মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৫৩ টি

হাদীস নং: ৩৫২৬৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٦) حضرت ابو الدرداء سے مروی ہے کہ جہنمیوں کو بھوک ستائے گی، پھر وہ مدد طلب کریں گے، ان کی ضریع سے مدد کی جائے گی جو ان کا پیٹ نہیں بھرے گی اور نہ ہی ان کو صحت مند کرے گی وہ پھر مدد طلب کریں گے تو ان کی طعام ذی غصۃ سے مدد کی جائے گی (جو گلے میں اٹک جاتی ہے) پھر وہ یاد کریں گے کہ گلے میں اٹک جانے والی چیز کو پینے والی چیز سے دور کرتے تھے، پھر وہ طلب کریں گے پھر ان کو لوہے کے برتنوں میں گرم کھولتا پانی پیش کیا جائے گا، جب وہ اس کو قریب کریں گے تو وہ ان کے چہروں کو جلا دے گا، اور جب اس کو پییں گے تو ان کے پیٹ کے تمام اعضاء کو کاٹ ڈالے گا، پھر وہ پکاریں گے { اُدْعُوَا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { أَوَلَمْ تَکُ تَأْتِیکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّنَاتِ ، قَالُوا بَلَی ، قَالُوا فَادْعُوَا ، وَمَا دُعَائُ الْکَافِرِینَ إِلاَّ فِی ضَلاَلٍ } پھر وہ کہیں گے مالک کو آواز دو تو وہ کہیں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } مالک ان کو جواب دے گا {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر وہ کہیں گے اپنے رب کو پکارو، بیشک تمہارے رب سے زیادہ کوئی چیز رحم کرنے والی تم پر نہیں ہے، پھر وہ کہیں گے { رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْہَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { اِخْسَؤُوا فِیہَا وَلاَ تُکَلِّمُونِ } پھر وہ ہلاکت و بربادی اور چیخ و پکار کو لازم پکڑیں گے۔
(۳۵۲۶۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : یُلْقَی عَلَی أَہْلِ النَّارِ الْجُوعُ ، حَتَّی یَعْدِلَ عِنْدَہُمْ مَا ہُمْ فِیہِ مِنَ الْعَذَابِ ، قَالَ : فَیَسْتَغِیثُونَ فَیُغَاثُونَ بِالضَّرِیعِ ، لاَ یُسْمِنُ ، وَلاَ یُغْنِی مِنْ جُوعٍ ، فَیَسْتَغِیثُونَ فَیُغَاثُونَ بِطَعَامٍ ذِی غُصَّۃٍ ، فَیَذْکُرُونَ أَنَّہُمْ کَانُوا یُجِیزُونَ الْغَصَصَ بِالشَّرَابِ ، فَیَسْتَغِیثُونَ فَیُغَاثُونَ بِمَائٍ مِنْ حَمِیمٍ فِی کَلاَلِیبَ مِنْ حَدِیدٍ ، فَإِذَا أَدْنَوْہُ إِلَی وُجُوہِہِمْ شَوَی وُجُوہَہُمْ ، فَإِذَا أَدْخَلُوہُ بُطُونَہُمْ قَطَّعَ مَا فِی بُطُونِہِمْ ، قَالَ : فَیُنَادُونَ : {اُدْعُوَا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ} ، قَالَ : فَیُجَابُونَ : {أَوَلَمْ تَکُ تَأْتِیکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّنَاتِ ، قَالُوا بَلَی ، قَالُوا فَادْعُوَا ، وَمَا دُعَائُ الْکَافِرِینَ إِلاَّ فِی ضَلاَلٍ} ، قَالَ : فَیَقُولُونَ : نَادُوْا مَالِکًا ، فَیُنَادُونَ : {یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک} ، قَالَ : فَأَجَابَہُمْ : {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ} قَالَ : فَیَقُولُونَ : اُدْعُوَا رَبَّکُمْ، فَلاَ شَیْئَ أَرْحَمُ بِکُمْ مِنْ رَبِّکُمْ ، قَالَ : فَیَقُولُونَ : {رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْہَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ} ، قَالَ : فَیُجِیبُہُمْ : {اِخْسَؤُوا فِیہَا وَلاَ تُکَلِّمُونَ} ، قَالَ : فَعِنْدَ ذَلِکَ یَئِسُوا مِنْ کُلِّ خَیْرٍ ، وَیَأْخُذُونَ فِی الْوَیْلِ ، وَالشَّہِیقِ ، وَالثُّبُورِ۔ (ترمذی ۲۵۸۶۔ دارقطنی ۱۰۸۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٧) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہنمیوں پر رونا، دھونا ڈال دیا جائے گا، وہ اتنا روئیں گے کہ ان کے آنسو خشک ہوجائیں گے پھر وہ خون کے آنسو روئیں گے ان کے چہروں پر گڑھے (کنویں کی مانند) پڑجائیں گے اگر ان آنسوؤں پر کشتیوں کو چلایا جاتا تو البتہ وہ چل پڑتیں۔
(۳۵۲۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الرَّقَاشِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یُلْقَی الْبُکَائُ عَلَی أَہْلِ النَّارِ ، فَیَبْکُونَ حَتَّی تَنْفَدَ الدُّمُوعُ ، قَالَ : ثُمَّ یَبْکُونَ الدَّمَ ، حَتَّی إِنَّہُ لَیَصِیرَ فِی وُجُوہِہِمْ أُخْدُود ، لَوْ أُرْسِلَتْ فِیہِ السُّفُنُ لَجَرَتْ۔ (ابن المبارک ۲۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٨) حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ جہنمی لوگ جہنم میں روئیں گے یہاں تک کہ اگر ان کے آنسوؤں میں کشتیوں کو چلایا جاتا تو ہ بھی چل پڑتیں، پھر آنسوؤں کے بعد خون کے آنسو روئیں گے اور اسی کے مثل ان کو رلایا جائے گا۔
(۳۵۲۶۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : عَنْ سَلاَّمِ بْنِ مِسْکِینٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ: إِنَّ أَہْلَ النَّارِ لَیَبْکُونَ فِی النَّارِ ، حَتَّی لَوْ أُجْرِیَتِ السُّفُنُ فِی دُمُوعِہِمْ لَجَرَتْ ، ثُمَّ إِنَّہُمْ لَیَبْکُونَ الدَّمَ بَعْدَ الدُّمُوعِ ، وَلِمِثْلِ مَا ہُمْ فِیہِ یُبْکَی لَہُ۔ (حاکم ۶۰۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٦٩) حضرت نعمان بن بشیر سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائیں جائیں گے اور اس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا جیسے ہانڈی ابلتی ہے وہ شخص نہیں دیکھے گا کہ کسی کو اس سے زیادہ سخت عذاب ہو رہا ہو، بیشک وہ سب سے کم اور ہلکے عذاب والا ہوگا۔
(۳۵۲۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَہْوَنَ أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا مَنْ لَہُ نَعْلاَنِ وَشِرَاکَانِ مِنْ نَارٍ ، یَغْلِی مِنْہُمَا دِمَاغُہُ کَمَا یَغْلِی الْمِرْجَلُ ، مَا یَرَی أَنَّ أَحَدًا أَشَدُّ عَذَابًا مِنْہُ ، وَإِنَّہُ لأَہْوَنُہُمْ عَذَابًا۔ (مسلم ۱۹۶۔ احمد ۲۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৬৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٠) حضرت عبید اللہ بن عمیر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہنم میں سب سے کم عذاب اس شخص کو ہوگا کہ جس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا اس کے کان انگارے کے ہوں گے اس کی ڈاڑھیں انگارے کی ہوں گی اس کے ہونٹ آگ کے ہوں گے اس کی ایڑیاں پاؤں کی طرف سے نکل جائیں گی۔
(۳۵۲۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَدْنَی أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا ، لَرَجُلٌ عَلَیْہِ نَعْلاَنِ یَغْلِی مِنْہُمَا دِمَاغُہُ کَأَنَّہُ مِرْجَلٌ ، مَسَامِعُہُ جَمْرٌ ، وَأَضْرَاسُہُ جَمْرٌ ، وَأَشْفَارُہُ لَہَبُ النَّارِ ، وَتَخْرُجُ أَحْشَائُ جَنْبَیْہِ مِنْ قَدَمَیْہِ ، وَسَائِرُہُمْ کَالْحَبِّ الْقَلِیلِ فِی الْمَائِ الْکَثِیرِ ، فَہُوَ یَفُورُ۔ (ابو نعیم ۲۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧١) حضرت ابو سعید الخدری (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہنمیوں میں سب سے ہلکا عذاب اس شخص کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جس کی حرارت کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا۔
(۳۵۲۷۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِی عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أَدْنَی أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا مُنْتَعِلُ بِنَعْلَیْنِ مِنْ نَارٍ ، یَغْلِی دِمَاغُہُ مِنْ حَرَارَۃِ نَعْلَیْہِ۔ (مسلم ۱۹۵۔ ابو عوانۃ ۲۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٢) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سب سے ہلکا عذاب ابو طالب کو ہوگا اس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے۔
(۳۵۲۷۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ أَہْوَنَ أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا أَبُو طَالِبٍ ، وَہُوَ مُنْتَعِلٌ نَعْلَیْنِ مِنْ نَارٍ۔ (مسلم ۱۲۶۔ احمد ۲۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٣) حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ : تم لوگوں کو آگ سے ڈراتا ہوں یہاں تک کہ آپ کی چادر مبارک آپ کے ایک کندھے سے گرگئی پھر فرمایا : تم لوگوں کو آگ سے ڈراتا ہوں، یہاں تک کہ اگر میری اس جگہ پر ہوتا تو میں بازار والوں کو سنوا دیتا، یا انھیں سے جس کو اللہ چاہتا۔
(۳۵۲۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ ، یَقُولُ : أُنْذِرُکُمُ النَّارَ ، حَتَّی سَقَطَ أَحَدُ عِطْفَیْ رِدَائِہِ عَنْ مَنْکِبَیْہِ ، وَہُوَ یَقُولُ : أُنْذِرُکُمُ النَّارَ ، حَتَّی لَوْ کَانَ مِنْ مَکَانِی ہَذَا لأَسْمَعَ أَہْلَ السُّوقِ ، أَوْ مَنْ شَائَ اللَّہُ مِنْہُمْ۔

(طیالسی ۷۹۲۔ احمد ۲۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہنم نے اللہ تعالیٰ سے شکایت کی اور کہا اے اللہ ! میرے بعض حصہ نے بعض کھالیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے دو سانس متعین فرما دیئے، ایک سانس گرمی میں اور ایک سانس سردی میں پس سردی میں جو تم شدت پاتے ہو وہ اس کی سردی کی وجہ سے ہوتی ہے اور گرمیوں میں جو تم گرمی میں شدت پاتے ہو وہ اس کی گرمی کی وجہ سے ہے۔
(۳۵۲۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اشْتَکَتِ النَّارُ إِلَی رَبِّہَا ، فَقَالَتْ : رَبِّ أَکَلَ بَعْضِی بَعْضًا ، فَجَعَلَ لَہَا نَفْسَیْنِ : نَفْسًا فِی الصَّیْفِ ، وَنَفْسًا فِی الشِّتَائِ ، فَشِدَّۃُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْہَرِیرِہَا ، وَشِدَّۃُ مَا تَجِدُونَ فِی الصَّیْفِ مِنَ الْحَرِّ مِنْ سَمُومِہَا۔ (بخاری ۳۲۶۰۔ مسلم ۱۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٥) حضرت عبداللہ قرآن کریم کی آیت { زِدْنَاہُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ : زیادہ کردو بچھوؤں کو جن کی دمیں کھجور کے درختوں کی طرح لمبی ہوں گی۔
(۳۵۲۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ فِی قَوْلِہِ : {زِدْنَاہُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ} ، قَالَ : زِیدُوا عَقَارِبَ ، أَذْنَابُہَا کَالنَّخْلِ الطِّوَالِ۔ (ابویعلی ۲۶۵۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٦) حضرت کعب سے مروی ہے کہ بیشک جہنم میں کئی تنور ہیں ان کی تنگی ایسی ہے جیسے تم میں سے کسی ایک کے نیزے کا نچلا حصہ ہو لوگوں کو ان کے اعمال کے مطابق اس میں ڈالا جائے گا۔
(۳۵۲۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، قَالَ : حُدِّثْتُ عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : إِنَّ فِی جَہَنَّمَ تَنَانِیرَ ، ضِیقُہَا کَضِیقِ زَجِّ رُمْحِ أَحَدِکُمْ فِی الأَرْضِ ، تُطْبَقُ عَلَی قَوْمٍ بِأَعْمَالِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : جنت وجہنم کا آپس میں مخاصمہ ہوا، جہنم نے کہا مجھ میں متکبرین مالدار اور عزت دار لوگ ہیں جنت نے کہا مجھ میں صرف ضعفاء اور مساکین داخل ہوں گے اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا : تو میری رحمت کی جگہ ہے جس کو چاہوں گا تجھ میں داخل کروں گے اور جہنم سے فرمایا : تو میرے عذاب کی جگہ ہے جس کو چاہوں گا تیرے ذریعہ عذاب دوں گا اور تم دونوں کو بھر دوں گا۔
(۳۵۲۷۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَوْن بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عتْبَۃَ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اخْتَصَمَتِ النَّارُ وَالْجَنَّۃُ، فَقَالَتِ النَّارُ: فِیَّ الْمُتَکَبِّرُونَ، وَأَصْحَابُ الأَمْوَالِ ، وَالأَشْرَافُ ، وَقَالَتِ الْجَنَّۃُ : مَا لِی لاَ یَدْخُلُنِی إِلاَّ الضُّعَفَائُ وَالْمَسَاکِینُ ؟ فَقَالَ اللَّہُ تَعَالَی لِلْجَنَّۃِ : أَنْتِ رَحْمَتِی أُدْخِلُکِ مَنْ شِئْتُ ، وَقَالَ لِلنَّارِ : أَنْتِ عَذَابِی أُعَذِّبُ بِکِ مَنْ شِئْتُ ، وَکِلاَکُمَا سَأَمْلأُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٨) حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی جس کی زبان ہوگی اور وہ بولے گی کہ مجھے تین کاموں کا حکم دیا گیا ہے، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ جو اللہ کے ساتھ غیر کو شریک ٹھہرائے، اور ہر سرکش متکبر (کو اپنے اندر داخل کروں) اور ایک اور کا ذکر کیا پھر وہ ان پر لیٹ جائے گی اور ان کو جہنم کی مصائب اور سختیوں میں پھینک دے گی۔
(۳۵۲۷۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ : یَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ لَہُ لِسَانٌ یَنْطِقُ ، فَیَقُولُ : إِنِّی أُمِرْتُ بِثَلاَثَۃٍ : أُمِرْتُ بِمَنْ جَعَلَ مَعَ اللہِ إِلَہًا آخَرَ ، وَبِکُلِّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ ، وَذَکَرَ حَرْفًا آخَرَ ، فَیَنْطَوِی عَلَیْہِمْ ، فَیَقْذِفُہُمْ فِی غَمَرَاتِ جَہَنَّمَ۔

(ابو یعلی ۱۱۴۱۔ احمد ۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٧٩) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ جہنم میں کچھ گڑھے ہیں جن میں بختی اونٹوں کے برابر سانپ ہیں اور سیاہ خچروں کی طرح بچھ وہیں جہنمی بھاگ کر ان گڑھوں کی طرف جائیں گے تو وہ سانپ اور بچھو ان کو ان کے منہ سے پکڑ لیں گے۔ پس ان کو اس سے نجات نہ ملے گی سوائے آگ کی طرف بھاگ کر جانے کے۔
(۳۵۲۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنَّ لِجَہَنَّمَ جِبَابًا ، فِیہَا حَیَّاتٌ أَمْثَالَ أَعْنَاقِ الْبُخْتِ ، وَعَقَارِبَ کَالْبِغَالِ الدُّلْمِ ، قَالَ : فَیَہْرُبُ أَہْل جَہَنَّمُ إِلَی تِلْکَ الْجِبَاب : قَالَ : فَتَأْخُذ تِلْکَ الْحَیَّاتُ وَالْعَقَارِبُ بِشِفَاہِہِمْ فَتَنْشِطُ مَا بَیْنَ الشَّفْرِ إِلَی الظُّفْرِ ، قَالَ : فَمَا یُنَجِّیہِم إِلاَ ہَرَبٌ إِلَی النَّارِ۔ (ابو نعیم ۲۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৭৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٠) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ جہنمیوں کو خارش لگ جائے گی وہ خارش کریں گے یہاں تک کہ ان کی ہڈیاں ظاہر ہوجائیں گی وہ عرض کریں گے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں یہ تکلیف کیوں دی گئی ؟ ان کو کہا جائے گا کہ مومنوں کو تکلیف دینے کی وجہ سے۔
(۳۵۲۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یُلْقَی الْجَرَبُ عَلَی أَہْلِ النَّارِ ، قَالَ : فَیَحْتَکُّونَ حَتَّی تَبْدُوَ الْعِظَامُ ، قَالَ : فَیَقُولُونَ : رَبَّنَا بِمَ أَصَابَنَا ہَذَا ؟ قَالَ : فَیُقَالُ : بِأَذَاکُمُ الْمُؤْمِنِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৮০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨١) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ اگر زقوم کا ایک قطرہ بھی دنیا میں ڈال دیا جائے تو لوگوں کا رہن سہن برباد ہوجائے۔
(۳۵۲۸۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عِیسَی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَوْ أَنَّ قَطْرَۃً مِنْ زَقُّومِ جَہَنَّمَ أُنْزِلَتْ عَلَی أَہْلِ الأَرْضِ ، لأَفْسَدَتْ عَلَی النَّاسِ مَعَایِشَہُمْ۔ (بیہقی ۵۴۴۔ احمد ۳۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৮১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٢) حضرت حسن سے مروی ہے کہ اگر جہنم کے کچھ لہو کا ایک ڈول آسمان سے گرا دیا جائے اور زمین والے اس کی بدبو پالیں تو ان کیلئے دنیا میں رہنا مشکل ہوجائے۔ (دنیا فاسد ہوجائے۔ )
(۳۵۲۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَوْ أَنَّ دَلْوًا مِنْ صَدِیدِ جَہَنَّمَ دُلِّیَ مِنَ السَّمَائِ ، فَوَجَدَ أَہْلُ الأَرْضِ رِیحَہُ لأَفْسَدَ عَلَیْہِمَ الدُّنْیَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৮২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٣) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ بیشک تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ سے پناہ مانگتی ہے۔
(۳۵۲۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنَّ نَارَکُمْ ہَذِہِ تَعَوَّذُ مِنْ نَارِ جَہَنَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৮৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٤) حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر حاملہ اونٹنی کے برابر پتھر جہنم کے گڑھے میں پھینکا جائے تو ستر سال تک وہ اس کے آخر تک (گڑھے تک) نہیں پہنچے گا۔
(۳۵۲۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الرَّقَاشِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَنَّ حَجَرًا مِثْلَ سَبْعِ خَلِفَاتٍ أُلْقِیَ مِنْ شَفِیرِ جَہَنَّمَ أَہوَی فِیہَا سَبْعِینَ عَامًا ، لاَ یَبْلُغُ قَعْرَہَا۔

(ابویعلی ۴۱۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২৮৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنمیوں کیلئے اللہ نے جو عذاب تیار کیا ہے اس کی شدت کا بیان
(٣٥٢٨٥) حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن آواز سنی تو دریافت فرمایا اے جبرائیل ! یہ کیسی آواز ہے ؟ حضرت جبرائیل نے ارشاد فرمایا : ستر سال پہلے ایک پتھر جہنم کے گڑھے میں پھینکا گیا تھا اب وہ اس کی گہرائی تک پہنچا ہے۔
(۳۵۲۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : سَمِعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا دَوِیًّا ، فَقَالَ : یَا جِبْرِیلُ ، مَنْ ہَذَا ؟ فَقَالَ : حَجَرٌ أُلْقِیَ مِنْ شَفِیرِ جَہَنَّمَ مِنْ سَبْعِینَ خَرِیفًا ، الآنَ حِیْنَ اسْتَقَرَّ فِی قَعْرِہَا۔ (ابن ابی الدنیا ۱۶)
tahqiq

তাহকীক: