মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৫৩ টি

হাদীস নং: ৩৫২৪৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٦) حضرت ابو امامہ قرآن کریم کی آیت { جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلاً } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جنت کے درمیان میں مہمان نوازی ہوگی۔
(۳۵۲۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ أَبِی فضَالَۃَ ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : {جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلاً} ، قَالَ : سُرَّۃُ الْجَنَّۃِ ، قَالَ : وَسَطُ الْجَنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৪৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٧) حضرت کعب قرآن کریم کی آیت { جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلاً } کے متعلق فرماتے ہیں جنت الاعناب مراد ہے۔ (انگوروں کے باغات)
(۳۵۲۴۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ کَعْبٍ ؛ {جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلاً} ، قَالَ : جَنَّاتُ الأَعْنَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৪৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جنتی جنت میں حضرت آدم (علیہ السلام) کی صورت میں داخل ہوں گے، ساٹھ گز لمبا قد ہوگا، جسم پر بال نہ ہوں گے اور سرمہ لگا ہوگا ان کی عمریں تینتیس برس ہوں گی ان کی بیویاں باکرہ ہوں گی اور ان کے خاوندوں کے جسموں پر بال نہ ہوں گے۔
(۳۵۲۴۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یَدْخُلُ أَہْلُ الْجَنَّۃِ الْجَنَّۃَ عَلَی صُورَۃِ آدَمَ ، فِی مِثْلِ طُولِہِ ، سِتُّونَ ذِرَاعًا ، جُرْدٌ ، مُرْدٌ ، مُکَحَّلُونَ ، أَبْنَائُ ثَلاَثَ وَثَلاَثِینَ ، نِسَاؤُہُم أَبْکَار ، وَرِجَالُہُمْ مُرْدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৪৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٩) حضرت حسن سے مروی ہے کہ جنت کے کھجور کے درختوں کے تنے سونے کے اور اس کی جڑ زمرد اور یاقوت اور اس کے پتے زیور ہوں گے، کھجور ان درختوں سے گنبد کے برابر کھجور حاصل ہوگی جو شہد سے زیادہ میٹھی اور دودھ سے زیادہ سفید ہوگی۔
(۳۵۲۴۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ، عَنْ زَائِدَۃَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: نَخْلُ الْجَنَّۃِ جُذُوعُہَا ذَہَبٌ، وَکَرَبُہَا زُمُرُّدٌ وَیَاقُوتٌ ، وَسَعَفُہَا حُلَلٌ ، تُخْرِجُ الرَّطَبَ أَمْثَالَ الْقِلاَلِ ، أَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ ، وَأَبْیَضَ مِنَ اللَّبَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৪৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٥٠) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ اس قوم پر تعجب فرمائے گا جن کو زنجیروں میں جکڑ کر لایا جائے گا یہاں تک کہ ان کو جنت میں داخل کردیا جائے گا۔
(۳۵۲۵۰) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : عَجِبَ اللَّہُ مِنْ قَوْمٍ ، جِیئَ بِہِمْ فِی السَّلاَسِلِ حَتَّی یُدْخِلَہُمَ الْجَنَّۃَ۔

(بخاری ۴۵۵۷۔ ابوداؤد ۲۶۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٥١) حضرت حمید بن ہلال سے مروی ہے کہ جنتی شخص جب جنت میں داخل ہوگا اس کو جنتیوں کی صورت دی جائے گی، اور ان کا لباس اس کو پہنایا جائے گا، اور جنتیوں والا زیور پہنایا جائے گا وہ اپنی بیویوں کو، خدمت گاروں کو اور رہائش گاہ کو جنت میں دیکھے گا، اس پر خوشی کا خمار سوار ہوجائے گا اگر اس کیلئے مرنا ممکن ہو، تو وہ اس خوشی کی وجہ سے مرجاتا، اس کو کہا جائے گا، کیا تو نے اپنی خوشی کی انتہا دیکھ لی، یہ خوشی ہمیشہ تیرے لیے رہے گی۔
(۳۵۲۵۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : قَالَ حُمَیْدُ بْنُ ہِلاَلٍ : ذُکِرَ لَنَا ؛ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا أُدْخِلَ الْجَنَّۃَ ، فَصُوِّرَ صُورَۃَ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، وَأُلْبِسَ لِبَاسَہُمْ ، وَحُلًی حُلْیَتَہُمْ ، وَرَأَی أَزْوَاجَہُ وَخَدَمَہُ وَمَسَاکِنَہُ فِی الْجَنَّۃِ ، فَأَخَذَہُ سُوَارُ فَرَحٍ ، لَوْ کَانَ یَنْبَغِی أَنْ یَمُوتَ لَمَاتَ ، قَالَ : فَیُقَالُ : أَرَأَیْتَ سُوَارَ فَرْحَتِکَ ہَذِہِ ، فَإِنَّہَا قَائِمَۃٌ لَکَ أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٥٢) حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں جنتیوں کا ایک بازار ہوگا وہ جمعہ کے دن وہاں آئیں گے، وہاں پر مشک کے ٹیلے ہوں گے جب وہ اس کی طرف آئیں گے تو ہوا چلے گی، حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ شمال ہوگی، ان کے چہرے ان کے کپڑے اور گھر مشک سے بھر جائیں گے، ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہوجائے گا، پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس آئیں گے، اور گھر والوں سے کہیں گے کہ ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں اضافہ ہوگیا ہے، ان کے گھر والے ان سے کہیں گے کہ تمہارے حسن و جمال میں بھی ہمارے بعد اضافہ ہوا ہے۔
(۳۵۲۵۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ لأَہْلِ الْجَنَّۃِ سُوقًا یَأْتُونَہَا کُلَّ جُمُعَۃٍ ، فِیہَا کُثْبَانُ الْمِسْک ، فَإِذَا خَرَجُوا إِلَیْہَا ہَبَّتْ رِیحٌ ، قَالَ حَمَّادٌ : أَحْسِبُہُ ، قَالَ : شَمَالٌ ، فَتَمْلأَ وُجُوہَہُمْ وَثِیابَہُم وَبُیُوتَہُمْ مِسْکًا ، فَیَزْدَادُونَ حُسْنًا وَجَمَالاً ، قَالَ : فَیَأْتُونَ أَہْلِیہُمْ ، فَیَقُولُونَ لَہُنَّ : لَقَدْ ازْدَدتُم بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالاً ، وَیَقُلنَ لَہُم : وَأَنْتُمْ قَدْ ازْدَدتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالاً۔ (مسلم ۲۱۷۸۔ دارمی ۲۸۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٥٣) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت کعب سے دریافت کیا سدرۃ المنتہیٰ کیا ہے ؟ حضرت کعب نے فرمایا : وہ ایک درخت ہے یہاں پر ملائکہ کا علم ختم ہوجاتا ہے وہاں وہ اللہ کا حکم پاتے ہیں وہاں سے ان کا علم تجاوز نہیں کرتا، میں نے ان سے جنت الماوی کے متعلق دریافت کیا ؟ حضرت کعب فرمایا : وہ جنت ہے جس میں سبز پرندے ہیں جس میں شہداء کی روحیں جاتی ہیں۔
(۳۵۲۵۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ کَعْبًا : مَا سِدْرَۃُ الْمُنْتَہَی ؟ فَقَالَ : سِدْرَۃٌ یَنْتَہِی إِلَیْہَا عِلْمُ الْمَلاَئِکَۃِ ، وَعِنْدَہَا یَجِدُونَ أَمْرَ اللہِ لاَ یُجَاوِزُہَا عِلْمُہُمْ ، وَسَأَلْتُہُ عَنْ جَنَّۃِ الْمَأْوَی ؟ فَقَالَ : جَنَّۃٌ فِیہَا طَیْرٌ خُضْرٌ ، تَرْتَقِی فِیہَا أَرْوَاحُ الشُّہَدَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٥٤) حضرت ابن مسعود (رض) قرآن کریم کی آیت { وَجِیئَ یَوْمَئِذٍ بِجَہَنَّمَ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ جہنم کو ستر ہزار لگاموں میں لایا جائے گا ہر لگام کو ستر ہزار فرشتے کھینچ رہے ہوں گے۔
(۳۵۲۵۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ خَالِدٍ الأَسَدِیُّ ، عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ؛ فِی قَوْلِہِ: {وَجِیئَ یَوْمَئِذٍ بِجَہَنَّمَ} قَالَ : جِیئَ بِہَا تُقَادُ بِسَبْعِینَ أَلْفَ زِمَامٍ ، مَعَ کُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفِ مَلَکٍ یَجُرُّونَہَا۔ (مسلم ۲۱۸۴۔ ترمذی ۲۵۷۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٥٥) حضرت کعب سے مروی ہے کہ قیامت کے دن جہنم ایک لمبا سانس لے گی تو ہر مقرب فرشتہ اور نبی گھٹنوں کے بل جھک کر کہے گا یا رب نفسی نفسی۔
(۳۵۲۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْہَالِ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ کَعْبٍ، قَالَ: تَزْفِرُ جَہَنَّمُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ زَفْرَۃً، فَلاَ یَبْقَی مَلَکٌ مُقَرَّبٌ، وَلاَ نَبِیٌّ مُرْسَلٌ إِلاَّ وَقَعَ عَلَی رُکْبَتَیْہِ، یَقُول: یَا رَبِّ، نَفْسِی نَفْسِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٥٦) حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جہنم ہر دن دو مرتبہ سانس لیتی ہے، جن وانس کے سوا ہر مخلوق اس کو سنتی ہے (جن پر حساب و عذاب ہے وہ نہیں سنتے) ۔
(۳۵۲۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُغِیثِ بْنِ سُمِّیَ ، قَالَ : إِنَّ لِجَہَنَّمَ کُلَّ یَوْمٍ زَفْرَتَیْنِ ، مَا یَبْقَی شَیْئٌ إِلاَّ سَمِعَہُمَا ، إِلاَّ الثَّقَلَیْنِ اللَّذَیْنِ عَلَیْہِمَا الْعَذَابُ وَالْحِسَابُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٥٧) حضرت سلمان سے مروی ہے کہ جہنم کی آگ سیاہ ہے اس کی چنگاری روشن نہیں ہے اور اس کا شعلہ بجھتا نہیں ہے، پھر آپ (رض) نے قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت فرمائی : { کُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ یَخْرُجُوا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ ، أُعِیدُوا فِیہَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِیقِ }۔
(۳۵۲۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانِ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: النَّارُ سَوْدَائُ مُظْلِمَۃٌ، لاَ یُضِیئُ جَمْرُہَا، وَلاَ یَطْفَأُ لَہَبُہَا ، ثُمَّ قَرَأَ: {کُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ یَخْرُجُوا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ ، أُعِیدُوا فِیہَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِیقِ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٥٨) حضرت ابن ابی الھزیل سے مروی ہے کہ جہنم کی آگ ان کے چہروں کو جھلسا دے گی، کسی بھی ہڈی پر کوئی گوشت باقی نہ بچے گا وہ گوشت گرجائے گا۔
(۳۵۲۵۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : لَفْحَتُہُمَ النَّارُ لَفْحَۃً ، فَمَا أَبْقَتْ لَحْمًا عَلَی عَظْمٍ إِلاَّ أَلْقَتْہُ۔ (طبرانی ۹۳۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٥٩) حضرت عبداللہ بن عمرو سے مروی ہے کہ جہنمی لوگ پکاریں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } چالیس سال تک ان کو جواب نہ دیا جائے گا پھر ان کو جواب دیا جائے گا کہ {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر جہنمی کہیں گے { أَخْرِجْنَا مِنْہَا ، فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } پھر ان کو دنیا کی عمر کی بقدر جواب نہ دیا جائے گا اور پھر ان کو کہا جائے گا { اخْسَؤُوا فِیہَا ، وَلاَ تُکَلِّمُون } پھر اس کے بعد ان کے منہ سے سوائے چیخ و پکار کے کوئی اور کلمہ نہ نکلے گا۔
(۳۵۲۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: إِنَّ أَہْلَ النَّارِ نَادَوْا : {یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک} ، فَخَلَّی عَنْہُمْ أَرْبَعِینَ عَامًا ، ثُمَّ أَجَابَہُمْ : {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ} قَالَ: فَقَالُوا: {أَخْرِجْنَا مِنْہَا ، فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ}، قَالَ: فَخَلَی عَنْہُمْ مِثْلَ الدُّنْیَا، ثُمَّ أَجَابَہُمَ: {اخْسَؤُوا فِیہَا ، وَلاَ تُکَلِّمُونَ} ، قَالَ : فَلَمْ یَنْبِس الْقَوْمُ بَعْدَ ذَلِکَ بِکَلِمَۃٍ ، إِنْ کَانَ إِلاَّ الزَّفِیرُ وَالشَّہِیقُ۔

(حاکم ۳۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৫৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٠) حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جب جہنمی کو جہنم کی طرف لایا جائے گا تو اس کو کہا جائے گا ٹھہرو، تاکہ ہم تجھے تحفہ دیں پھر اس کے پاس سانپ کے زہر کا ایک پیالہ لایا جائے گا جب وہ اس کو منہ کے قریب کرے گا تو اس کا گوشت ایک طرف اور ہڈیاں ایک طرف بکھر جائیں گی۔
(۳۵۲۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُغِیثِ بْنِ سُمِّیَ ، قَالَ : إِذَا جِیئَ بِالرَّجُلِ إِلَی النَّارِ ، قِیلَ : انْتَظِرْ حَتَّی نُتْحِفَک ، قَالَ : فَیُؤْتَی بِکَأْسٍ مِنْ سُمِّ الأَفَاعِی وَالأَسَاوِد ، إِذَا أَدْنَاہَا مِنْ فِیہِ نَثَرَتِ اللَّحْمَ عَلَی حِدَۃٍ ، وَالْعَظْمَ عَلَی حِدَۃٍ۔ (ابو نعیم ۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦١) حضرت ابو رزین (رض) قرآن کریم کی آیت { لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ ان کا رنگ تبدیل ہوجائے گا یہاں تک کہ رات سے زیادہ سیاہ ہوجائے گا۔
(۳۵۲۶۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ؛ {لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ} ، قَالَ : تُلَوِّحُ جِلْدَہُ ، حَتَّی تَدَعَہُ أَشَدَّ سَوَادًا مِنَ اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٢) حضرت عبداللہ قرآن کریم کی آیت {إِنَّ الْمُنَافِقِینَ فِی الدَّرْکِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ } کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ : منافقین تابوتوں میں جکڑے جائیں گے۔
(۳۵۲۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ {إِنَّ الْمُنَافِقِینَ فِی الدَّرْکِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ} ، قَالَ : فِی تَوَابِیتَ مُبْہَمَۃٍ عَلَیْہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٣) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جہنم کے دروازے ایک دوسرے کے اوپر ہیں سب سے پہلے سب سے نچلے سے ابتدا کی جائے گی اس کو بھرا جائے گا، وہ اسفل السافلین ہے پھر اس کے بعد والے کو پھر اس کے بعد والے کو یہاں تک کہ جہنم کو بھر دیا جائے گا۔
(۳۵۲۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : أَبْوَابُ النَّارِ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ ، یُبْدَأُ بِالأَسْفَلِ فَیُمْلأَ ، فَہُوَ أَسْفَلُ السافِلِینَ ، ثُمَّ الَّذِی یَلِیہِ ، ثُمَّ الَّذِی یَلِیہِ ، حَتَّی تُمْلأَ النَّارَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٤) حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا کیا تم لوگ جانتے ہو جہنم کے دروازے کیسے ہیں ؟ لوگوں نے کہا جی ہاں ان دروازوں کی طرح ہیں حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ نہیں بلکہ وہ یوں ہیں اس کے بعض طبقات کو بعض کے اوپر رکھا گیا ہے۔
(۳۵۲۶۴) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : أَتَدْرُونَ کَیْفَ أَبْوَابُ النَّارِ؟ قَالُوا: نَعَمْ ، نَحْوَ ہَذِہِ الأَبْوَابِ ، قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَّہَا ہَکَذَا ، فَوَصْفَ أَطْبَاقًا بَعْضَہَا فَوْقَ بَعْضٍ۔

(طبری ۱۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٥) حضرت یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت کعب بن احبار (رض) کے پاس مسجد میں بیٹھے تھے وہ حدیث بیان کر رہے تھے، حضرت عمر (رض) تشریف لائے اور لوگوں کے کنارے پر تشریف فرما ہوگئے پھر ان کو پکارا اور کہا اے کعب تیرا ناس ہو، آج آپ نے ہمیں خوف زدہ کردیا حضرت کعب نے فرمایا قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، قیامت کے دن آگ قریب ہوجائے گی اس کیلئے چیخ و پکار ہوگی یہاں تک کہ جب وہ قریب ہوجائے گی تو وہ ایک مرتبہ سانس لے گی اس کی ہیبت کی وجہ سے تمام انبیاء صدیقین اور شہداء گھٹنوں کے بل جھک جائیں گے، اور پھر ہر نبی صدیق اور شہید کہے گا : اے اللہ آج میں آپ سے صرف اپنا ہی سوال کرتا ہوں اور اے ابن خطاب ! اگر تیرے لیے نبیوں کا عمل بھی ہو پھر بھی تجھے خوف ہوگا کہ تیری نجات نہ ہوگی حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : خدا کی قسم معاملہ بہت زیادہ سخت ہے۔
(۳۵۲۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍوَ، قَالَ: حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : جَلَسْنَا إِلَی کَعْبِ الأَحْبَارِ فِی الْمَسْجِدِ وَہُوَ یُحَدِّثُ ، فَجَائَ عُمَرُ ، فَجَلَسَ فِی نَاحِیَۃِ الْقَوْمِ، فَنَادَاہُ ، فَقَالَ : وَیْحُک یَا کَعْبُ ، خُوِّفْنَا ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، إِنَّ النَّارَ لَتُقَرَّبُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، لَہَا زَفِیرٌ وَشَہِیقٌ ، حَتَّی إِذَا أُدْنِیَتْ وَقُرِّبَتْ ، زَفَرَتْ زَفْرَۃً مَا خَلَقَ اللَّہُ مِنْ نَبِیٍّ ، وَلاَ صِدِّیقٍ ، وَلاَ شَہِیدٍ ، إِلاَّ وَجَثَا لِرُکْبَتَیْہِ سَاقِطًا، حَتَّی یَقُولَ کُلُّ نَبِیٍّ، وَکُلُّ صِدِّیقٍ، وَکُلُّ شَہِیدٍ: اللَّہُمَّ لاَ أُکَلِّفُک الْیَوْمَ إِلاَّ نَفْسِی، وَلَوْ کَانَ لَکَ یَابْنَ الْخَطَّابِ عَمَلُ سَبْعِینَ نَبِیًّا، لَظَنَنْت أَنْ لاَ تَنْجُوَ، قَالَ عُمَرُ: وَاللہِ إِنَّ الأَمْرَ لَشَدِیدٌ۔
tahqiq

তাহকীক: