সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৫ টি

হাদীস নং: ৩৯৮৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3984 ۔ عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں : ہم نے حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) کے مکتوب میں یہ بات پائی ہے۔

'' جب پاگل اپنی بیوی کے ساتھ عبث (حرکت کرنے لگے) تو اس کا ولی اس کی طرف سے طلاق دیدے ''۔
3984 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ وَجَدْنَا فِى كِتَابِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو إِذَا عَبَثَ الْمَجْنُونُ بِامْرَأَتِهِ طَلَّقَ عَنْهُ وَلِيُّهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3985 ۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی پاگل اپنی بیوی کے ساتھ عبث حرکت کرے تو اس کے ولی کو یہ حکم دیا جائے گا کہ وہ طلاق دیدے۔
3985 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ الْعَدَنِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ وَجَدْنَا فِى كِتَابِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ إِذَا عَبَثَ الْمَعْتُوهُ بِامْرَأَتِهِ أُمِرَ وَلِيُّهُ أَنْ يُطَلِّقَ.تَابَعَهُ أَبُو حُذَيْفَةَ عَنْ سُفْيَانَ مِثْلَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3986 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : کسی عرب کی کنیز مفرور ہوگئی، وہ وادی قری پہنچ گئی وہ اس قبیلے تک پہنچ گئی ، جن سے بھاگی تھی، بنوعذرہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس کے ساتھ شادی کرلی، اس کے ہاں بہت سے بچے پیدا ہوئے ۔ پھر اس کنیز کا آقا اس تک پہنچ گیا، اس نے اس کنیز اور اس کے بچوں کو اپنی تحویل میں لیناچاہا تو حضرت عمر (رض) نے اس مقدمہ میں یہ فیصلہ دیا ۔ عذرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والاشخص اپنی اولاد کے عوض میں تاوان کے طور پر غلام (یاکنیز) ادا کرے لڑکے کے بدلے میں غلام اور لڑکی کے بدلے میں کنیز اداکرے گا، اگر یہ دستیاب نہ ہوں شہر کے رہنے والے ایک غلام کے عوض میں 60 دینار یا 700 درہم ادا کریں گے اور دیہاتیوں پرچھ فرائض عائد ہوں گے۔
3986 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سَلْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ح وَأَخْبَرَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ أَبَقَتْ أَمَةٌ لِبَعْضِ الْعَرَبِ فَوَقَعَتْ بِوَادِى الْقُرَى فَانْتَهَتْ إِلَى الْحَىِّ الَّذِى أَبَقَتْ فِيهِمْ فَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ مِنْ بَنِى عُذْرَةَ فَنَثَرَتْ لَهُ ذَا بَطْنِهَا ثُمَّ عَثَرَ عَلَيْهَا سَيِّدُهَا بَعْدُ فَاسْتَاقَهَا وَوَلَدَهَا فَقَضَى عُمَرُ لِلْعُذْرِىِّ بِغُرَرِ وَلَدِهِ الْغُرَّةُ لِكُلِّ وَصِيفٍ وَصِيفٌ وَلِكُلِّ وَصِيفَةٍ وَصِيفَةٌ وَجَعَلَ ثَمَنَ الْغُرَّةِ إِذَا لَمْ تُوجَدْ عَلَى أَهْلِ الْقُرَى سِتِّينَ دِينَارًا أَوْ سَبْعَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعَلَى أَهْلِ الْبَادِيَةِ سِتَّ فَرَائِضَ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3987 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) حرام (قرار دینے) کے بارے میں فرماتی ہیں یہ قسم ہے جس کا کفارہ دینا ہوگا۔
3987 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ فِى الْحَرَامِ يَمِينٌ تُكَفَّرُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3988 ۔ سعید بن مسیب ، عطاء، طاؤس، سلیمان بن یسار ، اور سعید بن جبیر فرماتے ہیں : حرام (قرار دینا) قسم ہے جس کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔
3988 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا ابْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا السَّهْمِىُّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَطَاءٍ وَطَاوُسٍ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُمْ قَالُوا فِى الْحَرَامِ يَمِينٌ تُكَفَّرُ .
tahqiq

তাহকীক: