সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৫ টি
হাদীস নং: ৩৯৪৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3944 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ، حضرت عمر (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لفظ، حرام، استعمال کرنے کو قسم قرار دیا تھا۔
3944 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ ثَابِتٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَعِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ جَعَلَ الْحَرَامَ يَمِينًا. ابْنُ مُحَرَّرٍ ضَعِيفٌ وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ هَكَذَا غَيْرُهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3945 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : لفظ ، حرام، استعمال کرنا قسم ہے جس کا کفارہ ادا کیا جائے گا۔
3945 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ وَعَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ فِى الْحَرَامِ يَمِينٌ يُكَفَّرُ. وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مُحَرَّرٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3946 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) حضرت عمر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ، ام ولد، سیدہ ماریہ قبطیہ ، (رض) کو ساتھ لے کر سیدہ حفصہ (رض) کے گھر میں آئے ، جب سیدہ حفصہ (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ اس خاتون کو دیکھا تو انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا : آپ اسے میرے گھر کے اندر لے آئے ہیں ؟ آپ نے اپنی دیگر ازواج کو چھوڑ کر میرے ساتھ ایسا اس لیے کیا ہے ، کیونکہ " آپ کے نزدیک میری کوئی حیثیت نہیں ہے۔ نبی کریم نے فرمایا تم عائشہ کے سامنے اس کا ذکر نہیں کرنا، یہ (کنیز) میرے لیے حرام ہے جو میں اس کے قریب جاؤں۔ تو نبی کریم نے یہ حلف اٹھایا کہ آپ اس (کنیز) کے قریب نہیں جائیں گے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس بات کا تذکرہ کسی سے نہیں کرنا، لیکن سیدہ حفصہ نے سیدہ عائشہ (رض) سے اس کا ذکر کردیاتو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (اپنی ازواج) سے ایلاء کیا کہ آپ ایک ماہ تک اپنی ازواج کے پاس تشریف نہیں لے جائیں گے آپ نے 29 دن تک اپنی ازواج سے علیحدگی اختیار کیے رکھی پھر اللہ نے یہ آیت نازل کی : تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دی ہے۔
راوی کہتے ہیں اس کے بعد طویل حدیث ہے۔
راوی کہتے ہیں اس کے بعد طویل حدیث ہے۔
3946 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنِى أَبُو النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عُمَرَ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِأُمِّ وَلَدِهِ مَارِيَةَ فِى بَيْتِ حَفْصَةَ فَوَجَدَتْهُ حَفْصَةُ مَعَهَا فَقَالَتْ لَهُ تُدْخِلُهَا بَيْتِى مَا صَنَعْتَ بِى هَذَا مِنْ بَيْنِ نِسَائِكَ إِلاَّ مِنْ هَوَانِى عَلَيْكَ . فَقَالَ لَهَا « لاَ تَذْكُرِى هَذَا لِعَائِشَةَ فَهِىَ عَلَىَّ حَرَامٌ إِنْ قَرَبْتُهَا ». قَالَتْ حَفْصَةُ فَكَيْفَ تَحْرُمُ عَلَيْكَ وَهِىَ جَارِيَتُكَ فَحَلَفَ لَهَا لاَ يَقْرَبُهَا فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- لِحَفَصَةَ « لاَ تَذْكُرِيهِ لأَحَدٍ ». فَذَكَرَتْهُ لِعَائِشَةَ فَآلَى لاَ يَدْخُلُ عَلَى نِسَائِهِ شَهْرًا فَاعْتَزَلَهُنَّ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى (لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ) الآيَةَ. قَالَ وَالْحَدِيثُ طَوِيلٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3947 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : سیدہ حفصہ (رض) نے سیدہ عائشہ کے مخصوص دن میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ام ابراہیم (یعنی سیدہ ماریہ قبطیہ (رض)) کے ساتھ پایا تو یہ کہا : میں (سیدہ عائشہ کو) اس بارے میں ضرور بتاؤں گی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ (یعنی ام ابراہیم) میرے لیے حرام ہے کہ میں اس کے قریب جاؤں۔
سیدہ حفصہ (رض) نے سیدہ عائشہ کو اس بارے میں بتادیا تو اللہ نے اپنے رسول کو اس بارے میں بتادیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ حفصہ کو ان کی بات کے میں بتایا تو انھوں نے دریافت کیا آپ کو کس نے بتایا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے علم اور خبر رکھنے والی ذات نے اطلاع دی ہے ۔
پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ کے لیے اپنی ازواج کے ساتھ ایلاء کرلیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ۔
'' اگر تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرلو (تو یہ مناسب ہوگا) کیونکہ تم دونوں کے دل ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ ''
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) سے دریافت کیا، وہ دوخواتین کون تھیں، جنہوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے (اس فعل کے حوالے سے) ایک دوسرے کا ساتھ دیا تھا ؟ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا عائشہ اور حفصہ۔
سیدہ حفصہ (رض) نے سیدہ عائشہ کو اس بارے میں بتادیا تو اللہ نے اپنے رسول کو اس بارے میں بتادیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ حفصہ کو ان کی بات کے میں بتایا تو انھوں نے دریافت کیا آپ کو کس نے بتایا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے علم اور خبر رکھنے والی ذات نے اطلاع دی ہے ۔
پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ کے لیے اپنی ازواج کے ساتھ ایلاء کرلیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ۔
'' اگر تم دونوں اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرلو (تو یہ مناسب ہوگا) کیونکہ تم دونوں کے دل ٹیڑھے ہوگئے تھے۔ ''
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) سے دریافت کیا، وہ دوخواتین کون تھیں، جنہوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے (اس فعل کے حوالے سے) ایک دوسرے کا ساتھ دیا تھا ؟ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا عائشہ اور حفصہ۔
3947 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ وَجَدْتُ فِى كِتَابِ أَبِى عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَجَدَتْ حَفْصَةُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَعَ أُمِّ إِبْرَاهِيمَ فِى يَوْمِ عَائِشَةَ فَقَالَتْ لأُخْبِرَنَّهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « هِىَ عَلَىَّ حَرَامٌ إِنْ قَرَبْتُهَا ». فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ بِذَلِكَ فَأَعْلَمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رَسُولَهُ ذَلِكَ فَعَرَّفَ حَفْصَةَ بَعْضَ مَا قَالَتْ قَالَتْ لَهُ مَنْ أَخْبَرَكَ قَالَ (نَبَّأَنِىَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ) فَآلَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ (إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا ) الآيَةَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُ عُمَرَ مَنِ اللَّتَانِ تَظَاهَرَتَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ حَفْصَةُ وَعَائِشَةُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3948 ۔ عطاء فرماتے ہیں : جو شخص اپنی بیوی سے یہ کہے : تم مجھ پر حرام ہو، تمہیں طلاق بتہ ہے ، تمہیں حرج والی طلاق ہے عطاء کہتے ہیں : جہاں تک اس کے یہ کہنے کا تعلق ہے ، تم مجھ پر حرام ہو، تو یہ قسم ہے ، جس کا وہ شخص کفارہ ادا کرے گا، (یہ طلاق نہیں ہے) جہاں تک لفظ ، طلاق بتہ ، ی اطلاق حرج، استعمال کرنے کا تعلق ہے ، تو اس بارے میں اس کی نیت کا اعتبار ہوگا۔
3948 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ عَنْ عَطَاءٍ - فِى رَجُلٍ قَالَ لاِمْرَأَتِهِ أَنْتِ عَلَىَّ حَرَامٌ أَوْ أَنْتِ طَالِقٌ الْبَتَّةَ أَوْ أَنْتِ طَالِقٌ طَلاَقَ حَرَجٍ - قَالَ أَمَّا قَوْلُهُ أَنْتِ عَلَىَّ حَرَامٌ فَيَمِينٌ يُكَفِّرُهَا وَأَمَّا قَوْلُهُ الْبَتَّةَ وَطَلاَقَ حَرَجٍ فَيُدَيَّنُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3949 ۔ حضرت ابن عباس (رض) کے بارے میں منقول ہے ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا میں نے اپنی بیوی کو اپنے پر حرام قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا تم نے غلط کہا ہے وہ تم پر حرام نہیں ہوئی پھر انھوں نے یہ آیت تلاوت کی :
'' اے نبی ! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو، جو اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دی ہے ''
(پھر حضرت ابن عباس نے فرمایا ) تم پر سب سے زیادہ سخت کفارہ عائد ہوگا یعنی غلام آزاد کرنا۔
'' اے نبی ! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو، جو اللہ نے تمہارے لیے حلال قرار دی ہے ''
(پھر حضرت ابن عباس نے فرمایا ) تم پر سب سے زیادہ سخت کفارہ عائد ہوگا یعنی غلام آزاد کرنا۔
3949 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ سَالِمٍ الأَفْطَسِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّى جَعَلْتُ امْرَأَتِى عَلَىَّ حَرَامًا فَقَالَ كَذَبْتَ لَيْسَتْ عَلَيْكَ حَرَامًا ثُمَّ تَلاَ (يَا أَيُّهَا النَّبِىُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ) عَلَيْكَ أَغْلَظُ الْكَفَّارَاتِ عِتْقُ رَقَبَةٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3950 ۔ حضرت رافع بن سنان (رض) کے بارے میں منقول ہے انھوں نے اسلام قبول کیا لیکن ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا، ان کی ایک چھوٹی بچی تھی ، جو دودھ چھڑانے کی عمر تک پہنچ چکی تھی، وہ دونوں اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے تم اپنے درمیان رکھو، اور پھر تم دونوں اسے بلاؤ، انھوں نے ایساہی کیا، تو وہ بچی اپنی والدہ کی طرف مائل ہوئی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی ، اے اللہ اسے ہدایت نصیب کر، تو وہ بچی اپنے والد کی طرف مائل ہوگئی، تو حضرت رافع (رض) نے اسے حاصل کرلیا۔
3950 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ غُرَابٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ الأَنْصَارِىِّ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ جَدِّ أَبِيهِ رَافِعِ بْنِ سِنَانٍ أَنَّهُ أَسْلَمَ وَأَبَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ تُسْلِمَ وَكَانَ لَهُ مِنْهَا ابْنَةٌ شَبِيهَةٌ بِالْفَطِيمِ فَخَاصَمَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « ضَعَاهَا بَيْنَكُمَا ثُمَّ ادْعُوَاهَا ». فَفَعَلاَ فَمَالَتْ إِلَى أُمِّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اللَّهُمَّ اهْدِهَا ». فَمَالَتْ إِلَى أَبِيهَا فَأَخَذَهَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3951 ۔ حضرت رافع بن سنان (رض) کے بارے میں منقول ہے انھوں نے اسلام قبول کرلیا، ان کی بیوی نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا، ان دونوں کی ایک بیٹی تھی ، جس کا نام عمیرہ تھا، اس عورت نے اس بچی کا مطالبہ کیا تو حضرت رافع (رض) نے انکار کردیا، وہ دونوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خاتون سے فرمایا تم یہاں بیٹھ جاؤ، آپ نے حضرت رافع سے فرمایا تم یہاں بیٹھ جاؤ، پھر آپ نے فرمایا اب تم دونوں اس بچی کو بلاؤ، ان دونوں نے بلایا وہ بچی اپنی والدہ کی طرف مائل ہونے لگی، تو نبی کریم نے دعا کی، اے اللہ اسے ہدایت عطا کر، تو وہ بچی اپنے والد کی طرف مائل ہوگئی، تو انھوں نے اسے حاصل کرلیا، اور اپنے ساتھ لے گئے۔
3951 - حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِى أَبِى أَنَّ جَدَّهُ رَافِعَ بْنَ سِنَانٍ أَسْلَمَ وَأَبَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ تُسْلِمَ وَكَانَ بَيْنَهُمَا جَارِيَةٌ تُدْعَى عُمَيْرَةُ فَطَلَبَتِ ابْنَتَهَا فَمَنَعَهَا ذَلِكَ فَأَتَيَا النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اقْعُدِى هَا هُنَا ». وَقَالَ لَهُ « اقْعُدْ هَا هُنَا ». ثُمَّ قَالَ « ادْعُوَاهَا ». فَدَعَوَاهَا فَمَالَتْ نَحْوَ أُمِّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اللَّهُمَّ اهْدِهَا ». فَمَالَتْ نَحْوَ أَبِيهَا فَأَخَذَهَا فَذَهَبَ بِهَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3952 ۔ طاؤس بیان کرتے ہیں : ابوصہباء حضرت ابن عباس (رض) کے پاس آیا، تو حضرت ابن عباس (رض) نے اس سے فرمایا، اپناموقف (یا سوال) اور جو کچھ تمہارے ذہن میں ہے اور جو کچھ تم نے اکٹھا کیا ہے اسے پیش کرو۔ توابوصہباء نے ان سے کہا : کیا آپ جانتے ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں تین طلاقیں ایک شمار ہوتی تھیں، تو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے جواب دیا جی ہاں۔ نبی کریم کے زمانہ ، حضرت ابوبکر (رض) کے عہد خلافت اور حضرت عمر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین طلاقیں ایک ہی شمار ہوتی تھیں ، لیکن جب حضرت عمر (رض) کے عہد میں طلاق کے مقدمات زیادہ آنے لگے تو حضرت عمر بن خطاب (رض) نے انھیں تین قرار دینا (شروع کردیا) ۔
3952 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ جَاءَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ هَاتِ مِنْ هُنَيَّاتِكَ وَمِنْ صَدْرِكَ وَمِمَّا جَمَعْتَ. قَالَ فَقَالَ لَهُ أَبُو الصَّهْبَاءِ هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ الثَّلاَثَةَ كَانَتْ تُرَدُّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى الْوَاحِدَةِ قَالَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ قَدْ كَانَتِ الثَّلاَثَةُ تُرَدُّ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ خِلاَفَةِ عُمَرَ إِلَى الْوَاحِدَةِ فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ تَتَايَعَ النَّاسُ فِى الطَّلاَقِ فَأَمْضَاهُنَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنه ثَلاَثًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3953 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :
اے معاذ ! جو شخص بدعت (یعنی خلاف سنت) طریقے سے اپنی بیوی کو ایک ، دو، یا تین طلاقیں دے گا، ہم اس کی بدعت کو اس پر لازم کردیں گے۔
اے معاذ ! جو شخص بدعت (یعنی خلاف سنت) طریقے سے اپنی بیوی کو ایک ، دو، یا تین طلاقیں دے گا، ہم اس کی بدعت کو اس پر لازم کردیں گے۔
3953 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ حَدَّثَنَا أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ الذَّارِعُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « يَا مُعَاذُ مَنْ طَلَّقَ لِلْبِدْعَةِ وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا أَلْزَمْنَاهُ بِدْعَتَهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3954 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے معاذ ! جو شخص بدعت طریقے سے اپنی بیوی کو ایک دویاتین طلاقیں دے گا، ہم اس کی بدعت کو اس پر لازم کردیں گے۔
3954 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْحَدَّادُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا مُعَاذُ مَنْ طَلَّقَ لِلْبِدْعَةِ أَلْزَمْنَاهُ بِدْعَتَهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3955 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے بیان کرتے ہیں : جو شخص اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران تین طلاقیں دیدے تو وہ عورت اس سے بائنہ ہوجائے گی ، تاہم اس شخص نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی اور سنت کی خلاف ورزی کی۔
3955 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِىُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرٍ اللَّبَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ نَذِيرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ وَعَصَى رَبَّهُ وَخَالَفَ السُّنَّةَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3956 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
3956 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ وَعُثْمَانُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3957 ۔ ابان بن تغلب بیان کرتے ہیں : میں نے امام جعفر صادق سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدیتا ہے امام جعفر صادق نے فرمایا وہ عورت اس شخص سے بائنہ ہوجائے گی اور اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک دوسری شادی کرکے (بیوہ یا مطلقہ نہیں ہوجاتی) میں نے ان سے دریافت کیا کیا میں لوگوں کو اس کے مطابق فتوی دیدوں ؟ تو انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔
3957 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ عَنْ عَائِذِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ قَالَ سَأَلْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا فَقَالَ بَانَتْ مِنْهُ وَلاَ تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ فَقُلْتُ لَهُ أُفْتِى النَّاسَ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3958 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خلع کو ایک بائنہ طلاق قرار دیا تھا۔
3958 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وُهَيْبٍ الْغَزِّىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى السَّرِىِّ حَدَّثَنَا رَوَّادٌ عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- جَعَلَ الْخُلْعَ تَطْلِيقَةً بَائِنَةً.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3959 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت ثابت بن قیس (رض) کی اہلیہ نے ان سے خلع لے لیا تھا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ وہ ایک حیض عد گزارے۔
3959 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَازِمٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْبَصْرِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ فَأَمَرَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ تَعْتَدَّ بِحَيْضَةٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৬০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3960 ۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں : ثابت کی اہلیہ (اس کے بعدحسب سابق حدیث ہے ) انھوں نے (اس کی سند میں) حضرت ابن عباس (رض) کا ذکر کیا ہے۔
3960 - وَأَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الرَّمَادِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتٍ. مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৬১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3961 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس حضرت ابوبکر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دو سالوں میں ، تین (طلاقیں) ایک ہی شمار ہوتی تھیں۔
حضرت عمر (رض) نے فرمایا : لوگوں کو جس بارے میں سہولت دی گئی تھی انھوں نے اس معاملے میں جلد بازی کرنا شروع کردی ہے اگر ہم ان (تین طلاقوں کو تین کی صورت میں) جاری رہنے دیں (تویہی مناسب ہوگا) تو حضرت عمر (رض) نے (تین طلاقوں کو تین کی شکل میں) جاری رہنے دیا۔
حضرت عمر (رض) نے فرمایا : لوگوں کو جس بارے میں سہولت دی گئی تھی انھوں نے اس معاملے میں جلد بازی کرنا شروع کردی ہے اگر ہم ان (تین طلاقوں کو تین کی صورت میں) جاری رہنے دیں (تویہی مناسب ہوگا) تو حضرت عمر (رض) نے (تین طلاقوں کو تین کی شکل میں) جاری رہنے دیا۔
3961 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ كَانَ الطَّلاَقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَسَنَتَيْنِ مِنْ خِلاَفَةِ عُمَرَ الثَّلاَثَةُ وَاحِدَةٌ فَقَالَ عُمَرُ إِنَّ النَّاسَ قَدِ اسْتَعْجَلُوا فِى أَمْرٍ كَانَتْ لَهُمْ فِيهِ أَنَاةٌ فَلَوْ أَمْضَيْنَاهُ عَلَيْهِمْ فَأَمْضَاهُ عَلَيْهِمْ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৬২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3962 ۔ طاؤس بیان کرتے ہیں : ابوصہباء نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے کہا : کیا آپ یہ بات جانتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت ابوبکر (رض) کے عہد خلافت میں اور حضرت عمر (رض) کے زمانہ کے (ابتدائی) تین سالوں میں تین (طلاقیں ) ایک ہی شمار ہوتی تھیں۔ حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا جی ہاں۔
3962 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ قَالَ سَمِعْتُ حَجَّاجَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ قَالَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ أَتَعْلَمُ أَنَّمَا كَانَتِ الثَّلاَثُ تُجْعَلُ وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَثَلاَثًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৬৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3963 ۔ طاؤس بیان کرتے ہیں : ابوصہباء نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے سوال کیا، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ یہ بات جانتے ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) کے عہد خلافت کے ابتدائی دور میں تین (طلاقیں) ایک شمار ہوتی تھیں، تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا جی ہاں۔
3963 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ وَيَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا الصَّهْبَاءِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمُ أَنَّ الثَّلاَثَ كَانَتْ تُرَدُّ إِلَى الْوَاحِدَةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ خِلاَفَةِ عُمَرَ قَالَ نَعَمْ.
তাহকীক: