মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫ টি
হাদীস নং: ২৫০৭৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٧٨) حضرت منذر ثوری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن الحنفیہ سے بام مچھلی، تلی، اور اس جیسی چیزوں کے بارے میں سوال کیا گیا جن کو ناپسند کیا جاتا ہے تو انھوں نے یہ آیت تلاوت کی قُلْ لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا۔
(۲۵۰۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِیِّ أَبِی یَعْلَی ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ الْحَنَفِیَّۃِ عَنِ الْجَرِّیِّ، وَالطِّحَالِ، وَأَشْبَاہَہُمَا مِمَا یُکْرَہُ ؟ فَتَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {قُلْ لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৭৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٧٩) حضرت ابو سلمہ صائغ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے بام مچھلی کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : اس میں سے موٹی دُم کو کھالو۔
(۲۵۰۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ الصَّائِغِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائَ بْنَ أَبِی رَبَاحٍ عَنِ الْجَرِّیِّ ؟ قَالَ : کُلْ ذنْبٍ سَمِینٍ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৭৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٨٠) حضرت ابراہیم سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ تم پر اس کی دُم لازم ہے (یعنی موٹی دم والی کھاؤ) ۔
(۲۵۰۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : عَلَیْک بِأَذْنَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٨١) حضرت ابراہیم بن عبداللہ بن حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی سمندر کے شکار میں سے ہے۔
(۲۵۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِاللہِ بْنِ الْحَسَنِ، قَالَ: الْجَرِّیُّ مِنْ صَیْدِ الْبَحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٨٢) حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی اور مار ماہی میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔
(۲۵۰۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیع ، عن الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بالْجَرِّیّ ، وَالمارماہیک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٨٣) حضرت حفص کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جعفر کو کہتے سُنا کہ جس مچھلی میں چھلکا نہیں ہوتا تو ہم اس سے گھن کھاتے ہیں اور اس کو نہیں کھاتے۔
(۲۵۰۸۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَعْفَرًا یَقُولُ : مَا لَیْسَ فِیہِ قِشْرٌ مِنَ السَّمَکِ فَإِنَّا نَعَافُہُ ، وَلاَ نَأْکُلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٨٤) حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔
(۲۵۰۸۴) حَدَّثَنَا أَبو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْجَرِّیثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بام مچھلی کے بارے میں
(٢٥٠٨٥) حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ بام مچھلی کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۰۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِأَکْلِ الْجِرِّیثِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے کچھوے اور بڑے کچھوے کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٨٦) حضرت یزید بن ابی زیاد ، حضرت ابو جعفر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس کچھوا لایا گیا تو انھوں نے اس کو کھایا۔
(۲۵۰۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ أَنَّہُ أُتِیَ بِسُلَحْفَاۃٍ فَأَکَلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے کچھوے اور بڑے کچھوے کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٨٧) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ فقہاء مدینہ بڑے کچھوے کو خریدتے تھے اور اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت لگاتے تھے۔ یہاں تک کہ اس کی قیمت ایک دینار تک پہنچ جاتی تھی۔
(۲۵۰۸۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ أَشْعَث ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : کَانَ فُقَہَائُ الْمَدِینَۃِ یَشْتَرُونَ الرَّقَّ ، وَیُغَالُونَ بِہَا حَتَّی بَلَغَ ثَمَنُہَا دِینَارًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے کچھوے اور بڑے کچھوے کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٨٨) حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس کے کھانے میں یعنی کچھوے کے کھانے میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔
(۲۵۰۸۸) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِأَکْلِہَا ، یَعْنِی السُّلَحْفَاۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے کچھوے اور بڑے کچھوے کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٨٩) حضرت ابن طاؤس، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کچھوا کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۰۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِأَکْلِ السُّلَحْفَاۃِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৮৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے کچھوے اور بڑے کچھوے کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٠) حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۵۰۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِأَکْلِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৯০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کھانے کے بعد خلال کرنے کا بیان
(٢٥٠٩١) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ، خلال کرنے کا حکم دیا کرتے تھے اور کہتے تھے، جب خلال چھوڑا جاتا ہے تو یہ داڑھوں کو کمزور کردیتا ہے۔
(۲۵۰۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عمَرَ یَأْمُرُ بِالتَّخَلُّلِ ، وَیَقُولُ : إِنَّ ذَلِکَ إِذَا تُرِکَ وَہَّنَ الأَضْرَاسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৯১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٢) حضرت ہشام، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت اور ان کے دودھ کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۵۰۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ لُحُومَ الْجَلاَّلَۃِ ، وَأَلْبَانَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৯২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٣) حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت اور ان کے دودھ سے منع فرمایا۔
(۲۵۰۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ لُحُومِ الْجَلاَّلَۃِ وَأَلْبَانِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৯৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٤) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا کہ گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھایا جائے یا اس کا دودھ پیا جائے۔
(۲۵۰۹۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُغِیرَۃُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَلاَّلَۃِ أَنْ یُؤْکَلَ لَحْمُہَا ، أَوْ یُشْرَبَ لَبَنُہَا۔ (مسند ۲۳۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৯৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٥) حضرت ابن جریج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عطاء گندگی کھانے والے جانور کے بارے میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے کہ اس پر حج کیا جائے اور جب اس کا اکثر چارہ غیر گندگی ہو تو اس کو کھایا جائے اور اگر اس کا اکثر چارہ گندگی ہو تو پھر آپ نے اس کو ناپسند فرمایا ہے۔
(۲۵۰۹۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : کَانَ عَطَائٌ لاَ یَرَی بِالْجَلاَّلَۃِ بَأْسًا أَنْ یُحَجَّ عَلَیْہَا ، وَتُؤْکَلَ إِذَا کَانَ أَکْثَرُ عَلَفِہَا غَیْرَ الْجِلَّۃِ ، وَإِن کَانَ أَکْثَرُ عَلَفِہَا الْجِلَّۃُ ، فَإِنَّہ کَرِہَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৯৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٦) حضرت عمرو، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گندگی کھانے والے جانور کے کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۰۹۶) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بِأَکْلِہَا بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫০৯৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت کے بارے میں
(٢٥٠٩٧) حضرت عکرمہ بن خالد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ گندگی کھانے والے جانور کے گوشت اور دودھ سے منع کیا گیا ہے اور اس بات سے بھی منع کیا گیا ہے کہ اس پر حج یا عمرہ کیا جائے۔
(۲۵۰۹۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : نُہِیَ عَنْ أَلْبَانِ الْجَلاَّلَۃِ وَلُحُومِہَا ، وَأَنْ یُحَجَّ عَلَیْہَا وَأَنْ یُعْتَمَرَ۔
তাহকীক: