মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২৫৩ টি
হাদীস নং: ৩৫২২৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٦) حضرت عبداللہ ، مختوم کا مطلب بیان کرتے ہیں کہ اس میں آمیزش ہوگی ختامہ مسک کے متعلق فرماتے ہیں اس کا ذائقہ اور خوشبو مراد ہے، تسنیم کا مطلب ہے کہ جنت میں ایک چشمہ ہے جس میں سے صرف مقر بین پانی پئیں گے اور اس میں اصحاب الیمین کیلئے آمیزش کی جائے گی۔
(۳۵۲۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ {مَخْتُومٍ} ، قَالَ : مَمْزُوجٍ ، {خِتَامُہُ مِسْکٌ} قَالَ : طَعْمُہُ وَرِیحُہُ ، {تَسْنِیمٍ} قَالَ : عَیْنٌ فِی الْجَنَّۃِ یَشْرَبُ بِہَا الْمُقَرَّبُونَ صِرْفًا ، وَتُمزجُ لأَصْحَابِ الْیَمِینِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২২৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٧) حضرت مالک بن حارث (رض) { وَمِزَاجُہُ مِنْ تَسْنِیمٍ ، عَیْنًا یَشْرَبُ بِہَا الْمُقَرَّبُونَ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ تمام جنت والوں کیلئے اس میں آمیزش کی جائے گی۔
(۳۵۲۲۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ {وَمِزَاجُہُ مِنْ تَسْنِیمٍ، عَیْنًا یَشْرَبُ بِہَا الْمُقَرَّبُونَ} وَتُمْزَجُ لِسَائِرِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২২৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٨) حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { وَمِزَاجُہُ مِنْ تَسْنِیمٍ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو اللہ نے جنتیوں کے لیے پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔
(۳۵۲۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ {وَمِزَاجُہُ مِنْ تَسْنِیمٍ} ، قَالَ : خَفَایَا أَخْفَاہَا اللَّہُ لأَہْلِ الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২২৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٩) حضرت ضحاک قرآن کریم کی آیت ختامہ مسک کے متعلق فرماتے ہیں کہ جنتیوں کا آخری کھانا یہ ہوگا۔
(۳۵۲۲۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ (ح) وَعَنْ أَبِی رَوْقٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ فِی قَوْلِہِ : {خِتَامُہُ مِسْکٌ} ، قَالاَ : آخِرُ طَعْمِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২২৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٠) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے رحمن کے داہنی جانب جب کہ ان کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں نور کے منبروں پر ایک قوم ہوگی جن کے چہرے بھی نورانی ہوں گے اور ان پر سبز کپڑے ہوں گے، دیکھنے والوں کی آنکھیں ان کے دیکھنے سے شب کور ہوں گی وہ نہ تو نبی ہوں گے اور نہ ہی شہداء وہ ایسے لوگ ہوں گے جنہوں نے اللہ کیلئے آپس میں محبت کی جب کہ زمین میں اللہ کی نافرمانی کی گئی۔
(۳۵۲۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ شَرِیکٍ الْعِجْلِیَّ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : أُنْبِئْتُ أَنَّ عَنْ یَمِینِ الرَّحْمَن ، وَکِلْتَا یَدَیْہِ یَمِینٌ ، قَوْمًا عَلَی مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ ، وَوُجُوہُہُمْ نُورٌ ، عَلَیْہِمْ ثِیَابٌ خُضْرٌ ، تَغْشَی أَبْصَارُ النَّاظِرِینَ دُونَہم ، لَیْسُوا بِأَنْبِیَائَ ، وَلاَ شُہَدَائَ ، قَوْمٌ تَحَابُّوا فِی جَلاَلِ اللہِ حِینَ عُصِیَ اللَّہُ فِی الأَرْضِ۔ (طبرانی ۱۲۶۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣١) حضرت علاء بن زیاد سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوں گے جو انبیاء یا شہداء تو نہ ہوں گے لیکن انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے قیامت کے دن اللہ کے قرب کی وجہ سے نور کے منبروں پر ہوں گے، انبیاء اور شہداء دریافت کریں گے یہ کون لوگ ہیں ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کیلئے آپس میں محبت کرتے تھے نہ کہ کسی مال کی وجہ سے جو آپس میں ایک دوسرے کو دیا ہو اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی رشتہ داری تھی۔
(۳۵۲۳۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی عَبْلَۃَ الْعُقَیْلِیُّ ؛ أَنَّ الْعَلاَئَ بْنَ زِیَادٍ کَانَ یُحَدِّثُ عَنْ نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : عِبَادٌ مِنْ عِبَادِ اللہِ لَیْسُوا بِأَنْبِیَائَ ، وَلاَ شُہَدَائَ ، یَغْبِطُہُمَ الأَنْبِیَائُ وَالشُّہَدَائُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، لِقُرْبِہِمْ مِنَ اللہِ ، عَلَی مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ ، یَقُولُ الأَنْبِیَائُ وَالشُّہَدَائُ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ؟ فَیَقُولُونَ : ہَؤُلاَئِ کَانُوا تَحَابَّوا فِی اللہِ عَلَی غَیْرِ أَمْوَالٍ تَعَاطَوْہَا ، وَلاَ أَرْحَامٍ کَانَتْ بَیْنَہُمْ۔ (نسائی ۱۱۲۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٢) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوثر جنت کی ایک نہر ہے جس کا اللہ نے جنت میں مجھ سے وعدہ فرمایا ہے، اس پر خیر کثیر ہے، یہ وہ حوض ہے جس پر میری امت قیامت کے دن آئے گی اس کے برتن کی تعداد ستاروں کے بقدر ہے۔
(۳۵۲۳۲) حَدَّثَنَا عَلی بْنِ مُسْہِرٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْکَوْثَرُ نَہَرٌ وَعَدَنِیہِ رَبِّی فِی الْجَنَّۃِ ، عَلَیْہِ خَیْرُ کَثِیرٌ ، ہُوَ حَوْضٌ تَرِدُ عَلَیْہِ أُمَّتِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، آنِیَتُہُ عَدَدُ النُّجُومِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٣) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کوثر جنت کی ایک نہر ہے جس کے کنارے سونے کے ہیں وہ یاقوت اور موتیوں پر جاری ہے اس کی مٹی مشک سے زیادہ خوشبو دار ہے اور اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا اور اس کا پانی اولے سے زیادہ سفید ہے۔
(۳۵۲۳۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْکَوْثَرُ نَہَرٌ فِی الْجَنَّۃِ ، حَافَّتَاہُ مِنْ ذَہَبٍ ، وَمَجْرَاہُ عَلَی الْیَاقُوتِ وَالدُّرِ، تُرْبَتُہُ أَطْیَبُ مِنَ الْمِسْکِ ، وَمَاؤُہُ أَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ ، وَأَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ الثَّلْجِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٤) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ کوثر جنت کے کنارے میں ایک نہر ہے اس کے کناروں پر موتی ہیں اور اس میں برتن ہیں اس کے برتنوں کی تعداد ستاروں کے برابر ہے۔
(۳۵۲۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ: الْکَوْثَرُ: نَہَرٌ بِفِنَائِ الْجَنَّۃِ، شَاطِئَاہُ دُرٌّ مُجَوَّفٌ ، وَفِیہِ مِنَ الأَبَارِیقِ وَالآنِیَۃِ عَدَدَ النُّجُومِ۔ (بخاری ۴۹۶۵۔ نسائی ۱۱۷۰۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٥) حضرت عبادہ بن صامت (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میری محبت ان پر لازم ہیں جو میرے لیے آپس میں محبت کرتے ہیں میری محبت لازم ہے ان کیلئے جو میرے لیے آپس میں خرچ کرتے ہیں اور میری محبت لازم ہے ان کیلئے جو میرے لیے آپس میں ملاقات کرتے ہیں اللہ کیلئے محبت کرنے والے قیامت کے دن عرش کے سایہ تلے نور کے منبروں پر ہوں گے جس دن اس کے عرش کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔
(۳۵۲۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِی مُسْلِمٍ الْخَوْلاَنِیِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، وَعُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالاَ : سَمِعْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَحْکِی عَنْ رَبِّہِ ، یَقُولُ : حَقَّتْ مَحَبَّتِی عَلَی الْمُتَحَابِّینَ فِی ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِی عَلَی الْمُتَبَاذِلِینَ فِی ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِی عَلَی الْمُتَزَاوِرِینَ فِی ، وَالْمُتَحَابُّونَ فِی اللہِ عَلَی مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ فِی ظِلِّ الْعَرْشِ ، یَوْمَ لاَ ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّہُ۔
(ترمذی ۲۳۹۰۔ احمد ۲۳۶)
(ترمذی ۲۳۹۰۔ احمد ۲۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٦) حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ کیلئے محبت کرنے والے قیامت کے دن سرخ یا قوت کے ستونوں پر ہوں گے ستون کے اوپر ستر ہزار کمرے ہوں گے جنتیوں پر جھانکیں گے جب ان میں سے کوئی جھانکے گا تو اس کے حسن سے جنتیوں کے گھر بھر جائیں گے جیسے سورج کی روشنی دنیا والوں کے گھروں کو بھر دیتی ہے پھر ایک جنتی کہے گا اللہ کیلئے آپس میں محبت کرنے والوں کو ہمارے سامنے لاؤ پھر ان کو نکالا جائے گا وہ ان کے چہروں کو دیکھیں گے جیسے چودہویں رات کا چاند ہو ان پر سبز رنگ کا لباس ہوگا، ان کی پیشانیوں پر لکھا ہوگا، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کیلئے آپس میں محبت کرتے تھے۔
(۳۵۲۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمُتَحَابُّونَ فِی اللہِ عَلَی عَمُودٍ مِنْ یَاقُوتَۃٍ حَمْرَائَ ، فِی رَأْسِ الْعَمُودِ سَبْعُونَ أَلْفَ غُرْفَۃٍ ، مُشْرِفُونَ عَلَی أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، إِذَا اطَّلَعَ أَحَدُہُمْ مَلأَ حُسْنُہُ بُیُوتَ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، کَمَا تَمْلأُ الشَّمْسُ بِضَوْئِہَا بُیُوتَ أَہْلِ الدُّنْیَا ، قَالَ : فَیَقُولُ أَہْلُ الْجَنَّۃِ : اُخْرُجُوا بِنَا إِلَی الْمُتَحَابِّینَ فِی اللہِ ، قَالَ : فَیَخْرُجُونَ فَیَنْظُرُونَ فِی وُجُوہِہِمْ مِثْلَ الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ ، عَلَیْہِمْ ثِیَابٌ خُضْرٌ ، مَکْتُوبٌ فِی جِبَاہِہِمْ : ہَؤُلاَئِ الْمُتَحَابُّونَ فِی اللہِ۔ (مسند ۴۱۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٧) حضرت ابو ذر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا اے اللہ کے نبی 5! حوض کوثر کے برتن کیا ہوں گے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اس کے برتن آسمان کے ستاروں سے زیادہ ہیں اور اس کے ستارے سے اندھیری رات میں، جو اس میں سے پیے گا اس کو دوبارہ پیاس نہ لگے گی اس کی چوڑائی عمان سے ایلہ تک ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ہے اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔
(۳۵۲۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ العَمِّی ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا آنِیَۃُ الْحَوْضِ ؟ قَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، لآَنِیَتُہُ أَکْثَرُ مِنْ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَائِ وَکَوَاکِبِہَا ، فِی اللَّیْلَۃِ الْمُظْلِمَۃِ الْمُصْحِیَۃِ ، مَنْ شَرِبَ مِنْہَا لَمْ یَظْمَأْ ، عَرْضُہُ مَا بَیْنَ عَمَّان إِلَی أَیْلَۃَ ، مَاؤُہُ أَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ ، وَأَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٨) حضرت ثوبان سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حوض کوثر کی چوڑائی کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : اس کی چوڑائی یہاں سے لے کر عمان تک ہے اس کا درمیانی فاصلہ ایک مہینہ یا اس جتنا ہے آپ سے اس کے پانی کے متعلق دریافت کیا گیا ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔
(۳۵۲۳۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ الْیَعْمُرِیِّ ، عَنْ ثَوْبَانَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ سَعَۃِ الْحَوْضِ ؟ فَقَالَ: مَا بَیْنَ مَقَامِی ہَذَا إِلَی عَمَّان ، مَا بَیْنَہُمَا شَہْرٌ ، أَوْ نَحْوَ ذَلِکَ ، فَسُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرَابِہِ ؟ فَقَالَ : أَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ ، وَأَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ ، یَعُبُّ فِیہِ مِیزَابَانِ مِدَادُہُ ، أَوْ مِدَادُہُمَا مِنَ الْجَنَّۃِ ، أَحَدُہُمَا وَرِقٌ ، وَالآخَرُ ذَہَبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٣٩) حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک جنت میں میرے لیے ایک حوض ہے جس کی لمبائی کعبہ سے لے کر بیت المقدس تک ہے، دودھ کی طرح سفید ہے اس کے برتن ستاروں کی بقدر ہیں اور بیشک قیامت کے دن میرے متبعین دیگر انبیاء سے زیادہ ہوں گے۔
(۳۵۲۳۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ لِی حَوْضًا طُولُہُ مَا بَیْنَ الْکَعْبَۃِ إِلَی بَیْتِ الْمَقْدِسِ ، أَبْیَضُ مِثْلُ اللَّبَنِ ، آنِیَتُہُ عَدَدُ النُّجُومِ ، وَإِنِّی لأَکْثَرُ الأَنْبِیَائِ تَبَعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٠) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب میں جنت میں داخل ہوا تو میں ایک بہتی ہوئی نہر پر آیا جس کے کنارے موتیوں کے تھے، میں نے اپنا ہاتھ مٹی پر مارا تو وہ تیز خوشبو والی مشک تھی، میں نے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سے پوچھا یہ کیا ہے ؟ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا یہ حوض کوثر ہے جو اللہ آپ کو عطا فرمائے گا۔
(۳۵۲۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : دَخَلْتُ الْجَنَّۃَ فَإِذَا أَنَا بِنَہَرٍ یَجْرِی ، حَافَّتَاہُ خِیَامُ اللُّؤْلُؤِ ، قَالَ : فَضَرَبْتُ بِیَدِیَ الطِّینِ فَإِذَا مِسْکٌ أَذْفَرُ ، فَقُلْتُ : یَا جِبْرِیلُ ، مَا ہَذَا ؟ قَالَ : ہَذَا الْکَوْثَرُ الَّذِی أَعْطَاک اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤١) حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ جنت کی نہریں مشک کے پہاڑ سے جاری ہوتی ہیں۔
(۳۵۲۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَنْہَارُ الْجَنَّۃِ تُفَجَّرُ مِنْ جَبَلٍ مِنْ مِسْکٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٢) حضرت سعد الطائی سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب جنت کو پیدا فرمایا تو اس سے فرمایا : میرے لیے مزین ہوجا، وہ مزین ہوگئی پھر اس کو فرمایا میرے لیے مزین ہوجا وہ مزین ہوگی پھر اس سے فرمایا میرے سے کلام کر جنت نے کہا : خوشخبری ہے اس شخص کیلئے جس سے آپ راضی ہوگئے۔
(۳۵۲۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِیِّ ، قَالَ : أُخْبِرْتُ أَنَّ اللَّہَ لَمَّا خَلَقَ الْجَنَّۃَ قَالَ لَہَا : تَزَیَّنِی ، فَتَزَیَّنَتْ ، ثُمَّ قَالَ لَہَا : تَزَیَّنِی ، فَتَزَیَّنَتْ ، ثُمَّ قَالَ لَہَا : تَکَلَّمِی ، فَقَالَتْ : طُوبَی لِمَنْ رَضِیتَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٣) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبیوں میں سے ایک نبی نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا اے اللہ ! تیرے بندوں میں سے ایک بندہ تیری عبادت کرتا ہے تیری اطاعت کرتا ہے اور آپ کی ناراضگی سے بچتا ہے، آپ دنیا کو اس سے دور کر کے مصائب اس کے قریب فرما دیتے ہیں اور وہ بندہ جو تیرے غیر کی پوجا کرتا ہے اور تیرے نافرمانی والے اعمال کرتا ہے آپ دنیا اس کے قریب اور مصائب کو اس سے دور کردیتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ سب بندے اور شہر میرے ہیں سب میری تسبیح کرتے ہیں بہرحال مومن بندہ، اس کے کچھ گناہ بھی ہوتے ہیں میں مصائب کو اس کو قریب کر کے دنیا کو اس سے دور کردیتا ہوں وہ اس کی خطاؤں کا کفارہ ہوجاتا ہے اور جب وہ میرے پاس آئے گا میں اس کو بدلہ دوں گا اور میرا کافر بندہ اس کی کچھ نیکیاں بھی ہوتی ہیں میں بلاؤں کو اس سے دور اور دنیا کو قریب کردیتا ہوں وہ اس کی نیکیوں کا کفارہ ہوجاتے ہیں اور میں اس کے گناہوں کی سزا اس کو تب دوں گا جب وہ میرے پاس آئے گا۔
(۳۵۲۴۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ نَبِیٌّ مِنَ الأَنْبِیَائِ : اللَّہُمَ ، الْعَبْدُ مِنْ عَبِیدِکَ یَعْبُدُک ، وَیُطِیعُک ، وَیَجْتَنِبُ سَخَطَک ، تَزْوِی عَنْہُ الدُّنْیَا ، وَتَعْرِضُ لَہُ الْبَلاَئَ ، وَالْعَبْدُ یَعْبُدُ غَیْرَک ، وَیَعْمَلُ بِمَعَاصِیک ، فَتَعْرِضُ لَہُ الدُّنْیَا ، وَتَزْوِی عَنْہُ الْبَلاَئَ ، قَالَ : فَأَوْحَی اللَّہُ إِلَیْہِ ، أَنَّ الْعِبَادَ وَالْبَلاَدَ لِی ، کُلٌّ یُسَبِّحُ بِحَمْدِی ، فَأَمَّا عَبْدِی الْمُؤْمِنُ ، فَتَکُونُ لَہُ سَیِّئَاتٌ ، فَإِنَّمَا أَعْرِضُ لَہُ الْبَلاَئَ ، وَأَزْوِی عَنْہُ الدُّنْیَا ، فَتَکُونُ کَفَّارَۃً لِسَیِّئَاتِہِ ، وَأُجْزِیَہُ إِذَا لَقِیَنِی ، وَأَمَّا عَبْدِی الْکَافِرُ فَتَکُونُ لَہُ الْحَسَنَاتُ ، فَأَزْوِی عَنْہُ الْبَلاَئَ ، وَأَعْرِضُ لَہُ الدُّنْیَا ، فَتَکُونُ جَزَائً لِحَسَنَاتِہِ ، وَأُجْزِیہِ بِسَیِّئَاتِہِ حِینَ یَلْقَانِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٤) حضرت ابوبکر بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں مومن کیلئے ایک موتی کا خیمہ ہوگا جس کی لمبائی تیس میل ہوگی، مومن کیلئے اس میں اس کے گھر والے ہوں گے، ان میں سے بعض بعض کو نہ دیکھیں گے۔
(۳۵۲۴۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی قُدَامَۃَ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ لِلعَبْدِ الْمُؤْمِنِ فِی الْجَنَّۃِ لَخَیْمَۃً مِنْ لُؤْلُؤَۃٍ ، طُولُہَا ثَلاَثُونَ مِیلاً ، لِلعَبْدِ الْمُؤْمِنِ فِیْہَا أَہْلُونَ لاَ یَرَی بَعْضُہُمْ بَعْضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٤٥) حضرت ابوبکر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت الفردوس چار ہیں دو سونے کی ہیں اس کے زیور، اس کے برتن اور جو کچھ بھی اس میں ہے وہ سونے کا ہے اور دو چاندی کے ہیں اس کے زیور، اس کے برتن اور جو کچھ بھی ہے وہ چاندی کا ہے اور نہیں ہوگا لوگوں کے درمیان اور ان کے اپنے رب کو دیکھنے کے درمیان مگر کبریائی کی چادر اس کے چہرہ پر ہوگی۔
(۳۵۲۴۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی قُدَامَۃَ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ أَرْبَعٌ : ثِنْتَانِ مِنْ ذَہَبٍ ، حِلْیَتُہُمَا وَآنِیَتُہُمَا وَمَا فِیہِمَا ، وَثِنْتَانِ مِنْ فِضَّۃٍ ، حِلْیَتُہُمَا وَآنِیَتُہُمَا وَمَا فِیہِمَا ، وَلَیْسَ بَیْنَ الْقَوْمِ وَبَیْنَ أَنْ یَنْظُرُوا إِلَی رَبِّہِمْ إِلاَّ رِدَائُ الْکِبْرِیَائِ عَلَی وَجْہِہِ۔ (بخاری ۴۸۷۸۔ مسلم ۱۶۳)
তাহকীক: