সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৫ টি

হাদীস নং: ৩৯২৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3924 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں : طلاق کے چار طریقے ہیں ان میں سے دوطریقے حلال ہیں، اور دوطریقے حرام ہیں، جہاں تک دو حلال طریقوں کا تعلق ہے ، تو وہ یہ کہ آدمی اپنی بیوی کو اس کے طہر کے عالم میں، اس کے ساتھ صحبت کیے بغیر طلاق دے یا وہ اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دے جب وہ عورت حاملہ ہو اور اس کا حمل واضح ہو، جہاں تک ان دوطریقوں کا تعلق ہے ، جو حرام ہیں تو وہ یہ کہ آدمی اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دیدے، یا اس کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد اسے طلاق دیدے ، جس میں یہ پتہ نہ چل سکے (اس صحبت کے نتیجے میں) حمل قرار پایا ہے یا نہیں ؟۔
3924 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنِى عَمِّى وَهْبُ بْنُ نَافِعٍ أَنَّهُ سَمِعَ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ الطَّلاَقُ عَلَى أَرْبَعَةِ وُجُوهٍ وَجْهَانِ حَلاَلٌ وَوَجْهَانِ حَرَامٌ فَأَمَّا اللَّذَانِ هُمَا حَلاَلٌ فَأَنْ يُطَلِّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ أَوْ يُطَلِّقَهَا حَامِلاً مُسْتَبِينًا حَمْلُهَا وَأَمَّا اللَّذَانِ هُمَا حَرَامٌ فَأَنْ يُطَلِّقَهَا حَائِضًا أَوْ يُطَلِّقَهَا عِنْدَ الْجِمَاعِ لاَ يَدْرِى أَشْتَمَلَ الرَّحِمُ عَلَى وَلَدٍ أَمْ لاَ لَفْظُ مُحَمَّدِ بْنُ يَحْيَى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3925 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ شکایت کی اس کے آقا نے اس کی شادی کروائی اور اب وہ آقایہ چاہتا ہے : اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان علیحدگی کروادے۔ نبی کریم نے اللہ کی حمدوثنا بیان کی : پھر آپ نے (خطبہ دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا : لوگوں کو کیا ہوگیا، وہ پہلے اپنے غلاموں کی شادیاں اپنی کینزوں سے کروا دیتے ہیں اور پھر وہ ان کے درمیان علیحدگی کروانا چاہتے ہیں خبردار ! طلاق دینے کا اختیار اس کو ہونا ہے جو پنڈلی کو پکڑتا ہے۔
3925 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَجَّاجِ الْمَهْرِىُّ عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ الْغَافِقِىِّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- يَشْكُو أَنَّ مَوْلاَهُ زَوَّجَهُ وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ فَحَمِدَ اللَّهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ « مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُزَوِّجُونَ عَبِيدَهُمْ إِمَاءَهُمْ ثُمَّ يُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ أَلاَ إِنَّمَا يَمْلِكُ الطَّلاَقَ مَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3926 ۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں : ایک غلام نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : طلاق دینے کا حق اسے ہے جو پنڈلی پکڑتا ہے ۔

راوی نے (اس کی سند میں) حضرت ابن عباس کا ذکر نہیں کیا۔
3926 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ مَمْلُوكًا أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ نَحْوَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا الطَّلاَقُ لِمَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ ». لَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3927 ۔ حضرت عصمہ بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک غلام نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی ، میرے آقا نے پہلے میری شادی کروائی اب وہ میرے اور میری بیوی کے درمیان علیحدگی کروانا چاہتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں : تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پرچڑھے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو طلاق دینے کا حق اسے ہے جو پنڈلی پکڑتا ہے۔
3927 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ الصَّدَفِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهِبٍ عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ مَمْلُوكٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ مَوْلاَىَ زَوَّجَنِى وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنِى وَبَيْنَ امْرَأَتِى قَالَ فَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْمِنْبَرَ فَقَالَ « يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا الطَّلاَقُ لِمَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ »
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3928 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کنیز (کو دی جانے والی ) طلاقیں دو ہوں گی اور اس کی عدت دوحیض ہوگی۔
3928 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ ح وَأَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرٍ اللَّبَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ الْمُسْلِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « طَلاَقُ الأَمَةِ اثْنَتَانِ وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3929 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، عمر بن شیب اس روایت کو، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل کرنے میں منفرد ہے۔ یہ راوی ضعیف ہے ، حضرت ابن عمر (رض) سے مستند طور پر یہی منقول ہے ، جو سالم اور نافع نے اس روایت کو حضرت ابن عمر (رض) کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے۔
3929 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ مَرْفُوعًا وَكَانَ ضَعِيفًا وَالصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ . وَرَوَاهُ سَالِمٌ وَنَافِعٌ عَنْهُ مِنْ قَوْلِهِ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3930 ۔ سالم بیان کرتے ہیں : جو شخص غلام ہو اور اس کی بیوی آزاد عورت ہو، یامرد آزاد ہو اور اس کی بیوی کنیز ہو تومیاں بیوی میں سے جو بھی مملوک ہو توطلاق میں اس مملوکیت کی وجہ سے کمی آجائے گی ، البتہ عدت میں عورت کی حیثیت کا اعتبار کیا جائے گا۔
3930 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ فِى الْعَبْدِ تَكُونُ تَحْتَهُ الْحُرَّةُ أَوِ الْحُرِّ تَكُونُ تَحْتَهُ الأَمَةُ أَيُّهُمَا رَقَّ نَقَصَ الطَّلاَقُ بِرِقِّهِ وَالْعِدَّةُ بِالنِّسَاءِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3931 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : غلام (شوہر) آزاد (بیوی) کو دوطلاقیں دے سکتا ہے اور عورت کی عدت تین قروء ہوگی۔ آزاد (شوہر) کنیز بیوی کو دوطلاقیں دے سکتا ہے اور اس عورت کی عدت، کنیز کی عدت یعنی دوحیض ہوگی۔
3931 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ وَنَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ طَلاَقُ الْعَبْدِ الْحُرَّةَ تَطْلِيقَتَانِ وَعِدَّتُهَا ثَلاَثَةُ قُرُوءٍ وَطَلاَقُ الْحُرِّ الأَمَةَ تَطْلِيقَتَانِ وَعِدَّتُهَا عِدَّةُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3932 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی آزاد عورت کسی غلام کی بیوی ہو، تو عورت کو دوطلاقیں دی جاسکتی ہیں ، اور اس کی عدت تین حیض ہوگی اور جب کوئی کنیز کسی آزاد شخص کی بیوی ہوتوا سے دوطلاقیں دی جاسکتی ہیں اور اس کی عدت خاتون کی حیثیت کے اعتبار سے (یعنی کنیز کے طور پر دوحیض) ہوگی۔
3932 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِى عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سُفْيَانَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِذَا كَانَتِ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْمَمْلُوكِ فَطَلاَقُهَا تَطْلِيقَتَانِ وَعِدَّتُهَا ثَلاَثُ حِيَضٍ وَإِذَا كَانَتِ الْمَمْلُوكَةُ تَحْتَ الْحُرِّ فَطَلاَقُهَا تَطْلِيقَتَانِ وَالْعِدَّةُ عَلَى النِّسَاءِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3933 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : جب غلام اپنی بیوی کو دوطلاقیں دیدے تو وہ عورت اس پر حرام ہوجاتی ہے۔ جب تک وہ دوسری شادی کرکے (بیوہ یا مطلقہ نہ ہوجائے) خواہ عورت آزاد ہو یا کنیز ہو، تاہم آزاد عورت کی عدت تین حیض جبکہ کنیز کی عدت دوحیض ہوگی۔
3933 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ حَدَّثَنَا الشَّافِعِىُّ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِذَا طَلَّقَ الْعَبْدُ امْرَأَتَهُ ثِنْتَيْنِ فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْهِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ حُرَّةً كَانَتْ أَوْ أَمَةً عِدَّةُ الْحُرَّةِ ثَلاَثُ حِيَضٍ وَعِدَّةُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3934 ۔ حضرت ابن عمر (رض) ، ایسی کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو اس کے بارے میں یہ فرماتے ہیں : وہ دوطلاقوں کے ذریعے بائنہ ہوجائے گی ، اور دوحیض عدت بسر کرے گی، اور جب کوئی آزاد عورت کسی غلام کی بیوی ہو تو وہ دوطلاقوں کے ذریعے بائنہ ہوجائے گی اور تین حیض تک عدت گزارے گی۔

یہ روایت دیگرراویوں نے بھی ، موقوف، روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہی درست ہے کہ ایکا ورسند کے ساتھ یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی گئی ہے یہ روایت منکر ہے اور دوحوالوں سے ثابت نہیں ہے۔ ایک یہ کہ عطیہ نامی راوی ضعیف ہے ، جبکہ سالم اور نافع زیادہ ثبت اور صحیح روایت نقل کرنے والے ہں۔ دوسراپہلو یہ ہے عمرو بن شیب ، ضعیف الحدیث، ہے اس کی نقل کردہ روایت سے استدلال نہیں کیا جاسکتا باقی اللہ بہترجانتا ہے۔
3934 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِى الأَمَةِ تَكُونُ تَحْتَ الْحُرِّ تَبِينُ بِتَطْلِيقَتَيْنِ وَتَعْتَدُّ حَيْضَتَيْنِ وَإِذَا كَانَتِ الْحُرَّةُ تَحْتَ الْعَبْدِ بَانَتْ بِتَطْلِيقَتَيْنِ وَتَعْتَدُّ ثَلاَثَ حِيَضٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَغَيْرُهُمَا عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفٌ وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ. وَحَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ عَطِيَّةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مُنْكَرٌ غَيْرُ ثَابِتٍ مِنْ وَجْهَيْنِ أَحَدُهُمَا أَنَّ عَطِيَّةَ ضَعِيفٌ وَسَالِمٌ وَنَافِعٌ أَثْبَتُ مِنْهُ وَأَصَحُّ رِوَايَةً. وَالْوَجْهُ الآخَرُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ شَبِيبٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ لاَ يُحْتَجُّ بِرِوَايَتِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3935 ۔ حضرت ابی بن کعب (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کی : (ارشاد باری تعالیٰ ہے ):

'' اور حاملہ عورتوں کی عدت (کا اختتام) یہ ہے کہ وہ حمل کو جنم دیدیں ''۔

یہ حکم تین طلاق یافتہ عورت کے لیے ہے ؟ یابیوہ کے لیے ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ طلاق یافتہ کے لیے بھی ہے اور بیوہ کے لیے بھی ہے۔
3935 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى بَكْرٍ الْمُقَدَّمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنِى الْمُثَنَّى عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- (وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ) لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثًا أَوْ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا قَالَ « هِىَ لِلْمُطَلَّقَةِ وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3936 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : غلام کی دی ہوئی طلاقیں دوہوں گی اور پھر وہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک دوسری شادی کرکے (بیوہ ی اطلاق یافتہ) نہیں ہوجاتی ، اور کنیز کی عدت دوحیض ہوگی ، کنیز پر آزاد عورت کے ساتھ شادی کی جاسکتی ہے ، لیکن آزاد عورت پر کنیز کے ساتھ شادی نہیں کی جاسکتی۔
3936 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقَوِّمُ حَدَّثَنَا صُغْدِى بْنُ سِنَانٍ عَنْ مُظَاهِرِ بْنِ أَسْلَمَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « طَلاَقُ الْعَبْدِ اثْنَتَانِ وَلاَ تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ وَقَرْءُ الأَمَةِ حَيْضَتَانِ وَتَتَزَوَّجُ الْحُرَّةُ عَلَى الأَمَةِ وَلاَ تَتَزَوَّجُ الأَمَةُ عَلَى الْحُرَّةِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3937 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں :

'' کنیز کو دوطلاقیں دی جاسکتی ہیں اور اس کی عدت دوحیض ہوگی۔ ایک اور سند کے ساتھ یہ منقول ہے سیدہ عائشہ فرماتی ہیں ، کنیز کو دوطلاقیں دی جاسکتی اور اس کی عدت دوحیض ہوگی۔
3937 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ وَجَمَاعَةٌ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُظَاهِرٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « طَلاَقُ الأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ وَقَرْؤُهَا حَيْضَتَانِ ». قَالَ أَبُو عَاصِمٍ فَلَقِيتُ مُظَاهِرًا فَحَدَّثَنِى عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تُطَلَّقُ الأَمَةُ تَطْلِيقَتَيْنِ وَتَعْتَدُّ حَيْضَتَيْنِ ». قَالَ فَقُلْتُ لَهُ حَدِّثْنِى بِهِ كَمَا حَدَّثْتَ ابْنَ جُرَيْجٍ - قَالَ - فَحَدَّثَنِى كَمَا حَدَّثَهُ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3938 ۔ ابوعاصم کہتے ہیں : بصرہ میں ، مظاہر کی نقل کردہ اس روایت سے ، زیادہ ، منکر روایت کوئی نہیں ہے۔ ابوبکر نیشابوری کہتے ہیں قاسم سے مستند طور پر اس کے برخلاف منقول ہے۔
3938 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ يَقُولُ لَيْسَ بِالْبَصْرَةِ حَدِيثٌ أَنْكَرَ مِنْ حَدِيثِ مُظَاهِرٍ هَذَا.قَالَ لَنَا النَّيْسَابُورِىُّ وَالصَّحِيحُ عَنِ الْقَاسِمِ خِلاَفُ هَذَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3939 ۔ زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : قاسم سے کنیز کے بارے میں دریافت کیا گیا اسے کتنی طلاقیں دی جاسکتی ہیں ؟ انھوں نے فرمایا اسے دوطلاقیں دی جاسکتی ہیں اور اس کی عدت دوحیض ہوگی۔

راوی بیان کرتے ہیں : ان سے دریافت کیا گیا کیا اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے کوئی حدیث آپ تک پہنچی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی نہیں۔
3939 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِى اللَّيْثُ حَدَّثَنِى هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ قَالَ سُئِلَ الْقَاسِمُ عَنِ الأَمَةِ كَمْ تُطَلَّقُ قَالَ طَلاَقُهَا اثْنَتَانِ وَعِدَّتُهَا حَيْضَتَانِ . قَالَ فَقِيلَ لَهُ أَبَلَغَكَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى هَذَا قَالَ لاَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3940 ۔ زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : قاسم سے کنیز کی عدت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا، لوگ کہتے ہیں یہ دوحیض ہوگی، ہمیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔ (راوی کو شک ہے یاشاید یہ الفاظ ہیں) ہمیں یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ملتا ہے۔

ابن وہب نے اپنی سند کے ساتھ قاسم اور سالم کا یہی قول نقل کیا ہے یہ حکم اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت میں نہیں ہے تاہم مسلمان اس پر عمل کرتے ہیں۔
3940 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ سُئِلَ الْقَاسِمُ عَنْ عِدَّةِ الأَمَةِ فَقَالَ النَّاسُ يَقُولُونَ حَيْضَتَانِ وَإِنَّا لاَ نَعْلَمُ ذَلِكَ فِى كِتَابِ اللَّهِ وَلاَ فِى سُنَّةِ نَبِيِّهِ -صلى الله عليه وسلم- . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْقَاسِمِ وَسَالِمٍ قَالاَ لَيْسَ هَذَا فِى كِتَابِ اللَّهِ وَلاَ فِى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَلَكِنْ عَمِلَ بِهِ الْمُسْلِمُونَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3941 ۔ عکرمہ ، حضرت عمر (رض) کا یہ قول نقل کرتے ہیں : بیوی کے لیے ) لفظ حرام، کا استعمال کرنا (طلاق نہیں) بلکہ قسم ہے جس کا کفارہ ادا کرنا ہوگا۔

حضرت عبداللہ بن عباس (رض) لفظ حرام استعمال کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں یہ قسم ہے جس کا کفارہ ادا کیا جائے گا حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں تمہارے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت میں بہترین نمونہ ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی کنیز کو حرام قرار دیا تھا، اللہ نے ارشاد فرمایا :

'' تم اسے کیوں حرام قرار دیتے ہو جس کو اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دیا ہے :'' یہ آیت یہاں تک ہے، قد فرض اللہ لکم۔

تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور آپ نے لفظ، حرام، استعمال کرنے کو قسم قرار دیا ۔
3941 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِىُّ قَالَ كَتَبَ إِلَىَّ يَحْيَى بْنُ أَبِى كَثِيرٍ يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ عُمَرَ رضى الله عنه قَالَ الْحَرَامُ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا . قَالَ هِشَامٌ وَكَتَبَ إِلَىَّ يَحْيَى عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِى الْحَرَامِ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِى رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ يَعْنِى أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ حَرَّمَ جَارِيَتَهُ فَقَالَ اللَّهُ (لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ) إِلَى قَوْلِهِ (قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ) فَكَفَّرَ يَمِينَهُ وَصَيَّرَ الْحَرَامَ يَمِينًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3942 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے لیے حرام قرار دیدے تو یہ قسم شمار ہوگی اور وہ شخص قسم کا کفارہ ادا کرے گا۔

حضرت ابنع باس (رض) نے فرمایا تمہارے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت میں بہترین نمونہ ہے۔
3942 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُّوذِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ أَنَّ يَعْلَى أَخْبَرَهُ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِذَا حَرَّمَ الرَّجُلُ عَلَيْهِ امْرَأَتَهُ فَإِنَّمَا هِىَ يَمِينٌ يُكَفِّرُهَا . وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ (لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِى رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3943 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : لفظ، حرام، استعمال کرنے پر قسم کا کفارہ ادا کرنا پڑے گا۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا تمہارے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت میں بہترین نمونہ ہے۔
3943 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ أَبِى عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ أَنَّ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ حَدَّثَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِى الْحَرَامِ كَفَّارَةُ يَمِينٍ ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ (لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِى رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ)
tahqiq

তাহকীক: