সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৫ টি

হাদীস নং: ৩৮৮৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3884 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا حاملہ، بیوہ، کو خرچ نہیں ملے گا۔
3884 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زِيَادٍ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِىُّ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ لِلْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا نَفَقَةٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3885 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاملہ، بیوہ، کے بارے میں یہ فرمایا ہے کہ اسے خرچ نہیں ملے گا۔
3885 - حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَرَوِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِىُّ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فِى الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا « لاَ نَفَقَةَ لَهَا ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3886 ۔ سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جس عورت کو تین طلاقیں دے دی گئی ہوں اسے رہائش اور خڑچ نہیں ملیں گے ، رہائش اور خرچ (مطلقہ کو اس وقت ملے گا) جب شوہر کو رجوع کرنے کا اختیار باقی ہو۔
3886 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَارِبِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمُطَلَّقَةُ ثَلاَثًا لاَ سُكْنَى لَهَا وَلاَ نَفَقَةَ إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3887 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ (بنت قیس) سے یہ فرمایا تھا رہائش اور خرچ اس عورت کو ملے گا جس کے شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا حق باقی ہو۔
3887 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِىُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ عَنِ السُّدِّىِّ عَنِ الْبَهِىِّ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لِفَاطِمَةَ « إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ كَانَ لِزَوْجِهَا عَلَيْهَا رَجْعَةٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3888 ۔ عامر شعبی بیان کرتے ہیں : ہم سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے ان سے کہا : آپ ہمیں وہ حدیث سنائیں جس میں آپ کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ کا ذکر ہے ، تو سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) نے بتایا میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی میرے ساتھ میرا دیور بھی تھا، میں نے عرض کی، میرے شوہر نے مجھے طلاق دیدی ہے اور اس (یعنی میرے دیور) کا یہ کہنا ہے کہ مجھے رہائش اور خرچ نہیں ملے گا، تو نبی کریم نے فرمایا تمہیں رہائش اور خرچ ملے گا (اس کے دیور) نے عرض کی اس کے شوہر نے اسے تین طلاقیں دی ہیں تو نبی کریم نے ارشاد فرمایا رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتا ہے جس کے شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا اختیار ہو۔

شعبی بیان کرتے ہیں : جب میں کوفہ آیا تو اسود بن یزید نے مجھے بلایا تاکہ اس بارے میں مجھ سے دریافت کریں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے شاگرد یہ فرماتے ہیں : ایسی عورت کو رہائش اور خرچ ملے گا۔
3888 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِىِّ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَقُلْنَا لَهَا حَدِّثِينَا فِى قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِيكِ. قَالَتْ دَخَلْتُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَمَعِى أَخُو زَوْجِى فَقُلْتُ إِنَّ زَوْجِى طَلَّقَنِى وَإِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنْ لَيْسَ لِى سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةٌ. فَقَالَ « بَلْ لَكِ سُكْنَى وَلَكِ نَفَقَةٌ ». قَالَ إِنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلاَثًا. فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ عَلَى مَنْ لَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ ». فَلَمَّا قَدِمْتُ الْكُوفَةَ طَلَبَنِى الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ لِيَسْأَلَنِى عَنْ ذَلِكَ وَأَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَقُولُونَ لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3889 ۔ اسود بیان کرتے ہیں : جب حضرت عمر (رض) کو سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کے بیان کا پتہ لگا تو انھوں نے فرمایا ہم کسی عورت کے بیان کی وجہ سے مسلمانوں پر حکم عائد نہیں کریں گے حضرت عمر (رض) نے تین طلاقیں یافتہ عورت کو رہائش اور خرچ کا حق دیا۔
3889 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ وَلِيدٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ قَالَ عُمَرُ لَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ لاَ نُجِيزُ فِى الْمُسْلِمِينَ قَوْلَ امْرَأَةٍ فَكَانَ يَجْعَلُ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاَثًا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3890 ۔ شعبی بیان کرتے ہیں : اسود بن یزید کی مجھ سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے مجھ سے فرمایا : اے شعبی اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اور سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کی حدیث نقل کرنے سے باز آجاؤ، کیونکہ حضرت عمر (رض) نے ایسی عورت کو رہائش اور خرچ کا حق دیا ہے۔ تو میں نے کہا میں اس سے باز نہیں آؤں گا، کیونکہ سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ حدیث مجھے سنائی ہے۔
3890 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ وَلِيدٍ وَأَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ دَاوُدَ الأَوْدِىِّ الزَّعَافِرِىِّ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ لَقِيَنِى الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ فَقَالَ يَا شَعْبِىُّ اتَّقِ اللَّهَ وَارْجِعْ عَنْ حَدِيثِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَإِنَّ عُمَرَ كَانَ يَجْعَلُ لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةَ فَقُلْتُ لاَ أَرْجِعُ عَنْ شَىْءٍ حَدَّثَتْنِى بِهِ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3891 ۔ شعبی بیان کرتے ہیں : میں سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ، ان کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ کے بارے میں دریافت کیا، تو انھوں نے بتایا : ان کے شوہر نے انھیں طلاق بتہ دے دی، وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، سیدہ فاطمہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے رہائش اور خرچ کا حق نہیں دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتے ہیں جس کے شوہر (اس سے ) کو رجوع کرنے کا اختیار ہو۔
3891 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ سَيَّارٍ وَحُصَيْنٍ وَمُغِيرَةَ وَأَشْعَثَ وَدَاوُدَ وَمُجَالِدٍ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ كُلُّهُمْ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَسَأَلْتُهَا عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَيْهَا فَقَالَتْ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ. قَالَتْ فَلَمْ يَجْعَلْ لِى سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةً وَقَالَ « إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ ».خَالَفَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ جَعَلَ آخِرَ الْحَدِيثِ عَنْ مُجَالِدٍ وَحْدَهُ عَنِ الشَّعْبِىِّ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3892 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ منقول ہے ، اور مجالد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں : رہائش اور خرچ اس عورت کو ملتے ہیں جس کا شوہر اس سے رجوع کرسکے۔
3892 حَدَّثَنَا ابْنُ الْمَحَامِلِىِّ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّرْبِىُّ وَعَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ وَحُصَيْنٌ وَأَشْعَثُ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى خَالِدٍ وَدَاوُدُ وَسَيَّارٌ وَمُجَالِدٌ كُلُّهُمْ عَنِ الشَّعْبِىِّ بِهَذَا. قَالَ هُشَيْمٌ قَالَ مُجَالِدٌ فِى حَدِيثِهِ « إِنَّمَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ لِمَنْ كَانَ لَهَا عَلَى زَوْجِهَا رَجْعَةٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3893 ۔ اسود بیان کرتے ہیں : جب حضرت عمر بن خطاب (رض) سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کے بیان کا پتہ چلا تو انھوں نے فرمایا ، ہم اللہ کی کتاب کے حکم کو ایک عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے ، ہوسکتا ہے وہ بھول گئی ہو۔
3893 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ لَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَ لاَ نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ لَعَلَّهَا نَسِيَتْ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3894 ۔ ابواسحاق بیان کرتے ہیں : میں اسود بن یزید کے ساتھ بڑی مسجد میں بیٹھا ہوا تھا، ہمارے ساتھ شعبی بھی موجود تھے ، شعبی نے سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کے حوالے سے یہ حدیث سنائی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں رہائش اور خرچ کا حق نہیں دیا تھا، تو اسود نے مٹھی میں کنکریاں پکڑ کر شعبی کے مارتے ہوئے کہا، تمہارا ستیاناس ہو، تم اس طرح کی روایتیں سنا رہے ہو جبکہ حضرت عمر (رض) نے یہ فرمایا ہے : ہم اللہ کی کتاب اور اپنے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کے حکم کو کسی عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے ، کیونکہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ اس عورت کو (اصل بات ) یاد وہ بھول گئی ہے ایسی (تین طلاق یافتہ) عورت کو رہائش اور خرچ ملے گا، کیونکہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے : تم ان عورتوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ ہی وہ خود نکلیں ، ماسوائے اس صورت کے ، کہ وہ واضح برائی کا ارتکاب کریں۔
3894 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِىُّ - وَهُوَ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىُّ - حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ قَالَ كُنْتُ مَعَ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ جَالِسًا فِى الْمَسْجِدِ الأَعْظَمِ وَمَعَنَا الشَّعْبِىُّ فَحَدَّثَ الشَّعْبِىُّ بِحَدِيثِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- لَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةً فَأَخَذَ الأَسْوَدُ كَفًّا مِنْ حَصًى فَحَصَبَهُ ثُمَّ قَالَ وَيْحَكَ تُحَدِّثُ بِمِثْلِ هَذَا قَالَ عُمَرُ لاَ نَتْرُكُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا -صلى الله عليه وسلم- لِقَوْلِ امْرَأَةٍ لاَ نَدْرِى حَفِظَتْ أَوْ نَسِيَتْ لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى ( لاَ تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلاَ يَخْرُجْنَ إِلاَّ أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3895 ۔ سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) بیان کرتی ہیں : میرے شوہر نے مجھے تین طلاقیں دے دیں، میں نے خرچ حاصل کرنا چاہا میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے فرمایا : تم ابن ام مکتوم (رض) کے گھر منتقل ہوجاؤ۔

ابواسحاق بیان کرتے ہیں : جب شعبی نے یہ روایت بیان کی تو اسود نے انھیں کنکریاں مارتے ہوئے فرمایا : تمہارا ستیاناس ہو تم یہ روایت بیان کررہے ہو یا اس روایت کی بنیاد پر فتوی دیتے ہو ، وہ خاتون حضرت عمر (رض) کی خدمت میں بھی حاضر ہوئی تھی ، تو حضرت عمر (رض) نے یہ فرمایا تھا، اگر تو تم دو ایسے گواہ لے کر آتی ہو، جو اس بات کی گواہی دیں کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم ایک عورت کے بیان کی وجہ سے اللہ کی کتاب کے حکم کو ترک نہیں کریں گے (وہ حکم یہ ہے ):

'' تم انھیں ان کے گھر سے نہ نکالو اور وہ بھی نہ نکلیں ماسوائے اس صورت کے کہ وہ واضح برائی کا ارتکاب کریں، اس ورایت میں راوی نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ، اور اپنے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت (کا حکم ) ترک نہیں کریں گے ۔

یہ روایت اس سے پہلے روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے ، کیونکہ یہ الفاظ ثابت نہیں ہیں۔ یحییٰ نامی راوی نے ابواحمد زبیری کے مقابلے میں بڑے حافظہ اور زیادہ مستند ہیں باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
3895 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ طَلَّقَنِى زَوْجِى ثَلاَثًا فَأَرَدْتُ النَّفَقَةَ فَأَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « انْتَقِلِى إِلَى بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ». قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ فَلَمَّا حَدَّثَ بِهِ الشَّعْبِىُّ حَصَبَهُ الأَسْوَدُ فَقَالَ وَيْحَكَ تُحَدِّثُ أَوْ تُفْتِى بِمِثْلِ هَذَا قَدْ أَتَتْ عُمَرَ فَقَالَ إِنْ جِئْتِ بِشَاهِدَيْنِ يَشْهَدَانِ أَنَّهُمَا سَمِعَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَإِلاَّ لَمْ نَتْرُكْ كِتَابَ اللَّهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ (لاَ تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلاَ يَخْرُجْنَ إِلاَّ أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ) لَمْ يَقُلْ فِيهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا. وَهَذَا أَصَحُّ مِنَ الَّذِى قَبْلَهُ لأَنَّ هَذَا الْكَلاَمَ لاَ يَثْبُتُ وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ أَحْفَظُ مِنْ أَبِى أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىِّ وَأَثْبَتُ مِنْهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.- وَقَدْ تَابَعَهُ قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3896 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3896 حَدَّثَنَا بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ مِثْلَ قَوْلِ يَحْيَى بْنِ آدَمَ سَوَاءً.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3897 ۔ عبداللہ بن خلیل حضرمی بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) کے سامنے سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) کا یہ بیان ذکر کیا گیا ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں رہائش اور خرچ کا حق نہیں دیا تھا، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا ہم اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت (کا حکم) کسی عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے ۔

حسن بن عمارہ نامی راوی متروک ہے۔
3897 - حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُلْبُلٍ الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّبَّعِىُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْخَلِيلِ الْحَضْرَمِىِّ قَالَ ذُكِرَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَوْلُ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةً فَقَالَ عُمَرُ لاَ نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ. الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3898 ۔ اسود ، حضرت عمر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ہم اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت (کا حکم) کسی عورت کے بیان کی وجہ سے ترک نہیں کریں گے جس عورت کو تین طلاقیں دی گئی ہوں اسے رہائش اور خرچ ملے گا۔ اشعث بن سوار نامی راوی ضعیف ہے ۔

اعمش نے ابراہیم کے حوالے سے اسود سے یہ روایت نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے ، اور ہمارے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ، لیکن ہم یہ روایت اس سے پہلے نوٹ کرچکے ہیں : اعمش، اشعث ، کے مقابلے میں زیادہ ثبت اور زیادہ بڑے حافظ الحدیث ہیں۔
3898 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ قَالَ لاَ نَدَعُ كِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا لِقَوْلِ امْرَأَةٍ الْمُطَلَّقَةُ ثَلاَثًا لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ. أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3899 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3899 - وَرَوَاهُ الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ وَلَمْ يَقُلْ وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا وَقَدْ كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا وَالأَعْمَشُ أَثْبَتُ مِنْ أَشْعَثَ وَأَحْفَظُ مِنْهُ. حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ وَلِيدٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح وَأَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ. وَقَدْ كُتِبَ بِلَفْظِهِ قَبْلَ هَذَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3900 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ ہدایت کی وہ اس خاتون سے رجوع کرلیں پھرا سے یوں ہی رہنے دیں یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے پھر جب اسے اگلی مرتبہ حیض آئے تو اسے یوں ہی رہنے دیں یہاں تک کہ وہ اس حیض سے پاک ہوجائے پھر اگر اسے طلاق دیناچا ہیں تو جب وہ عورت پاک ہو اس وقت اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے، یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے ، کہ اس کے مطابق خواتین کو طلاق دی جائے۔

راوی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر سے جب اس بارے میں سوال کیا جاتا تھا تو وہ فرماتے تھے ، اگر تم نے اپنی بیوی کو ایک یادوطلاقیں دی ہیں (تو تمہیں رجوع کرنا چاہیے) کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس بات کا حکم دیا تھا، لیکن اگر تم اس عورت کو تین طلاقیں دے چکے ہو تو وہ اب تمہارے لیے اس وقت حرام رہے گی ، جب تک وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی کرکے (مطلقہ یابیوہ) نہیں ہوجاتی اللہ تعالیٰ نے تمہیں بیوی کو طالق دینے کا جو حکم دیا تھا، تم نے اس بارے میں اللہ کی نافرمانی کی ہے۔
3900 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَهْمِ الْعَلاَءُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ وَهِىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضِهَا فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ. قَالَ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَنِى بِهَذَا وَإِنْ كُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ وَعَصَيْتَ اللَّهَ فِيمَا أَمَرَكَ مِنْ طَلاَقِ امْرَأَتِكَ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3901 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی۔

ابن عرفہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دیدی ، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی۔

اس کے بعد دونوں راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ابن عمر ) کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس خاتون سے رجوع کرلیں پھر اس یوں ہی رہنے دیں یہاں تک کہ اسے اگلی مرتبہ حیض آجائے پھر بھی اسے یوں ہی رہنے دیں یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے پھر اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدیں، یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے مطابق خواتین کو طلاق دی جائے۔

راوی بیان کرتے ہیں : جب حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جاتا جس نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دی ہوتی تو حضرت ابن عمر یہ فرماتے : اگر تم نے ایک یادوطلاقیں دی ہیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے شخص کے بارے میں یہ ہدایت کی ہے کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے ، پھرا سے یوں ہی رہنے دے یہاں تک کہ اسے اگلی مرتبہ حیض آجائے پھرا سے یوں ہی رہنے دے یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے پھر اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے ، اگر تم نے اس عورت کو تین طلاقیں دیدی ہیں ، تو اللہ نے بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں تمہیں جو حکم دیا تھا، تم نے اس بارے میں اس کی نافرمانی کی ہے اور تمہاری بیوی تم سے بائنہ طورپرجدا ہوگئی ہے۔
3901 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ. وَقَالَ ابْنُ عَرَفَةَ إِنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً وَهِىَ حَائِضٌ وَقَالاَ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ. قَالَ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ يَقُولُ أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا وَاحِدَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا وَأَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا فَقَدْ عَصَيْتَ اللَّهَ تَعَالَى فِيمَا أَمَرَكَ بِهِ مِنْ طَلاَقِ امْرَأَتِكَ وَبَانَتْ مِنْكَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3902 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دیدی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا حکم دریافت کیا تو آپ نے فرمایا ، اس سے کہو کہ اس عورت سے رجوع کرلے (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ) ۔

اس روایت میں یہ الفاظ ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ایسے شخص سے یہ فرماتے ہیں : اگر تم نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہیں تو نبی کریم نے مجھے یہ حکم دیا تھا، اگر تم نے تین طلاقیں دیدی ہیں تو اب وہ عورت تمہارے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوگی جب تک وہ دوسری شادی کرکے (مطلقہ یابیوہ) نہ ہوجائے تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے۔
3902 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِى عَبَّادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَطْلِيقَةً فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ».فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَفِيهِ فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَقُولُ لِلرَّجُلِ أَمَّا طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ أَمَرَنِى بِهَذَا وَإِنْ طَلَّقْتَ ثَلاَثًا فَلاَ تَحِلُّ لَكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ وَقَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3903 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : جب کوئی شخص عبداللہ بن عمر سے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دینے کا مسئلہ دریافت کرتا تو حضرت ابن عمر (رض) اسے وہ بات بتاتے جو نبی کریم نے ارشاد فرمائی تھی پھر یہ کہتے ، اگر تم نے اپنی بیوی کو ایک یادوطلاقیں دی ہیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ حکم دیا تھا، لیکن اگر تم نے تین طلاقیں دی ہیں تو وہ عورت اس وقت تک کے لیے تم پر حرام ہوگئی جب تک وہ دوسری شادی کرکے (مطلقہ یابیوہ) نہیں ہوجاتی تم نے اپنے پروردگار کے اس حکم کی نافرمنی کی ہے جو حکم اس نے طلاق دینے کے بارے میں تمہیں دیا تھا۔
3903 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ رِجَالٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ يَقُولُ لِلرَّجُلِ إِذَا سَأَلَهُ عَنْ طَلاَقِ الْحَائِضِ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ يَقُولُ أَمَّا أَنْتَ فَطَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ وَاحِدَةً أَوْ ثِنْتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ أَمَرَنِى بِهَذَا وَأَمَّا أَنْتَ فَطَلَّقْتَ ثَلاَثًا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْكَ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ وَقَدْ عَصَيْتَ رَبَّكَ لِمَا أَمَرَكَ بِهِ مِنَ الطَّلاَقِ .
tahqiq

তাহকীক: