সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৬৮ টি
হাদীস নং: ৩৭৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3737 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : بنوبیاضہ کا غلام ابوہند پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا، اس نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پچھنے لگائے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ، جو شخص کسی ایسے فرد کو دیکھناچاہتاہو جس کے دل میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو نقش کردیا ہے وہ ابوہند کو دیکھ لے۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی ارشاد فرمایا : اس کے ساتھ (اپنی رشتہ دارخاتون) کا نکاح کرو، اور اس سے رشتہ قائم کرو۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی ارشاد فرمایا : اس کے ساتھ (اپنی رشتہ دارخاتون) کا نکاح کرو، اور اس سے رشتہ قائم کرو۔
3737 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِىُّ وَابْنِ سَمْعَانَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا هِنْدٍ مَوْلَى بَنِى بَيَاضَةَ كَانَ حَجَّامًا فَحَجَمَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ صَوَّرَ اللَّهُ الإِيمَانَ فِى قَلْبِهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِى هِنْدٍ ». وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَنْكِحُوهُ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3738 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ابوہند نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک میں پچھنے لگائے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے بنوبیاضہ، ابوہند کی شادی کروادو اور (اپنی کسی لڑکی کے ساتھ) اس کی شادی کردو۔
3738 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ أَبَا هِنْدٍ حَجَمَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْيَافُوخِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا بَنِى بَيَاضَةَ أَنْكِحُوا أَبَا هِنْدٍ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ »
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3739 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : جو شخص ایسے فرد کو دیکھناچاہتاہو جس کے دل کو اللہ نے ایمان سے منور کردیا ہو وہ ابوہند کو دیکھ لے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی شادی کروا دو اور (اپنی کسی لڑکی کا) اس کے ساتھ رشتہ کردو۔
راوی بیان کرتے ہیں : وہ شخص پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا۔
راوی بیان کرتے ہیں : وہ شخص پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا۔
3739 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِى الطَّيِّبِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِىِّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ نَوَّرَ الإِيمَانُ قَلْبَهُ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِى هِنْدٍ ». وَقَالَ « أَنْكِحُوهُ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ » وَكَانَ حَجَّامًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3740 ۔ سیدہ زینب بنت جحش (رض) بیان کرتی ہیں : قریش سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے مجھے نکاح پیغام بھیجا تو میں نے اپنی بہن حمنہ بنت جحش (رض) کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں مشورہ لوں، تو نبی کریم نے اس سے فرمایا : وہ اس شخص کے ساتھ شادی کیوں نہیں کرتی، جس نے اسے اس کے پروردگار کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کی تعلیم دی ہے ، حمنہ نے دریافت کیا یارسول اللہ ! وہ کون شخص ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا زید بن حارثہ، تو حمنہ کو غصہ آگیا، اس نے عرض کی : یارسول اللہ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے چچازاد کی شادی اپنے (آزاد شدہ، سابقہ) غلام کے ساتھ کریں گے ؟
سیدہ زینب (رض) بیان کرتی ہیں : حمنہ میرے پاس آئی اور مجھے اس بارے میں بتایا تو مجھے اس سے زیادہ غصہ آیا اور میں نے اس سے زیادہ سخت الفاظ استعمال کیے تو اللہ نے یہ آیت نازل کی :'' کسی بھی مومن مرد یا عورت کو (اس بارے میں اختیار نہیں ہے) کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے میں فیصلہ دیں تو انھیں اپنے اس معاملے میں (اس فیصلے سے مختلف کام کرنے) کا اختیار ہو۔
سیدہ زینب (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیغام بھیجا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس کے ساتھ چاہیں میری شادی کروادیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زید بن حارثہ (رض) کے ساتھ میری شادی کروادی میں نے ان کے ساتھ تیز مزاجی کا مظاہرہ کیا تو انھوں نے میری شکایت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھو (یعنی اسے طلاق دینے کانہ سوچو) اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔
اس کے بعد انھوں نے باقی حدیث ذکر کی ہے۔
سیدہ زینب (رض) بیان کرتی ہیں : حمنہ میرے پاس آئی اور مجھے اس بارے میں بتایا تو مجھے اس سے زیادہ غصہ آیا اور میں نے اس سے زیادہ سخت الفاظ استعمال کیے تو اللہ نے یہ آیت نازل کی :'' کسی بھی مومن مرد یا عورت کو (اس بارے میں اختیار نہیں ہے) کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے میں فیصلہ دیں تو انھیں اپنے اس معاملے میں (اس فیصلے سے مختلف کام کرنے) کا اختیار ہو۔
سیدہ زینب (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیغام بھیجا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس کے ساتھ چاہیں میری شادی کروادیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زید بن حارثہ (رض) کے ساتھ میری شادی کروادی میں نے ان کے ساتھ تیز مزاجی کا مظاہرہ کیا تو انھوں نے میری شکایت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنی بیوی کو اپنے ساتھ رکھو (یعنی اسے طلاق دینے کانہ سوچو) اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔
اس کے بعد انھوں نے باقی حدیث ذکر کی ہے۔
3740 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِى بِاللَّهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِىُّ بِالرَّمْلَةِ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ أَبِى السَّرِىِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَسَدِىُّ عَنِ الْكُمَيْتِ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنِى مَذْكُورٌ مَوْلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ خَطَبَنِى عِدَّةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَأَرْسَلْتُ أُخْتِى حَمْنَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَسْتَشِيرُهُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَيْنَ هِىَ مِمَّنْ يُعَلِّمُهَا كِتَابَ رَبِّهَا وَسُنَّةَ نَبِيِّهَا » قَالَتْ وَمَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ ».فَغَضِبَتْ حَمْنَةُ غَضَبًا شَدِيدًا وَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُزَوِّجُ ابْنَةَ عَمِّكَ مَوْلاَكَ قَالَتْ وَجَاءَتْنِى فَأَخْبَرَتْنِى فَغَضِبْتُ أَشَدَّ مِنْ غَضَبِهَا وَقُلْتُ أَشَدَّ مِنْ قَوْلِهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ( وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلاَ مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ) فَأَرْسَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- زَوِّجْنِى مَنْ شِئْتَ فَزَوَّجَنِى زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ فَأَخَذْتُهُ بِلِسَانِى فَشَكَانِى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « أَمْسِكْ عَلَيْكَ زَوْجَكَ وَاتَّقِ اللَّهَ ». وَذَكَرَ بَاقِىَ الْحَدِيثِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3741 ۔ حنظلہ بن ابوسفیان اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کی بہن حضرت بلال (رض) کی اہلیہ تھی۔
3741 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِى الْحَسَنِ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ أَبِى سُفْيَانَ الْجُمَحِىِّ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ رَأَيْتُ أُخْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ تَحْتَ بِلاَلٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3742 ۔ حضرت سمرہ (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حسب مال ہے، اور کرم تقوی ہے۔
3742 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِى مُطِيعٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْحَسَبُ الْمَالُ وَالْكَرَمُ التَّقْوَى ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3743 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ، حسب مال ہے ، اور کرم تقوی ہے۔
3743 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مَعْدِىُّ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلاَنَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْحَسَبُ الْمَالُ وَالْكَرَمُ التَّقْوَى ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3744 ۔ حضرت ابی بن کعب (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی یارسول اللہ کیا اس آیت کا حکم طلاق یافتہ عورت اور بیوہ عورت کے لیے مشترک طور پر ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : کون سی آیت میں ؟ میں نے کہا (یہ آیت) ۔ اور حاملہ عورتوں کی عدت کا اختتام ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر ہوگا۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جی ہاں۔
3744 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَهَذِهِ الآيَةُ مُشْتَرَكَةٌ قَالَ « أَىُّ آيَةٍ ». قَالَ قُلْتُ (وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ) الْمُطَلَّقَةُ وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا قَالَ « نَعَمْ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3745 ۔ حضرت ابی بن کعب (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا : اور حاملہ عورتوں کی عدت کا اختتام ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر ہوگا۔ یہ مبہم ہے کہ یہ تین طلاق یافتہ عورت کے لیے ہے ؟ یابیوہ کے لیے ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ تین طلاق یافتہ عورت اور بیوہ دونوں کے لیے ہے۔
3745 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ (وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ) أَمُبْهَمَةٌ هِىَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثًا أَوْ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا قَالَ « هِىَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثًا وَلِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3746 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : عورت کے ساتھ چار وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے ، اس کا مال ، اس کا نسب اس کی دینداری اور اس کی خوبصورتی ، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں ، تم دیندار عورت (کو ترجیح دے کر) کامیابی حاصل کرو۔
3746 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنِى سَعِيدُ بْنُ أَبِى سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لأَرْبَعٍ لِمَالِهَا وَحَسَبِهَا وَدِينِهَا وَجَمَالِهَا فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3747 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عورت کے ساتھ تین وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے اس کا مال اس کی خوبصورتی اور اس کا دین تو تم دیندار عورت کو ترجیح دو تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔
3747 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُطَرِّفِ بْنُ أَبِى الْوَزِيرِ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَائِىُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَمَّتِهِ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى ثَلاَثِ خِصَالٍ عَلَى مَالِهَا وَجَمَالِهَا وَدِينِهَا فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3748 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : آدمی کی عزت اس کا دین ہے ، اس کی بزرگی اس کی عقل ہے اور اس کی خوبی اس کا اخلاق ہے۔
3748 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِىُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنِى الْعَلاَءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « كَرَمُ الْمَرْءِ دِينُهُ وَمُرُوءَتُهُ عَقْلُهُ وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3749 ۔ عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اہل دنیا کے نزدیک فضیلت کا معیار مال ہوتا ہے۔
3749 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَحْسَابُ أَهْلِ الدُّنْيَا هَذَا الْمَالُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3750 ۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : آدمی کی فضیلت اس کا دین اس کی مروت اور اس کا اخلاق اور اس کی اصل (خوبی) اس کی عقل ہے۔
3750 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى السَّفَرِ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِىَّ يَقُولُ سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ حُدَيْرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ حَسَبُ الْمَرْءِ دِينُهُ وَمُرُوءَتُهُ خُلُقُهُ وَأَصْلُهُ عَقْلُهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3751 ۔ حضرت عمر (رض) یہ فرماتے ہیں : بہادری ، اور بزدلی مردوں میں سمائی ہوتی ہے ، جبکہ کرم اور حسب (کی بھی یہی صورت ہے) آدمی کا کرم اس کا دین ہے ، اور آدمی کا حسب اس کا اخلاق ہے خواہ وہ کوئی ایرانی شخص ہو یا شامی ہو۔
3751 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ حَسَّانَ بْنِ فَائِدٍ الْعَبْسِىِّ قَالَ قَالَ عُمَرُ إِنَّ الشَّجَاعَةَ وَالْجُبْنَ غَرَائِزُ فِى الرِّجَالِ وَالْكَرَمَ وَالْحَسَبَ فَكَرَمُ الرَّجُلِ دِينُهُ وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ وَإِنْ كَانَ فَارِسِيًّا أَوْ نَبَطِيًّا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3752 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک خاتون نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی : یہ میرا بیٹا ہے میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا، میری گود اس کے لیے پناہ گاہ تھی میری چھاتی اس کے لیے سیرابی کا ذریعہ تھی، اور اب اس کا باپ اسے مجھ سے جدا کرنا چاہتا ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ، ایسا نہیں ہوسکتا تم (اس کی پرورش) کی زیادہ حق دار ہو، جب تک تم (دوسری شادی) نہیں کرلیتی۔
3752 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمْدُونُ بْنُ عَبَّادٍ الْفَرْغَانِىُّ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنَّ ابْنِى هَذَا كَانَ بَطْنِى لَهُ وِعَاءً وَحَجْرِى لَهُ حِوَاءً وَثَدْيِى لَهُ سِقَاءً وَإِنَّ أَبَاهُ يُرِيدُ أَنْ يَنْزِعَهُ مِنِّى قَالَ « لاَ أَنْتِ أَحَقُّ بِهِ مَا لَمْ تَزَوَّجِى ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3753 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک خاتون کا اپنے بچے کے بارے میں اپنے (سابقہ ) شوہر سے جھگڑا ہوگیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عورت اپنی اولاد (کی پرورش کرنے) کی زیادہ حق دار ہوتی ہے جب تک وہ (دوسری) شادی نہ کرے۔
3753 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ أَبِى الْعَوَّامِ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ امْرَأَةً خَاصَمَتْ زَوْجَهَا فِى وَلَدِهَا فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَرْأَةُ أَحَقُّ بِوَلَدِهَا مَا لَمْ تَزَوَّجْ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3754 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک خاتون نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی : یارسول اللہ ، میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا میری چھاتی اس کے لیے سیرابی کا ذریعہ تھا، اور میری گود اس کے لیے پناہ گاہ تھی ، اب اس کا باپ اسے مجھ سے الگ کرنا چاہتا ہے ، تو نبی کریم نے ارشاد فرمایا تم اس (کی پرورش) کی زیادہ حق دار ہو، جب تک تم (دوسری) شادی نہیں کرلیتی۔
3754 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنِى يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِابْنٍ لَهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَطْنِى كَانَ لَهُ وِعَاءً وَثَدْيِى كَانَ لَهُ سِقَاءً وَحَجْرِى كَانَ لَهُ حِوَاءً وَإِنَّ أَبَاهُ يُرِيدُ أَنْ يَنْتَزِعَهُ مِنِّى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَنْتِ أَحَقُّ بِهِ مَا لَمْ تَتَزَوَّجِى ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3755 ۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : عنین، شخص کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔
3755 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِىُّ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عُمَرَ قَالَ يُؤَجَّلُ الْعِنِّينُ سَنَةً.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3756 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3756 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ مِثْلَهُ سَوَاءً.
তাহকীক: