সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৫ টি
হাদীস নং: ৩৮৬৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3864 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : شادی سے پہلے طلاق نہیں دی جاسکتی اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو اس کے بارے میں نذر نہیں مان سکتا۔
3864 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ طَلاَقَ قَبْلَ نِكَاحٍ وَلاَ نَذْرَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3865 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اسے طلاق نہیں دے سکتا، آزاد نہیں کرسکتا، فروخت نہیں کرسکتا، اور اس کی نذر پوری نہیں کرسکتا، (یعنی نذر نہیں مان سکتا) ۔
3865 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يَجُوزُ طَلاَقٌ وَلاَ عِتَاقٌ وَلاَ بَيْعٌ وَلاَ وَفَاءُ نَذْرٍ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3866 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : آدمی جس کا مالک نہ ہو، اسے طلاق نہیں دے سکتا، جس کا مالک نہ ہو اسے فروخت نہیں کرسکتا، جس کا مالک نہ ہو اسے آزاد نہیں کرسکتا۔
3866 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ صَاحِبُ أَبِى صَخْرَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى عَرُوبَةَ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى وَمُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ عَلَى الرَّجُلِ طَلاَقٌ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ وَلاَ بَيْعٌ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ وَلاَ عِتْقٌ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3867 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : آدمی جس کا مالک نہ ہو اسے آزاد کرنا ی اطلاق دیناجائز نہیں ہے۔
راوی نے اس میں فروخت کرنے کا ذکر نہیں کیا۔
راوی نے اس میں فروخت کرنے کا ذکر نہیں کیا۔
3867 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا عَامِرٌ الأَحْوَلُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يَجُوزُ عِتَاقٌ وَلاَ طَلاَقٌ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ ». وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ الْبَيْعَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3868 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص ایسی طلاق دے جس کا وہ مالک نہ ہو تو وہ طلاق نہیں ہوگی، جو شخص اسے آزاد کرے جس کا وہ مالک نہ ہو تو وہ آزاد نہیں ہوگا، جو شخص اس چیز کے بارے میں نذر مانے جس کا وہ مالک نہیں ہے ، تو اس کی نذر (معتبر) نہیں ہوگی، اور جو شخص کسی گناہ کے بارے میں قسم اٹھائے اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہوگا، اور جو شخص قطع رحمی کے بارے میں قسم اٹھائے اس کی قسم کا اعتبار نہیں ہوگا۔
3868 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ يُطَلِّقُ مَا لاَ يَمْلِكُ فَلاَ طَلاَقَ لَهُ وَمَنْ أَعْتَقَ مَا لاَ يَمْلِكُ فَلاَ عَتَاقَةَ لَهُ وَمَنْ نَذَرَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ فَلاَ نَذْرَ لَهُ وَمَنْ حَلَفَ عَلَى مَعْصِيَةٍ فَلاَ يَمِينَ لَهُ وَمَنْ حَلَفَ عَلَى قَطِيعَةِ رَحِمٍ فَلاَ يَمِينَ لَهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3869 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوسفیان بن حرب (رض) کو بھیجا انھیں یہ ہدایت کی : (یعنی حکم یہ ہے ) آدمی اس وقت تک طلاق نہیں دے سکتا جب تک شادی نہ کرلے اور اس کو آزاد نہیں کرسکتا جس کا وہ مالک نہیں ہے۔
3869 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنِى أَبُو صَالِحٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ بِبَلْخَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بَعَثَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ فَكَانَ فِيمَا عَهِدَ إِلَيْهِ أَنْ لاَ يُطَلِّقَ الرَّجُلُ مَا لاَ يَتَزَوَّجُ وَلاَ يَعْتِقَ مَا لاَ يَمْلِكُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3870 ۔ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوسفیان کو یمن کے شہر نجران بھیجا تاکہ وہ وہاں نماز پڑھائیں جنگ کریں صدقات وصول کریں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ راشد بن عبداللہ کو بھی بھیجا۔ نبی کریم جب ان کا ذکر کرتے تھے یہ فرماتے تھے ، راشد، پورے سلیم قبیلہ سے بہتر ہے اور ابوسفیان پورے عرینہ قبیلے سے بہتر ہے ۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوسفیان کو جو تلقین کی تھی اس میں انھیں اللہ کا تقوی اختیار کرنے کی تلقین کی اور یہ ہدایت کی کوئی شخص اسے طلاق نہیں دے سکتا جس کے ساتھ اس کا نکاح نہ ہوا ہو، اور کوئی شخص اسے آزاد نہیں کرسکتا جس کا وہ مالک نہ ہو اور اللہ کی نافرمانی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوسفیان کو جو تلقین کی تھی اس میں انھیں اللہ کا تقوی اختیار کرنے کی تلقین کی اور یہ ہدایت کی کوئی شخص اسے طلاق نہیں دے سکتا جس کے ساتھ اس کا نکاح نہ ہوا ہو، اور کوئی شخص اسے آزاد نہیں کرسکتا جس کا وہ مالک نہ ہو اور اللہ کی نافرمانی کے بارے میں نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
3870 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ بَكَّارٍ السَّعْدِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَبَا سُفْيَانَ عَلَى نَجْرَانَ الْيَمَنِ عَلَى صَلاَتِهَا وَحَرْبِهَا وَصَدَقَاتِهَا وَبَعَثَ مَعَهُ رَاشِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَكَانَ إِذَا ذَكَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « رَاشِدٌ خَيْرٌ مِنْ سُلَيْمٍ وَأَبُو سُفْيَانَ خَيْرٌ مِنْ عُرَيْنَةَ ». قَالَ وَكَانَ فِيمَا عَهِدَ إِلَى أَبِى سُفْيَانَ أَوْصَاهُ بِتَقْوَى اللَّهِ وَقَالَ « لاَ يُطَلِّقُ رَجُلٌ مَا لَمْ يَنْكِحْ وَلاَ يَعْتِقُ مَا لاَ يَمْلِكُ وَلاَ نَذْرَ فِى مَعْصِيَةِ اللَّهِ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3871 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں نقل کرتے ہیں : آپ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو یہ کہتا ہے : جس دن فلاں عورت کے ساتھ شادی کروں گا، اسے طلاق ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس نے وہ طلاق دی ہے جس کا وہ مالک نہیں ہے۔
3871 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجَوْزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْقَرْنِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْهِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِىُّ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ الرُّمَّانِىُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ يَوْمَ أَتَزَوَّجُ فُلاَنَةً فَهِىَ طَالِقٌ قَالَ « طَلَّقَ مَا لاَ يَمْلِكُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3872 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نذر صرف اسی چیز کے بارے میں ہوتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری کی جائے قطع رحمی کے بارے میں قسم اٹھانے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو اس کے بارے میں آزاد کرنے ی اطلاق دینے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
3872 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِى سُلَيْمَانَ الزُّهْرِىِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ نَذْرَ إِلاَّ فِيمَا أُطِيعَ اللَّهُ فِيهِ وَلاَ يَمِينَ فِى قَطِيعَةِ رَحِمٍ وَلاَ عِتَاقَ وَلاَ طَلاَقَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3873 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : طلاق صرف نکاح کے بعد ہی دی جاسکتی ہے ، اگرچہ عورت کا متعین طور پر نام لیا گیا ہو۔
یزید بن عیاض نامی راوی ضعیف ہے۔
یزید بن عیاض نامی راوی ضعیف ہے۔
3873 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ أَبُو أُمَيَّةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ طَلاَقَ إِلاَّ بَعْدَ نِكَاحٍ وَإِنْ سُمِّيَتِ الْمَرْأَةُ بِعَيْنِهَا ». يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ضَعِيفٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3874 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : تین چیزیں ایسی ہیں جن میں سنجیدگی بھی سنجیدگی شمار ہوگی اور مذاق بھی سنجیدگی شمار ہوگا، طلاق، نکاح، اور رجعت (یعنی رجوع کرنا) ۔
3874 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الْمَكِّىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَرْدَكَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ مَاهَكَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « ثَلاَثَةٌ جَدُّهُنَّ جَدٌّ وَهَزْلُهُنَّ جَدٌّ الطَّلاَقُ وَالنِّكَاحُ وَالرَّجْعَةُ »
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3875 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3875 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِى سُلَيْمَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ أَرْدَكَ أَنَّهُ سَمِعَ عَطَاءً يَقُولُ أَخْبَرَنِى يُوسُفُ بْنُ مَاهَكَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3876 ۔ امام زید بن علی (رض) اپنے آباء و اجداد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یارسول اللہ میری والدہ نے میرے سامنے اپنی ایک رشتہ دار لڑکی کا ذکر کیا کہ میں اس کے ساتھ شادی کرلوں تو میں نے کہا اگر میں نے اس عورت سے شادی کرلی تو اسے تین طلاقیں ہیں، (اب کیا حکم ہوگا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا وہ اس سے پہلے آپ کی ملکیت میں تھی ؟ اس نے عرض کیا جی نہیں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں ہے ۔
راوی بیان کرتے ہیں پھر اس شخص نے اس عورت کے ساتھ شادی کرلی۔
راوی بیان کرتے ہیں پھر اس شخص نے اس عورت کے ساتھ شادی کرلی۔
3876 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الْمَارِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ الْقَيْسِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ عَلِىٍّ عَنْ آبَائِهِ أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّى عَرَضَتْ عَلَىَّ قَرَابَةً لَهَا أَتَزَوَّجُهَا فَقُلْتُ هِىَ طَالِقٌ ثَلاَثًا إِنْ تَزَوَّجْتُهَا. فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « هَلْ كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ مِلْكٍ » قَالَ لاَ. قَالَ « لاَ بَأْسَ ». فَتَزَوَّجَهَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3877 ۔ ابراہیم بن عبیداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ان کے بزرگوں میں سے کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دیں، اس کے بچے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے انھوں نے عرض کی یارسول اللہ : ہمارے والد نے ہماری والدہ کو ایک ہزار طلاقیں دے دی ہیں ، کیا ان کے لیے کوئی گنجائش ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تمہارا باپ اللہ سے ڈرا نہیں ہے ، ورنہ وہ اس کے لیے کوئی گنجائش پیدا کردیتا، وہ عورت اس شخص سے تین طلاقوں کی وجہ سے جدا ہوجائے گی جو طلاقیں سنت کے خلاف ہیں اور (بقیہ) نوسوستانوے طلاقیں اس کی گردن میں گناہ کے طور پر ہوں گی۔
(امام دارقطنی بیان کرتے ہیں ) ہمارے استاد ابن عبدالباقی (ان دوحضرات کے علاوہ) اس روایت کے تمام راوی مجہول اور ضعیف ہیں۔
(امام دارقطنی بیان کرتے ہیں ) ہمارے استاد ابن عبدالباقی (ان دوحضرات کے علاوہ) اس روایت کے تمام راوی مجہول اور ضعیف ہیں۔
3877 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِى الأَذَنِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِى الأَذَنِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَلاَحٍ الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْوَلِيدِ الْوَصَافِىِّ وَصَدَقَةَ بْنِ أَبِى عِمْرَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ طَلَّقَ بَعْضُ آبَائِى امْرَأَتَهُ أَلْفًا فَانْطَلَقَ بَنُوهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَانَا طَلَّقَ أُمَّنَا أَلْفًا فَهَلْ لَهُ مِنْ مَخْرَجٍ فَقَالَ « إِنَّ أَبَاكُمْ لَمْ يَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلَ لَهُ مَخْرَجًا بَانَتْ مِنْهُ بِثَلاَثٍ عَلَى غَيْرِ السُّنَّةِ وَتِسْعُمِائَةٍ وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ إِثْمٌ فِى عُنُقِهِ ». رُوَاتُهُ مَجْهُولُونَ وَضُعَفَاءُ إِلاَّ شَيْخَنَا وَابْنَ عَبْدِ الْبَاقِى .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3878 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت معاذ بن جبل (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا : اے معاذ۔ جو شخص بدعت کے طور پر (یعنی سنت کے خلاف ) ایک ، دو، یاتین طلاقیں دے دے ہم اس کی بدعت کو اس پر لازم کردیں گے ۔
اسماعیل بن ابوامیہ بصری نامی راوی ، متروک الحدیث ہے۔
اسماعیل بن ابوامیہ بصری نامی راوی ، متروک الحدیث ہے۔
3878 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَدَّادُ حَدَّثَنَا أَبُو الصَّلْتِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ الذَّارِعُ ح وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَسْكَرِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ قَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا مُعَاذُ مَنْ طَلَّقَ فِى بِدْعَةٍ وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا أَلْزَمْنَاهُ بِدْعَتَهُ ». إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ الْبَصْرِىُّ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3879 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو (یا ایک شخص کے بارے میں ) سنا اس نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ دیدی ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصہ میں آگئے آپ نے فرمایا تم لوگ اللہ کی آیات کا مذاق اڑاتے ہو۔
(راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ کے دین (کے احکام) سے کھیل کود کرتے ہو جو شخص طلاق بتہ دے گا ہم اس کی تین طلاقوں کو لازم قرار دیں گے اور وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہوگی جب تک دوسری شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا مطلقہ) نہ ہوجائے۔
اسماعیل بن ابوامیہ نامی راوی کو فی ہیں اور ضعیف الحدیث ہیں۔
(راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ کے دین (کے احکام) سے کھیل کود کرتے ہو جو شخص طلاق بتہ دے گا ہم اس کی تین طلاقوں کو لازم قرار دیں گے اور وہ عورت اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہوگی جب تک دوسری شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا مطلقہ) نہ ہوجائے۔
اسماعیل بن ابوامیہ نامی راوی کو فی ہیں اور ضعیف الحدیث ہیں۔
3879 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ عَنْ عَبْدِ الْغَفُورِ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ عَنْ زَاذَانَ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ سَمِعَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- رَجُلاً طَلَّقَ الْبَتَّةَ فَغَضِبَ وَقَالَ « تَتَّخِذُونَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا - أَوْ دِينَ اللَّهِ هُزُوًا وَلَعِبًا - مَنْ طَلَّقَ الْبَتَّةَ أَلْزَمْنَاهُ ثَلاَثًا لاَ تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ ». إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ هَذَا كُوفِىٌّ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3880 ۔ حبیب بن ابوثابت بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضڑ ہوا اور بولا میں نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دی ہیں حضرت علی نے فرمایا تین طلاقوں نے اسے تم پر حرام کردیا ہے اور باقی طلاقیں تم اپنی دوسری بیویوں میں تقسیم کردو۔
3880 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ فَقَالَ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى أَلْفًا. فَقَالَ عَلِىٌّ يُحَرِّمُهَا عَلَيْكَ ثَلاَثٌ وَسَائِرُهُنَّ اقْسِمْهُنَّ بَيْنَ نِسَائِكَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3881 ۔ سعید بن جبیر اور مجاہد، حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو ستاروں کی تعداد میں اپنی بیوی کو طلاقیں دیتا ہے، تو حضرت ابن عباس نے فرمایا : اس شخص نے سنت کی خلافت ورزی کی اور اس کی بیوی اس کے لیے حرام ہوگئی۔
3881 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلاَنِىُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِى الأَسْوَدِ عَنْ مُسْلِمٍ الأَعْوَرِ الْمُلاَئِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَمُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ عَدَدَ النُّجُومِ فَقَالَ أَخْطَأَ السُّنَّةَ وَحَرُمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3882 ۔ سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے اپنی بیوی کو ستاروں کی تعداد جتنی طلاقیں دے دیں، تو اس کے بارے میں حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا، اس شخص نے سنت کی خلاف ورزی کی اس کی بیوی اس پر حرام ہوگئی۔
3882 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الصَّيْرَفِىُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ الأَعْوَرُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلاً طَلَّقَ امْرَأَتَهُ عَدَدَ النُّجُومِ فَقَالَ أَخْطَأَ السُّنَّةَ وَحَرُمَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3883 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، حاملہ، بیوہ ، کو خرچ نہیں ملے گا۔
3883 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو قِلاَبَةَ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْمُطَلَّقَةُ ثَلاَثًا لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ ».
তাহকীক: