মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩১১ টি
হাদীস নং: ৩৬৮১১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٢) حضرت مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ اگر تو کسی بادشاہ کے سامنے کسی ضرورت کو مانگے گا تو تجھ کو یہ بات بھی اچھی لگے گی کہ تو اس کے لیے جھکے۔
(۳۶۸۱۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ یَزِیدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : قَالَ مُسْلِمُ بْنُ یَسَارٍ : لَوْ کُنْتَ بَیْنَ مَلِکٍ تَطْلُبُ حَاجَۃً لَسَرَّکَ أَنْ تَخْشَعَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٣) حضرت علاء بن زیاد عدوی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک ادھیڑ عمر کانی بڑھیا کو دیکھ رہا ہوں اور اس کی دوسری آنکھ بس نکلنے کے قریب ہی تھی۔ اور اس کے اوپر زبرجد اور دوسرے کئی قسم کے عجیب و غریب زیورات تھے۔ میں نے پوچھا کہ تو کون ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ میں دنیا ہوں۔ میں نے کہا کہ میں تیرے شر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ اس نے کہا کہ اگر تجھ کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ تجھے اللہ میرے شر سے بچائے تو درہم سے بغض رکھ۔
(۳۶۸۱۳) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ زِیَادٍ الْعَدَوِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ فِی النَّوْمِ کَأَنِّی أَرَی عَجُوزًا عَوْراء کَبِیرَۃَ الْعَیْنِ وَالأُخْرَی قَدْ کَادَتْ أَنْ تَذْہَبَ عَلَیْہَا مِنَ الزَّبَرْجَدِ وَالْحِلْیَۃِ شَیْئٌ عَجَبٌ ، فَقُلْتُ: مَا أَنْتِ؟ قَالَتْ: أَنَا الدُّنْیَا ، فَقُلْتُ: أَعُوذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّکَ، قَالَتْ : فَإِنْ سَرَّک أَنْ یُعِیذَک اللَّہُ مِنْ شَرِّی فَأَبْغِضِ الدِّرْہَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٤) حضرت مسلم بن دینار (رض) فرماتے ہیں کہ جابر بن زید دراہم سے پرہیز کرتے تھے۔
(۳۶۸۱۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ، قَالَ: کَانَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ مُسْلِمًا عِنْدَالدِّرْہَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٥) حضرت ابوعیاض (رض) سے قرآن پاک کی آیت { وَنُقَلِّبُہُمْ ذَاتَ الْیَمِینِ وَذَاتَ الشِّمَالِ } کی تفسیر میں مروی ہے کہ سال میں دو مرتبہ بدلتے تھے۔
(۳۶۸۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ ، عَنِ أَبِی عِیَاضٍ {وَنُقَلِّبُہُمْ ذَاتَ الْیَمِینِ وَذَاتَ الشِّمَالِ} قَالَ فِی کُلِّ عَامٍ مَرَّتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٦) حضرت اسماء بنت عمیس (رض) فرماتی ہیں کہ میرے پاس جعفر (رض) اس وقت آئے جب وہ حبشہ میں تھے اور وہ رو رہے تھے تو اسماء نے پوچھا کہ آپ کو کیا ہوا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ میں نے ایک آدمی کو دیکھا ہے ناز ونعم والا اور جسامت والا وہ ایک عورت کے پاس سے گزرا اور اس عورت کے پاس موجود آٹے کو اس نے گرا دیا۔ پھر اس آٹے کو ہوا اڑا کرلے گئی تو اسماء (رض) نے فرمایا کہ میں تو تجھ کو اس دن کے سپرد کرتی ہوں کہ جس دن بادشاہ کرسی پر بیٹھے گا اور ظالم سے مظلوم کا حق دلوائے گا۔
(۳۶۸۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَعْبَدٍ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی أَسْمَائُ ابْنَۃُ عُمَیْسٍ ، أَنَّ جَعْفَرًا جَائَہَا إذْ ہُمْ بِالْحَبَشَۃِ وَہُوَ یَبْکِی ، فَقَالَتْ : مَا شَأْنُک ، قَالَ : رَأَیْتُ فَتًی مُتْرَفًا مِنَ الْحَبَشَۃِ جَسِیمًا مَرَّ عَلَی امْرَأَۃٍ فَطَرَحَ دَقِیقًا کَانَ مَعَہَا ، فََنسَفتْہُ الرِّیحُ ، قَالَتْ : أَکِلُک إِلَی یَوْمِ یَجْلِسُ الْمَلِکُ عَلَی الْکُرْسِیِّ فَیَأْخُذُ لِلْمَظْلُومِ مِنَ الظَّالِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٧) حضرت عبدالرحمن بن اسود (رض) فرماتے ہیں کہ میں ریحان خوشبو سونگھتا ہوں تو جنت یاد آتی ہے۔
(۳۶۸۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : إنِّی أَشُمُّ الرَّیْحَانَ أَذْکُرُ بِہِ الْجَنَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٨) حضرت مالک بن مغول (رض) فرماتے ہیں کہ کسی آدمی نے شعبی سے کہا کہ ہمیں بتائیں کہ عالم کون ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ عالم وہ ہے جو اللہ سے ڈرے۔
(۳۶۸۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِلشَّعْبِیِّ : أَفْتِنَا أَیُّہَا الْعَالِمُ ، قَالَ : الْعَالِمُ مَنْ یَخَافُ اللَّہَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨١٩) حضرت عمرو بن قیس (رض) کا ارشاد ہے کہ لوگ اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے بچہ کو کوئی چیز دے پھر وہ اس چیز کو لے کر باہر نکلے اور اس کو کوئی مسکین دیکھ لے اور اپنے گھر والوں کے پاس جا کر روئے یا کوئی یتیم دیکھ لے اور اپنے گھر والوں کے پاس جا کر روئے۔
(۳۶۸۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُعْطِی الرَّجُلُ صَبِیَّہُ شَیْئًا فَیُخْرِجُہُ فَیَرَاہُ الْمِسْکِینُ فَیَبْکِی عَلَی أَہْلِہِ وَیَرَاہُ الْیَتِیمُ فَیَبْکِی عَلَی أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮১৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٠) حضرت سفیان (رض) سے مروی ہے کہ کوئی آدمی اس وقت تک فقیہ نہیں شمار کیا جاسکتا کہ جب تک وہ مصیبت کو نعمت اور کشادگی کو مصیبت نہ سمجھنے لگے۔
(۳۶۸۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : لاَ یَفْقَہُ عَبْدٌ حَتَّی یَعُدَّ الْبَلاَئَ نِعْمَۃً وَالرَّخَائَ مُصِیبَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢١) حضرت سفیان (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں کو یہ بات عجیب محسوس ہوتی تھی کہ وہ اپنے نفسوں کو خوش کریں۔
(۳۶۸۲۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : کَانَ یُعْجِبُہُمْ أَنْ یُفَرِّحُوا أَنْفُسَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٢) حضرت مالک بن دینار (رض) فرماتے ہیں کہ جس دل میں کوئی غم نہ ہو وہ ویران گھر کی طرح ہے۔
(۳۶۸۲۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَالِکَ بْنَ دِینَارٍ یَقُولُ : قَلْبٌ لَیْسَ فِیہِ حُزْنٌ مِثْلُ بَیْتٍ خَرِبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٣) بدیل بن میسرہ عقیلی یا مطر الوراق (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص نے رب کو پہچان لیا وہ اس سے محبت کرنے لگا اور جو شخص دنیا کو دل کی آنکھ سے دیکھ لیتا ہے وہ اس میں زہد اختیار کرلیتا ہے اور مومن جب تک بےکار کام میں نہ لگے غافل نہیں ہوتا۔ جب وہ سوچتا ہے تو غم گین ہوتا ہے۔
(۳۶۸۲۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ شُمَیْطٍ ، عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ الْعُقَیْلِیِّ ، أَوْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، أَنَّہُ قَالَ : مَنْ عَرَفَ رَبَّہُ أَحَبَّہُ ، وَمَنْ أَبْصَرَ الدُّنْیَا زَہِدَ فِیہَا ، وَلاَ یَغْفُلُ الرجل الْمُؤْمِنُ حَتَّی یَلْہُوَ ، فَإِذَا تَفَکَّرَ حَزِنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٤) حضرت حصین (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی یتیم سے مال چھین کر کسی محتاج کو پہناتا ہے اس کی مثال اس شخض کی سی ہے جو حرام طریقہ سے کماتا ہے اور حرام جگہ پر خرچ کرتا ہے۔
(۳۶۸۲۴) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّازِیّ ، عَنْ أَبِی سیار ، عَنْ أَبِی حُصَیْنٍ ، قَالَ : مَثَلُ الَّذِی یَسْلُبُ الْیَتِیمَ وَیَکْسُو الأَرْمَلَۃَ مِثْلُ الَّذِی یَکْسِبُہُ مِنْ غَیْرِ حِلِّہِ وَیُنْفِقُہُ فِی غَیْرِ حِلِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٥) حضرت عمرو بن قیس (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زمین پر بسنے والوں کے حق میں عذاب کا حکم کرتے ہیں تو فرشتے کہتے ہیں کہ اے اللہ ! ان میں تو بچے بھی ہیں۔
(۳۶۸۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ لَیَأْمُرُ فِی أَہْلِ الأَرْضِ بِالْعَذَابِ فَتَقُولُ الْمَلاَئِکَۃُ : یَا رَبِّ فِیہِمُ الصِّبْیَانُ۔ (دارمی ۳۳۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٦) حضرت ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ جب بھی کوئی آدمی موت کو کثرت سے یاد کرتا ہے تو یہ بات اس کے عمل میں ہی نظر آجاتی ہے۔
(۳۶۸۲۶) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : کَانَ یُقَالَ : مَا أَکْثَرَ أَحَدٌ ذِکْرَ الْمَوْتِ إِلاَّ رُئِیَ ذَلِکَ فِی عَمَلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٧) حضرت ثابت (رض) دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ اگر کسی کو قبر میں نماز کی اجازت ہو تو مجھے میری قبر میں نماز کی اجازت دے دے۔
(۳۶۸۲۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : کان ثَابِتٌ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنْ کُنْت أَعْطَیْت أَحَدًا الصَّلاَۃَ فِی قَبْرِہِ فَأَعْطِنِی الصَّلاَۃَ فِی قَبْرِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٨) حضرت حمید (رض) فرماتے ہیں کہ ہم انس (رض) کے پاس آیا کرتے تھے اور ہمارے ساتھ ثابت بھی ہوتے تھے۔ جب بھی وہ کسی مسجد سے گزرتے اس میں نماز پڑھتے۔ ہم انس (رض) کے پاس آتے تو وہ پوچھتے تھے کہ ثابت کہاں ہیں ؟ ثابت کہاں ہیں ؟ ثابت کہاں ہیں ؟ وہ ایسے شخص ہیں کہ جن سے میں محبت کرتا ہوں۔
(۳۶۸۲۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ ، قَالَ : کُنَّا نَأْتِی أَنَسًا وَمَعَنَا ثَابِتٌ ، فَکُلَّمَا مَرَّ بِمَسْجِدٍ صَلَّی فِیہِ ، فَکُنَّا نَأْتِی أَنَسًا فَیَقُولُ: أَیْنَ ثَابِتٌ أَیْنَ ثَابِتٌ أَیْنَ ثَابِتٌ، إنَّ ثَابِتًا دُوَیْبَّۃٌ أُحِبُّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٢٩) حضرت حماد اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ انس (رض) کا ارشاد ہے (لیکن انھوں نے یہ نہیں کہا کہ میں بھی پاس تھا) کہ ہر چیز کی ایک چابی ہے اور ثابت بھلائی کی چابی ہے۔
(۳۶۸۲۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ أَنَسٌ : وَلَمْ یَقُلْ شَہِدْتہ : إنَّ لِکُلِّ شَیْئٍ مِفْتَاحًا ، وَإِنَّ ثَابِتًا مِنْ مَفَاتِیحِ الْخَیْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮২৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٣٠) حضرت اسماعیل بن ابی خالد (رض) فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل کو ایک مرتبہ بھوک نے ستایا۔ ایک آدمی دوسرے کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ صحرا آٹا بن جائے اور میں تمام بنی اسرائیل کو کھانا کھلاؤں تو اللہ تعالیٰ نے اس کی نیت پر اس کو اجر عطا کردیا۔
(۳۶۸۳۰) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : أَصَابَتْ بَنِی إسْرَائِیلَ مَجَاعَۃٌ ، فَمَرَّ رَجُلٌ عَلَی رَجُلٍ ، فَقَالَ : وَدِدْت ، أَنَّ ہَذَا الرَّمَلَ دَقِیقٌ لِی فَأُطْعِمُہُ بَنِی إسْرَائِیلَ ، قَالَ : فَأُعْطِیَ عَلَی نِیَّتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৮৩০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٨٣١) حضرت سعید بن ابی بردہ (رض) فرماتے ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ حکمت کی بات مومن کا گم شدہ سامان ہے جس جگہ پا لیتا ہے اس کو حاصل کرلیتا ہے۔
(۳۶۸۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالَ : الْحِکْمَۃُ ضَالَّۃُ الْمُؤْمِنِ یَأْخُذُہَا إذَا وَجَدَہَا۔
তাহকীক: