মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

وصیت کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ৩১৪৩৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے آدھے، اور ایک تہائی اور ایک چوتھائی مال کی وصیت کی
(٣١٤٣٩) ابو عاصم ثقفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم مجھ سے ملے اور پوچھا تم کیا کہتے ہو اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے آدھے، اور ایک تہائی اور ایک چوتھائی مال کی وصیت کردی، مجھے اس کے جواب کا کوئی علم نہیں تھا، خود ہی انھوں نے فرمایا : اس کے مال کے اتنے حصّے کرو جس سے آدھا، ایک تہائی اور ایک چوتھائی نکل آئیں، یعنی بارہ حصّے کرلو، اس کا آدھا چھ ہے اور اس کا ایک تہائی چار ہے، اور اس کا ایک چوتھائی تین ہے، اب مال کے تیرہ حصّے کرو، چھ کے مقابلے میں جتنا مال آئے آدھے حصّے والے کو دے دو ، اور چار کے مقابلے میں جتنا مال آئے ایک تہائی حصّے والے کو دے دو ، اور تین کے مقابلے میں جتنا مال آئے ایک چوتھائی حصّے والے شخص کو دے دو ۔
(۳۱۴۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاویَۃ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِیُّ ، قَالَ : لَقِیَنِی إبْرَاہِیمُ فَقَالَ : مَا تَقُولُ فِی رَجُلٍ أَوْصَی بِنِصْفِہِ وَثُلُثِہِ وَرُبْعِہِ ، قَالَ : فَلَمْ یَکُنْ عِنْدِی فِیہَا شَیْئٌ ، فَقَالَ : إبْرَاہِیمُ ، خُذْ مَالاً لَہُ نِصْفٌ وَثُلُثٌ وَرُبْعٌ : اثْنَا عَشَرَ فَخُذْ نِصْفَہَا سِتَّۃً وَثُلُثَہَا أَرْبَعَۃً وَرُبْعَہَا ثَلاَثَۃً ، فَاقْسِمَ الْمَالَ عَلَی ثَلاَثَۃَ عَشَرَ ، فَمَا أَصَابَ سِتَّۃً کَانَ لِصَاحِبِ النِّصْفِ ، وَمَا أَصَابَ أَرْبَعَۃً کَانَ لِصَاحِبِ الثُّلُثِ ، وَمَا أَصَابَ ثَلاَثَۃً کَانَ لِصَاحِبِ الرُّبْعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৩৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا ذکر جو کسی وارث کے حصّے کے برابر مال کی وصیت کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کی اجازت دیتے ہیں
(٣١٤٤٠) منصور سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا علماء ناپسند کرتے تھے اس بات کو کہ آدمی کسی ایک وارث کے حصّے کے برابر مال کی کسی کے لیے وصیت کر دے، بلکہ وہ فرماتے تھے کہ وصیت وارث کے حصّے سے کم ہونی چاہیے۔
(۳۱۴۴۰) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُوصِیَ الرَّجُلُ بِمِثْلِ نَصِیبِ أَحَدِ الْوَرَثَۃِ حَتَّی یَکُونَ أَقَلَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا ذکر جو کسی وارث کے حصّے کے برابر مال کی وصیت کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کی اجازت دیتے ہیں
(٣١٤٤١) ثابت روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس (رض) نے اپنی اولاد میں سے ایک بچے کے حصّے کے برابر مال کی وصیت کی تھی۔
(۳۱۴۴۱) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَادَۃُ الصَّیْدَلاَنِیُّ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّہُ أَوْصَی بِمِثْلِ نَصِیبِ أَحَدِ وَلَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کے لیے اپنے مال کے ” ایک غیر متعین حصّے “ کی وصیت کرے
(٣١٤٤٢) یسار بن ابی کرب حضرت شریح سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا تھا جس نے کسی کے لیے اپنے مال کے ایک غیر متعین حصّے کی وصیت کی تھی اور مال کی تحدید نہیں کی تھی، آپ نے فرمایا : مال کے حصّے بنا لیے جائیں اور جس کے لیے وصیت کی گئی ہے اس کو بھی ایک حصّہ دے دیا جائے۔
(۳۱۴۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ أَبُو قُتَیْبَۃَ الْہَمْدَانِیُّ ، عَنْ یَسَارِ بْنِ أَبِی کَرِبٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ قَضَی فِی رَجُلٍ أَوْصَی لِرَجُلٍ بِسَہْمٍ مِنْ مَالِہِ وَلَمْ یُسَمِّ ، قَالَ : تُرْفَعُ السِّہَامُ فَیَکُونُ لِلْمُوصَی لَہُ سَہْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کے لیے اپنے مال کے ” ایک غیر متعین حصّے “ کی وصیت کرے
(٣١٤٤٣) سفیان ایک خراسانی کے حوالے سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے فرمایا : اس آدمی کو کچھ نہیں ملے گا کیونکہ یہ مجہول وصیت ہے۔
(۳۱۴۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ خُرَاسَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : لَیْسَ لَہُ شَیْئٌ ، ہَذَا مَجْہُولٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کے لیے اپنے مال کے ” ایک غیر متعین حصّے “ کی وصیت کرے
(٣١٤٤٤) محمد بن صہیب روایت کرتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے لیے اپنے مال کے ایک حصّے کی وصیت کی کہ اس وصیت کی کوئی وقعت نہیں کیونکہ اس نے مال کی مقدار بیان نہیں کی۔
(۳۱۴۴۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ عَطَائٍ۔ وَیَعْقُوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ : فِی رَجُلٍ أَوْصَی لِرَجُلٍ بِسَہْمٍ مِنْ مَالِہِ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، لَمْ یُبَیِّنْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کے لیے اپنے مال کے ” ایک غیر متعین حصّے “ کی وصیت کرے
(٣١٤٤٥) ایوب روایت کرتے ہیں کہ حضرت ایاس بن معاویہ نے فرمایا عرب کہا کرتے تھے کہ اس آدمی کو چھٹا حصّہ ملے گا۔
(۳۱۴۴۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : کَانَتِ الْعَرَبُ تَقُولُ : لَہُ السُّدُسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کے لیے اپنے مال کے ” ایک غیر متعین حصّے “ کی وصیت کرے
(٣١٤٤٦) ھُزیل سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی کے لیے اپنے مال کے ایک حصّے کی وصیت کردی اور مقدار بیان نہیں کی تو حضرت عبداللہ (رض) نے فرمایا اس کے لیے چھٹا حصّہ ہے۔
(۳۱۴۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنِ الْہُزَیْلِ : أَنَّ رَجُلاً جَعَلَ لِرَجُلٍ سَہْمًا مِنْ مَالِہِ وَلَمْ یُسَمِّ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : لَہُ السُّدُسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کسی کے لیے اپنے مال کے ” ایک غیر متعین حصّے “ کی وصیت کرے
(٣١٤٤٧) حُمید سے روایت ہے کہ عدی نے حضرت ایاس بن معاویہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا ” حصّے “ سے مراد اہل عرب کے محاورات میں چھٹا حصّہ ہوتا ہے۔
(۳۱۴۴۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ : أَنْ عَدِیًّا سَأَلَ إیَاسًا ؟ فَقَالَ : السَّہْمُ فِی کَلاَمُ الْعَرَبِ السُّدُسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کا بیان جس سے کہا گیا کہ وصیت کر دو ، اس کے بعد لوگ کہنے لگے فلاں چیز کی وصیت کر دو، فلاں کی کر دو اور وہ اثبات میں سر ہلاتی رہی
(٣١٤٤٨) خلاس سے روایت ہے کہ ایک عورت سے مرض الموت میں کہا گیا کہ فلاں وصیت کردو ، فلاں وصیت کردو اور وہ سر کو اثبات میں ہلاتی رہی، حضرت علی (رض) کے پاس فیصلہ گیا تو آپ نے اس وصیت کو نافذ نہیں کیا۔
(۳۱۴۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، أَنَّ امْرَأَۃً قِیلَ لَہَا فِی مَرَضِہَا : أَوْصِی بِکَذَا ، أَوْصِی بِکَذَا ، فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِہَا ، فَلَمْ یُجِزْہُ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٤٩) عبداللہ بن حارث بن ابی ربیعہ یاحارث بن عبداللہ بن ابی ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر (رض) سے عرض کیا کہ اہل یمن یہ کام کرتے ہیں کہ آدمی کوئی وصیت کردیتا ہے پھر اپنی وصیت کو بدل دیتا ہے، آپ نے فرمایا آدمی کو اختیار ہے کہ اپنی وصیت میں تبدیلی کرے۔
(۳۱۴۴۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ حُسَیْنِ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ ، أَو الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعُمَرَ : شَیْئٌ یَصْنَعُہُ أَہْلُ الْیَمَنِ ، یُوصِی الرَّجُلُ، ثُمَّ یُغَیِّرُ وَصِیَّتَہُ ، قَالَ : لِیُغَیِّرْ مَا شَائَ مِنْ وَصِیَّتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৪৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٠) مجاہد سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : آدمی اپنے مرض الموت میں جو غلام آزاد کرتا ہے وہ وصیت کے حکم میں داخل ہے اگر چاہے تو رجوع بھی کرسکتا ہے۔
(۳۱۴۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ فِی مَرَضِہِ مِنْ رَقِیقِہِ فَہِیَ وَصِیَّۃٌ إنْ شَائَ رَجَعَ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥١) ابن جریج سے روایت ہے کہ عطاء نے فرمایا : آدمی اپنی وصیت میں جو تبدیلی چاہے کرسکتا ہے سوائے غلاموں کی آزادی کے۔
(۳۱۴۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُغَیِّرُ الرَّجُلُ مِنْ وَصِیَّتِہِ مَا شَائَ إلاَّ الْعَتَاقَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٢) شیبانی روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا : آدمی اپنی وصیت میں جو تبدیلی چاہے کرسکتا ہے سوائے غلاموں کی آزادی کے۔
(۳۱۴۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کُلُّ وَصِیَّۃٍ إنْ شَائَ رَجَعَ فِیہَا غَیْرِ الْعَتَاقَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٣) حکم سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا : جب آدمی بہت سی وصیتیں کر دے اور اپنے غلام کو بھی آزاد کر دے اس شرط پر کہ اگر اس کو موت آگئی تو وہ آزاد ہیں، تو غلاموں کی آزادی میں وہ رجوع نہیں کرسکتا ، کیونکہ غلام کی آزادی دوسری وصیتوں کی طرح نہیں ہے۔
(۳۱۴۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِی، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَکَمِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: إذَا أَوْصَی الرَّجُلُ بِوَصَایَا، وَأَعْتَقَ غُلاَمًا لَہُ إنْ حَدَثَ بِہِ حَدَثُ الْمَوْتِ، قَالَ: لاَ یَرْجِعُ فِی الْعِتْقِ؛ لَیْسَ الْعِتْق کَسَائِرِ الْوَصِیَّۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٤) ہشام روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) نے ارشاد فرمایا جب کوئی آدمی وصیت کرے تو اپنی وصیت میں جو تبدیلی چاہے کرسکتا ہے، پوچھا گیا : غلاموں کی آزادی کی وصیت کا بھی یہی حکم ہے ؟ فرمایا غلاموں کی آزادی اور دوسری وصیتوں کا یہی حکم ہے، صرف اس آدمی کی آخری وصیت کو نافذ کیا جائے گا۔
(۳۱۴۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَوْصَی الرَّجُلُ فَإِنَّہُ یُغَیِّرُ وَصِیَّتَہُ مَا شَائَ ، قِیلَ لَہُ : فَالْعَتَاقَۃُ ، قَالَ الْعَتَاقَۃُ وَغَیْرُ الْعَتَاقَۃِ ، وَإِنَّمَا یُؤْخَذُ بِآخِرِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٥) عمرو بن دینار روایت کرتے ہیں کہ حضرت طاؤس اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی مرض الموت میں آزاد کیے ہوئے غلاموں کی آزادی میں رجوع کرلے۔
(۳۱۴۵۵) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَعُودَ الرَّجُلُ فِی عَتَاقِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٦) عاصم فرماتے ہیں کہ ابو العالیہ بیمار ہوگئے اور انھوں نے ایک غلام آزاد کردیا، لوگوں نے ان کو بتایا کہ وہ نھر سے آگے گیا ہوا ہے فرمایا اگر وہ زندہ ہے تو میں اس کو آزاد نہیں کرتا اور اگر وہ مرگیا ہے تو آزاد ہے، اور پھر اس آیت کی تلاوت کی { وَلَہُ ذُرِّیَّۃٌ ضُعَفَائُ } ( اور اس کی کمزور اولاد ہے) ۔
(۳۱۴۵۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : مَرِضَ أَبُو الْعَالِیَۃَ فَأَعْتَقَ مَمْلُوکًا لَہُ ذَکَرُوا لَہُ أَنَّہُ مِنْ وَرَائِ النَّہَرِ ، فَقَالَ : إنْ کَانَ حَیًّا فَلاَ أُعْتِقُہُ ، وَإِنْ کَانَ مَیِّتًا فَہُوَ عَتِیقٌ ، وَذَکَرَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَلَہُ ذُرِّیَّۃٌ ضُعَفَائُ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٧) ہشام سے روایت ہے کہ محمد نے فرمایا لوگ اس طرح وصیت کیا کرتے تھے کہ آدمی اپنی وصیت میں لکھتا کہ ” اگر مجھے موت آگئی قبل ازیں کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں “ اگر اس کو تبدیلی کی ضرورت محسوس ہو تو تبدیلی کرسکتا ہے چاہے غلام کی آزادی کی وصیت ہو یا اور کوئی، اور اگر اس نے وصیت میں کوئی شرط نہیں لگائی تھی تب بھی وصیت میں تبدیلی کرسکتا ہے سوائے غلام کی آزادی کے۔
(۳۱۴۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانُوا یُوصُونَ ، فَیَکْتُبُ الرَّجُلُ فِی وَصِیَّتِہِ : إنْ حَدَثَ بِی حَدَثٌ قَبْلَ أَنْ أُغَیِّرَ وَصِیَّتِی ہَذِہِ فَإِنْ بَدَا لَہُ أَنْ یُغَیِّرَ غَیَّرَ إنْ شَائَ الْعَتَاقَۃَ وَغَیْرَہَا ، فَإِنْ لَمْ یَسْتَثْنِ فِی وَصِیَّتِہِ غَیَّرَ مِنْہَا مَا شَائَ غَیْرَ الْعَتَاقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٨) ابن ابی نجیح سے روایت ہے کہ مجاہد (رض) اس بات پر قسم کھایا کرتے تھے کہ جس غلام کو مرنے کے بعد آزاد کیا جائے اس کی آزادی وصیت کے حکم میں ہے، اور آدمی کو اپنی وصیت میں تبدیلی کا اختیار ہے اگر اس کا جی چاہے۔
(۳۱۴۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ رُوحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : کَانَ یُقْسِمُ عَلَیْہِ قَسَمًا ، أَنَّ الْمُعْتَقَ عَنْ دُبُرِ وَصِیَّۃٍ ، وَأَنَّ لِلرَّجُلِ أَنْ یُغَیِّرَ مِنْ وَصِیَّتِہِ مَا شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক: