মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫ টি
হাদীস নং: ২৪৭৭৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٨) حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ اہل عرب بجو کھایا کرتے تھے۔
(۲۴۷۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَتِ الْعَرَبُ تَأْکُلُ الضَّبُعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٩) حضرت ابو سعید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک کو یہ بات زیادہ محبوب تھی کہ اس کو موٹا بجو ہدیہ کیا جائے بنسبت اس بات کے کہ اس کو موٹی تازی مرغی ہدیہ کردی جائے۔
(۲۴۷۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : کَانَ أَحَدُنَا لأَنْ یُہْدَی إِلَیْہِ الضَّبُعُ الْمُلَوَّنَۃُ ، أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنَ الدَّجَاجَۃِ السَّمِینَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٠) حضرت ابوہریرہ ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔ ” فرعہ اور عتیرہ (باقی) نہیں ہیں۔ “
(عتیرہ : رجب کے پہلے عشرہ میں ذبح کیا جانے والا ذبیحہ۔ )
(فرعہ : جانور کا پہلا بچہ جس کو لوگ اپنے معبودوں کے لیے ذبح کرتے تھے۔ )
(عتیرہ : رجب کے پہلے عشرہ میں ذبح کیا جانے والا ذبیحہ۔ )
(فرعہ : جانور کا پہلا بچہ جس کو لوگ اپنے معبودوں کے لیے ذبح کرتے تھے۔ )
(۲۴۷۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ فَرَعَۃَ ، وَلاَ عَتِیرَۃَ۔ (بخاری ۵۴۷۴۔ مسلم ۱۵۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨١) حضرت ابوہریرہ ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” نہ فرعہ (باقی) ہے اور نہ عتیرہ (باقی) ہے۔
امام زہری کہتے ہیں : فَرَع : یہ وہ بچہ ہے جو لوگوں کے مواشی کے ہاں پہلا پیدا ہوتا تھا جس کو وہ اپنے معبودوں کے لیے ذبح کرتے تھے۔ اور عتیرہ، رجب کے مہینہ میں تھی۔
امام زہری کہتے ہیں : فَرَع : یہ وہ بچہ ہے جو لوگوں کے مواشی کے ہاں پہلا پیدا ہوتا تھا جس کو وہ اپنے معبودوں کے لیے ذبح کرتے تھے۔ اور عتیرہ، رجب کے مہینہ میں تھی۔
(۲۴۷۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ فَرَعَۃَ ، وَلاَ عَتِیرَۃَ۔
قَالَ الزُّہْرِیُّ : أَمَّا الْفَرَعُ ؛ فَإِنَّہُ أَوَّلُ نِتَاجٍ یُنْتِجُونَہُ مِنْ مَوَاشِیہِمْ یَذْبَحُونَہُ لآلِہَتِہِمْ ، وَالْعَتِیرَۃُ فِی رَجَبٍ۔
(بخاری ۵۴۷۳۔ مسلم ۳۸)
قَالَ الزُّہْرِیُّ : أَمَّا الْفَرَعُ ؛ فَإِنَّہُ أَوَّلُ نِتَاجٍ یُنْتِجُونَہُ مِنْ مَوَاشِیہِمْ یَذْبَحُونَہُ لآلِہَتِہِمْ ، وَالْعَتِیرَۃُ فِی رَجَبٍ۔
(بخاری ۵۴۷۳۔ مسلم ۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٢) حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے کہ حضرت علی اور حضرت ابن مسعود عتیرہ کو ٹھیک نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۴۷۸۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا ، وَابْنَ مَسْعُودٍ کَانَا لاَ یَرَیَانِ الْعَتِیرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٣) حضرت اسامہ بن زید، حضرت قاسم کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے عتیرہ کے بارے میں سوال کیا ؟ انھوں نے فرمایا : یہ اہل جاہلیت کی قربانیوں میں سے رجب کے مہینہ میں کی جانے والی قربانی ہے۔
(۲۴۷۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ قَالَ : تِلْکَ الرَّجَبِیَّۃُ ذَبَائِحُ أَہْلِ الْجَاہِلِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٤) حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے عتیرہ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : لوگوں میں سب سے زیادہ اس کو کرنے والے تمہارے پڑوسی تھے۔ میں نے پوچھا۔ یہ کیا چیز ہے ؟ انھوں نے فرمایا : رجب کے آخری دس دن میں ہوتی تھی۔
(۲۴۷۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ فَقَالَ : جِیرَانُک أَفْعَلُ النَّاسِ لَہَا ، قُلْتُ : مَا ہِیَ ؟ قَالَ : فِی عَشْرٍ بقینَ مِنْ رَجَبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٥) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عتیرہ، اہل جاہلیت کے ذبیحوں میں سے ہے۔
(۲۴۷۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْعَتِیرَۃُ ذَبَائِحُ أَہْلِ الْجَاہِلِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٦) حضرت ابن عون بیان کرتے ہیں کہ مجھے ابو رملہ نے حضرت مخنف بن سلیم کے حوالہ سے بتایا کہ انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ عرفہ کے مقام پر وقوف کیاْ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! ہر گھر (والوں) پر ہر سال ایک اضحیہ اور ایک عتیرہ ہے۔ “ جانتے ہو عتیرہ کیا ہے ؟ “ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ وہی قربانی ہے جس کو لوگ رجبی (قربانی) کہتے ہیں۔ “
(۲۴۷۸۶) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنِی أَبُو رَمْلَۃَ ، عَنْ مِخْنَفِ بْنِ سُلَیْمٍ ؛ ذَکَرَ وُقُوفًا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَۃَ ، فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، إِنَّ عَلَی کُلِّ بَیْتٍ فِی کُلِّ عَامٍ أَضْحَی وَعَتِیرَۃٌ ، أَتَدْرُونَ مَا الْعَتِیرَۃُ ؟ قَالَ : ہِیَ الَّتِی یُسَمِّیہَا النَّاسُ الرَّجَبِیَّۃُ۔ (ابوداؤد ۲۷۸۱۔ ترمذی ۱۵۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٧) حضرت محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ ہر رجب میں ذبح کی جاتی تھی۔ حضرت معاذ کہتے ہیں۔ اور میں نے حضرت ابن عون کی عتیرہ دیکھی ہے۔
(۲۴۷۸۷) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ یَذْبَحُ فِی کُلِّ رَجَبٍ ، قَالَ مُعَاذٌ : وَرَأَیْتُ عَتِیرَۃَ ابْنِ عَوْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٨) حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد ، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فَرَع کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” فَرَع حق ہے۔ اور یہ کہ تم اس کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ بچہ دو سال کا یا تین سال کا بڑا ہوجائے پھر تو اس پر راہ خدا میں بوجھ برداری کرے یا تو اس کو کسی رنڈے کو دے دے یہ اس سے بہتر ہے کہ تو اس کو ذبح کرے اور اس کا گوشت اس کے بالوں سے ملا دے اور تو ہانڈی کو انڈیل دے اور اپنی اونٹنی کو پاگل بنا دے اور سائل نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عتیرہ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سکوت فرمایا، ایک آدمی نے حضرت عمر سے اس کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا۔ ہم نے اس کا نام رجبیہ رکھا ہو اتھا۔ کوئی بھی اہل خانہ ایک بکری ماہ رجب میں ذبح کرتے تھے اور اس کو کھالیتے تھے۔
(۲۴۷۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ قَیْسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفَرَعِ ؟ قَالَ : الْفَرَعُ حَقٌّ ، وَلأَنْ تَتْرُکَہُ حَتَّی یَکُونَ شُغْزُبَا ابْنَ مَخَاضٍ ، أَوِ ابْنَ لَبُونٍ ، فَتَحْمِلَ عَلَیْہِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، أَوْ تُعْطِیَہُ أَرْمَلَۃً ، خَیْرٌ مِنْ أَنْ تَذْبَحَہُ تُلْصِقُ لَحْمَہُ بِوَبَرِہِ ، وَتَکْفَء إِنَائَک ، وَتُوَلِّہِ نَاقَتَک۔
وَسَأَلَہُ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ فَسَکَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَ بَعْضُ الْقَوْمِ عُمَرَ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ فَقَالَ : کُنَّا نُسَمِّیہَا الرَّجَبِیَّۃَ ، وَیَذْبَحُ أَہْلُ الْبَیْتِ الشَّاۃَ فِی رَجَب فَیَأْکُلُونَہَا۔ (ابوداؤد ۲۸۳۵۔ حاکم ۲۳۶)
وَسَأَلَہُ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ فَسَکَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَ بَعْضُ الْقَوْمِ عُمَرَ عَنِ الْعَتِیرَۃِ ؟ فَقَالَ : کُنَّا نُسَمِّیہَا الرَّجَبِیَّۃَ ، وَیَذْبَحُ أَہْلُ الْبَیْتِ الشَّاۃَ فِی رَجَب فَیَأْکُلُونَہَا۔ (ابوداؤد ۲۸۳۵۔ حاکم ۲۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٨٩) حضرت حفصہ بنت عبد الرحمن ، حضرت عائشہ کے بارے میں روایت کرتی ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ہر پانچ بکریوں میں ایک بکری کے فرع کا حکم دیا۔
(۲۴۷۸۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہِکٍ ، عَنْ حفْصَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْفَرَعِ فِی کُلِّ خَمْسِ شِیَاہٍ شَاۃٌ۔ (ابوداؤد ۲۸۲۶۔ عبدالرزاق ۷۹۹۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٩٠) حضرت ابراہیم بن میسرہ اور حضرت طاؤ س ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرع کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اگر تم چاہو تو پہلے بچہ کو ذبح کردو۔ اور اگر تم اس کو تب تک پالو جب تک کہ وہ بڑا ہوجائے پھر تم اس پر راہ خدا میں بوجھ برداری کرو یا اس کے ذریعے صلہ رحمی کرو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم اس کو اس طرح سے ذبح کردو کہ اس کا گوشت اس کے بالوں سے مخلوط ہوجائے۔
(۲۴۷۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، وَابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفَرَعِ ؟ فَقَالَ : فَرِّعُوا إِنْ شِئْتُمْ ، وَأَنْ تُغَذُّوہُ حَتَّی یَبْلُغَ فَتَحْمِلُوا عَلَیْہِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، أَوْ تَصِلُوا بِہِ قَرَابَۃً ، خَیْرٌ مِنْ أَنْ تَذْبَحُوا ، یَخْتَلِطُ لَحْمُہُ بِشَعْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ عتیرہ اور فرعہ کے بارے میں
(٢٤٧٩١) حضرت وکیع عقیلی، اپنے چچا حضرت ابو رزین سے۔۔۔ جس کا نام حضرت لقیط بن عامر ہے۔۔۔ روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم لوگ ماہ رجب میں کچھ جانور ذبح کرتے تھے جن کو ہم خود بھی کھاتے تھے اور جو لوگ ہمارے پاس آتے تھے ہم ان کو بھی کھلاتے تھے ؟ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ “ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت وکیع نے کہا۔ میں تو اس کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
(۲۴۷۹۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ وَکِیعٍ الْعُقَیْلِیِّ ، عَنْ عَمِّہِ أَبِی رَزِینٍ ، وَہُوَ لَقِیطُ بْنُ عَامِرٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّا کُنَّا نَذْبَحُ فِی رَجَبٍ ذَبَائِحَ فَنَأْکُلُ مِنْہَا ، وَنُطْعِمُ مَنْ جَائَنَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ ۔ قَالَ : فَقَالَ وَکِیعٌ : لاَ أَدَعُہَا أَبَدًا۔
(احمد ۱۳۔ دارمی ۱۹۶۵)
(احمد ۱۳۔ دارمی ۱۹۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٢) حضرت اسماء بنت ابی بکر سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ایک گھوڑا نحر کیا۔ پھر ہم نے اس کا گوشت کھایا۔ یا کہا۔۔۔ ہمیں اس کا گوشت ملا۔
(۲۴۷۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَتْ : نَحَرْنَا فَرَسًا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَکَلْنَا مِنْ لَحْمِہِ ، أَوْ أَصَبْنَا مِنْ لَحْمِہِ۔
(بخاری ۵۵۱۰۔ مسلم ۳۴۵)
(بخاری ۵۵۱۰۔ مسلم ۳۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٣) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے خیبر کے دن گھوڑوں اور وحشی گدھوں کا گوشت کھایا تھا۔
(۲۴۷۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَکَلْنَا لُحُومَ الْخَیْلِ یَوْمَ خَیْبَرَ ، وَلُحُومَ الْحُمُرِ الْوَحْشِیَّۃِ۔ (مسلم ۱۵۴۱۔ ابن ماجہ ۳۱۹۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٤) حضرت عامر بن عبداللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔
(۲۴۷۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَطْعَمَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الْخَیْلِ ، وَنَہَانَا عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ۔ (ترمذی ۱۷۹۳۔ نسائی ۴۸۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٥) حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ ، اپنے جہادی اسفار میں گھوڑوں کا گوشت کھایا کرتے تھے۔
(۲۴۷۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُونَ لُحُومَ الْخَیْلِ فِی مَغَازِیہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٦) حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے ساتھیوں نے ایک گھوڑا ذبح کیا۔ پھر اس کو آپس میں تقسیم کرلیا۔
(۲۴۷۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : نَحَرَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللہِ فَرَسًا فَقَسَمُوہُ بَیْنَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانے کے بارے میں جو اقوال ہیں
(٢٤٧٩٧) حضرت ابراہمی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھی، گھوڑوں کا گوشت کھایا کرتے تھے۔
(۲۴۷۹۷) حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُنَا یَأْکُلُونَ لُحُومَ الْخَیْلِ۔
তাহকীক: