔
3784 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّةُ الْحُرَّةِ قَالَ أَبِى هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ.- قَالَ وَأَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّةُ الْحُرَّةِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3785 ۔ ابوحسن بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دوطلاقیں دے دے ، پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہوجائیں ، تو حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا اب اگر وہ مرد چاہے تو اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے نبی کریم نے یہ فیصلہ دیا ہے۔
3785 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْمَالِكِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى كَثِيرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ مُعَتِّبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِى نَوْفَلٍ أَخْبَرَهُ قَالَ اسْتَفْتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فِى عَبْدٍ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ عَتَقَا جَمِيعًا قَالَ يَخْطُبُهَا إِنْ شَاءَ قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3786 ۔ ابوحسن بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دوطلاقیں دیدے اور وہ عورت اس سے بائنہ ہوجائے پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہوجائیں تو کیا وہ مرد اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے ، تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا جی ہاں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فیصلہ دیا ہے۔
3786 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِى نَوْفَلٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ اسْتَفْتَى ابْنَ عَبَّاسٍ فِى مَمْلُوكٍ كَانَ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ فَبَانَتْ مِنْهُ ثُمَّ إِنَّهُمَا عَتَقَا بَعْدَ ذَلِكَ هَلْ يَصْلُحُ لِلرَّجُلِ أَنْ يَخْطُبَهَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَضَى بِذَلِكَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3787 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم نے ارشاد فرمایا جب کوئی کنیز کسی شخص کی بیوی ہو اور وہ شخص اسے دوطلاقیں دے دے پھر وہ اس کنیز کو خرید لے تو وہ کنیز اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہوگی جب تک دوسری شادی کرکے (بیوہ یا مطلقہ نہ ہوجائے) ۔
3787 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُنْكَدِرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ مُحَمَّدُ بْنُ رَبَاحِ بْنِ يُوسُفَ الْجَوْزَجَانِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ سَهْلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا كَانَتِ الأَمَةُ تَحْتَ الرَّجُلِ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ اشْتَرَاهَا لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3788 ۔ ابوعثمان بیان کرتے ہیں : ایک خاتون حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی اس کے شوہر کو جنون لاحق ہوگیا ہے تو حضرت عمر (رض) نے اسے چار سال تک انتظار کرنے کا حکم دیا ، اور پھر (چار سال گزرنے کے بعد) حضرت عمر (رض) نے اس جنون کا شکار شخص کے ولی کو حکم دیا کہ وہ اس عورت کو طلاق دیدے پھر حضرت عمر (رض) نے اس عورت کو یہ ہدایت کی کہ وہ چار ماہ دس دن تک عدت گزارے۔
3788 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَبِى عُثْمَانَ قَالَ أَتَتِ امْرَأَةٌ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَتِ اسْتَهْوَتِ الْجِنُّ زَوْجَهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَرَبَّصَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ أَمَرَ وَلِىَّ الَّذِى اسْتَهْوَتْهُ الْجِنُّ أَنْ يُطَلِّقَهَا ثُمَّ أَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3789 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا مفقود شخص کی اہلیہ اس کی بیوی رہے گی، جب تک اس عورت کے پاس (مفقود کی موت کی ) اطلاع نہیں آجاتی۔
3789 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الْهَمْدَانِىُّ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « امْرَأَةُ الْمَفْقُودِ امْرَأَتُهُ حَتَّى يَأْتِيَهَا الْخَبَرُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3790 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) اور حضرت عبدابن زمعہ (رض) نے زمعہ کی کنیز کے بیٹے کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں مقدمہ پیش کیا حضرت سعد (رض) نے عرض کی یارسول اللہ میرے بھائی عتبہ نے مجھے (اس بچے کو اپنی سرپرستی) میں لینے کی ہدایت کی تھی اس نے کہا تھا، جب تم مکہ میں داخل ہوجاؤ تو زمعہ کی کنیز کے بیٹے کو حاصل کرلینا کیونکہ وہ میری (ناجائز) اولاد ہے ، عبد بن زمعہ (رض) نے عرض کی یارسول اللہ (وہ لڑکامیرابھائی ہے ، جو میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے اور میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے ۔

نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (اس بچے) کو عتبہ کے ساتھ واضح مشابہت ملاحظہ کی، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے عبدزمعہ یہ تمہیں ملے گا، کیونکہ اولاد صاحب فراش کی شمار ہوتی ہے اور اے سودہ بنت زمعہ تم اس سے پردہ کرو۔

امام مالک ، صالح بن کیسان، ابن اسحاق ، شعیب بن ابوحمزہ، ابن جریج، عقیل، زہری، کا بھتیجا، معمر بن راشد، یونس ، لیث بن سعد ، سفیان بن حسین اور دیگرراویوں نے اس کی متابعت کی ہے۔

مالک ، معمر، لیث، صالح بن کیسان ، ابن اسحاق اور دیگرراویوں کی روایت میں یہ الفاظ ہیں :'' اس کے بعد اس بچے نے زندگی بھر کبھی بھی سیدہ بنت زمعہ (رض) کو نہیں دیکھا۔
3790 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ - وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اخْتَصَمَ سَعْدٌ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصَانِى أَخِى عُتْبَةُ فَقَالَ إِذَا دَخَلْتَ مَكَّةَ فَانْظُرِ ابْنَ أَمَةِ زَمْعَةَ فَاقْبِضْهُ فَإِنَّهُ ابْنِى. وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخِى ابْنُ أَمَةِ أَبِى وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِى. فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ فَقَالَ « هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَاحْتَجِبِى مِنْهُ يَا سَوْدَةُ » . تَابَعَهُ مَالِكٌ وَصَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَابْنُ إِسْحَاقَ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِى حَمْزَةَ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَعُقَيْلٌ وَابْنُ أَخِى الزُّهْرِىِّ وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ وَيُونُسُ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ وَغَيْرُهُمْ وَفِى حَدِيثِ مَالِكٍ وَمَعْمَرٍ وَلَيْثٍ وَصَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَابْنِ إِسْحَاقَ وَغَيْرِهِمْ فَمَا رَأَى سَوْدَةَ قَطُّ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3791 ۔ زید بن اسلم ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ، ذالک ادنی الاتعولوا، کے بارے میں فرماتے ہیں : یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگ زیادہ نہ ہوں جو تمہارے زیرکفالت ہیں۔
3791 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الصَّدَفِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى هِلاَلٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِى قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ ( ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ لاَ تَعُولُوا) قَالَ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ لاَ يَكْثُرَ مَنْ تَعُولُونَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3792 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک بیوہ کو یہ ہدایت کی تھی اگر وہ چاہے تو اپنی عدت اپنے گھر کے علاوہ (کسی دوسری جگہ) بسر کرسکتی ہے۔

اس روایت کو صرف ابومالک نخعی نے سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور یہ راوی ضعیف ہے۔ محبوب نامی راوی بھی ضعیف ہے۔
3792 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِىٍّ الصَّيْرَفِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِىُّ حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ التَّمِيمِىُّ عَنْ أَبِى مَالِكٍ النَّخَعِىِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِىٍّ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِى غَيْرِ بَيْتِهَا إِنْ شَاءَتْ. لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ أَبِى مَالِكٍ النَّخَعِىِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَمَحْبُوبٌ هَذَا ضَعِيفٌ أَيْضًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3793 ۔ سعید بن بشیر بیان کرتے ہیں : انھوں نے قتادہ سے ظہار کے بارے میں دریافت کیا تو قتادہ نے بتایا حضرت انس (رض) نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے : حضرت اوس بن صامت (رض) نے اپنی اہلیہ خویلہ بنت ثعلبہ کے ساتھ ظہار کرلیا اس خاتون نے اس بات کی شکایت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی اور بولی انھوں نے اس وقت میرے ساتھ ظہار کرلیا ہے جب میری عمر زیادہ ہوگئی ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں تو اللہ تعالیٰ نے ظہار کے متعلق آیت نازل کی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت اوس (رض) کو حکم دیا، تم ایک غلام آزاد کرو، انھوں نے عرض کی ، میرے پاس اس کی گنجائش نہیں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم لگاتار دو ماہ کے روزے رکھو، انھوں نے عرض کی میری یہ حالت ہے کہ اگر میں ایک دن (کسی وقت ) کھانانہ کھاسکوں تو میری نظر متاثر ہوتی ہے (یعنی کمزور بڑھ جاتی ہے ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ، انھوں نے عرض کی، میری یہ حیثیت بھی نہیں ہے ، البتہ اگر آپ میری مدد کریں اور صلہ رحمی سے کام لیں (تو میں ایسا کرسکتا ہوں) راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم نے پنددہ صاع مدد کے طور پر انھیں دیے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے جمع کردیا، اور اللہ نہایت رحم کرنے والا ہے راوی کہتے ہیں : لوگ یہ سمجھتے تھے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک یہ مقدار ہے کیونکہ یہ اناج ساٹھ مسکینوں کے لیے تھا۔
3793 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الأَشْعَثِ بِدِمَشْقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ أَنَّهُ سَأَلَ قَتَادَةَ عَنِ الظِّهَارِ قَالَ فَحَدَّثَنِى أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ إِنَّ أَوْسَ بْنَ الصَّامِتِ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ خُوَيْلَةَ بِنْتِ ثَعْلَبَةَ فَشَكَتْ ذَلِكَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ ظَاهَرَ مِنِّى حِينَ كَبِرَتْ سِنِّى وَرَقَّ عَظْمِى فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الظِّهَارِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لأَوْسٍ « اعْتِقْ رَقَبَةً ». قَالَ مَا لِى بِذَلِكَ يَدَانِ. قَالَ « فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ ». قَالَ أَمَا إِنِّى إِذَا أَخْطَأَنِى أَنْ آكُلَ فِى الْيَوْمِ يَكِلُّ بَصَرِى. قَالَ « فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا ». قَالَ لاَ أَجِدُ إِلاَّ أَنْ تُعِينَنِى مِنْكَ بِعَوْنٍ وَصِلَةٍ. قَالَ فَأَعَانَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِخَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا حَتَّى جَمَعَ اللَّهُ لَهُ وَاللَّهُ رَحِيمٌ. قَالَ وَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ عِنْدَهُ مَثَلَهَا وَذَلِكَ لِسِتِّينَ مِسْكِينًا .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3794 ۔ حضرت سلمہ بن صخر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ایک برتن دیاجس میں پندرہ صاع، (اناج) تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم یہ ساٹھ مسکینوں کو کھلادو۔

(راوی بیان کرتے ہیں ) اس طرح ہر مسکین کو ایک مد، ملا تھا۔
3794 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ النَّحْوِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَعْطَاهُ مِكْتَلاً فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا فَقَالَ « أَطْعِمْهُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ». وَذَلِكَ لِكُلِّ مِسْكِينٍ مُدٌّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3795 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں ، ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ظہار کیا، پھر انھوں نے چاندنی رات میں اس عورت کی پنڈلی کی چمک دیکھی تو (خود پر قابو نہ پاسکے) اور اس کے ساتھ صحبت کرلی، پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم نے اللہ کا یہ فرمان نہیں سنا :

'' ان دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے (کفارہ ادا کرنا ہوگا) ۔ (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) اب جب تک تم کفارہ ادا نہیں کرتے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کرنا۔
3795 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِىُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلاً ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ رَأَى بَيَاضَ الْخُلْخَالِ فِى السَّاقِ فِى الْقَمَرِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا فَأَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ « أَمَا سَمِعْتَ اللَّهَ يَقُولُ (مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا) « أَمْسِكْ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ حَتَّى تُكَفِّرَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3796 ۔ حضرت سلمہ بن صخر (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت سلمہ بن صخر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ ہدایت کی وہ بنوفلاں کے پاس جاکر ان سے ایک وسق کھجوریں وصول کرلیں اور وہ (ایک وسق) ساٹھ مسکینوں کودے دیں۔
3796 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يَأْتِىَ بَنِى فُلاَنٍ فَيَأْخُذَ مِنْهُمْ وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ فَيُعْطِيَهُ سِتِّينَ مِسْكِينًا.
tahqiq

তাহকীক: