মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

وصیت کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ৩১৪৫৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
(٣١٤٥٩) حنظلہ روایت کرتے ہیں کہ طاؤس نے فرمایا کہ مدبَّر غلام کا آقا جب چاہے اس کی آزادی سے رجوع کرسکتا ہے۔
(۳۱۴۵۹) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ خُثَیْمٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : یَرْجِعُ مَوْلَی الْمُدَبَّرِ فِیہِ مَتَی شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৫৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے : اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
(٣١٤٦٠) نافع سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : آدمی کو چاہیے کہ اپنی وصیت میں یہ بات لکھ دے : ” اگر مجھے موت آجائے قبل ازیں کہ میں اپنی اس وصیت کو تبدیل کروں۔ “
(۳۱۴۶۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : لِیَکْتُبَ الرَّجُلُ فِی وَصِیَّتِہِ : إنْ حَدَثَ بِی حَدَثٌ قَبْلَ أَنْ أُغَیِّرَ وَصِیَّتِی ہَذِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے : اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
(٣١٤٦١) عامر بن عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود (رض) نے وصیت کی اور اپنی وصیت میں لکھا : ” بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ یہ وصیت ہے ابن مسعود کی اگر اس کو اس بیماری میں موت آجائے۔ “
(۳۱۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَوْصَی فَکَتَبَ فِی وَصِیَّتِہِ : بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ ، ہَذَا مَا أَوْصَی بِہِ ابْنُ مَسْعُودٍ : إنْ حَدَثَ بِہِ حَدَثٌ فِی مَرَضِہِ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے : اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
(٣١٤٦٢) ہشام روایت کرتے ہیں کہ محمد نے فرمایا : لوگ جب وصیت کیا کرتے تھے تو اپنی وصیت میں لکھ دیا کرتے تھے کہ : ” اگر مجھے اپنی وصیت میں تبدیلی کرنے سے پہلے موت آجائے۔ “
(۳۱۴۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانُوا یُوصُونَ فَیَکْتُبُ الرَّجُلُ فِی وَصِیَّتِہِ : إنْ حَدَثَ بِی حَدَثٌ قَبْلَ أَنْ أُغَیِّرَ وَصِیَّتِی ہَذِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے : اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
(٣١٤٦٣) ابو خلدہ سے روایت ہے کہ ابو العالیہ نے فرمایا : میں دس سے زائد مرتبہ وصیت کرچکا ہوں، میں وصیت کا ایک وقت مقرر کردیتا ہوں، جب وہ وقت آتا ہے تو مجھے اختیار حاصل ہوجاتا ہے ( اس وصیت کو باقی رکھوں یا بدل دوں) ۔
(۳۱۴۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : أَوْصَیْت بِضْعَ عَشْرَ مَرَّۃٍ أُوَقِّت وَقْتًا إذَا جَائَ الْوَقْتُ کُنْت بِالْخِیَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے : اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
(٣١٤٦٤) نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) نے اپنی وصیت میں یہ شرط لگائی تھی ” اگر مجھے اس تحریر میں تبدیلی کرنے سے پہلے موت آجائے۔ “
(۳۱۴۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی عُمَیْرٍ الْحَارِثُ بْنُ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ یَشْتَرِطُ : إنْ حَدَثَ بِی حَدَثٌ قَبْلَ أُغَیِّرَ کِتَابِی ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو بیمار ہو جائے اور اپنے غلاموں کی آزادی کی وصیت کر دے، لیکن یوں نہ کہے : میری اس بیماری میں
(٣١٤٦٥) ابن طاؤس سے روایت ہے کہ یمن کے ایک باشندے نے وصیت کی اور یوں کہا : فلاں غلام آزاد ہے، اور فلاں غلام آزاد ہے، اور یہ نہیں کہا : ” اگر میں اس بیماری میں مر جاؤں “ چنانچہ وہ آدمی صحت یاب ہوگیا، اس کے غلاموں نے جَنَد کے قاضی کے پاس دعویٰ دائر کیا، انھوں نے حضرت طاؤس سے مشورہ کیا تو طاؤس نے فرمایا : وہ غلام ہیں کیونکہ اس آدمی کی نیت ہی میں یہ بات تھی کہ : ” اگر مجھے موت آجائے۔ “
(۳۱۴۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس : أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ الْیَمَنِ أَوْصَی ، فَقَالَ : فُلاَنٌ حُرٌّ وَفُلاَنٌ حُرٌّ - وَلَمْ یُسَمِّ - إنْ مِتّ فِی مَرَضِی ہَذَا ، فَبَرَأَ الرَّجُلُ فَخَاصَمَہُ مَمْلُوکَاہُ إِلَی قَاضِی أَہْلِ الْجَنَدِ ، فَشَاوَرَ فِی ذَلِکَ طَاوُوسًا ، فَقَالَ طَاوُوس : ہُمْ عَبِیدٌ ، إنَّمَا کَانَتْ نِیَّتُہُ : إنْ حَدَثَ بِہِ حَدَثٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے اپنی باندی کی اپنے بھتیجے کے لیے وصیت کی، پھر اس باندی کے ساتھ ہمبستری کر لی
(٣١٤٦٦) عاصم سے روایت ہے کہ شعبی سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے اپنے بھتیجے کے لیے اپنی باندی کی وصیت کی پھر اس کے ساتھ وطی کرلی، آپ نے فرمایا اس آدمی نے اپنی وصیت کو فاسد کردیا۔
(۳۱۴۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ أَوْصَی بِجَارِیَتِہِ لاِبْنِ أَخِیہِ ، ثُمَّ وَطِئَہَا ؟ قَالَ : أَفْسَدَ وَصِیَّتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٦٧) حماد سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا جب کوئی آدمی حج اور زکوۃ دونوں کی ادائیگی کی وصیت کر دے تو ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔
(۳۱۴۶۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَوْصَی بِہِمَا فَہُمَا مِنَ الثُّلُثِ۔ یَعْنِی : الْحَجَّ وَالزَّکَاۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٦٨) مغیرہ حضرت ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے حج کی وصیت کرے جو اس نے ادا کیا تھا تو اس کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔
(۳۱۴۶۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَوْصَی بِحَجَّۃ وَلَمْ یَکُنْ حَجَّ فَمِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٦٩) ہشام روایت کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین نے بھی فرمایا ہے کہ ایک تہائی مال سے ادائیگی ہوگی۔
(۳۱۴۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : مِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৬৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٧٠) یونس اور منصور سے روایت ہے کہ حضرت حسن (رض) نے فرمایا کہ ان کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔
(۳۱۴۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ وَمَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : ہُوَ مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٧١) سلیمان تیمی سے روایت ہے کہ حضرت حسن اور حضرت طاؤس نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس پر فرض حج بھی واجب تھا اور مال میں زکوۃ بھی واجب تھی ، کہ یہ دونوں قرض کے درجے میں ہیں۔
(۳۱۴۷۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنِ الْحَسَنِ وَطَاوُسٍ : فِی الرَّجُلِ عَلَیْہِ حِجَّۃُ الإسْلاَمِ وَتَکُونُ عَلَیْہِ الزَّکَاۃُ فِی مَالِہِ ؟ قَالاَ : یَکُونَانِ ہَذَیْنِ بِمَنْزِلَۃِ الدَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٧٢) عبد العزیز سے روایت ہے کہ شعبی نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو مرنے سے پہلے وصیت کر دے کہ اس کی جانب سے حج کرو ادیا جائے یا رمضان کے روزوں کا کفارہ صدقہ کردیا جائے یا قسم کا کفارہ صدقہ کردیا جائے، کہ ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی۔
(۳۱۴۷۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی الرَّجُلِ یَمُوتُ وَیُوصِی أَنْ یُحَجَّ عَنْہُ ، أَوْ یُتَصَدَّقَ عَنْہُ کَفَّارَۃُ رَمَضَانَ ، أَوْ کَفَّارَۃُ یَمِینٍ ؟ قَالَ : مِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٧٣) معمر سے روایت ہے کہ زہری نے فرمایا جب کسی آدمی پر کوئی واجب چیز رہتی ہو تو اس کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔
(۳۱۴۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: إذَا کَانَ عَلَی الرَّجُلِ شَیْئٌ وَاجِبٌ فَہُوَ مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہوگی یا پورے مال سے ؟
(٣١٤٧٤) لیث سے روایت ہے کہ حضرت طاؤس نے فرمایا : اس کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔
(۳۱۴۷۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : ہُوَ مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو کوئی وصیت کرے ، یا کوئی چیز ہبہ کرے، یا غلام آزاد کرے کیا اس کا ایسا کرنا جائز ہے ؟
(٣١٤٧٥) عبداللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ حضرت عمربن عبد العزیز نے لکھا کہ مکاتب کے لیے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر وصیت کرنا جائز نہیں۔
(۳۱۴۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ : أَنَّ الْمُکَاتَبَ لاَ تَجُوزُ لَہُ وَصِیَّۃٌ ، وَلاَ ہِبَۃٌ إلاَّ بِإِذْنِ مَوْلاَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس مکاتب کا بیان جو کوئی وصیت کرے ، یا کوئی چیز ہبہ کرے، یا غلام آزاد کرے کیا اس کا ایسا کرنا جائز ہے ؟
(٣١٤٧٦) اشعث (رض) سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا : مکاتب اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نہ غلام آزاد کرسکتا ہے اور نہ ہبہ کرسکتا ہے۔
(۳۱۴۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمُکَاتَبُ لاَ یَعْتِقُ ، وَلاَ یَہَبُ إلاَّ بِإِذْنِ مَوْلاَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے مجنون کی وصیت کے بیان میں
(٣١٤٧٧) ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے پوچھا : بیوقوف اور بد حواس آدمی اگر درست وصیت کردیں جبکہ ان کی عقل مغلوب ہو تو کیا ان کی وصیت نافذ ہوگی، آپ نے فرمایا : میں اس کی وصیت کو معتبر نہیں سمجھتا۔
(۳۱۴۷۷) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : الأَحْمَقُ وَالمُوَسْوَسُ أَتَجُوزُ وَصِیَّتُہُمَا إنْ أَصَابَا الْحَقَّ وَہُمَا مَغْلُوبَانِ عَلَی عُقُولِہِمَا ؟ قَالَ : مَا أَحْسَبُ لَہُمَا وَصِیَّۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৪৭৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے مجنون کی وصیت کے بیان میں
(٣١٤٧٨) حماد بن سلمہ سے روایت ہے کہ حضرت ایاس بن معاویہ نے مجنون کی وصیت کے بارے میں فرمایا کہ اگر وہ وصیت قاعدے کے مطابق درست ہو تو نافذ ہوجائے گی۔
(۳۱۴۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِی ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ : فِی وَصِیَّۃِ الْمَجْنُونِ ، قَالَ : إِذَا أَصَابَ الْحَقّ جَازَ۔
tahqiq

তাহকীক: