মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৫৩ টি
হাদীস নং: ৩৫২৮৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٦) حضرت ابو سعید خدری ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غم گین پایا تو کچھ حضرات نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! میرے ماں باپ آپ پر قربان، میں آپ کو ایسا کیوں دیکھ رہا ہوں ؟ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے ایک آواز سنی اس جیسی آواز پہلے نہ سنی تھی۔ میں نے حضرت جبرائیل سے دریافت کیا یہ کیا ہے ؟ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا : ستر سال پہلے جہنم کی گہرائی میں ایک پتھر پھینکا گیا تھا آج وہ اس کی گہرائی میں پہنچا ہے، حضرت ابو سعید خدری (رض) نے ارشاد فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وفات دی، میں نے اس دن کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہنستے ہوئے نہ دیکھا یہاں تک کہ آپ دنیا سے تشریف لے گئے۔
(۳۵۲۸۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ أَبِی إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی نَضْرَۃ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ، یَقُولُ : إِنَّا یَوْمًا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَأَیْنَاہُ کَئِیبًا ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی ، مَا لِی أَرَاک ہَکَذَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَمِعْتُ ہَدَّۃً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَہَا ، فَأَتَانِی جِبْرِیلُ ، فَسَأَلْتُہُ عَنْہَا ؟ فَقَالَ : ہَذَا صَخْرٌ قُذِفَ بِہِ فِی النَّارِ مُنْذُ سَبْعِینَ خَرِیفًا ، فَالْیَوْمَ اسْتَقَرَّ قَرَارُہُ ، فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ : وَالَّذِی ذَہَبَ بِنَفْسِ نَبِیِّنَا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مَا رَأَیْتُہُ ضَاحِکًا بَعْدَ ذَلِکَ الْیَوْمِ حَتَّی وَارَاہُ التُّرَابُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৮৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٧) حضرت حارث سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میری امت کے بہت سے لوگ آگ کی جہنم میں جلائے جائیں گے اور میری امت میں ایسے لوگ بھی ہوں گے جن کی شفاعت سے قبیلہ مضر سے زیادہ لوگ جنت میں جائیں گے۔
(۳۵۲۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ قَیْسٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ أُقَیْشٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ مِنْ أُمَّتِی مَنْ یَعْظُمُ لِلنَّارِ ، حَتَّی یَکُونَ أَحَدَ زَوَایَاہَا ، وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِی مَنْ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ بِشَفَاعَتِہِ أَکْثَرُ مِنْ مُضَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৮৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٨) حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُہُمْ بَدَّلْنَاہُمْ جُلُودًا غَیْرَہَا } کے متعلق فرماتے ہیں ایک جہنمی کو دن میں ستر ہزار مرتبہ آگ میں جلایا جائے گا۔
(۳۵۲۸۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قَوْلِہِ {کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُہُمْ بَدَّلْنَاہُمْ جُلُودًا غَیْرَہَا} ، قَالَ : بَلَغَنِی ، أَنَّہُ یُحْرَقُ أَحَدُہُمْ فِی الْیَوْمِ سَبْعِینَ أَلْفَ مَرَّۃٍ۔ (ابن ابی الدنیا ۱۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৮৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٩) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ اہل جہنم کو آگ میں ڈالا جائے گا یہاں تک کہ ان کے ہونٹ ان کی ناف تک پہنچ جائے گا۔ وہ آگ میں لوٹ پوٹ ہوں گے۔
(۳۵۲۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی خُشَینَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : یُعَظَّمُونَ فِی النَّارِ حَتَّی تَصِیرَ شِفَاہُہُمْ إِلَی سُرَرَہُم ، مَقْبُوحُونَ ، یَتَہَافَتُونَ فِی النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৮৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٠) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اہل جہنم کو جب جہنم میں ڈالا جائے گا تو ان کا جسم بےتحاشا بڑا ہوجائے گا اور ان کی داڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی۔
(۳۵۲۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی الطَّوِیلِ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی الْقَتَّاتِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ أَہْلَ النَّارِ یُعَظَّمُونَ فِی النَّارِ ، حَتَّی یَصِیرَ أَحَدُہُمْ مَسِیرَۃَ کَذَا وَکَذَا ، وَإِنَّ ضِرْسَ أَحَدِہِمْ لَمِثْلُ أُحُدٍ۔ (مسلم ۲۱۸۹۔ احمد ۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩١) حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ بیشک جہنم میں کافر کی ڈاڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی۔
(۳۵۲۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إِنَّ ضِرْسَ الْکَافِرِ فِی النَّارِ لَمِثْلُ أُحُدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٢) حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ بیشک جہنم میں ایک کافر کی داڑھ احد پہاڑ کے برابر ہوگی۔
(۳۵۲۹۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : إِنَّ ضِرْسَ الْکَافِرِ فِی النَّارِ مِثْلُ أُحُدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابن مسعود (رض) نے مجھ سے فرمایا : کیا تمہیں معلوم ہے کہ کافر کی کھال کتنی موٹی ہوگی ؟ حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا کہ نہیں حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا : کافر کی کھال کی موٹائی بیالیس گز ہوگی۔
(۳۵۲۹۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ : تَدْرِی کَمْ غِلظَ جِلْدِ الْکَافِرِ ؟ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : لاَ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : غِلَظُ جِلْدِ الْکَافِرِ اثْنَانِ وَأَرْبَعُونَ ذِرَاعًا۔ (ترمذی ۲۵۷۷۔ حاکم ۵۹۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٤) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ کافر کی کھال کی موٹائی چالیس گز ہوگی۔
(۳۵۲۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ ہِشَامٌ، عَنْ حَفْصَۃَ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ، قَالَ: غِلَظُ جِلْدِ الْکَافِرِ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٥) حضرت عمر (رض) اکثر جہنم کا ذکر فرماتے کہ اس کی گرمی بہت سخت ہے اس کی گہرائی بہت دور ہے اور اس کا گرز لوہے کا ہے۔
(۳۵۲۹۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یَقُولُ : أَکْثِرُوا ذِکْرَ النَّارِ ، فَإِنَّ حَرَّہَا شَدِیدٌ ، وَإِنَّ قَعْرَہَا بَعِیدٌ ، وَإِنَّ مَقَامِعَہَا حَدِیدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جہنم میں کچھ گڑھے ہیں جس میں بختی اونٹ کی طرح سانپ اور سیاہ خچروں کی طرح بچھو ہیں، جہنمی آگ سے بھاگ کر ان گڑھوں کی طرف جائیں گے وہاں سانپ اور بچھو ان کا استقبال کریں گے، وہ ان کے منہ اور آنکھوں سے ان کو پکڑیں گے، لیکن ان کی مدد نہ ہوگی سوائے اس کے کہ دوبارہ آگ میں جائیں اور جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائیں جائیں گے جس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا اس کے ہونٹ اور داڑھیں آگ کی ہوں گی وہ سارے جہنمی اس میں ایسے بہیں گے جیسے کہ زیادہ پانی میں تھوڑے سے دانے۔
(۳۵۲۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنَّ فِی النَّارِ لَجِبَابًا فِیہَا حَیَّاتٌ کَأَمْثَالِ الْبَخَاتِیِّ ، وَعَقَارِبُ کَأَمْثَالِ الْبِغَالِ الدَّلْمِ ، فَیَفِرُّ أَہْلُ النَّارِ مِنَ النَّارِ إِلَی تِلْکَ الْجِبَابِ ، فَتَسْتَقْبِلُہُمَ الْحَیَّاتُ وَالْعَقَارِبُ ، فَتَأْخُذُ شِفَاہَہُمْ وَأَعْیُنَہُمْ ، قَالَ : فَمَا یَسْتَغِیثُونَ إِلاَّ بِالرُّجُوعِ إِلَی النَّارِ ، وَإِنَّ أَہْوَنَہُمْ عَذَابًا لَمَنْ فِی أَخْمَصِ قَدَمَیْہِ نَعْلاَنِ یَغْلِی مِنْہُمَا دِمَاغُہُ ، وَأَشْفَارُہُ وَأَضْرَاسُہُ نَارٌ ، وَسَائِرُہُمْ یَمُوجُونَ فِیہَا کَالْحَبِّ الْقَلِیلِ فِی الْمَائِ الْکَثِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٧) حضرت عباس بن عبدالمطلب نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ آپ کے چچا نے آپ کی حفاظت کی ہے اور آپ کیلئے کفار پر غصہ کیا ہے کیا ان کو بھی عذاب ہوگا ؟ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اگر میں سفارش نہ کرتا تو وہ سب سے نچلے درجہ میں ہوتے۔
(۳۵۲۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ؛ أَنَّہُ قَالَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَمُّک أَبُو طَالِبٍ ، یَحُوطُکَ ، وَیَغْضَبُ لَکَ ؟ قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّہُ لَفِی ضَحْضَاحٍ مِنَ النَّارِ ، وَلَوْلاَ أَنَا لَکَانَ فِی الدَّرْکِ الأَسْفَلِ۔
(بخاری ۶۲۰۸۔ احمد ۲۰۶)
(بخاری ۶۲۰۸۔ احمد ۲۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٨) محمد بن واسع فرماتے ہیں کہ میں حضرت بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا اور ان سے کہا اے بلال ! تیرے والد نے مجھ سے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث بیان کی تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ہبہب ہے اللہ پر لازم ہے کہ سرکش متکبر کو اس میں داخل فرمائے پس اے بلال اس بات سے بچ کہ تو بھی انھیں رہنے والوں میں سے ہوجائے۔
(۳۵۲۹۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الأَزْہَرُ بْنُ سِنَانٍ الْقُرَشِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ وَاسِعٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی بِلاَلِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، فَقُلْتُ لَہُ : یَا بِلاَلُ ، إِنَّ أَبَاک حَدَّثَنِی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ فِی جَہَنَّمَ وَادِیًا ، یُقَالَ لَہُ : ہَبْہَبُ ، حَتْمٌ عَلَی اللہِ أَنْ یُسْکِنَہُ کُلَّ جَبَّارٍ ، فَإِیَّاکَ یَا بِلاَلُ أَنْ تَکُونَ مِمَّنْ یَسْکُنُہُ۔ (دارمی ۲۸۱۶۔ ابو یعلی ۷۲۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٩٩) حضرت ہزیل سے مروی ہے کہ آل فرعون کی روحیں سیاہ پرندوں کے پیٹ میں ہیں وہ صبح وشام آگ پر آتے ہیں پس یہ اس پر پیش ہونا ہے۔
(۳۵۲۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، قَالَ : أَرْوَاحُ آلِ فِرْعَوْنَ فِی جَوْفِ طَیْرٍ سُودٍ ، تَغْدُو وَتَرُوحُ عَلَی النَّارِ ، فَذَلِکَ عَرْضُہَا۔ (طبری ۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٣٠٠) حضرت محمد بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ بہت سے لوگ جن کے پاس لمبے لمبے کوڑے ہیں اور وہ لوگوں پر رحم نہیں کرتے ان کو کہا جائے گا اپنے کوڑے پھینک دو اور جہنم میں داخل ہوجاؤ۔
(۳۵۳۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ أُنَاسًا مَعَہُمْ سِیَاطٌ طِوَالٌ ، لاَ یَرْحَمُونَ النَّاسَ ، یُقَالَ لَہُمْ : ضَعُوا سِیَاطَکُمْ وَادْخُلُوا النَّارَ۔ (ابو یعلی ۱۴۷۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩০০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٣٠١) حضرت عمر (رض) نے حضرت کعب سے فرمایا اے کعب آپ نے ہمیں خوف زدہ کردیا حضرت کعب نے فرمایا جی ہاں، اللہ تعالیٰ تمام مخلوق ایک زمین پر جمع فرمائے گا اس دن جہنم تین سانسیں لے گی پہلی سانس کے بعد کسی آنکھ میں آنسو باقی نہ بچے گا یہاں تک کہ خون بہنے لگے گا دوسری مرتبہ میں تمام انسان گھٹنوں کے بل جھک کر عرض کریں گے یا رب نفسی نفسی یہاں تک کہ اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم (علیہ السلام) بھی اور تیسری مرتبہ میں اے عمر ! اگر تیرے پاس ستر انبیاء کا عمل بھی ہو تو پھر بھی تجھے خوف ہوگا یہاں تک کہ تو جان لے کہ تو کس فریق میں سے ہے۔
(۳۵۳۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ؛ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِکَعْبٍ : یَا کَعْبُ ، خَوِّفْنَا ، قَالَ : نَعَمْ ، یَجْمَعُ اللَّہُ الْخَلاَئِقَ فِی صَعِیدٍ وَاحِدٍ یَنْفُذُہُمَ الْبَصَرُ ، وَیَسْمَعُہُمَ الدَّاعِی ، وَیُجَائُ بِجَہَنَّمَ ، فَلَہَا یَوْمَئِذٍ ثَلاَثُ زَفَرَاتٍ ، فَأَوَّلُ زَفْرَۃٍ : لاَ تَبْقَی دَمْعَۃٌ فِی عَیْنٍ إِلاَّ سَالَتْ حَتَّی یَنْسَکِبَ الدَّمُ ، وَأَمَّا الثَّانِیَۃُ : فَلاَ یَبْقَی أَحَدٌ إِلاَّ جَثَا لِرُکْبَتَیْہِ یُنَادِی : رَبِّ نَفْسِی نَفْسِی ، حَتَّی خَلِیلَہُ إِبْرَاہِیمَ ، وَأَمَّا الثَّالِثَۃُ : فَلَوْ کَانَ لَکَ یَا عُمَرُ عَمَلُ سَبْعِینَ نَبِیًّا لأَشْفَقْتَ ، حَتَّی تَعْلَمَ مِنْ أَیِّ الْفَرِیقَیْنِ تَکُونُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩০১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٣٠٢) حضرت ضحاک قرآن کریم کی آیت { وَلَہُمْ مَقَامِعُ مِنْ حَدِیدٍ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ مقامع سے مراد ہتھوڑے ہیں۔
(۳۵۳۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ {وَلَہُمْ مَقَامِعُ مِنْ حَدِیدٍ} ، قَالَ : مَطَارِقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩০২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٣٠٣) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ الزبانیۃ جو ہیں ان کے سر آسمان میں اور پاؤں زمین میں ہوں گے۔
(۳۵۳۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الْحَارِثِ یَقُولُ : الزَّبَانِیَۃُ رُؤُوسُہُمْ فِی السَّمَائِ ، وَأَرْجُلُہُمْ فِی الأَرْضِ۔ (طبری ۲۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩০৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٣٠٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ جہنم کی آگ کو ہزار سال تک جلایا گیا تو وہ سفید ہوگئی پھر اس کو ہزار سال تک جلایا گیا تو وہ سرخ ہوگئی پھر اس کو ہزار سال تک جلایا گیا تو وہ سیاہ ہوگئی پس وہ آگ سیاہ رات کی طرح ہے۔
(۳۵۳۰۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أُوقِدَتِ النَّارُ أَلْفَ سَنَۃٍ حَتَّی ابْیَضَّتْ ، ثُمَّ أُوقِدَتْ أَلْفَ سَنَۃٍ فَاحْمَرَّتْ ، ثُمَّ أُوقِدَتْ أَلْفَ سَنَۃٍ فَاسْوَدَّتْ ، فَہِیَ کَاللَّیْلِ الْمُظْلِمِ۔ (ترمذی ۲۵۹۱۔ ابن ماجہ ۴۳۲۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩০৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٣٠٥) حضرت عبداللہ قرآن کریم کی آیت (وَجِیئَ یَوْمَئِذٍ بِجَہَنَّمَ ) کے متعلق فرماتے ہیں کہ جہنم کو اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کو ستر ہزار لگامیں دی ہوں گی اور ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے۔
(۳۵۳۰۵) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ عَبْدُ اللہِ : {وَجِیئَ یَوْمَئِذٍ بِجَہَنَّمَ} ، قَالَ : جِیئَ بِہَا تُقَادُ بِسَبْعِینَ أَلْفَ زِمَامٍ ، مَعَ کُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَکٍ۔
তাহকীক: