মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৫৩ টি
হাদীস নং: ৩৫১৬৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٦٦) حضرت عمر بن خطاب (رض) نے منبر پر قرآن کریم کی آیت جنات عدن تلاوت فرمائی اور فرمایا : کیا تم لوگ جانتے ہو جنات عدن کیا ہیں ؟ فرمایا وہ جنت میں ایک محل ہے جس کے پانچ ہزار دروازے ہیں اور ہر دروازے پر پچیس ہزار حوریں ہیں اس میں صرف نبی داخل ہوں گے، مبارک خوشخبری ہے اس قبر والے کیلئے اور آپ (رض) نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک کی طرف اشارہ فرمایا اور اس میں صدیق داخل ہوں گے خوشخبری حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے لیے اور اس میں شہید داخل ہوں گے اور بیشک میں شہادت کا منتظر ہوں وَأَنَّی لِعُمَرَ بِالشَّہَادَۃ پھر فرمایا، قسم اس ذات کی جس نے مجھے میرے گھر سے نکالا وہ اس بات پر قادر ہے کہ اس شہادت کو میری طرف لے آئے۔
(۳۵۱۶۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَرَأَ عَلَی الْمِنْبَرِ : {جَنَّاتُ عَدْنٍ} ، فَقَالَ : وَہَلْ تَدْرُونَ مَا جَنَّاتُ عَدْنٍ ؟ قَالَ : قَصْرٌ فِی الْجَنَّۃِ لَہُ خَمْسَۃُ آلاَفِ بَابٍ ، عَلَی کُلِّ بَابٍ خَمْسَۃٌ وَعِشْرُونَ أَلْفًا مِنَ الْحُورِ الْعِینِ ، لاَ یَدْخُلُہُ إِلاَّ نَبِیٌّ ، ہَنِیئًا لِصَاحِبِ الْقَبْرِ ، وَأَشَارَ إِلَی قَبْرِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَصِدِّیقٌ ہَنِیئًا لأَبِی بَکْرٍ ، وَشَہِیدٌ وَأَنَّی لِعُمَرَ بِالشَّہَادَۃ ، ثُمَّ قَالَ : وَالَّذِی أَخْرَجَنِی مِنْ مَنْزِلِی ، إِنَّہُ لَقَادِرٌ عَلَی أَنْ یَسُوقَہَا إِلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৬৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٦٧) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جنات عدن سے مراد جنت کا درمیان ہے۔
(۳۵۱۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ {جَنَّاتُ عَدْنٍ} ، قَالَ : بُطْنَانُ الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৬৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٦٨) حضرت کعب سے مروی ہے کہ جنت میں ایک یا قوت ہے جس میں نہ سوراخ ہے اور نہ ہی جوڑ ہے جنت میں ستر ہزار گھر ہیں اور ہر گھر میں ستر ہزار حوریں ہیں اس میں صرف نبی، صدیق، شہید، عادل بادشاہ یا وہ شخص داخل ہوگا جو اپنے نفس پر فیصلہ کرنے والا ہوگا راوی کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا اے کعب ؟ محکم فی نفسہ کون شخص ہے ؟ فرمایا وہ شخص جس کو دشمن پکڑ لیں پھر اس کو اختیار دیں کہ وہ کفر اختیار کرلے یا پھر اسلام کو لازم پکڑے تو اس کو شہید کردیا جائے اور وہ اسلام پر ثابت قدم رہنے کو لازم پکڑے۔
(۳۵۱۶۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ کَعْبٍ ، قَالَ : قَالَ کَعْبٌ : إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ یَاقُوتَۃً لَیْسَ فِیہَا صَدْعٌ ، وَلاَ وَصْلٌ ، فِیہَا سَبْعُونَ أَلْفَ دَارٍ ، فِی کُلِّ دَارٍ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ الْحُورِ الْعِینِ ، لاَ یَدْخُلُہَا إِلاَّ نَبِیٌّ ، أَوْ صِدِّیقٌ ، أَوْ شَہِیدٌ ، أَوْ إِمَامٌ عَادِلٌ ، أَوْ مُحَکَّمٌ فِی نَفْسِہِ ، قَالَ : قُلْنَا : یَا کَعْبُ، وَمَا الْمُحَکَّمُ فِی نَفْسِہِ ؟ قَالَ : الرَّجُلُ یَأْخُذُہُ الْعَدُوُّ ، فَیُحَکِّمُونَہُ بَیْنَ أَنْ یَکْفُرَ ، أَوْ یَلْزَمَ الإِسْلاَمَ فَیُقْتَلُ ، فَیَخْتَارُ أَنْ یَلْزَمَ الإِسْلاَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৬৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٦٩) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : انصاف کرنے والے لوگ قیامت کے دن الرحمن کے داہنی جانب نور کے منبروں پر ہوں گے، رحمن کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں منصفین وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں میں، اھل و عیال کے ساتھ اور جس چیز میں ان کو ولایت دی جائے اس میں انصاف کریں۔
(۳۵۱۶۹) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، یُبْلِغُ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الْمُقْسِطِینَ عِنْدَ اللہِ عَلَی مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ ، عَنْ یَمِینِ الرَّحْمَن ، وَکِلْتَا یَدَیْہِ یَمِینٌ ، الَّذِینَ یَعْدِلُونَ فِی حُکْمِہِمْ وَأَہْلِیہِمْ وَمَا وَلُوا۔ (مسلم ۱۴۵۸۔ احمد ۲۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৬৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٠) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا انصاف کرنے والے قیامت کے دن اپنے انصاف کی وجہ سے رحمن کے سامنے موتیوں کے منبروں پر ہوں گے۔
(۳۵۱۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْمُقْسِطِینَ فِی الدُّنْیَا عَلَی مَنَابِرَ مِنْ لُؤْلُؤٍ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، بَیْنَ یَدَیَ الرَّحْمَن ، بِمَا أَقْسَطُوا فِی الدُّنْیَا۔ (احمد ۲۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧١) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت کے دروازوں کے کواڑ کا درمیانی فاصلہ اتنا ہوگا جتنا مکہ اور ہجر کے درمیان ہے یا مکہ اور بصریٰ کے درمیان ہے، یہ بات آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قسم کھا کر ارشاد فرمائی۔
(۳۵۱۷۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، إِنَّ مَا بَیْنَ الْمِصْرَاعَیْنِ مِنْ مَصَارِیعِ الْجَنَّۃِ لَکَمَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَہَجَرَ ، أَوْ کَمَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَبُصْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٢) حضرت خالد بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن غزوان نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا : جنت کے دروازوں کے کواڑ کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہوگا اور ضرور بضرور جنت کے دروازوں پر ایک دن آئے گا ہر دروازہ بھرا ہوا ہو گا۔
(۳۵۱۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قُرَّۃَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُمَیْرٍ (ح) وَعَنْ أَبِی نَعَامَۃَ ، سَمِعَہُ مِنْ خَالِدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا عُتْبَۃُ بْنُ غَزْوَانَ ، فَقَالَ : إِنَّ مَا بَیْنَ الْمِصْرَاعَیْنِ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ لَمَسِیرَۃُ أَرْبَعِینَ عَامًا ، وَلَیَأْتِیَنَّ عَلَی أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ یَوْمٌ وَلَیْسَ مِنْہَا بَابٌ إِلاَّ وَہُوَ کَظِیظٌ۔ (مسلم ۲۲۷۹۔ احمد ۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٣) حضرت کعب سے مروی ہے کہ جنت کے دو کو اڑوں کے درمیان کا فاصلہ چالیس خریف ہے سر گرم اور تیز سوار کیلئے اور ان پر ایک دن ایسا آئے گا وہ ازدحام کی وجہ سے بھر جائیں گے۔
(۳۵۱۷۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : مَا بَیْنَ مِصْرَاعَیَ الْجَنَّۃِ أَرْبَعُونَ خَرِیفًا لِلرَّاکِبِ الْمُجِدِّ ، وَلَیَأْتِیَنَّ عَلَیْہِ یَوْمٌ وَہُوَ کَظِیظُ الزِّحَامِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٤) حضرت ابو ہریرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : جنت میں مومن کا گھر موتیوں کا ہوگا، اس میں چالیس کمرے ہوں گے ان کے درمیان ایک درخت ہے جس پر کپڑے لگتے ہیں وہ جنتی اس درخت کے پاس آئے گا اور اپنی انگلی پر ستر جوڑے پکڑے گا، جن کی پٹی موتیوں اور مرجان کے ساتھ ہوگی۔
(۳۵۱۷۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : دَارُ الْمُؤْمِنِ فِی الْجَنَّۃِ مِنْ لُؤْلُؤَۃٍ ، فِیہَا أَرْبَعُونَ بَیْتًا ، فِی وَسَطِہَا شَجَرَۃٌ تُنْبُتُ الْحُلَلُ ، فَیَأْتِیہَا فَیَأْخُذُ بِإِصْبعِہِ سَبْعِینَ حُلَّۃً مُنْطقَۃً بِاللُّؤْلُؤِ وَالْمَرْجَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٥) حضرت عبداللہ بن حارث (رض) فرماتے ہیں کہ اصحاب الاعراف کو نہر حیات پر لایا جائے گا، ان کے کنارے سونے کے بانسوں کے ہوں گے۔ موتیوں کا تاج پہنے ہوئے، وہ اس نہر میں نہائیں گے جس کی وجہ سے ان کی گردن سفید ہوجائے گی اور پھر وہ دوبارہ لوٹیں گئے اور نہائیں گے، جب بھی نہائیں گے ان کی سفیدی میں اضافہ ہوگا، ان سے کہا جائے گا جو چاہو تمنا کرو، وہ جو چاہیں گے تمنا کریں گے، ان سے کہا جائے گا تمہارے لیے وہ سب ہے جس کی تم نے تمنا کی اور ستر گنا اور بھی ہے، یہ لوگ مساکین اہل الجنۃ میں سے ہیں۔
(۳۵۱۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : أَصْحَابُ الأَعْرَافِ یُنْتَہَی بِہِمْ إِلَی نَہْرٍ ، یُقَالَ لَہُ : الْحَیَاۃُ ، حَافَاتُہُ قَصَبُ ذَہَبٍ ، قَالَ : أُرَاہُ قَالَ : مُکَلَّلٌ بِاللُّؤْلُؤِ ، فَیَغْتَسِلُونَ مِنْہُ اغْتِسَالَۃً ، فَتَبْدُو فِی نُحُورِہِمْ شَامَۃٌ بَیْضَائُ ، ثُمَّ یَعُودُونَ فَیَغْتَسِلُونَ ، فَکُلَّمَا اغْتَسَلُوا ازْدَادَتْ بَیَاضًا ، فَیُقَالَ لَہُمْ : تَمَنَّوْا مَا شِئْتُمْ ، فَیَتَمَنَّوْنَ مَا شَاؤُوا ، فَیُقَالَ : لَکُمْ مَا تَمَنَّیْتُمْ وَسَبْعُونَ ضِعْفًا ، فَہُمْ مَسَاکِینُ أَہْلِ الْجَنَّۃِ۔ (طبری ۱۹۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٦) حضرت مجاہد قرآن کریم کی آیت { فِیہِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْف } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کی آنکھیں ان کے خاوندوں پر لگی ہوں گی وہ ان کے علاوہ کسی کو دیکھنے کا ارادہ نہ کریں گی۔
(۳۵۱۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {فِیہِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْف} ، قَالَ : قُصِرَ طَرَفُہُنَّ عَلَی أَزْوَاجِہِنَّ ، فَلاَ یُرِدْنَ غَیْرَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٧) حضرت ضحاک (رض) قرآن کریم کی آیت { کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان کے رنگ یا قوت کی مانند اور نکھار میں موتیوں کی مانند ہوں گے۔
(۳۵۱۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ {کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ} ، قَالَ : أَلْوَانُہُنَّ کَالْیَاقُوتِ وَاللُّؤْلُؤِ فِی صَفَائِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٨) حضرت عبداللہ بن حارث (رض) قرآن کریم کی آیت { کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ گویا کہ وہ لڑی میں موتیوں کی طرح ہیں۔
(۳۵۱۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ جُرْمُوزٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الْحَارِثِ ، یَقُولُ : {کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ} قَالَ : کَأَنَّہُنَّ اللُّؤْلُؤُ فِی الْخَیْطِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٧٩) حضرت مجاہد { کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان کی پنڈلیوں کی سفیدی کپڑوں کے اندر سے نظر آئے گی جیسے موتیوں کے اندر سے لڑی نظر آتی ہے۔
(۳۵۱۷۹) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَیْمًا أَبَا عُبَیْدِاللہِ، عَنْ مُجَاہِدٍ؛ {کَأَنَّہُنَّ الْیَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ} ، قَالَ : یُرَی مُخَّ سَوْقِہِنَّ مِنْ وَرَائِ الثِّیَابِ ، کَمَا یُرَی الْخَیْطُ فِی الْیَاقُوتَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٨٠) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت { لَمْ یَطْمِثْہُنَّ إِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلاَ جَانٌّ} سے مراد ہے ہمبستری کرنا۔
(۳۵۱۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ {لَمْ یَطْمِثْہُنَّ إِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلاَ جَانٌّ} ، قَالَ : یُجَامِعُہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٨١) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ وطی کرنا مراد ہے۔
(۳۵۱۸۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : یَطَأَہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٨٢) حضرت ابن زبیر (رض) قرآن کریم کی آیت { مُدْہَامَّتَانِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ گہرے سبز رنگ دیکھنے میں خوش منظر۔
(۳۵۱۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ جَارِیَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ؛ {مُدْہَامَّتَانِ} ، قَالَ : خَضْرَاوَانِ مِنَ الرَّیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٨٣) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ سبز رنگ کے ہوں گے۔
(۳۵۱۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : خَضْرَوَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٨٤) حضرت ابن عباس (رض) سے بھی یہی تفسیر منقول ہے۔
(۳۵۱۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ {مُدْہَامَّتَانِ}: خَضْرَاوَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥١٨٥) حضرت مجاہد سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
(۳۵۱۸۵) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی قَوْلِہِ : {مُدْہَامَّتَانِ} ، قَالَ : خَضْرَاوَانِ مِنْ رَیِّہِمَا۔
তাহকীক: