সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৫ টি

হাদীস নং: ৩৮৪৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3845 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر ض نے اپنی اہلیہ کو جب وہ حیض کی حالت میں تھی ایک طلاق دے دی ، حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ مسئلہ دریافت کیا تو نبی نے انھیں یہ ہدایت کی وہ اس عورت سے رجوع کرلے اور اس وقت تک اسے روکے رکھیں جب تک وہ پاک ہونے کے بعد دوبارہ حائضہ نہیں ہوجاتی ، پھر مزید انتظار کریں جب وہ پاک ہوجائے تو اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے (اسے طلاق دے ) یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے اس کے مطابق عورتوں کو طلاق دی جائے۔
3845 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ الأَنْطَاكِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِكَ حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3846 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ، وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی ، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضڑ ہوئے آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی کریم نے فرمایا اسے اس عورت سے رجوع کرلینا چاہیے اور پھرا سے یوں ہی رہنے دیا جائے، یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے پھروی سے ہی رہنے دویہاں تک کہ اسے پھر حیض آجائے، پھرا سے یوں ہی رہنے دو، یہاں تک کہ وہ پاک ہوجائے جب وہ پاک ہوجائے تو اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے ، خواتین کو اس کے مطابق طلاق دی جائے۔
3846 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا صَالِحٌ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ فَذَهَبَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لِيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ لْيُمْسِكْهَا حَتَّى تَحِيضَ ثُمَّ لْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا ». وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا لِلنِّسَاءِ أَنْ يُطَلَّقْنَ لَهَا ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3847 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ (رض) نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی تھی۔
3847 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ صَالِحٍ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ إِنَّمَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تِلْكَ وَاحِدَةً.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3848 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر نے اس بات کا ذکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا، (اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے) ۔

ابن ابی ذئب نامی راوی نے روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ ایک طلاق تھی (نبی کریم نے فرمایا) یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے ، خواتین کو اس کے مطابق طلاق دی جائے۔
3848 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَهِىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ عُمَرُ ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ. وَقَالَ ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ فِى حَدِيثِهِ وَهِىَ وَاحِدَةٌ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3849 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دیدی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر نے اس کا حکم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا ۔ (اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے) ۔
3849 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً وَهِىَ حَائِضٌ فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3850 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس عورت کو اس وقت تک اپنے پاس رکھیں جب تک وہ پاک نہ ہوجائے پھرا گروہ چاہیں تو اسے طلاق دے دیں اگر چاہے تو اپنے ساتھ رہنے دیں۔

راوی نے اس روایت میں حضرت عمر (رض) کا ذکر نہیں کیا۔
3850 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً فَأَمَرَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُمْسِكَهَا حَتَّى تَطْهُرَ فَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ. لَمْ يَذْكُرْ عُمَرَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3851 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ ایک (طلاق شمار) ہوگی۔
3851 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « هِىَ وَاحِدَةٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3852 ۔ جابر حذاء بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے دریافت کیا : ایک شخص حیض کی حالت میں عورت کو طلاق دیتا ہے تو حضرت ابن عمر نے فرمایا تم ابن عمر کو جانتے ہو ؟ اس نے حائضہ (بیوی) کو طلاق دی تھی، حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی کریم نے فرمایا تم اس سے کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے پھر جب اسے (اگلا) حیض آئے پھر اس کے بعد جب وہ پاک ہو اس وقت اگر وہ چاہے تو اسے طلاق دیدے اور اگر چاہے تو اپنے ساتھ رکھے۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے (حضرت ابن عمر (رض) سے ) دریافت کیا : آپ نے اس ایک طلاق کو شمار کیا تھا ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔
3852 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ السَّرْخَسِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ جَابِرٍ الْحَذَّاءِ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ رَجُلٌ طَلَّقَ حَائِضًا قَالَ أَتَعْرِفُ ابْنَ عُمَرَ فَإِنَّهُ طَلَّقَ حَائِضًا فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « قُلْ لَهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا حَاضَتْ ثُمَّ طَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ ». قُلْتُ اعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ قَالَ نَعَمْ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3853 ۔ سلمہ بن ابو سلمہ اپنے والد کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ان کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی کہ ایک ساتھ تین طلاقیں دینامکروہ ہے تو انھوں نے فرمایا، حفص بن عمرو بن مغیرہ نے فاطمہ بنت قیس کو ایک ہی کلمہ کے ذریعہ تین طلاقیں دیدی تھیں تو ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حوالے سے ان پر کوئی اعتراض کیا ہو، اسی طرح حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے بھی اپنی اہلیہ کو (ایک ساتھ) تین طلاقیں دیدی تھیں لیکن ان پر بھی کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
3853 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ ذُكِرَ عِنْدَهُ أَنَّ الطَّلاَقَ الثَّلاَثَ بِمَرَّةٍ مَكْرُوهٌ فَقَالَ طَلَّقَ حَفْصُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْمُغِيرَةِ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ بِكَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ ثَلاَثًا فَلَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ وَطَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَحَدٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3854 ۔ شعبی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دی وہ خاتون اس وقت حیض کی حالت میں تھی حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے انھیں ہدایت کی کہ وہ (یعنی ابن عمر) اس عورت کے ساتھ رجوع کرلیں پھر اس کی عدت کے دوران اسے اگلی طلاق دیں حضرت عبداللہ بن عمر نے جو پہلی مرتبہ طلاق دی تھی ، اسے واقع میں شمار کیا گیا تھا۔
3854 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابَقٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً وَهِىَ حَائِضٌ فَانْطَلَقَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يَسْتَقْبِلَ الطَّلاَقَ فِى عِدَّتِهَا وَتُحْتَسَبُ هَذِهِ التَّطْلِيقَةُ الَّتِى طَلَّقَ أَوَّلَ مَرَّةٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৪
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3855 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی اور وہ اس وقت حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی، عبداللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حیض کی حالت میں تھی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس سے کہو کہ وہ رجوع کرلے پھر جب وہ عورت پاک ہوجائے پھرا سے حیض آئے اس کے بعد پھر جب وہ پاک ہوجائے اس وقت اگر وہ چاہے تو اسے اپنے ساتھ رہنے دے اور اگر اسے طلاق دیناچا ہے تو اس کے ساتھ صحبت نہ کرے (بلکہ طلاق دیدے) یہ وہ طریقہ ہے جس (کے مطابق طلاق دینے کا) اللہ نے حکم دیا ہے۔
3855 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ قَالَ « فَمُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهُرَتْ ثُمَّ حَاضَتْ ثُمَّ طَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلاَ يَغْشَاهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا » .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৫
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3856 ۔ سیدہ فاطمہ بنت قیس (رض) ، جو حضرت ضحاک بن قیس (رض) کی بہن ہیں ، بیان کرتی ہیں وہ بنومخزوم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اہلیہ تھیں اس شخص نے انھیں تین طلاقیں دے دیں اور خود ایک جنگ میں شرکت کرنے کے لیے چلا گیا۔
3856 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو حُمَيْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَطَاءٌ أَخْبَرَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَاصِمِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ أُخْتَ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِى مَخْزُومٍ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ طَلَّقَهَا ثَلاَثًا وَخَرَجَ إِلَى بَعْضِ الْمَغَازِى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৬
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3857 ۔ سلمہ بن ابوسلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت عبدالرحمن بن عوف نے اپنی بیوی تماضر بنت اصبع کلبیہ (ان کی کنیت) ام سلمہ ہے ، کو ایک ہی کلمہ کے ذریعہ تین طلاق دے دیں تو ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ کسی شخص نے اس حوالے سے ان پر کوئی اعتراض کیا ہو۔
3857 - حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِىُّ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تُمَاضُرَ بِنْتَ الأَصْبَعِ الْكَلْبِيَّةَ - وَهِىَ أُمُّ أَبِى سَلَمَةَ - ثَلاَثَ تَطْلِيقَاتٍ فِى كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ فَلَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ عَابَ ذَلِكَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৭
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3858 ۔ سلمہ بن ابوسلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حفص بن مغیرہ نے اپنی اہلیہ فاطمہ بنت قیس کو، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں ایک ہی لفظ کے ذریعہ تین طلاقیں دے دیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت کو ان سے الگ قرار دیا (یعنی ان کے درمیان علیحدگی واقع ہوگئی) ہمیں یہ اطلاع نہیں ملی کہ نبی کریم نے اس حوالے سے ان پر کوئی اعتراض کیا ہو۔
3858 - قَالَ وَأَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ حَفْصَ بْنَ الْمُغِيرَةِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثَلاَثَ تَطْلِيقَاتٍ فِى كَلِمَةٍ وَاحِدَةٍ فَأَبَانَهَا مِنْهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- وَلَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3858 ۔ ایک اور سند کے ہمراہ یہ دونون واقعات ایک ساتھ منقول ہیں۔
3858 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ فِى الْقِصَّتَيْنِ جَمِيعًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3859 ۔ سعید بن جبیر حضرت عبداللہ (رض) کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دیں، تو حضرت عبداللہ نے فرمایا ان میں سے تین تمہارے لیے کافی ہوں گی اور بقیہ نوسو ستانوے کو چھوڑ دو۔
3859 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلاً طَلَّقَ امْرَأَتَهُ أَلْفًا فَقَالَ يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ ثَلاَثٌ وَتَدَعْ تِسْعَمِائَةٍ وَسَبْعَةً وَتِسْعِينَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3860 ۔ عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں : میں نے ماہان کو سعید بن جبیر سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سناجو اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیتا ہے ، تو سعید نے بتایا، حضرت عبداللہ بن عباس سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی بیوی کو ایک سوطلاقیں دے دیتا ہے ، تو حضرت عبداللہ نے فرمایا، تین طلاقوں کے ذریعہ تمہاری بیوی تمہارے لیے حرام ہوجائے گی اور بقیہ (تمہارے لیے ) بوجھ بن جائیں گی کیونکہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا ہے۔
3860 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ مَاهَانَ سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا فَقَالَ سَعِيدٌ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً فَقَالَ ثَلاَثٌ تُحَرِّمُ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ وَسَائِرُهُنَّ وِزْرٌ اتَّخَذْتَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3861 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کو ایک سوطلاقیں دے دیتا ہے ، حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے اور تم اپنی بیوی سے الگ ہوگئے ہو تم اللہ سے ڈرتے نہیں ورنہ وہ تمہارے لیے کوئی گنجائش پیدا کردیتا۔
3861 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ الأَعْرَجِ وَابْنِ أَبِى نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً قَالَ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَفَارَقْتَ امْرَأَتَكَ لَمْ تَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلَ لَكَ مَخْرَجًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3862 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : ایک قریشی حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا اے ابوعباس : میں نے غصہ کے عالم میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں، تو حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : جو چیز تمہارے لیے حرام ہوگئی ہے ابوعباس اسے تمہارے لیے حلال نہیں کرسکتا، تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی اور اپنی بیوی کو اپنے اوپر حرام کرلیا، تم اللہ سے ڈرے نہیں ورنہ وہ تمہارے لیے کوئی گنجائش پیدا کردیتا ۔ پھر حضرت ابن عباس (رض) نے یہ آیت تلاوت کی :

'' اور جب تم نے خواتین کو طلاق دینی ہو تو انھیں طلاق دو ''۔ یعنی ان کی عدت سے پہلے جب وہ طہر کی حالت میں ہوں اور ان کے ساتھ صحبت نہ کی گئی ہو۔

سیف نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : یہ (مذکورہ جملہ ) تلاوت کا حصہ نہیں ہے بلکہ (قرآن کے الفاظ ) کی وضاحت ہے۔

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی خدمت میں حاضرہو اور بولا میں نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دی ہیں تو حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : تین طلاقوں کی وجہ سے تمہاری بیوی تم پر حرام ہوگئی ہے ، اور بقیہ طلاقیں تمہارے لیے گناہ بن گئی ہیں، کیونکہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق اڑایا ہے۔
3862 - حَدَّثَنَا دَعْلَجٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سَيْفٌ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى ثَلاَثًا وَأَنَا غَضْبَانُ فَقَالَ إِنَّ أَبَا عَبَّاسٍ لاَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يُحِلَّ لَكَ مَا حَرُمَ عَلَيْكَ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَحَرَّمْتَ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ إِنَّكَ لَمْ تَتَّقِ اللَّهَ فَيَجْعَلَ لَكَ مَخْرَجًا ثُمَّ قَرَأَ ( إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ) فِى قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ . قَالَ سَيْفٌ وَلَيْسَ طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ فِى التِّلاَوَةِ وَلَكِنَّهُ تَفْسِيرُهُ.قَالَ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى أَلْفًا. فَقَالَ أَمَّا ثَلاَثٌ فَتُحَرِّمُ عَلَيْكَ امْرَأَتَكَ وَبَقِيَّتُهُنَّ وِزْرٌ اتَّخَذْتَ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩
طلاق اور لعان کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3863 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3863 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .
tahqiq

তাহকীক: