মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

وصیت کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ৩১৩৭৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو پہلے ایک وصیت کرے پھر دوسری وصیت کر ڈالے
(٣١٣٧٩) معمر زہری سے نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کوئی وصیت کرے اور پھر اس کو توڑ کر دوسری وصیت کر دے تو دوسری وصیت ہی کا اعتبار کیا جائے گا، اور اگر وہ پہلی وصیت کو نہ توڑے تو اپنے اپنے حصّے کے تناسب سے اس کے ثلث میں دونوں وصیتیں نافذ ہوجائیں گی۔
(۳۱۳۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إذَا أَوْصَی الرَّجُلُ بِوَصِیَّۃٍ ، ثُمَّ نَقَضَہَا فَہِیَ الآخِرَۃُ ، وَإِنْ لَمْ یَنْقُضْہَا فَإِنَّہُمَا تَجُوزَانِ جَمِیعًا فِی ثُلُثِہِ بِالْحِصَصِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৭৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو پہلے ایک وصیت کرے پھر دوسری وصیت کر ڈالے
(٣١٣٨٠) عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ ابن أبی ربیعہ نے حضرت عمربن خطاب سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے ایک وصیت کی پھر دوسری وصیت کر ڈالی، آپ نے فرمایا کہ ان دونوں میں سے آخری وصیت نافذ ہونے کی زیادہ حق دار ہے۔
(۳۱۳۸۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ : أَنَّ ابْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ کَتَبَ إلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : فِی الرَّجُلُ یُوصِی بِوَصِیَّۃٍ ثُمَّ یُوصِی بِأُخْرَی ، قَالَ : أَمْلَکُہُمَا آخِرُہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
(٣١٣٨١) حارث حضرت علی (رض) سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے کسی آدمی کے لیے وصیت کی پھر جس کے لیے وصیت کی تھی وہ اس وصیت کرنے والے سے پہلے ہی مرگیا، آپ نے فرمایا اس وصیت کے حق دار اس شخص کے ورثاء ہیں۔
(۳۱۳۸۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ : فِی رَجُلٍ أَوْصَی لِرَجُلٍ فَمَاتَ الَّذِی أُوصِیَ لَہُ قَبْلَ أَنْ تَأْتِیَہُ ، قَالَ : ہِیَ لِوَرَثَۃِ الْمُوصَی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
(٣١٣٨٢) حفص فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں عمرو (رض) سے سوال کیا تھا انھوں نے فرمایا کہ حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ یہ وصیت اس شخص کے ورثاء کو جائے گی۔
(۳۱۳۸۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، قَالَ سَأَلَتْ عَمْرًا عَنْہُ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ : ہِیَ لِوَرَثَۃِ الْمُوصَی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
(٣١٣٨٣) ابو معشر حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کسی کے لیے کچھ مال کی وصیت کرے اور جس دن اس نے وصیت کی اسی دن مرجائے تو وصیت ورثاء کی طرف لوٹے گی ( کہ وہ اس کو نافذ کریں گے) اور جب کسی کے لیے وصیت کی اور جس کے لیے وصیت کی تھی مرجائے تو اس کے ورثاء وصیت کے حق دارہوں گے۔
(۳۱۳۸۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَوْصَی لِرَجُلٍ وَہُوَ مَیِّتٌ یَوْمَ یُوصِی لَہُ فَإِنَّ الْوَصِیَّۃَ تَرْجِعُ إلَی وَرَثَۃِ الْمُوصِی ، وَإِذَا أَوْصَی لِرَجُلٍ ثُمَّ مَاتَ فَإِنَّ الْوَصِیَّۃَ لِوَرَثَۃِ الْمُوصَی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
(٣١٣٨٤) ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ مردے کے لیے وصیت معتبر نہیں۔
(۳۱۳۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : لاَ وَصِیَّۃَ لِمَیِّتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
(٣١٣٨٥) شعبی فرماتے ہیں کہ مردے کے لیے وصیت معتبر نہیں۔
(۳۱۳۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : لاَ وَصِیَّۃَ لِمَیِّتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
(٣١٣٨٦) زہری اس شخص کے بارے میں جو کچھ وصیت کرے لیکن جس کے لیے وصیت کی وہ اس سے پہلے ہی مرجائے فرماتے ہیں : اس وصیت کا کوئی اعتبار نہیں ، کیونکہ اس نے گویا مردے کے لیے وصیت کی ہے۔
(۳۱۳۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : فِی الرَّجُلِ یُوصِی بِالْوَصِیَّۃِ فَیَمُوتُ الَّذِی أُوصِیَ لَہُ قَبْلَ الَّذِی أَوْصَی ، قَالَ : لَیْسَ لَہُ شَیْئٌ ، أَنَّہُ أَوْصَی لَہُ وَہُوَ مَیِّتٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے
(٣١٣٨٧) حماد فرماتے ہیں اس شخص کے بارے میں جس نے کوئی وصیت کی اور جس کے لیے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے مرجائے، کہ وہ وصیت باطل ہوجائے گی، اور اگر پہلے وصیت کرنے والا مرجائے پھر وہ جس کے لیے وصیت کی گئی تھی تو اس کے ورثاء اس مال کے حق دار ہوں گے۔
(۳۱۳۸۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ : فِی الرَّجُلِ یُوصِی بِالْوَصِیَّۃِ فَیَمُوتُ الْمُوصَی لَہُ قَبْلَ الَّذِی أَوْصَی ، قَالَ : تَبْطُلُ ، وَإِنْ مَاتَ الَّذِی أَوْصَی ، ثُمَّ الَّذِی أُوصِیَ لَہُ ، کَانَ لِوَرَثَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لیے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
(٣١٣٨٨) حضرت ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جو کسی کے لیے اپنے ایک تہائی مال کی وصیت کرے اور پھر مرنے سے پہلے اس کا مال بڑھ جائے ، پھر مرجائے، فرمایا : اس شخص کو جس کے لیے وصیت کی گئی ہے اس کے پہلے مال کا ایک تہائی حصّہ ہے اور اس کے ساتھ اس نئے حاصل شدہ مال کا ایک تہائی حصّہ ہے۔
(۳۱۳۸۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی رَجُلٍ أَوْصَی لِرَجُلٍ بِثُلُثِ مَالِہِ وَأَفَادَ مَالاً قَبْلَ أَنْ یَمُوتَ ثُمَّ مَاتَ ، قَالَ : لَہُ ثُلُثُ الَّذِی أَوْصَی لَہُ ، وَلَہُ ثُلُثُ مَا أَفَادَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لیے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
(٣١٣٨٩) خلاس حضرت علی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے ایک تہائی مال کی وصیت کی پھر غلطی سے قتل ہوگیا، فرمایا : ایک تہائی کی وصیت اس کی دیت میں بھی جائے گی۔
(۳۱۳۸۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ : فِی رَجُلٍ أَوْصَی بِثُلُثِ مَالِہِ وَقُتِلَ خَطَأً، قَالَ : الثُّلُثُ دَاخِلٌ فِی دِیَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৮৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لیے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
(٣١٣٩٠) حارث حضرت علی (رض) کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ اس آدمی کو اس وصیت کرنے والے کا ایک تہائی اور اس کی دیت کا بھی ایک تہائی دیا جائے گا۔
(۳۱۳۹۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ: لَہُ ثُلُثُ مَالِہِ ، وَثُلُثُ دِیَتِہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لیے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
(٣١٣٩١) حضرت حسن (رض) سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جس نے اپنے ایک تہائی مال کی وصیت کی پھر غلطی سے قتل ہوگیا، آپ نے فرمایا : دیت کا ایک تہائی اس کے مال کے ایک تہائی میں داخل ہوجائے گا۔
(۳۱۳۹۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ أَوْصَی بِثُلُثِ مَالِہِ فَقُتِلَ خَطَأً ، قَالَ : یَدْخُلُ ثُلُثُ الدِّیَۃِ فِی ثُلُثِ مَالِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لیے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
(٣١٣٩٢) اشعث، حضرت شعبی سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : وصیت کے مالک وصیت کے مال میں شریک ہوں گے چاہے وہ بڑھے یا گھٹے، أشعث فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات محمد بن سیرین سے بیان کی تو انھوں نے اس کو پسند کیا۔
(۳۱۳۹۲) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَہْلُ الْوَصِیَّۃِ شُرَکَائُ فِی الْوَصِیَّۃِ ، إنْ زَادَتْ وَإِنْ نَقَصَتْ ، قَالَ : فَأَخْبَرْت بِہِ ابْنَ سِیرِینَ فَأَعْجَبَہُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لیے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
(٣١٣٩٣) یزید بن ابی حبیب حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی کے لیے کوئی وصیت کی ، پھر اس کے پاس مال آگیا، فرمایا کہ وہ اضافی مال اس وصیت میں داخل نہیں ہوگا۔
(۳۱۳۹۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابِ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : فِی رَجُلٍ أَوْصَی لِرَجُلٍ بِوَصِیَّۃٍ ، ثُمَّ جَائَہُ مَالٌ أَوْ أَفَادَ مَالاً ، قَالَ : لاَ یَدْخُلُ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس شخص کے بیان میں جو اپنے مال کے کچھ حصے کی کسی کے لیے وصیت کرے
(٣١٣٩٤) اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا : جب کوئی آدمی کسی کے لیے پچاس درہم کی وصیت کرے تو اس کو وہ دراہم میت کے نقد مال میں سے دے دیے جائیں گے، اور جب کوئی ایک تہائی یا ایک چوتھائی مال کی وصیت کرے تو وہ مال اس آدمی کو میت کے نقد مال اور قرض دونوں سے نکال کردیا جائے گا۔
(۳۱۳۹۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَوْصَی الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ بِخَمْسِینَ دِرْہَمًا عُجِّلَتْ لَہُ مِنَ الْعَیْنِ ، وَإِذَا أَوْصَی بِثُلُثٍ أَوْ رُبُعٍ کَانَ فِی الْعَیْنِ وَالدَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس شخص کے بیان میں جو اپنے مال کے کچھ حصے کی کسی کے لیے وصیت کرے
(٣١٣٩٥) عمرو حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو کسی کے لیے اپنے مال میں سے پچاس درہم کی وصیت کرے، آپ نے فرمایا کہ موجودہ نقد مال کے ایک تہائی حصے سے نکال کر دے دیے جائیں۔
(۳۱۳۹۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یُوصِی لِلرَّجُلِ بِخَمْسِینَ دِرْہَمًا مِنْ مَالِہِ ، قَالَ : یُعَجِّلُ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ ثُلُثِ الْعَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے چچا زادوں کے لیے وصیت کرے جن میں مرد اور عورتیں دونوں ہوں
(٣١٣٩٦) مطر حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے چچا کی اولاد کے لیے وصیت کی جن میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی، علماء فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں مرد کو عورت کے برابر حصہ دیا جائے گا، لیکن اگر اس نے یہ کہا ہو کہ ایک مرد کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا تو ممکن ہے ایسا ہی کیا ہو۔
(۳۱۳۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَعْقُوبَ ، عَنْ عَطَائٍ وَقَتَادَۃَ۔ وَعَنْ مَطَرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی رَجُلٍ أَوْصَی لِبَنِی عَمِّہِ رِجَالٍ وَنِسَائٍ ، قَالُوا لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَی ، إلاَّ أَنْ یَکُونَ قَالَ : {لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے چچا زادوں کے لیے وصیت کرے جن میں مرد اور عورتیں دونوں ہوں
(٣١٣٩٧) طلحہ بن أعلم حنفی حضرت شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے قبیلہ بنو حنیفہ کی بیوہ عورتوں کے لیے وصیت کی ، حضرت شعبی نے فرمایا : یہ وصیت ہر اس مرد و عورت کے لیے ہے جو حنیفہ کی نسل سے ہو۔
(۳۱۳۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ الأَعْلَمِ الْحَنَفِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ رَجُلاً أَوْصَی لأَرَامِلَ بَنِی حَنِیفَۃَ ، فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : ہُوَ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَائِ مِمَّنْ خَرَجَ مِنْ کَمَرَۃِ حَنِیفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৯৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو وصیت میں یوں کہے : فلاں کی اولاد کے لئے، کیا اس وصیت کے مال سے مال داروں کو بھی حصّہ دیا جائے گا
(٣١٣٩٨) یونس حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے جو وصیت میں یوں کہے : فلاں کی اولاد کے لیے اتنا اتنا مال ہے، آپ نے فرمایا : مال ان کے مال داروں اور فقراء اور مرد و عورت سب کے لیے ہوگا۔
(۳۱۳۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : لِبَنِی فُلاَنٍ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : ہُوَ لِغَنِیِّہِمْ وَفَقِیرِہِمْ وَذَکَرِہِمْ وَأُنْثَاہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক: