সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৬৮ টি
হাদীস নং: ৩৭৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3757 ۔ سعید بن مسیب ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کرسکتا ہو یہ فرماتے ہیں : اسے ایک سال تک کی مہلت دی جائے گی۔
3757 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فِى الَّذِى لاَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْتِىَ امْرَأَتَهُ قَالَ يُؤَجَّلُ سَنَةً.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3758 ۔ حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : ایسے شخص کو ایک سال تک مہلت دی جائے گی، اگر وہ صحبت کرنے پر قادر ہوجائے تو ٹھیک ہے ورنہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی جائے گی۔
3758 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِى وَحُصَيْنَ بْنَ قَبِيصَةَ يُحَدِّثَانِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ يُؤَجَّلُ سَنَةً فَإِنْ أَتَاهَا وَإِلاَّ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3759 ۔ ابونعمان بیان کرتے ہیں : ہم عنین شخص کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انھوں نے فرمایا اسے ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔
3759 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ قَالَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ أَبِى النُّعْمَانِ قَالَ أَتَيْنَا الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ فِى الْعِنِّينِ فَقَالَ يُؤَجَّلُ سَنَةً.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3760 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں : عنین شخص کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔
3760 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الرُّكَيْنِ عَنْ أَبِى طَلْقٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ الْعِنِّينُ يُؤَجَّلُ سَنَةً .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3761 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں : عنین شخص کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اور یہ اس دن کے حساب سے ہوگی جب عورت نے مقدمہ دائر کیا تھا۔
عبدالرحمن فرماتے ہیں : سفیان ثوری اور امام مالک نے یہی فتوی دیا ہے (اس مہلت کا حساب اس دن سے شروع ہوگا جس دن) عورت نے مقدمہ دائر کیا تھا۔
عبدالرحمن فرماتے ہیں : سفیان ثوری اور امام مالک نے یہی فتوی دیا ہے (اس مہلت کا حساب اس دن سے شروع ہوگا جس دن) عورت نے مقدمہ دائر کیا تھا۔
3761 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ نُعَيْمٍ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ أَجَّلَهُ سَنَةً مِنْ يَوْمَ رَافَعَتْهُ. قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَكَذَلِكَ قَالَ سُفْيَانُ وَمَالِكٌ مِنْ يَوْمِ تُرَافِعُهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3762 ۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : جب دروازہ بند کردیا جائے اور پردہ گرادیا جائے تو مہر کی ادائیگی لازم ہوجاتی ہے۔
3762 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ قَالَ إِذَا أُجِيفَ الْبَابُ وَأُرْخِيَتِ السُّتُورُ فَقَدْ وَجَبَ الْمَهْرُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3763 ۔ حضر علی (رض) فرماتے ہیں : جب مرد دروازہ بند کردے اور پردہ گرادے یا عورت کے ستر کو دیکھ لے تو اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہوجائے گی۔
3763 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ مَيْسَرَةَ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ إِذَا أَغْلَقَ بَابًا وَأَرْخَى سِتْرًا أَوْ رَأَى عَوْرَةً فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الصَّدَاقُ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3764 ۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : جب مرد دروازہ بند کردے اور پردہ گرادے یا عورت کے ستر کو دیکھ لے تو اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہوجاتی ہے ۔
حضرت عمر (رض) اور حضرت علی (رض) کے بارے میں اسی کی مانند منقول ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) کے بارے میں اسی کی مانند منقول ہے۔
حضرت عمر (رض) اور حضرت علی (رض) کے بارے میں اسی کی مانند منقول ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) کے بارے میں اسی کی مانند منقول ہے۔
3764 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى زَائِدَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عُمَرَ قَالَ مَنْ أَغْلَقَ بَابًا وَأَرْخَى سِتْرًا فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ.قَالَ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِى زَائِدَةَ أَخْبَرَنِى أَشْعَثُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُمَرَ وَعَلِىٍّ رضى الله عنهما مِثْلَهُ.وَأَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِى زَائِدَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3765 ۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : جب مرد دروازہ بند کردے اور پردہ گرادے یا عورت کے ستر کو دیکھ لے تو اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہوجاتی ہے اور عورت پر عدت گزارنا لازم ہوتا ہے اور اسے وراثت میں حصہ ملتا ہے۔
3725 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِذَا أَغْلَقَ بَابًا وَأَرْخَى سِتْرًا فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الصَّدَاقُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3766 ۔ محمد بن عبدالرحمن روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص عورت کی چادر ہٹا کر اسے دیکھ لے اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہوجاتی ہے ، خواہ اس نے عورت کے ساتھ صحبت کی ہو یا صحبت نہ کی ہو۔
3766 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ كَشَفَ خِمَارَ امْرَأَةٍ وَنَظَرَ إِلَيْهَا فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3767 ۔ سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں : حارث بن حکم نے ایک عورت کے ساتھ شادی کرلی ، انھوں نے دروازہ بند کرلیا پھر وہ کمرے سے باہر نکلے اور اس عورت کو طلاق دے دی، انھوں نے یہ بیان دیا، میں نے اس عورت کے ساتھ صحبت نہیں کی، اس عورت کا یہ کہنا تھا، انھوں نے میرے ساتھ صحبت کی ہے ، وہ لوگ مقدمہ لے کر مروان کے پاس گئے مروان نے حضرت زید بن ثابت (رض) کو بلایا اور دریافت کیا آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے ؟ ہمارے نزدیک تو حارث کی تصدیق کی جانی چاہیے، حضرت زید (رض) نے دریافت کیا، اگر یہ عورت حاملہ ہوجاتی ہے تو کیا تم اسے سنگسار کردو گے ؟ مروان نے جواب دیا جی نہیں، حضرت زید (رض) نے فرمایا اس طرح کی صورت حال میں عورت کی بات کی تصدیق کی جائے گی۔
3767 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ تَزَوَّجَ الْحَارِثُ بْنُ الْحَكَمِ امْرَأَةً وَأَغْلَقَ عَلَيْهَا الْبَابَ ثُمَّ خَرَجَ فَطَلَّقَهَا وَقَالَ لَمْ أَطَأْهَا. وَقَالَتِ الْمَرْأَةُ قَدْ وَطِئَنِى . فَاخْتَصَمُوا إِلَى مَرْوَانَ فَدَعَا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَقَالَ كَيْفَ تَرَى فَإِنَّ الْحَارِثَ عِنْدَنَا مُصَدَّقٌ. قَالَ زَيْدٌ أَكُنْتَ رَاجِمَهَا لَوْ حَبَلَتْ قَالَ لاَ. قَالَ فَكَذَلِكَ تُصَدَّقُ الْمَرْأَةُ فِى مِثْلِ هَذَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3768 ۔ سعید بن مسیب کے نزدیک اس بارے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی شخص اپنی (چوتھی) بیوی کو طلاق بتہ دینے کے بعد پانچویں شادی کرلے ، خواہ وہ (مطلقہ عورت ) حاملہ ہو یا حاملہ نہ ہو۔
3768 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ كَانَ لاَ يَرَى بَأْسًا إِذَا بَتَّ طَلاَقَ امْرَأَتِهِ أَنْ يَتَزَوَّجَ خَامِسَةً حَامِلاً كَانَتِ امْرَأَتُهُ أَوْ غَيْرَ حَامِلٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3769 ۔ حسن بصری، سعید بن مسیب، اور خلاس بن عمرو فرماتے ہیں : (جو فرماتے ہیں وہ اگلی روایت میں ہے ) ۔ یہ حضرات یہ فرماتے ہیں : جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دیدے اور وہ عورت حاملہ بھی ہو تو بھی اگر وہ شخص چاہے تو اس عورت کی عدت کے دوران اس کی بہن کے ساتھ شادی کرسکتا ہے۔ ہشام بن عروہ نے اپنے والد کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کیا ہے۔
3769 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَسُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنِ الْحَسَنِ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَخِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو ح. قَالَ وَأَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِىِّ أَنَّهُمْ قَالُوا إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَامِلٌ إِنْ شَاءَ تَزَوَّجَ أُخْتَهَا فِى عِدَّتِهَا. قَالَ وَأَخْبَرَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ مِثْلَهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3770 ۔ قاسم بن محمد اور عروہ بن زبیر فرماتے ہیں : جس شخص کی چار بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے کسی ایک کو، طلاق بتہ ، دیدے ، وہ جب چاہے (چوتھی ) شادی کرسکتا ہے ، وہ اس بات کا انتظام نہیں کرے گا، (کہ اس کی سابقہ بیوی) کی عدت گزر جائے۔
3770 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِىُّ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ رَبِيعَةَ أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ كَانَا يَقُولاَنِ فِى الرَّجُلِ يَكُونُ عِنْدَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَيُطَلِّقُ إِحْدَاهُنَّ الْبَتَّةَ يَتَزَوَّجُ إِذَا شَاءَ وَلاَ يَنْتَظِرُ أَنْ تَنْقَضِىَ عِدَّتُهَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3771 ۔ حضرت عمر (رض) یہ فرماتے ہیں : غلام شخص (بیک وقت زیادہ سے زیادہ) دوشادیاں کرسکتا ہے ، اور وہ دو طلاقیں دے سکتا ہے ، کنیز کی عدت دوحیض ہوگی اور اگر اسے حیض نہ آتاہو تو دو ماہ ہوگی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ڈیڑھ ماہ ہوگی۔
3771 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عُمَرَ قَالَ يَنْكِحُ الْعَبْدُ امْرَأَتَيْنِ وَيُطَلِّقُ تَطْلِيقَتَيْنِ وَتَعْتَدُّ الأَمَةُ حَيْضَتَيْنِ فَإِنْ لَمْ تَحِضْ فَشَهْرَيْنِ أَوْ شَهْرًا وَنِصْفًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3772 ۔ امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (حضرت امام باقر (رض)) کے حوالے سے اپنے دادا (امام زین العابدین (رض)) کے حوالے سے امام حسین (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت علی (رض) ایسے شخص کے بارے میں جس نے کوئی کنیز خریدی، اس کے ساتھ صحبت کی ، پھرا سے کنیز میں موجود کسی عیب کا پتہ چلا یہ فرماتے ہیں وہ کنیز اس شخص کے پاس رہے گی، اور اس کی قیمت میں سے اس عیب کے حساب سے کمی کردی جائے گی۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اگر حکم اسی طرح ہوجی سے بعض لوگ کہتے ہیں تو وہ شخص اس عورت کو واپس کرے گا، اور اس کے ساتھ عقر (شبہ کے طور پر وطی کرنے کی صورت میں ادا کیا جانے والامعاوضہ بھی ادا کرے گا تو یہ اجارہ کے مشابہ ہوجائے گا تو یہ اس طرح ہوگا جیسے اس نے جب اس کنیز کے ساتھ صحبت کی اس وقت وہ اس عیب کو دیکھ چکا تھا اور پھر اس نے (اس کے معاوضے کے طورپر) عقر ادا کردیا، لیکن (حکم یہی ہے ) جب وہ اس کنیز کے ساتھ صحبت کرلے گا تو وہ کنیز اس کی ہوجائے گی اور عیب کے حساب سے اس کی قیمت کم کردی جائے گی۔
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : اگر حکم اسی طرح ہوجی سے بعض لوگ کہتے ہیں تو وہ شخص اس عورت کو واپس کرے گا، اور اس کے ساتھ عقر (شبہ کے طور پر وطی کرنے کی صورت میں ادا کیا جانے والامعاوضہ بھی ادا کرے گا تو یہ اجارہ کے مشابہ ہوجائے گا تو یہ اس طرح ہوگا جیسے اس نے جب اس کنیز کے ساتھ صحبت کی اس وقت وہ اس عیب کو دیکھ چکا تھا اور پھر اس نے (اس کے معاوضے کے طورپر) عقر ادا کردیا، لیکن (حکم یہی ہے ) جب وہ اس کنیز کے ساتھ صحبت کرلے گا تو وہ کنیز اس کی ہوجائے گی اور عیب کے حساب سے اس کی قیمت کم کردی جائے گی۔
3772 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ أَخْبَرَنِى مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنِى جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِىٍّ أَنَّ عَلِىَّ بْنَ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه كَانَ يَقُولُ فِى الرَّجُلِ يَبْتَاعُ الْجَارِيَةَ فَيُصِيبُهَا ثُمَّ يَظْهَرُ عَلَى عَيْبٍ فِيهَا لَمْ يَكُنْ رَآهُ أَنَّ الْجَارِيَةَ تَلْزَمُهُ وَيُوضَعُ عَنْهُ قَدْرُ الْعَيْبِ وَقَالَ لَوْ كَانَ كَمَا يَقُولُ النَّاسُ يَرُدُّهَا وَيَرُدُّ الْعُقْرَ كَانَ ذَلِكَ شِبْهَ الإِجَارَةِ فَكَانَ الرَّجُلُ يُصِيبُهَا وَهُوَ يَرَى الْعَيْبَ ثُمَّ يَرُدُّ الْعُقْرَ وَلَكِنَّهُ إِذَا أَصَابَهَا لَزِمَتْهُ الْجَارِيَةُ وَوُضِعَ عَنْهُ قَدْرُ الْعَيْبِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3773 ۔ امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (امام باقر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی شخص کوئی کنیز خریدے ، پھر اس کے ساتھ صحبت کرلے ، اس کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد پھر اس میں کوئی عیب پائے تو عیب کے حساب سے قیمت (کا حصہ ) واپس لے گا۔
یہ روایت '' مرسل '' ہے۔
یہ روایت '' مرسل '' ہے۔
3773 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ إِذَا ابْتَاعَ الأَمَةَ ثُمَّ أَصَابَهَا ثُمَّ وَجَدَ بِهَا عَيْبًا بَعْدَ إِصَابَتِهِ أُخِذَ قِيمَةُ الْعَيْبِ. هَذَا مُرْسَلٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3774 ۔ امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (امام محمد باقر (رض)) کے حوالے سے امام زین العابدین (رض) کے حوالے سے ، حضرت علی (رض) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :(خریدار ، عیب والی اس کنیز) کو واپس نہیں کرے گا بلکہ اس عیب کے اعتبار سے قیمت میں جو کمی ہوگی وہ اسے واپس کردی جائے گی۔ یہ روایت بھی مرسل ہے۔
3774 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ لاَ يَرُدُّهَا وَلَكِنَّهَا تُكْسَرُ فَيُرَدُّ عَلَيْهِ قِيمَةُ الْعَيْبِ. وَهَذَا أَيْضًا مُرْسَلٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3775 ۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : اگر وہ کنیز ثیبہ ہو تو خریدار اس کے ساتھ نصف عشر (یعنی اصل قیمت کا بیسواں حصہ) واپس کرے گا اور اگر وہ کنواری ہوتوعشر (یعنی اصل قیمت کا دسواں حصہ) واپس کرے گا۔
عامر نامی راوی نے حضرت عمر (رض) کا زمانہ نہیں پایا ہے۔
عامر نامی راوی نے حضرت عمر (رض) کا زمانہ نہیں پایا ہے۔
3775 - حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُمَرَ قَالَ إِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا رَدَّ مَعَهَا نِصْفَ الْعُشْرِ وَإِنْ كَانَتْ بِكْرًا رَدَّ الْعُشْرَ. وَهَذَا مُرْسَلٌ . عَامِرٌ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ رضى الله عنه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3776 ۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جب مرد (خریدار) کنیز کے ساتھ صحبت کرلے گا، تو اب یہ سوداطے ہوجائے گا، لیکن اگر اس خریدار نے کنیز کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اس میں عیب پالیا تو اسے اختیار ہوگا کہ اگر وہ چاہے تو اسے اپنے پاس رکھے اور اگر چاہے تو واپس کردے۔ یہ روایت مرسل ہے۔
3776 - حَدَّثَنَا دَعْلَجٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ جُوَيْبِرٍ عَنِ الضَّحَّاكِ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ إِذَا وَطِئَهَا وَجَبَتْ عَلَيْهِ وَإِنْ رَأَى عَيْبًا قَبْلَ أَنْ يَطَأَهَا فَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ وَإِنْ شَاءَ رَدَّ. وَهَذَا مُرْسَلٌ .
তাহকীক: