মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫ টি
হাদীস নং: ২৪৭৯৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٨) حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ کہ حضرت اسود نے گھوڑے کا گوشت کھایا۔
(۲۴۷۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ الأَسْوَدَ أَکَلَ لَحْمَ فَرَسٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٩) حضرت حکم سے روایت ہے کہ حضرت شریح نے گھوڑے کا گوشت کھایا۔
(۲۴۷۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّ شُرَیْحًا أَکَلَ لَحْمَ فَرَسٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٨٠٠) حضرت ابن عون سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے گھوڑوں کے گوشت کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔
(۲۴۸۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ لُحُومِ الْخَیْلِ ؟ فَلَمْ یَرَ بِہَا بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٨٠١) حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۸۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاء ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٨٠٢) حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اسلاف کو گھوڑوں کے گوشت کو تقسیم کرتے پایا ہے۔
(۲۴۸۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : أَدْرَکْتہمْ یَقْتَسِمُونَ لُحُومَ الْخَیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٨٠٣) حضرت سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے آپ سے گھوڑا کھانے کے بارے میں سوال کیا ؟ حضرت وکیع کہتے ہیں۔ خچر کھانے کے بارے میں سوال کیا تھا۔ تو آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ { وَالأَنْعَامَ خَلَقَہَا لَکُمْ فِیہَا دِفْئٌ} الایۃ
راوی کہتے ہیں۔ پس آپ نے اس کو ناپسند سمجھا۔
راوی کہتے ہیں۔ پس آپ نے اس کو ناپسند سمجھا۔
(۲۴۸۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَعَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ عَنْ أَکْلِ الْفَرَسِ ؟ وَقَالَ وَکِیعٌ : عَنْ أَکْلِ الْخَیْلِ ، فَقَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَالأَنْعَامَ خَلَقَہَا لَکُمْ فِیہَا دِفْئٌ} الآیَۃَ ، قَالَ : فَکَرِہَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٨٠٤) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ گھوڑے کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۸۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِلَحْمِ الْفَرَسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ خچروں کے گوشت کے بارے میں اقوال
(٢٤٨٠٥) حضرت نافع بن عقبہ کے مولیٰ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس گھوڑوں ، خچروں اور گدھوں کے گوشت کو ناپسند کرتے تھے۔ اور فرمایا کرتے تھے۔ ارشاد خداوندی ہے۔ { وَالأَنْعَامَ خَلَقَہَا لَکُمْ فِیہَا دِفْئٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْہَا تَأْکُلُونَ } پس یہ کھانے کے لیے ہیں اور { وَالْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِیرَ لِتَرْکَبُوہَا } یہ سواری کے لیے ہیں۔
(۲۴۸۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ مَوْلَی نَافِعِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ یَکْرَہُ لُحُومَ الْخَیْلِ ، وَالْبِغَالِ ، وَالْحَمِیرِ ، وَکَانَ یَقُولُ : قَالَ اللَّہُ جَلَّ ثَنَاؤُہُ : {وَالأَنْعَامَ خَلَقَہَا لَکُمْ فِیہَا دِفْئٌ وَمَنَافِعُ وَمِنْہَا تَأْکُلُونَ} فَہَذِہِ لِلْأَکْلِ {وَالْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِیرَ لِتَرْکَبُوہَا} فَہَذِہِ لِلرُّکُوبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ خچروں کے گوشت کے بارے میں اقوال
(٢٤٨٠٦) حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم گھوڑوں کا گوشت تو کھایا کرتے تھے لیکن خچروں کا نہیں کھاتے تھے۔
(۲۴۸۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیِّ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا نَأْکُلُ لُحُومَ الْخَیْلِ ، فَأَمَّا الْبِغَالُ فَلاَ۔ (بیہقی ۳۲۷۔ ابن جریر ۸۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ خچروں کے گوشت کے بارے میں اقوال
(٢٤٨٠٧) حضرت زبیر بن عدی، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خچروں کے گوشت کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۴۸۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ لَحْمَ الْبَغْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ خچروں کے گوشت کے بارے میں اقوال
(٢٤٨٠٨) حضرت حکم، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے گھوڑے کے گوشت کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ نے فرمایا :{ وَالْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِیرَ لِتَرْکَبُوہَا }
گویا کہ آپ نے ان کے گوشت کو ناپسند کیا۔
گویا کہ آپ نے ان کے گوشت کو ناپسند کیا۔
(۲۴۸۰۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ لُحُومِ الْخَیْلِ ؟ فَقَالَ : {وَالْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِیرَ لِتَرْکَبُوہَا} ، کَأَنَّہُ کَرِہَ لُحُومَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ خچروں کے گوشت کے بارے میں اقوال
(٢٤٨٠٩) حضرت عطائ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ خچر کے گوشت میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۸۰۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ حُمَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بَِأْکْلِ لَحْمِ الْبَغْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١٠) حضرت عبد دللہ بن ابی سلیط، اپنے والد حضرت ابو سلیط ۔۔۔ جو کہ بدری صحابی ہیں۔۔۔سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گدھوں کے گوشت کے بارے میں نہی ہمارے پاس پہنچی جبکہ ہم مقام خیبر میں تھے۔ اور ہانڈیاں گدھوں کے گوشت کے ساتھ ابل رہی تھیں۔ پس ہم نے ان ہانڈیوں کو اوندھے منہ گرا دیا۔
(۲۴۸۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ ضَمْرَۃَ الْفَزَارِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی سَلِیطٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَبِی سَلِیطٍ ، وَکَانَ بَدْرِیًّا ، قَالَ : لَقَدْ أَتَانَا نَہْیُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ أَکْلِ الْحُمُرِ وَنَحْنُ بِخَیْبَرَ ، وَإِنَّ الْقُدُورَ لَتَفُورُ بِہَا ، فَکَفَأْنَاہَا عَلَی وُجُوہِہَا۔
(طبرانی ۵۸۰۔ احمد ۳/۴۱۹)
(طبرانی ۵۸۰۔ احمد ۳/۴۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١١) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔
(۲۴۸۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١٢) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔
(۲۴۸۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرالأَہْلِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١٣) حضرت محمد کے دو بیٹے۔ حضرت عبداللہ اور حضرت حسن، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی نے حضرت ابن عباس سے کہا۔ کیا آپ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ اور پالتوگدھوں کے گوشت سے منع فرمایا ہے۔
(۲۴۸۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، وَالْحَسَنِ ابْنَیْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِمَا ؛ أَنَّ عَلِیًّا قَالَ لابْنِ عَبَّاسٍ : أَمَا عَلِمْت أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْمُتْعَۃِ ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَہْلِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١٤) حضرت براء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ خیبر کے دن لوگوں کو شدید بھوک لگی پس انھیں پالتو گدھے ملے اور انھوں نے ان کو پکانا شروع کیا۔ لیکن جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہانڈیوں کے بارے میں حکم دیا ۔ پس انھیں انڈیل دیا گیا۔
(۲۴۸۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : أَصَابَ النَّاسَ یَوْمَ خَیْبَرَ جُوعٌ شَدِیدٌ ، فَأَصَابُوا حُمُرًا أَہْلِیَّۃً ، فَطَبَخُوا مِنْہَا ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْقُدُورِ فَأُکْفِئَتْ۔
(بخاری ۴۲۲۲۔ مسلم ۲۹)
(بخاری ۴۲۲۲۔ مسلم ۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١٥) حضرت ابن عمر ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرما دیا تھا۔
(۲۴۸۱۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ نَہَی عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَہْلِیَّۃِ یَوْمَ خَیْبَرَ۔ (بخاری ۴۲۱۸۔ مسلم ۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١٦) حضرت مقدام بن معد یکرب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چند اشیاء کو حرام کیا یہاں تک کہ آپ نے پالتو گدھوں کا بھی ذکر فرمایا۔
(۲۴۸۱۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِی کَرْبَ الْکِنْدِیِّ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ أَشْیَائَ ، حَتَّی ذَکَرَ الْحُمُرَ الإِنْسِیَّۃَ۔
(ابوداؤد ۴۵۹۴۔ ترمذی ۲۶۶۴)
(ابوداؤد ۴۵۹۴۔ ترمذی ۲۶۶۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کے بارے میں
(٢٤٨١٧) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب غزوہ خیبر کا دن تھا۔ لوگوں نے گدھوں کو ذبح کیا۔ پس ہانڈیوں میں گوشت ابلنے لگا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابو طلحہ کو حکم دیا پس انھوں نے آواز دی، بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں پالتو گدھوں سے منع کردیا ہے۔ کیونکہ یہ نجس ہیں۔ چنانچہ ہانڈیوں کو انڈیل دیا گیا۔
(۲۴۸۱۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ خَیْبَرَ ذَبَحَ النَّاسُ الْحُمُرَ ، فَأَغْلَوْا بِہَا الْقُدُورَ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَا طَلْحَۃَ فَنَادَی ، إِنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ یَنْہَیانکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَہْلِیَّۃِ ، فَإِنَّہَا رِجْسٌ ، فَأُکْفِئَتِ الْقُدُورُ۔
(مسلم ۳۴۔ احمد ۳/۱۱۱)
(مسلم ۳۴۔ احمد ۳/۱۱۱)
তাহকীক: