সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৫ টি

হাদীস নং: ৩৯৬৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3964 ۔ طاؤس بیان کرتے ہیں : ابوصہباء نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے سوال کیا، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ یہ بات جانتے ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین (طلاقیں) ایک شمار ہوتی تھیں، تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا جی ہاں۔
3964 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ قَالَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ أَتَعْلَمُ أَنَّمَا كَانَتِ الثَّلاَثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَثَلاَثًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3965 ۔ ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں : ابوجوزاء نے حضرت ابن عباس (رض) سے کہا : کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں (حضرت ابوبکر کے عہد خلافت میں ) اور حضرت عمر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین طلاقیں ایک شمار ہوتی تھیں ، تو (ابن عباس (رض) نے ) جواب دیا جی ہاں۔
3965 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْجَوْزَاءِ لاِبْنِ عَبَّاسٍ أَتَعْلَمُ أَنَّ الثَّلاَثَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كُنَّ يُرْدَدْنَ إِلَى وَاحِدَةٍ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ قَالَ نَعَمْ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3966 ۔ ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہ یں : ابوجوزاء نے حضرت ابن عباس (رض) سے کہا : کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں (حضرت ابوبکر کے عہد خلافت میں ) اور حضرت عمر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین طلاقیں ایک شمار ہوتی تھیں ، تو (ابن عباس (رض) نے ) جواب دیا جی ہاں۔
3966 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى خَيْثَمَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ سَأَلَ أَبُو الْجَوْزَاءِ ابْنَ عَبَّاسٍ هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ الثَّلاَثَ كَانَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ تُرَدُّ إِلَى الْوَاحِدَةِ قَالَ نَعَمْ. عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ضَعِيفٌ وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ غَيْرُهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3967 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : ایک دن میں حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولااے ابوعباس میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہیں ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی اور تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہوگئی تم اللہ سے ڈرتے نہیں ورنہ اس نے تمہارے لیے کوئی گنجائش بنادینی تھی تم نے طلاق دیتے وقت حماقت کا مظاہرہ کیا اور اب تم کہتے ہو اے ابوعباس۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے :

'' اے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو ان کی عدت (کے حساب سے) دو یعنی ان کی عدت سے پہلے دو۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3967 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ يَوْمًا فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى ثَلاَثًا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَحُرِّمَتْ عَلَيْكَ امْرَأَتُكَ وَلَمْ تَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلَ لَكِ مَخْرَجًا يُطَلِّقُ فَيَتَحَمَّقُ ثُمَّ يَقُولُ يَا أَبَا عَبَّاسٍ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى (يَا أَيُّهَا النَّبِىُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ ) فِى قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ. قَالَ وَأَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى يَزِيدَ أَنَّهُ كَانَ فِى الْمَجْلِسِ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَمِعَ مِنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ مُجَاهِدٌ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3968 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے حضرت ابن عباس سے سوال کیا اس نے کہا : اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہیں، (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔
3968 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ إِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا. ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৬৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3969 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3969 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الْقَلاَنِسِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3970 ۔ حضرت علی (رض) ، ایلاء، کے بارے میں فرماتے ہیں : چار ماہ کے بعد یہ (مرد کی مرضی پر) موقوف ہوگا یا تو وہ رجوع کرلے ی اطلاق دیدے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3970 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الشَّيْبَانِىِّ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَلِىٍّ فِى الإِيلاَءِ قَالَ يُوقَفُ بَعْدَ الأَرْبَعَةِ فَإِمَّا أَنْ يَفِىءَ وَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ.وَعَنِ الشَّيْبَانِىِّ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَخْنَسِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَلِىٍّ قَالَ يُوقَفُ بَعْدَ الأَرْبَعَةِ فَإِمَّا أَنْ يَفِىءَ وَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3971 ۔ سہیل بن ابوصالح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے 12 صحابہ کرام سے ایسے شخص کے بارے میں دریافتک یا جو ایلاء کرلیتا ہے ، تو ان حضرات نے یہی جواب دیا، اس پر اس وقت تک کوئی چیز عائد نہیں ہوگی، جب تک چار ماہ نہیں گزرجاتے پھر (مرد کی مرضی) پر موقوف ہوگا اگر وہ رجوع کرلے تو (ٹھیک) ورنہ طلاق دیدے۔
3971 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ سَأَلْتُ اثْنَىْ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الرَّجُلِ يُولِى فَقَالُوا لَيْسَ عَلَيْهِ شَىْءٌ حَتَّى يُمْضِىَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ فَيُوقَفُ فَإِنْ فَاءَ وَإِلاَّ طَلَّقَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3972 ۔ سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں : میں نے دس صحابہ کرام (رض) کو پایا وہ سب ایلاء کرنے والے کی مرضی پر موقوف قرار دیتے ہیں۔
3972 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ أَدْرَكْتُ بِضْعَةَ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كُلُّهُمْ يُوقِفُ الْمُولِىَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3973 ۔ حضرت عثمان بن عفان (رض) ، ایلاء، میں کوئی چیز نہیں سمجھتے تھے (یعنی طلاق نہیں ہوتی) خواہ چار ماہ گزرجائیں (طلاق کا معاملہ مرد کی مرضی پر) موقوف ہوگا۔
3973 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ عُثْمَانَ كَانَ يُوقِفُ الْمُولِىَ.قَالَ وَأَخْبَرَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنِ الْقَاسِمِ أَنَّ عُثْمَانَ كَانَ لاَ يَرَى الإِيلاَءَ شَيْئًا وَإِنْ مَضَتِ الأَرْبَعَةُ الأَشْهُرِ حَتَّى يُوقَفَ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3974 ۔ حضرت زید بن ثابت (رض) اور حضرت عثمان غنی (رض) فرماتے ہیں : جب چار ماہ گزرجائیں تو یہ ایک طلاق شمار ہوگی۔
3974 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالاَ إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِىَ تَطْلِيقَةٌ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3975 ۔ حضرت عثمان غنی (رض) اور حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں : جب چار ماہ گزرجائیں یہ ایک طلاق شمار ہوگی۔
3975 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ أَخْبَرَنِى أَبِى حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى عَطَاءٌ الْخُرَاسَانِىُّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُثْمَانَ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُمَا كَانَا يَقُولاَنِ إِذَا مَضَتِ الأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِىَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3976 ۔ میمونی بیان کرتے ہیں میں نے امام احمد بن حنبل کے سامنے عطاء خراسانی کی ابوسلمہ کے حوالے سے ، حضرت عثمان (رض) سے نقل کردہ رواتی کا ذکر کیا، تو انھوں نے فرمایا مجھے معلوم نہیں یہ کیا ہے ؟ حضرت عثمان (رض) کے حوالے سے اس کے برخلاف نقل کیا گیا ہے۔

ان سے دریافت کیا گیا : کس نے اسے نقل کیا ہے ؟ انھوں نے جو ابد یا حبیب بن ابوثابت نے طاؤس کے حوالے سے حضرت عثمان (رض) کی یہ رائے نقل کی ہے ایلا کرنے والے کی مرضی پر موقوف ہوگا۔
3976 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الْمَيْمُونِىُّ قَالَ ذَكَرْتُ لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدِيثَ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عُثْمَانَ فَقَالَ لا أَدْرِى مَا هُوَ قَدْ رُوِىَ عَنْ عُثْمَانَ خِلاَفُهُ. قِيلَ لَهُ مَنْ رَوَاهُ قَالَ حَبِيبُ بْنُ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عُثْمَانَ يُوقَفُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3977 ۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں :(ایلاء میں) جب چار ماہ گزرجائیں تو یہ ایک طلاق شمار ہوگی اور جب تک عورت کی عدت پوری نہیں ہوتی مرد کو اس سے رجوع کرنے کا اختیار ہوگا۔
3977 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَحِمَهُ اللَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِىَ تَطْلِيقَةٌ وَهُوَ أَمْلَكُ بِرَدِّهَا مَا دَامَتْ فِى عِدَّتِهَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3978 ۔ ایوب بیان کرتے ہیں : میں نے سعید بن جبیر سے دریافت کیا : کیا حضرت عبداللہ بن عباس (رض) یہ فرماتے تھے :

جب چار ماہ گزرجائیں تو یہ ایک بائنہ طلاق شمار ہوگی اور عورت پر عدت لازم نہیں ہوگی، اگر وہ چاہے تو (فورا بعد دوسری) شادی کرسکتی ہے ، توسعید نے جواب دیاجی ہاں۔
3978 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهِىَ وَاحِدَةٌ بَائِنَةٌ وَلاَ عِدَّةَ عَلَيْهَا وَتَزَوَّجُ إِنْ شَاءَتْ قَالَ نَعَمْ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৭৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3979 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب عورت یہ دعوی کرے کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دیدی ہے اور وہ اس پر ایک عادل گواہ بھی پیش کردے تو شوہر سے حلف لیا جائے گا اگر وہ حلف اٹھالیتا ہے توگواہ کی گواہی کالعدم قرار دی جائے گی اور اگر وہ (حلف اٹھانے سے ) انکار کردیتا ہے تو اس کا انکار دوسرے گواہ کا قائم مقام ہوگا اور طلاق جائز (یعنی واقع) شمار ہوگی۔
3979 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا ادَّعَتِ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ زَوْجِهَا فَجَاءَتْ عَلَى ذَلِكَ بِشَاهِدِ عَدْلٍ اسْتُحْلِفَ زَوْجُهَا فَإِنْ حَلَفَ بَطَلَتْ شَهَادَةُ الشَّاهِدِ وَإِنْ نَكَلَ فَنُكُولُهُ بِمَنْزِلَةِ شَاهِدٍ آخَرَ وَجَازَ طَلاَقُهُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3980 ۔ عبداللہ بن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دیدیتا ہے پھر اس عورت کی عدت کے دوران ہی اسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے ۔

تو حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) نے بتایا : حضرت عبدالرحمن بن عوف نے اپنی اہلیہ تماضر بنت اصبغ کلبی کو طلاق دیدی پھر اس خاتون کی عدت کے دوران ہی حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کا انتقال ہوگیا، تو حضرت عثمان (رض) نے اس خاتون کو وارث قرار دیا تھا۔
3980 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ فَيَبُتُّهَا ثُمَّ يَمُوتُ فِى عِدَّتِهَا فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ طَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ امْرَأَتَهُ تُمَاضُرَ بِنْتَ الأَصْبَغِ الْكَلْبِىِّ ثُمَّ مَاتَ وَهِىَ فِى عِدَّتِهَا فَوَرَّثَهَا عُثْمَانُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3981 ۔ ابن ابوملیکہ کہتے ہیں : میری ملاقات حضرت عبداللہ بن زبیر سے ہوئی وہ اس وقت قعیقعان سے خچر پر سوار ہو کرآ ہے تھے میں نے دریافت کیا ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے تو انھوں نے فرمایا حضرت عثمان (رض) نے ایسی عورت کو وارث قرا ر دیا ہے۔
3981 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْمُسْتَامِ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ لَقِيتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مُقْبِلٌ مِنْ قُعَيْقِعَانَ عَلَى بِرْذَوْنٍ فَقُلْتُ كَيْفَ تَرَى فِى رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا قَالَ أَمَّا عُثْمَانُ فَوَرَّثَهَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3982 ۔ طلحہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان (رض) نے تماضر بنت اصبغ کو حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کا وارث قرار دیا تھا، حالانکہ حضرت عبدالرحمن (رض) نے اس خاتون کو طلاق دیدی تھی ، انھوں نے اپنی بیماری کے دوران اسے طلاق دی تھی۔
3982 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلاَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنِ الزُّهْرِىِّ أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَرَّثَ تُمَاضُرَ بِنْتَ الأَصْبَغِ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ طَلَّقَهَا وَهِىَ آخِرُ طَلاَقِهَا فِى مَرَضِهِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৮৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3983 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : لوگوں نے حضرت عمر (رض) کے مکتوب میں یہ بات پائی ۔ جب کوئی عبث کرے تو اس کا ولی اس کی طرف سے طلاق دیدے۔ ان کی مراد یہ تھی کہ جب کوئی پاگل ہوا جائے۔
3983 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو سُلَيْمَانَ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ وَجَدُوا فِى كِتَابِ عُمَرَ إِذَا مَا عَبَثَ طَلَّقَ عَنْهُ وَلِيُّهُ يَعْنِى الْمَجْنُونَ.
tahqiq

তাহকীক: