সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৬৮ টি

হাদীস নং: ৩৭১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3717 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : جب بریرہ کو اختیار دیا گیا تو میں نے اس کے شوہر کو دیکھا وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اسے کے پیچھے جارہا تھا اس کے آنسواس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے حضرت ابن عباس (رض) سے کہا گیا آپ اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سفارش کریں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ سے فرمایا : یہ تمہارا شوہر ہے (تمہیں اس کے ساتھ رہنا چاہیے) بریرہ نے عرض کی : یارسول اللہ آپ مجھے حکم دے رہے ہیں ؟ نبی کریم سل نے فرمایا نہیں میں صرف سفارش کررہاہوں۔

راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خاتون کو اختیار دیاتو اس نے اپنی ذات کو اختیار کرلیا۔ راوی بیان کرتے ہیں : (اس کا شوہر) بنومغیرہ کا غلام تھا، اس کا نام ، مغیث ، تھا۔
3717 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ قَالَ رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِى أَزِقَّةِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ - قَالَ - فَكُلِّمَ الْعَبَّاسُ لِيُكَلِّمَ فِيهِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِبَرِيرَةَ « إِنَّهُ زَوْجُكِ ». قَالَتْ فَتَأْمُرُنِى بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ ». قَالَ فَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا - قَالَ - وَكَانَ عَبْدًا لِبَلْمُغِيرَةِ يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3718 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : جب بریرہ کو اختیار دیا گیا تو اس کا شوہر بنومغیرہ کا غلام تھا مجھے یہ بات اچھی طرح یاد ہے کہ وہ مدینہ منورہ کے راستوں میں بریرہ کو راضی کرنے کے لیے اس کے پیچھے پیچھے جارہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے لیکن بریرہ یہی کہہ رہی تھی مجھے تمہاری کوئی ضرورت نہیں ہے۔
3718 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ إِذْ خُيِّرَتْ كَانَ مَمْلُوكًا لِبَنِى الْمُغِيرَةِ لَكَأَنِّى أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِى طُرُقِ الْمَدِينَةِ يَتْبَعُهَا يَتَرَضَّاهَا وَإِنَّ دُمُوعَهُ تَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ وَهِىَ تَقُولُ لاَ حَاجَةَ لِى فِيكَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3719 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ سے فرمایا تھا اگر اس نے تمہارے (آزاد ہونے کے بعد تمہارے) ساتھ صحبت کرلی تو تمہیں اختیار نہیں ہوگا۔

ابن مجاہد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں : اگر اس نے تمہارے ساتھ قربت کرلی تو تمہیں اختیار نہیں ہوگا۔
3719 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاهِدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ أَبُو عَمْرٍو الشَّهْرُزُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ هِشَامٍ ح وَأَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِىُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِبَرِيرَةَ « إِنْ وَطِئَكِ فَلاَ خِيَارَ لَكِ ». وَقَالَ ابْنُ مُجَاهِدٍ « إِنْ قَرُبَكِ فَلاَ خِيَارَ لَكِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3720 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب بریرہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی عدت طلاق یافتہ عورت کی عدت (جتنی یعنی تین حیض) مقرر کی۔
3720 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عِدَّةَ بَرِيرَةَ حِينَ فَارَقَهَا زَوْجُهَا عِدَّةَ الْمُطَلَّقَةِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3721 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نے بریرہ کو خرید کرا سے آزاد کردیا اور اس کی ولاء کی شرط رکھی ، تو نبی کریم نے یہ فیصلہ دیا ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو حاصل ہوتا ہے نبی کریم نے بریرہ کو اختیار دیا، تو اس نے اپنی ذات کو اختیار کرلیا، نبی کریم نے ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی اور بریرہ (کی عدت) آزاد عورت کی عدت (جتنی ) مقرر کی۔

بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے عدت گزارنے کی ہدایت کی ۔ ان راویوں نے ، ، آزاد عورت کی عدت، ، کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔
3721 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِىُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَائِشَةَ اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ فَأَعْتَقَتْهَا وَاشْتَرَطَتِ الْوَلاَءَ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ أَنَّ الْوَلاَءَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَجَعَلَ عَلَيْهَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ جَوَّدَ حَبَّانُ فِى قَوْلِهِ عِدَّةَ الْحُرَّةِ لأَنَّ عَفَّانَ بْنَ مُسْلِمٍ وَعَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ رَوَيَاهُ فَقَالاَ وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ وَلَمْ يَذْكُرَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3722: عبیدہ اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں :'' اور اگر تمہیں آپس میں ناچا کی کا اندیشہ ہو تو ایک ثالث مرد کے گھر والوں میں سے اور ایک ثالث عورت کے گھروالوں میں سے بھیجو۔

(عبیدہ بیان کرتے ہیں : ) ایک شخص اور ایک عورت حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ کچھ لوگ تھے حضرت علی (رض) نے انھیں ہدایت کی کہ وہ مرد کے گھر والوں میں سے ایک ثالث عورت کے گھروالوں میں سے ایک ثالث مقرر کریں ۔ حضرت علی (رض) نے دونوں ثالثوں سے فرمایا کیا تم لوگ جانتے ہو تم پر کیا بات لازم ہے ؟ تم پر لازم ہے کہ اگر تم سمجھو کہ ان دونوں میں علیحدگی ہوجانی چاہیے ، تو تم ان میں علیحدگی کروادو۔ تو وہ عورت بولی : مجھ پر جو ادائیگی لازم ہے اور مجھے جو حق ملنا ہے میں اس کے حوالے سے اللہ کی کتاب کے فیصلے سے راضی ہوں (یعنی اسے قبول کرنے کے لیے تیارہوں) وہ مرد بولا میں علیحدگی کو تسلیم نہیں کروں گا، تو حضڑت علی (رض) نے فرمایا تم نے غلط کہا ہے اللہ کی قسم ! تمہیں بھی وہی اعتراف کرنا ہوگا جو اس عورت نے کیا ہے۔
3722 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيْدَةَ فِى هَذِهِ الآيَةِ (وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا) قَالَ جَاءَ رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ إِلَى عَلِىٍّ رضى الله عنه وَمَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَأَمَرَهُمْ فَبَعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا وَقَالَ لِلْحَكَمَيْنِ هَلْ تَدْرِيَانِ مَا عَلَيْكُمَا إِنَّ عَلَيْكُمَا إِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تُفَرِّقَا أَنْ تُفَرِّقَا فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ رَضِيتُ بِكِتَابِ اللَّهِ بِمَا عَلَىَّ فِيهِ وَلِى. وَقَالَ الرَّجُلُ أَمَّا الْفُرْقَةُ فَلاَ. فَقَالَ عَلِىٌّ رضى الله عنه كَذَبْتَ وَاللَّهِ حَتَّى تُقِرَّ بِمِثْلِ الَّذِى أَقَرَّتْ بِهِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3723 ۔ عبیدہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص اور ایک عورت حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے ، جب حضرت علی (رض) نے دولوگوں کو ثالث مقرر کیا تو فرمایا : ابھی ٹھہرو میں تمہیں یہ بتادوں کہ تم پر لازم کیا ہے ، کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ تم پر کیا بات لازم ہے تم پر یہ لازم ہے کہ اگر تم دونوں یہ مناسب سمجھو کہ یہ دونوں میاں بیوی اکٹھے رہیں تو تم ان کے اکٹھے رہنے کا فیصلہ دو، اگر تم یہ مناسب سمجھو کہ ان دونوں میں علیحدگی کروادی جائے تو تم ان میں علیحدگی کروا دینا، پھر حضرت علی (رض) عورت کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : یہ دونوں جو فیصلہ کریں گے تم اس پر راضی ہوگی ؟ اس عورت نے جواب دیا جی ہاں مجھ پر جو عائد ہوتا ہے اور مجھے جو ملے گا میں اس کے بارے میں اللہ کی کتاب کے فیصلے پر راضی ہوں، پھر حضرت علی (رض) مرد کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا یہ دونوں ثالث جو فیصلہ کریں گے تم اس پر راضی ہو گے ؟ اس نے جواب دیا نہیں، اگر یہ دونوں اکٹھے رکھنے کا فیصلہ کریں گے تو میں راضی ہوں، اور اگر یہ علیحدگی کا فیصلہ کریں گے تو میں راضی نہیں ہوں گا، تو حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا تم نے غلط کہا ہے اللہ کی قسم تمہیں بھی اسی طرح راضی ہوناپڑے گا جس طرح یہ عورت اس پر راضی ہے۔
3723 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِى زَائِدَةَ أَخْبَرَنِى ابْنُ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبِيْدَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ وَامْرَأَتُهُ إِلَى عَلِىٍّ رضى الله عنه مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَلَمَّا بَعَثَ الْحَكَمَيْنِ قَالَ رُوَيْدَكُمَا حَتَّى أُعْلِمَكُمَا مَاذَا عَلَيْكُمَا هَلْ تَدْرِيَانِ مَاذَا عَلَيْكُمَا عَلَيْكُمَا إِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تَجْمَعَا جَمَعْتُمَا وَإِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تُفَرِّقَا فَرَّقْتُمَا ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْمَرْأَةِ فَقَالَ أَقَدْ رَضِيتِ بِمَا حَكَمَا قَالَتْ نَعَمْ قَدْ رَضِيتُ بِكِتَابِ اللَّهِ عَلَىَّ وَلِى. ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الرَّجُلِ فَقَالَ قَدْ رَضِيتَ بِمَا حَكَمَا فَقَالَ لاَ وَلَكِنْ أَرْضَى أَنْ يَجْمَعَا وَلاَ أَرْضَى أَنْ يُفَرِّقَا. فَقَالَ لَهُ عَلِىٌّ كَذَبْتَ وَاللَّهِ لاَ تَبْرَحُ حَتَّى تَرْضَى بِمِثْلِ الَّذِى رَضِيَتْ بِهِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3724 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے عالم میں دیا جائے (یعنی صدقہ دینے کے بعد آدمی خود تنگ دست نہ ہو) اور اوپروالاہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے ) تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے) اس سے آغاز کرو جو تمہارے زیرکفالت ہے۔

راوی بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی یارسول اللہ ! میرے زیرکفالت کون ہے ؟ نبی کریم نے ارشاد فرمایا تمہاری بیوی جو یہ کہے گی تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھ سے علیحدگی اختیار کرلو، تمہا اغلام جو یہ کہے گا پہلے مجھے کھانے کے لیے دو پھر مجھ سے کام لینا، اور تمہاری اولاد جو یہ کہے گی تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ کر جا رہے ہو۔
3724 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى مَسَرَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى أَيُّوبَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلاَنَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ مِنْهَا عَنْ ظَهْرِ غِنًى وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ ». قَالَ وَمَنْ أَعَوُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « امْرَأَتَكَ تَقُولُ أَطْعِمْنِى وَإِلاَّ فَارِقْنِى خَادِمَكَ يَقُولُ أَطْعِمْنِى وَاسْتَعْمِلْنِى وَلَدَكَ يَقُولُ إِلَى مَنْ تَتْرُكُنِى ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3725 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : عورت اپنے شوہر سے یہ کہے گی : تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھے طلاق دے دو، آدمی کا غلام یہ کہے گا :، پہلے تم مجھے کھانے کے لیے دو پھر مجھ سے کام لینا، اور اولاد یہ کہے گی تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ رہے ہو ؟
3725 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْمَرْأَةُ تَقُولُ لِزَوْجِهَا أَطْعِمْنِى أَوْ طَلِّقْنِى وَيَقُولُ عَبْدُهُ أَطْعِمْنِى وَاسْتَعْمِلْنِى وَيَقُولُ وَلَدُهُ إِلَى مَنْ تَكِلُنَا ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3726 ۔ سعید بن مسیب ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنی بیوی کا خرچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے وہ فرماتے ہیں : اگر وہ شخص خڑچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے تو ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی جائے گی۔
3726 - قَالَ وَأَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ قَالَ فِى الرَّجُلِ يَعْجِزُ عَنْ نَفَقَةِ امْرَأَتِهِ قَالَ إِنْ عَجَزَ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3727 ۔ سعید بن مسیب ایسے شخص جو اپنی بیوی کا خرچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے اس کے بارے میں فرماتے ہیں : ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی جائے گی۔
3727 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ وَعَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَاوَرْدِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فِى الرَّجُلِ لاَ يَجِدُ مَا يُنْفِقُ عَلَى امْرَأَتِهِ قَالَ يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3728 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مانند منقول ہے۔
3728 - وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ وَعَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِهِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3729 ۔ اسحاق بن بہلول فرماتے ہیں : عبداللہ بن داؤد سے کہا گیا : اگر آدمی کو اپنی زیر پرورش لڑکی کے لیے ہم پلہ خاندان کا رشتہ نہیں ملتا تو کیا وہ اس کی شادی (کم تر خاندان) کے دین دار شخص سے کروادے ؟ تو انھوں نے جواب دیا حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : میں اچھے خاندانوں کی خواتین کی صرف ہم پہلہ خاندان میں شادی کی اجازت دوں گا۔
3729 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ قَالَ قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَوُادَ يُزَوِّجُ الرَّجُلُ كَرِيمَتَهُ مِنْ ذِى الدِّينِ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِى الْحَسَبِ مِثْلُهُ فَقَالَ حَدَّثَنِى مِسْعَرٌ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ لأَمْنَعَنَّ فُرُوجَ ذَوَاتِ الأَحْسَابِ إِلاَّ مِنَ الأَكْفَاءِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3730 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) روایت کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اپنے نطفے کے لیے صالح مقامات (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو۔
3730 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِى الرُّطَيْلِ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اخْتَارُوا لِنُطَفِكُمُ الْمَوَاضِعَ الصَّالِحَةَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3731 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) روایت کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کفو میں نکاح کرو اور ان کا نکاح کرواؤ، اپنے نطفے کے لیے (صالح بیویاں) اختیار کرو، اور حبشیوں سے اجتناب کرو، کیونکہ ان کی ظاہری ئیبت اچھی نہیں ہوتی۔
3731 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ مَاهَانَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَنْكِحُوا إِلَى الأَكْفَاءِ وَأَنْكِحُوهُمْ وَاخْتَارُوا لِنُطَفِكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَالزَّنْجَ فَإِنَّهُ خَلْقٌ مُشَوَّهٌ ». تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3732 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) روایت کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور اسے صرف کفو میں رکھو۔

اشج نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور کفو میں نکاح کرو، اور ان (کفو والوں) کے ساتھ نکاح کرواؤ۔
3732 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِىُّ . وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِىُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ لاَ تَضَعُوهَا إِلاَّ فِى الأَكْفَاءِ ». وَقَالَ الأَشَجُّ « تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ وَأَنْكِحُوا الأَكْفَاءَ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِمْ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3733 ۔ سفیان کہتے ہیں : حسب اور دین میں کفو کا اعتبار کیا جائے گا۔
3733 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّىُّ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الْكُفْؤُ فِى الْحَسَبِ وَالدِّينِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3734 ۔ اسحاق بن بہلوال بیان کرتے ہیں : میں نے سفیان سے کہا : اگر منصب کے اعتبار سے کوئی شخص لڑکی کا ہم پلہ نہ ہو تو کیا کوئی شخص کسی دیندار (کمترمالی، یاخاندانی حیثیت کے مالک) شخص کے ساتھ اپنی (بہن یابیٹی) کی شادی کرسکتا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔
3734 حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْبُهْلُولِ قَالَ قُلْتُ لِسُفْيَانَ يُزَوِّجُ الرَّجُلُ كَرِيمَتَهُ مِنْ ذِى الدِّينِ إِذَا لَمْ يَكُنِ الْمَنْصِبُ مِثْلَهُ فَقَالَ نَعَمْ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3725 ۔ شیخ ابن ابی لیلی فرماتے ہیں : دین اور منصب میں کفو کا اعتبار کیا جائے گا۔ وکیع بیان کرتے ہیں : میں نے امام ابوحنیفہ (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے دین منصب اور مال میں کفو کا اعتبار کیا جائے گا۔
3735 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ سَأَلْتُ وَكِيعًا عَنِ الْكُفْؤِ قَالَ حَدَّثَنِى الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى قَالَ الْكُفْؤُ فِى الدِّينِ وَالْمَنْصِبِ. قَالَ وَكِيعٌ سَمِعْتُ أَبَا حَنِيفَةَ يَقُولُ الْكُفْؤُ فِى الدِّينِ وَالْمَنْصِبِ وَالْمَالِ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3736 ۔ شعبی روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے مقداد اور زید (کے ساتھ تمہاری خواتین کی ) شادی کروائی ہے ، کیونکہ اللہ کی بارگاہ میں تم میں زیادہ معزز وہ ہو جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔
3736 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « زَوَّجْتُ الْمِقْدَادَ وَزَيْدًا لِيَكُونَ أَشْرَفُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَحْسَنَكُمْ خُلُقًا ».
tahqiq

তাহকীক: