মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫ টি
হাদীস নং: ২৫০৩৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے
(٢٥٠٣٨) حضرت جہجاہ غفاری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مؤمن ایک آنت میں کھاتا ہے۔ “
(۲۵۰۳۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی عُبَیْدٌ الأَغَرُّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ جَہْجَاہٍ الْغِفَارِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْکَافِرُ یَأْکُلُ فِی سَبْعَۃِ أَمْعَائٍ ، وَالْمُؤْمِنُ یَأْکُلُ فِی مِعًی وَاحِدٍ۔ (طبرانی ۲۱۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৩৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ ایک کا کھانا دو کو کافی ہوتا ہے
(٢٥٠٣٩) حضرت جابر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ایک آدمی کا کھانا ، دو آدمیوں کو کفایت کرجاتا ہے اور دو آدمیوں کا کھانا، چار کو کفایت کرجاتا ہے۔ “
(۲۵۰۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : طَعَامُ الْوَاحِدِ یَکْفِی الاِثْنَیْنِ ، وَطَعَامُ الاِثْنَیْنِ یَکْفِی الأَرْبَعَۃَ۔ (مسلم ۱۸۱۔ ترمذی ۱۸۲۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৩৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
(٢٥٠٤٠) حضرت اسماعیل بن خالد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک آدمی کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ آدمی کھجور کھاتا تھا اور دودھ کا گھونٹ بھرتا تھا۔ اس نے کہا، آؤ بسم اللہ کرو کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان دونوں کو پاکیزہ کہا کرتے تھے۔
(۲۵۰۴۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یَأْکُلُ تَمْرًا وَیَتَمَجَّعُ لَبَنًا ، فَقَالَ : ہَلُمَّ وَسَمِّ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُسَمِّیہِمَا الأَطْیَبَیْنِ۔(احمد ۳/۴۷۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
(٢٥٠٤١) حضرت عطاء بن سائب ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ایک سرد دن میں حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ان کے ہاتھ میں کوئی مشروب تھا۔ انھوں نے وہ مجھے دے دیا اور فرمایا : پیو ! میں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ایک تہائی شہد ہے، ایک تہائی گھی ہے اور ایک تہائی دودھ ہے۔ میں نے عرض کیا میرا دل اس کو نہیں چاہتا۔ انھوں نے فرمایا تم اس کو اگر پی لو گے تو آج پورا دن گرمی کی حالت میں بھی سیراب رہو گے۔
(۲۵۰۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَلِیٍّ فِی یَوْمٍ شَاتٍ ، وَفِی یَدِہِ شَرَابٌ ، فَنَاوَلَنِی فَقَالَ : اشْرَبْ ، قُلْتُ : وَمَا ہُوَ ؟ قَالَ : ثُلُثٌ عَسَلٌ ، وَثُلُثٌ سَمْنٌ ، وَثُلُثٌ لَبَنٌ ، فَقُلْتُ: لاَ أُرِیدُہُ ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّک لَوْ شَرِبْتَہُ لَمْ تَزَلْ دَفِیئًا شَبْعَانًا سَائِرَ یَوْمِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
(٢٥٠٤٢) حضرت علاء بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت خیثمہ کو شہد کے ساتھ گوشت کو کھاتے دیکھا۔
(۲۵۰۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ: رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ ، وَخَیْثَمَۃَ یَأْکُلاَنِ أَلْیَۃً بِعَسَلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
(٢٥٠٤٣) حضرت عبداللہ بن جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ککڑی کے ساتھ کھجور کھاتے دیکھا۔
(۲۵۰۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ الرُّطَبَ بِالْقِثَّائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ایسی دو چیزوں کا باب، جن میں سے ایک، دوسرے کے ساتھ کھائی جاتی ہے
(٢٥٠٤٤) حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، کھجور کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے۔
(۲۵۰۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَأْکُلُ الْبِطِّیخَ بِالرُّطَبِ۔
(ترمذی ۲۰۰۔ احمد ۳/۱۴۲)
(ترمذی ۲۰۰۔ احمد ۳/۱۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کوئی آدمی کسی آدمی کے پاس آئے اور وہ اس کو کوئی شئی تحفہ کرے
(٢٥٠٤٥) حضرت ابو خلدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت ابن سیرین کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انھوں نے فرمایا : مجھے نہیں معلوم کہ میں تمہیں کیا کھلاؤں گا تم میں سے ہر ایک آدمی کے گھر میں وہ چیز موجود ہے، پھر انھوں نے ہمارے لیے خاص قسم کا شہد نکالا اور ہمںْ کھلانے لگے۔
(۲۵۰۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، قَالَ : أَتَیْنَا ابْنَ سِیرِینَ ، فَقَالَ : مَا أَدْرِی مَا أُطْعِمُک ، لَیْسَ مِنْکُمْ رَجُلٌ إِلاَّ وَفِی بَیْتِہِ ، ثُمَّ أَخْرَجَ لَنَا شُہْدَۃً فَجَعَلَ یُطْعِمُنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بندر کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٤٦) حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بندر ” بہیمۃ الانعام “ (چوپائے جانور) میں سے نہیں ہے۔
(۲۵۰۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَیْسَ الْقِرْدُ مِنْ بَہِیمَۃِ الأَنْعَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ سیہہ کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٤٧) حضرت لیث، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیہہ کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۰۴۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْقُنْفُذَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ سیہہ کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٤٨) حضرت ابن طاؤس ، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیہہ کو کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۰۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِأَکْلِ الوَبْرِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٤٩) حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کی۔ ہم (اس دوران) ٹڈی کھاتے تھے۔
(۲۵۰۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی یَعْفُورَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ نَأْکُلُ الْجَرَادَ۔ (مسلم ۱۵۴۶۔ ترمذی ۱۸۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৪৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥٠) حضرت شبیب، حضرت جندب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت ابن عباس سے ٹڈی کھانے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو حضرت ابن عباس نے فرمایا : اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔
(۲۵۰۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ شَبِیبٍ ، عَنْ جُنْدُبٍ ، رَجُلٌ مِنْہُمْ ، سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ أَکْلِ الْجَرَادِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৫০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥١) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مقام ربذہ میں ٹڈی کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : مجھے تو یہ بات پسند ہے کہ میرے پاس ٹڈی کے ایک یا دو ٹوکرے ہوں۔
(۲۵۰۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : ذُکِرَ لِعُمَرَ جَرَادٌ بِالرَّبَذَۃِ ، فَقَالَ : لَوَدِدْتُ أَنَّ عِنْدَنَا مِنْہُ قَفْعَۃً ، أَوْ قَفْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৫১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥٢) حضرت حسن بن عبید اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو کہتے سُنا کہ حضرات امہات المؤمنین (رض) ، باہم ایک دوسرے کو ٹڈی، ہدیہ میں دیا کرتی تھیں۔
(۲۵۰۵۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِاللہِ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ قَالَ: کُنَّ أُمَّہَاتُ الْمُؤْمِنِینَ یَتَہَادَیْنَ الْجَرَادَ۔
(ابن ماجہ ۳۲۲۰)
(ابن ماجہ ۳۲۲۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৫২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥٣) حضرت حسن بن سعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت علی کے لیے ٹڈی، صاف کرتے تھے، پھر حضرت علی اس کو کھاتے تھے۔
(۲۵۰۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِیہ؛ أَنَّہُ کَانَ یُنَقِی لِعَلِیٍّ الْجَرَادَ، فَیَأْکُلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৫৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥٤) حضرت داؤد بن ابی ہند سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ٹڈی کو حضرت عمر ، حضرت مقداد بن اسود اور حضرت صہیب اور حضرت عبداللہ بن عمر نے کھایا ہے۔ راوی کہتے ہیں اور حضرت عمر نے یہ بھی فرمایا : مجھے یہ بات پسند ہے کہ میرے پاس ایک ٹوکرا یا دو ٹوکرے ہوں۔
(۲۵۰۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنِ الْجَرَادِ ؟ فَقَالَ : أَکَلَہُ عُمَرُ ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ ، وَصُہَیْبٌ ، وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : وَقَالَ عُمَرُ : وَدِدْت أَنَّ عِنْدِی قَفْعَۃً ، أَوْ قَفْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৫৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥٥) حضرت ابو وائل ، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ٹڈی کا ذکر کیا گیا تو حضرت عمر نے فرمایا : مجھے یہ بات پسند ہے کہ ہمارے پاس ٹڈی کا ایک ٹوکرا یا دو ٹوکرے ہوں۔
(۲۵۰۵۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عُمَرَ؛ أَنَّہُ ذَکَرَ الْجَرَادَ ، فَقَالَ : وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِی مِنْہُ قَفْعَۃً ، أَوْ قَفْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৫৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥٦) حضرت عمر کے بارے میں ایک اور روایت بھی ایسی منقول ہے۔
(۲۵۰۵۶) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَن الشَّیْبَانِیِّ ، عَن حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عُمَرَ ؛ بِنَحْوِ حَدِیثِ زَائِدَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৫৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی کھانے کے بارے میں
(٢٥٠٥٧) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت عمر ٹڈی کو کھایا کرتے تھے۔
(۲۵۰۵۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، وَالْفَضْلُ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَانَ یَأْکُلُ الْجَرَادَ۔
তাহকীক: