মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫ টি

হাদীস নং: ২৫০৯৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٨) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گندگی کھانے والی مرغی کو (ذبح سے پہلے) تین دن بند رکھتے تھے۔
(۲۵۰۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَحْبِسُ الدَّجَاجَۃَ الْجَلاَّلَۃَ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫০৯৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٩) حضرت عکرمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گندگی کھانے والی بکری کے دودھ سے منع فرمایا ہے۔
(۲۵۰۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ لَبَنِ الشَّاۃِ الْجَلاَّلَۃِ۔ (ترمذی ۱۸۲۵۔ ابوداؤد ۳۷۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫০৯৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥١٠٠) حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گندگی کھانے والی بکری کے گوشت سے منع فرمایا ہے۔
(۲۵۱۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ لَحْمِ الشَّاۃِ الْجَلاَلَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥١٠١) حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گندگی خور جانور کے دودھ سے منع فرمایا۔
(۲۵۱۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ أَلْبَانِ الْجَلاَّلَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥١٠٢) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک گندگی خور اونٹ تھا چنانچہ آپ نے اس کو چراگاہ کی طرف بھیج دیا پھر آپ نے اس کو (کچھ دن بعد) واپس کیا اور پھر آپ نے اس پر مسافروں کا سامان لاد کر مکہ کی طرف روانہ کیا۔
(۲۵۱۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ عِنْدَہُ إِبِلٌ جَلاَّلَۃٌ ، فَأَصْدَرَہَا إِلَی الْحِمَی ثُمَّ رَدَّہَا ، فَحَمَلَ عَلَیْہَا الزَّوَامِلَ إِلَی مَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں : بہترین سالن سرکہ ہے
(٢٥١٠٣) حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” بہترین سالن سرکہ ہے۔ “
(۲۵۱۰۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِی زَیْنَبَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سُفْیَانَ طَلْحَۃُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : نِعْمَ الإِدَامُ الْخَلُّ۔ (ترمذی ۱۸۳۹۔ ابوداؤد ۳۸۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں : بہترین سالن سرکہ ہے
(٢٥١٠٤) حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بہترین سالن ” سرکہ “ ہے۔
(۲۵۱۰۴) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : نِعْمَ الإِدَامُ الْخَلُّ۔ (ابوداؤد ۳۸۱۶۔ ترمذی ۱۸۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں : بہترین سالن سرکہ ہے
(٢٥١٠٥) حضرت عائشہ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” بہترین سالن سرکہ ہے۔ “
(۲۵۱۰۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُؤَمِّلِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : نِعْمَ الإِدَامُ الْخَلُّ۔ (مسلم ۱۶۴۔ ابن ماجہ ۳۳۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مردار کھانے پر مجبور ہو جائے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٢٥١٠٦) حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے، جو مردار خوری پر مجبور ہوچکا ہو وہ کہتے ہیں کہ یہ اتنا کھا سکتا ہے جس سے اس کی کمر سیدھی رہے۔
(۲۵۱۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ؛ فِی الْمُضْطَرِّ إِلَی الْمَیْتَۃِ، قَالَ: یَأْکُلُ مَا یُقِیمُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مردار کھانے پر مجبور ہو جائے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٢٥١٠٧) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی حرام کردہ چیز کی طرف مجبور ہوجائے تو وہ اس کے لیے حلال ہے۔
(۲۵۱۰۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : إِذَا اضْطُرَّ إِلَی مَا حُرِّمَ عَلَیْہِ ، فَہُوَ لَہُ حَلاَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مردار کھانے پر مجبور ہو جائے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٢٥١٠٨) حضرت عطاء سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کو خنزیر کے گوشت اور شراب کے پینے کے اوپر مجبور کیا گیا ہو ؟ تو آپ نے فرمایا : اگر یہ آدمی اس کو کھالے تو اس کو اس کی اجازت ہے اور اگر نہ کھائے اور مرجائے تو جنت میں جائے گا۔
(۲۵۱۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ أُکْرِہَ عَلَی لَحْمِ الْخِنْزِیرِ وَشُرْبِ الْخَمْرِ ، قَالَ : إِنْ أَکَلَ فَرُخْصَۃٌ ، وَإِنْ لَمْ یَأْکُلْ فَقُتِلَ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ دسترخوان پر کھانا کھانے کا بیان
(٢٥١٠٩) حضرت سلام بن مسکین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت جابر بن زید کے ہاں حاضر ہوا جبکہ وہ خلنج نامی درخت کے بنائے ہوئے دستر خوان پر کھانا کھا رہے تھے۔
(۲۵۱۰۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ سَلاَّمِ بْنِ مِسْکِینٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ وَہُوَ یَأْکُلُ عَلَی خِوَانٍ خَلْنَجٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১০৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوسی عورت آدمی کی خدمت کر سکتی ہے
(٢٥١١٠) حضرت حسن فرماتے تھے کہ مجوسی عورت مسلمان مرد کے لیے کھانا پکا سکتی ہے اور اس کے کام کاج کرسکتی ہے۔
(۲۵۱۱۰) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْخَادِمِ الْمَجُوسِیَّۃِ تَکُونُ لِلرَّجُلِ الْمُسْلِم، فَتَطْبُخُ لَہُ وَتَعْمَلُ لَہُ ، فَلَمْ یَرَ بِذَلِکَ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১১০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوسی عورت آدمی کی خدمت کر سکتی ہے
(٢٥١١١) حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سلمان کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان کے پاس مجوسی خادمہ تھی جو ان کی خدمت کرتی تھی۔
(۲۵۱۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، وَالْمُغِیرَۃِ بْنِ شُبْیلٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی سَلْمَانَ وَعِنْدَہُ عِلْجَۃٌ تُعَاطِیہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১১১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ درندہ کھانے کے بارے میں
(٢٥١١٢) حضرت طلحہ بن یحییٰ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے ان کے دسترخوان پر متنوع قسم کے درندے دیکھے۔۔۔ یا فرمایا۔۔۔ مختلف درندے جنس کے پرندے تھے۔
(۲۵۱۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَرَأَیْتُ عَلَی إِخْوَانِہِ أَلْوَانَ السِّبَاعِ ، أَوْ قَالَ : سِبَاعٌ مِنَ الطَّیْرِ۔
tahqiq

তাহকীক: