মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৫৩ টি

হাদীস নং: ৩৫২০৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٠٦) حضرت ابن عباس (رض) قرآن کریم کی آیت { مُتَّکِئِینَ عَلَی رَفْرَفٍ خُضْرٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ زائد چادریں اور مسندیں ہوں گی۔
(۳۵۲۰۶) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَنْتَرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ {مُتَّکِئِینَ عَلَی رَفْرَفٍ خُضْرٍ} ، قَالَ : فُضُولُ الْمَحَابِسِ وَالْبُسُطِ وَالْفُرُشِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২০৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٠٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں عبقری حسان سے مراد ریشم ہے۔
(۳۵۲۰۷) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِی مَعْرُوفٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ {وَعَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ} قَالَ: الدِّیبَاجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২০৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٠٨) حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { مُتَّکِئِینَ عَلَی رَفْرَفٍ خُضْرٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مسند مراد ہے زمانہ جاہلیت میں کہتے تھے مسندیں۔
(۳۵۲۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ {مُتَّکِئِینَ عَلَی رَفْرَفٍ خُضْرٍ} ، قَالَ : الْبُسُطُ ، کَانَ أَہْلُ الْجَاہِلِیَّۃِ یَقُولُونَ ہِیَ الْبُسُطُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২০৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٠٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ الاستبرق سے مراد ہے موٹا ریشم۔
(۳۵۲۰۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الإِسْتَبْرَقُ الدِّیبَاجُ الْغَلِیظُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২০৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٠) حضرت ضحاک (رض) سے بھی یہی مروی ہے۔
(۳۵۲۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : الإِسْتَبْرَقُ الدِّیبَاجُ الْغَلِیظُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١١) حضرت عبادہ بن صامت (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت کے سو درجات ہیں ہر دو درجات کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان و زمین کے درمیان ہے، جنت کا سب سے اوپر والا درجہ جنت الفردوس ہے، اس کے اوپر عرش ہے اور اس سے چار نہریں بہتی ہیں جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو جنت الفردوس کا سوال کرو۔
(۳۵۲۱۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عْن عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْجَنَّۃُ مِئَۃُ دَرَجَۃٍ ، بَیْنَ کُلِّ دَرَجَتَیْنِ کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ إِلَی الأَرْضِ ، وَالْفِرْدَوْسُ أَعْلاَہَا دَرَجَۃً ، وَمِنْ فَوْقِہَا یَکُونُ الْعَرْشُ ، وَمِنْہَا تَفَجَّرُ أَنْہَارُ الْجَنَّۃِ الأَرْبَعَۃِ ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّہَ الْجَنَّۃَ فَاسْأَلُوہُ الْفِرْدَوْسَ۔ (احمد ۳۱۶۔ ترمذی ۲۵۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٢) حضرت مجاہد (رض) قرآن کریم کی آیت { عَلَی سُرُرٍ مُتَقَابِلِینَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جنتی بعض بعض کی پشت کو نہ دیکھیں گے۔
(۳۵۲۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {عَلَی سُرُرٍ مُتَقَابِلِینَ} ، قَالَ : لاَ یَنْظُرُ بَعْضُہُمْ فِی قَفَا بَعْضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٣) حضرت سعید بن جبیر (رض) قرآن کریم کی آیت { لاَ یُصَدَّعُونَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ نہ سروں میں درد ہوگا اور نہ ہی ان کی عقلیں زائل ہوں گی۔
(۳۵۲۱۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ {لاَ یُصَدَّعُونَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُونَ} ، قَالَ : لاَ تُصَدَّعُ رُؤُوسُہُمْ ، وَلاَ تُنْزِفُ عُقُولُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٤) حضرت مجاہد قرآن کریم کی آیت (وَکَأْسٍ مِنْ مَعِینٍ ) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ سفید شراب ہوگی اور { لاَ یُصَدَّعُونَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے ان کے سر میں درد نہ ہوگا اور نہ ہی نشہ چڑھے گا۔
(۳۵۲۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {وَکَأْسٍ مِنْ مَعِینٍ} ، قَالَ : خَمْرٌ بَیْضَائُ ، {لاَ یُصَدَّعُونَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُونَ} ، قَالَ : لاَ تُصَدَّعُ رُؤُوسُہُمْ ، وَلاَ یَعْتَرِیہا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٥) حضرت مجاہد (رض) سے مروی ہے کہ قرآن کریم کی آیت { مَوْضُونَۃٍ } کا مطلب ہے کہ ان کو بنایا ہوگا سونے کی تاروں کے ساتھ۔
(۳۵۲۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی عُتْبَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ (ح) وَعَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی قَوْلِہِ : {مَوْضُونَۃٍ} ، قَالَ أَحَدُہُمَا : الْمُرْمَلَۃ ، وَقَالَ الآخَر : الْمَرْمُولَۃُ بِالذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৫
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٦) حضرت مغیث سے مروی ہے کہ جنت میں پرندہ آئے گا اور درخت پر یا دستر خوان پر بیٹھے گا پس وہ جنتی اس کے ایک پہلو سے شوربے والا گوشت کھائے گا اور دوسرے پہلو سے بھنا ہوا۔
(۳۵۲۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ أَبِی الأَشْرَسِ ، عَنْ مُغِیثِ بْنِ سُمِّیَ : قَالَ : تَجِیئُ الطَّیْرُ فَتَقَعُ عَلَی الشَّجَرَۃِ ، فَیَأْکُلُ مِنْ أَحَدِ جَنْبَیْہِ قَدِیدًا ، وَمِنَ الآخَرِ شِوَائً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৬
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٧) حضرت ابو امامہ قرآن کریم کی آیت (وَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ ) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر اس کے اوپر سے ایک بچھونا اس کی تہہ کی طرف گرے تو وہ اتنے اتنے خریف (موسم/ عرصہ) بعد تہہ تک پہنچے گا۔
(۳۵۲۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ؛ (وَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ) ، قَالَ : لَوْ خَرَّ مِنْ أَعْلاَہَا فِرَاشٌ ، لَہَوَی إِلَی قَرَارِہَا کَذَا وَکَذَا خَرِیفًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৭
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٨) حضرت براء { قُطُوفُہَا دَانِیَۃٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ جنتی آدمی اپنی جگہ کھڑے کھڑے پھل تناول کرے گا۔
(۳۵۲۱۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ؛ {قُطُوفُہَا دَانِیَۃٌ} ، قَالَ : یَتَنَاوَلُ الرَّجُلُ مِنْ فَوَاکِہِہَا وَہُوَ قَائِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৮
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢١٩) حضرت براء { دَانِیَۃٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ پھل ان کے قریب کردیئے جائیں گے۔
(۳۵۲۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ؛ {دَانِیَۃٌ} ، قَالَ : أُدْنِیَتْ مِنْہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২১৯
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٠) حضرت براء { وَذُلِّلَتْ قُطُوفُہَا تَذْلِیلاً } کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ اس کے پھل جہاں سے چاہیں گے توڑ لیں گے۔
(۳۵۲۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ؛ {وَذُلِّلَتْ قُطُوفُہَا تَذْلِیلاً} ، قَالَ : ذُلِّلَتْ لَہُمْ ، یَأْخُذُونَ مِنْہَا حَیْثُ شَاؤُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২০
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ العبقری سے مراد موٹا ریشم ہے۔
(۳۵۲۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْعَبْقَرِیُّ الدِّیبَاجُ الْغَلِیظُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২১
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٢) حضرت عبداللہ بن حارث (رض) فرماتے ہیں کہ جب اللہ رب العزت نے جنت عدن کو پیدا فرمایا تو اس سے فرمایا میرے ساتھ کلام کر جنت بولی مومنین کامیاب ہوگئے۔
(۳۵۲۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : لَمَّا خَلَقَ اللَّہُ جَنَّۃَ عَدْنٍ ، قَالَ لَہَا : تَکَلَّمِی ، فَقَالَتْ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ۔ (بزار ۳۵۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২২
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی آیت { عَلَی الأَرَائِکِ مُتَّکِئُونَ } سے مراد ہے کہ مسہریوں پر ہوں گے جن پر پازیب ہوں گے۔
(۳۵۲۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {عَلَی الأَرَائِکِ مُتَّکِئُونَ} ، قَالَ : السُّرُرُ عَلَیْہَا الْحِجَالُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৩
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٤) حضرت حسن قرآن کریم کی آیت { یُسْقَوْنَ مِنْ رَحِیقٍ مَخْتُومٍ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے مراد شراب ہے۔
(۳۵۲۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ {یُسْقَوْنَ مِنْ رَحِیقٍ مَخْتُومٍ} ، قَالَ : ہِیَ الْخَمْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫২২৪
جنت اور دوزخ کے حالات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
(٣٥٢٢٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ الرحیق سے مراد شراب ہے۔
(۳۵۲۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ، قَالَ: الرَّحِیقُ الْخَمْرُ۔
tahqiq

তাহকীক: