মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৫৩ টি
হাদীস নং: ৩৫১০৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٠٦) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے ایسی نعمتیں تیار کی ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں، کسی کان نے سنا نہیں اور کسی دل پر ان کا خیال تک نہیں گزرا اگر تم چاہو تو قرآن کی یہ آیت پڑھ کر دیکھ لو۔ { فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّآ اُخْفِیَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّۃِ اَعْیُنٍ جَزَآئً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ } اور جنت میں ایک درخت ہے ایک (تیز) سوار سو سال تک اس کے سایہ میں دوڑتا رہے تو بھی اس کو ختم نہیں کرسکتا، اگر چاہو تو یہ آیت پڑھ لو { وَظِلٍّ مَمْدُودٍ } اور جنت میں ایک کوڑے کی بقدر کی جگہ بھی دنیا وما فیھا سے بہتر ہے، اگر چاہو یہ آیت پڑھ لو، { فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ }
(۳۵۱۰۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَذَکَرَ الْجَنَّۃَ ، فَقَالَ : فِیہَا مَا لاَ عَیْنٌ رَأَتْ ، وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ ، وَلاَ عَلَی قَلْبِ بَشَرٍ خَطَرَ۔
وَفِی الْجَنَّۃِ شَجَرَۃٌ یَسِیرُ الرَّاکِبُ فِی ظِلِّہَا مِئَۃَ عَامٍ لاَ یَقْطَعُہُ ، اقَرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ : {وَظِلٍّ مَمْدُودٍ} ولَمَوْضِعُ سَوْطٍ فِی الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا ، اقَرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ : {فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ} الآیَۃ۔ (مسلم ۲۱۷۵۔ احمد ۳۳۴)
وَفِی الْجَنَّۃِ شَجَرَۃٌ یَسِیرُ الرَّاکِبُ فِی ظِلِّہَا مِئَۃَ عَامٍ لاَ یَقْطَعُہُ ، اقَرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ : {وَظِلٍّ مَمْدُودٍ} ولَمَوْضِعُ سَوْطٍ فِی الْجَنَّۃِ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا ، اقَرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ : {فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ} الآیَۃ۔ (مسلم ۲۱۷۵۔ احمد ۳۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٠٧) حضرت ابوہریرہ سے ماقبل کا مضمون اس سند سے بھی مروی ہے۔
(۳۵۱۰۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: یَقُولُ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی : أَعْدَدْتُ لِعِبَادِی الصَّالِحِینَ مَا لاَ عَیْنٌ رَأَتْ ، وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلاَ خَطَرَ عَلَی قَلْبِ بَشَرٍ ، اقَرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ: {فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِیَ لَہُمْ مِنْ قُرَّۃِ أَعْیُنٍ ، جَزَائً بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ}۔ (ترمذی ۳۲۹۲۔ احمد ۴۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٠٨) حضرت انس سے مروی ہے کہ جنتی کہیں گے کہ ہمیں بازار لے چلو، پھر وہ مشک کے پہاڑوں پر آئیں گے، یا مشک کے ٹیلوں پر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان پر ایک ہوا بھیجے گا، پھر وہ اپنے گھروں میں داخل ہوں گے تو ان کے گھر والے ان سے کہیں گے ہمارے بعد تمہارے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ جنتی بھی اپنے گھر والوں سے اسی طرح کہیں گے۔
(۳۵۱۰۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : إِنَّ أَہْلَ الْجَنَّۃِ لَیَقُولُونَ : انْطَلِقُوا بِنَا إِلَی السُّوقِ ، فَیَأْتُونَ جِبَالاً مِنَ الْمِسْکِ ، أَوْ حِبَالاً مِنْ مِسْکٍ ، أَوْ کُثْبَانًا مِنْ مِسْکٍ ، فَیَبْعَثُ اللَّہُ عَلَیْہِمْ رِیِحًا ، فَتُدْخِلُہُمْ مَنَازِلَہُمْ ، فَیَقُولُ لَہُمْ أَہْلُوہُمْ : لَقَدَ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا ، وَیَقُولُونَ لأَہْلِیہِمْ مِثْلَ ذَلِکَ۔ (بیہقی ۳۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٠٩) حضرت یحییٰ بن جزار سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جنت کے پرندے بختی اونٹوں کی طرح ہیں۔
(۳۵۱۰۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ صَبَّاحٍ بن عَبْدِ اللہِ الْبَجَلِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الْجَزَّارِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ طَیْرَ الْجَنَّۃِ أَمْثَالُ الْبَخَاتِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১০৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٠) حضرت حسن سے مروی ہے کہ ایک دفعہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنت کی نعمتوں کا ذکر فرمایا اور فرمایا : جنت میں بختی اونٹوں کی مثل پرندے ہیں۔
(۳۵۱۱۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَعَتَ یَوْمًا الْجَنَّۃَ وَمَا فِیہَا مِنَ الْکَرَامَۃِ ، فَقَالَ فِیمَا یَقُولُ : إِنَّ فِیہَا لَطَیْرًا أَمْثَالَ الْبُخْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١١) حضرت عبداللہ بن عمرو ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت لپٹی ہوئی سورج کے زمانوں کے ساتھ متعلق ہے، سال میں ایک مرتبہ پھیلتی ہے مومنوں کی ارواح زرازہ چڑیا کی طرح پرندوں میں ہیں، وہ ایک دوسرے کو پہچانتے ہیں اور جنت کے پھلوں سے رزق حاصل کرتے ہیں۔
(۳۵۱۱۱) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمرُو ، قَالَ : الْجَنَّۃُ مَطْوِیَّۃٌ مُعَلَّقَۃٌ بِقُرُونِ الشَّمْسِ ، تُنْشَرُ فِی کُلِّ عَامٍ مَرَّۃً ، وَأَرْوَاحُ الْمُؤْمِنِینَ فِی طَیْرٍ کَالزَّرَازِیرِ ، یَتَعَارَفُونَ ، یُرْزَقُونَ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٢) حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ کیا جنت میں سماع (گانا وغیرہ) ہوگا آپ نے فرمایا جنت میں ایک درخت ہے جو اپنی مخصوص آواز میں گاتا ہے سننے والوں نے اس کی طرح نہ سنا ہوگا۔
(۳۵۱۱۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی الْوَلِیدِ ، قَالَ: سُئِلَ مُجَاہِدٌ ، فَقِیْلَ لَہُ: ہَلْ فِی الْجَنَّۃِ سَمَاعٌ؟ قَالَ : إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ لَشَجَرًا لَہَا سَمَاعٌ لَمْ یَسْتَمِعِ السَّامِعُونَ إِلَی مِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٣) حضرت ابن عباس (رض) قرآن کریم کی آیت { وَلَسَوْفَ یُعْطِیک رَبُّک فَتَرْضَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ : سفید موتی کے ہزار محل ہیں۔
(۳۵۱۱۳) حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَلِّیِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ؛ فِی قَوْلِہِ : {وَلَسَوْفَ یُعْطِیک رَبُّک فَتَرْضَی} ، قَالَ : أَلْفُ قَصْرٍ مِنْ لُؤْلُؤٍ أَبْیَضَ ، تُرَابُہُ الْمِسْکُ ، وَفِیہِنَّ مَا یُصْلِحُہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٤) حضرت سعید بن جبیر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ سب سے ادنیٰ جنتی کا مرتبہ بھی اتنا ہوگا کہ اس کے ہزار محل ہوں گے جن میں ستر ہزار خدام ہوں گے ہر خادم کے ہاتھ میں رکابی ہوگی اس رکابی کے علاوہ جو اس کے ساتھیوں کے پاس ہے، اس کا دروازہ کسی چیز کے ساتھ نہیں کھولے گا جس کا وہ ارادہ کرے گا اگر وہ سارے دنیا والوں کی مہمان نوازی بھی کرنا چاہے تو ان کیلئے اتنی کشادگی ہوگی۔
(۳۵۱۱۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : أَدْنَی أَہْلِ الْجَنَّۃِ مَنْزِلَۃً مَنْ لَہُ أَلْفُ قَصْرٍ ، فِیہِ سَبْعُونَ أَلْفَ خَادِمٍ ، لَیْسَ مِنْہُنَّ خَادِمٌ إِلاَّ فِی یَدِہَا صَحْفَۃٌ سِوَی مَا فِی یَدِ صَاحِبِتہَا ، لاَ یَفْتَحُ بَابَہُ بِشَیْئٍ یُرِیدُہُ ، لَوْ ضَافَہُ جَمِیعُ أَہْلِ الدُّنْیَا لأَوْسَعَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٥) حضرت ابن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جنتی مردوں کی لمبائی نوے میل ہوگی اور جنتی خواتین کی تیس میل ہوگی اور ان کی مقعد چار قفیز کے برابر ہوگی ان کی شہوت ان کے جسم میں ستر سال تک جاری ہوگی جس کی لذت وہ محسوس کریں گے۔
(۳۵۱۱۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : طُولُ الرَّجُلِ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ تِسْعُونَ مِیلاً ، وَطُولُ الْمَرْأَۃِ ثَلاَثُونَ مِیلاً ، وَمَقْعَدُہَا جَرِیبٌ ، وَإِنَّ شَہْوَتَہُ لِتَجْرِی فِی جَسَدِہَا سَبْعِینَ عَامًا ، تَجِدُ اللَّذَّۃَ۔ (احمد ۵۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٦) حضرت ابوہریرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک درخت ہے سوار سو سال تک اس کے سایہ میں دوڑ کر اس کی لمبائی ختم نہیں کرسکتا، اگر چاہو تو قرآن کریم کی آیت { وَظِلٍّ مَمْدُودٍ } پڑھ لو۔ حضرت کعب تک یہ بات پہنچی تو حضرت کعب نے فرمایا قسم اس خدا کی جس نے حضرت موسیٰ پر توراۃ نازل فرمائی اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان پر قرآن نازل فرمایا حضرت ابوہریرہ (رض) نے سچ کہا ہے اگر کوئی سوار اونٹ پر سوار ہو اور پھر اس درخت کی جڑوں تک پہنچنا چاہے تو نہیں پہنچ سکتا یہاں تک کہ وہ بوڑھا ہو کر گرپڑے اللہ تعالیٰ نے اس درخت کو اپنے ہاتھوں سے بویا ہے اور اس میں اپنی روح پھونکی ہے اس درخت کے کنارے جنت کی فصیل کے پیچھے ہیں اور جنت کی تمام نہریں اس درخت کی جڑوں سے جاری ہوتی ہیں۔
(۳۵۱۱۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ زِیَادٍ مَوْلَی بَنِی مَخْزُومٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، یَقُولُ : إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ لَشَجَرَۃٌ یَسِیرُ الرَّاکِبُ فِی ظِلِّہَا مِئَۃَ عَامٍ ، وَاقَرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ : {وَظِلٍّ مَمْدُودٍ} ، فَبَلَغَ ذَلِکَ کَعْبًا ، فَقَالَ : صَدَقَ ، وَالَّذِی أَنْزَلَ التَّوْرَاۃَ عَلَی لِسَانِ مُوسَی ، وَالْفُرْقَانَ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لَوْ أَنَّ رَجُلاً رَکِبَ حِقَّۃً ، أَوْ جَذَعَۃً ، ثُمَّ أَدَارَ بِأَصْلِ تِلْکَ الشَّجَرَۃِ ، مَا بَلَغَہَا حَتَّی یَسْقُطَ ہَرِمًا ، إِنَّ اللَّہَ غَرَسَہَا بِیَدِہِ ، وَنَفَخَ فِیہَا مِنْ رُوحِہِ ، وَإِنَّ أَفْنَانَہَا مِنْ وَرَائِ سُوَرِ الْجَنَّۃِ ، وَمَا فِی الْجَنَّۃِ نَہْرٌ إِلاَّ یَخْرُجُ مِنْ أَصْلِ تِلْکَ الشَّجَرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٧) حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں موتی کا ایک خیمہ ہے جو ساٹھ میل لمبا ہے اس کے ہر ایک زاویہ پر مومن کیلئے اس کی گھر والی ہے جن کو اس کے علاوہ کوئی نہیں دیکھے گا۔
(۳۵۱۱۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی مُوسَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الْخَیْمَۃَ دُرَّۃٌ ، طُولُہَا سِتُّونَ مِیلاً ، فِی کُلِّ زَاوِیَۃٍ مِنْہَا أَہْلٌ لِلْمُؤْمِنِ ، لاَ یَرَاہُمْ غَیْرُہُمْ۔ (بخاری ۳۲۴۳۔ مسلم ۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٨) حضرت کعب نے فرمایا : ایک جنت کی حور اپنی مینڈھی کی چمک دنیا میں ظاہر کر دے تو سورج کی روشنی ختم (ماند پڑجائے) ہوجائے۔
(۳۵۱۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : لَوْ أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ نِسَائِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ بَدَا مِعْصَمُہَا ، لَذَہَبَ بِضَوْئِ الشَّمْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١١٩) حضرت ضحاک سے مروی ہے کہ اگر جنت کی حور اپنی ہتھیلی ظاہر کر دے تو آسمان و زمین کا درمیانی حصہ روشن ہوجائے۔
(۳۵۱۱۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ نُبَیْطٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لَوْ أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ أَطْلَعَتْ کَفَّہَا ، لأَضَائَتْ مَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ۔ (بخاری ۶۵۶۸۔ ترمذی ۱۶۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১১৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٢٠) حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت کی حور کی خوشبو پچاس برس کی مسافت پر بھی محسوس ہوگی۔ (آئے گی) ۔
(۳۵۱۲۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنَّہُ لَیُوجَدُ رِیحُ الْمَرْأَۃِ مِنَ الْحُورِ الْعِینِ ، مِنْ مَسِیرَۃِ خَمْسِینَ سَنَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১২০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٢١) حضرت انس (رض) نے ارشاد فرمایا : جنت کی حوریں گائیں گی وہ کہیں گی ہم نیک سیرت اور خوبصورت ہیں ہمارے لیے ہمارے معزز خاوند کافی ہیں۔
(۳۵۱۲۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَمَّنْ سَمِعَ أَنَسًا ، یَقُولُ : إِنَّ الْحُورَ الْعِینِ فِی الْجَنَّۃِ لَیَتَغَنَّیْنَ، یَقُلْنَ : نَحْنُ الْخَیْرَاتُ الْحِسَانُ حُبِسْنَا لأَزْوَاجٍ کِرَامٍ۔ (طبرانی ۶۴۹۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১২১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٢٢) حضرت ابن مسعود (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت کی حور ریشم کے ستر کپڑے پہنے گی، اس میں سے بھی اس کی پنڈلی کی سفیدی نظر آئے گی، اور اس کی پنڈلی کا گود ابھی اس میں مکمل نظر آئے گا، یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ پاک نے فرمایا : { کَاَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } یا قوت تو ایک پتھر ہے، اگر آپ ایک دھاگا لیں اور اس کو اس پتھر پر رکھیں، پھر اس کو چنیں تو آپ اس دھاگے کو اس پتھر کے پیچھے سے دیکھیں گے۔
(۳۵۱۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ ؛ أَنَّ الْمَرْأَۃَ مِنْ نِسَائِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ تَلْبَسُ سَبْعِینَ حُلَّۃً مِنْ حَرِیرٍ ، فَیُرَی بَیَاضُ سَاقِہَا ، وَحُسْنُ سَاقِہَا ، وَمُخُّ سَاقِہَا مِنْ وَرَائِ ذَلِکَ کُلِّہِ ، وَذَلِکَ أَنَّ اللَّہَ یَقُولُ : {کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ} ، أَلاَ وَإِنَّمَا الْیَاقُوتُ حَجَرٌ، فَإِنْ أَخَذَتْ سِلْکًا وَجَعَلَتْہُ فِی ذَلِکَ الْحَجَرِ ، ثُمَّ اسْتَصْفَیْتَہُ ، رَأَیْتَ السِّلْکَ مِنْ وَرَائِ الْحَجَرِ۔
(ترمذی ۲۵۳۳)
(ترمذی ۲۵۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১২২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٢٣) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے ارشاد فرمایا : جنت میں عمدہ گھوڑے اور بہترین اونٹ ہیں جن پر جنتی سواری کریں گے، اور فرمایا حناء جنت کی خوشبوؤں کی سردار ہے۔
(۳۵۱۲۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَزْدِیِّ ، أَوْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، شَکَّ ہَمَّامٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : فِی الْجَنَّۃِ مِنْ عَتَاقِ الْخَیْلِ وَکِرَامِ النَّجَائِبِ یَرْکَبُہَا أَہْلُہَا ، وَقَالَ : الْحِنَّائُ سَیِّدُ رَیْحَانِ الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১২৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٢٤) حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! مجھے گھوڑے بہت پسند ہیں کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے ؟ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے عبداللہ ! اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جنت میں داخل فرما دیا تو پھر آپ جس گھوڑے پر سوار ہونا چاہیں گے سوار ہوجائیں گے اور وہ گھوڑا یا قوت کا ہوگا جو آپ کو لے کر اڑے گا اور جس جنت میں چاہو گے وہ آپ کو لے جائے گا اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! کیا جنت میں اونٹ ہوں گے ؟ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے عبداللہ ! اللہ اگر آپ کو جنت میں داخل فرما دے تو اس میں ہر وہ چیز ہے جس کی آپ کو خواہش ہو اور جس میں آپ کی آنکھوں کی لذت ہو۔
(۳۵۱۲۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَجُلاً ، قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی رَجُلٌ أُحِبُّ الْخَیْلَ ، فَہَلْ فِی الْجَنَّۃِ خَیْلٌ ؟ فَقَالَ : یَا عَبْدَ اللہِ ، إِنْ یُدْخِلْک اللَّہُ الْجَنَّۃَ ، فَلا تَشَائُ أَنْ تَرْکَبَ فَرَساً مِنْ یَاقُوتٍ یَطِیرُ بِکَ فِی أَیِّ الْجَنَّۃِ شِئْتَ ، إِلا فَعَلْتَ ، قَالَ الْرَّجُلُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، ہَلْ فِی الْجَنَّۃِ إِبِلٌ ؟ فَقَالَ : یَا عَبْدَ اللہِ ، إِنْ یُدْخِلْکَ اللَّہُ الْجَنَّۃَ ، فَلَکَ فِیہَا مَا اشْتَہَتْ نَفْسُک وَلَذَّتْ عَیْنُک۔ (بیہقی ۳۹۵۔ احمد ۳۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১২৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٢٥) حضرت ابو امامہ سے دریافت کیا گیا کہ جنتی لوگ سیر کریں گے ؟ حضرت ابو امامہ نے فرمایا : ہاں خدا کی قسم تیز اونٹوں پر جن پر ریشمی زین ہوگی۔
(۳۵۱۲۵) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ لَقِیطِ بْنِ الْمُثَنَّی الْبَاہِلِیِّ ، قَالَ : قِیلَ : یَا أَبَا أُمَامَۃَ ، یَتَزَاوَرُ أَہْلُ الْجَنَّۃِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَاللہِ عَلَی النَّجَائِب ، عَلَیْہَا الْمَیَاثِرِ۔ (عبدالرزاق ۲۰۸۸۰)
তাহকীক: