মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

وصیت کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ৩১৬৩৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٣٩) ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ جب حضرت طاوس سے اس بارے میں سوال کیا جاتا تو یہ آیت تلاوت فرماتے { أَفَحُکْمَ الْجَاہِلِیَّۃِ یَبْغُونَ } (کیا وہ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں )
(۳۱۶۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، قَالَ : کَانَ طَاوس إذَا سُئِلَ عَنْہُ ، قَرَأَ : {أَفَحُکْمَ الْجَاہِلِیَّۃِ یَبْغُونَ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৩৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٤٠) زہری سے روایت ہے کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا : ” جو ظلم مرنے والے کا ناقابلِ قبول ہے وہ زندہ آدمی کا بھی ناقابلِ قبول ہے۔ “
(۳۱۶۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: قَالَ عُرْوَۃٌ: یُرَدُّ مِنْ حَیْفِ الْحَیِّ مَا یُرَدُّ مِنْ حَیْفِ الْمَیِّتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٤١) مسمع بن ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۳۱۶۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ مِسْمَعِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٤٢) ابو معشر سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ فقہاء اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے بچوں میں برابری رکھے، یہاں تک کہ ان کا بوسہ لینے میں بھی۔
(۳۱۶۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَعْدِلَ الرَّجُلُ بَیْنَ وَلَدِہِ حَتَّی فِی الْقُبَلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٤٣) اشعث سے روایت ہے کہ حضرت حکم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے، لیکن فیصلے میں اس کی اجازت بھی دے دیا کرتے تھے۔
(۳۱۶۴۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُفَضِّلَ الرَّجُلُ بَعْضَ وَلَدِہِ عَلَی بَعْضٍ وَکَانَ یُجِیزُہُ فِی الْقَضَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٤٤) عامر فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے۔
(۳۱۶۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُفَضِّلَ الرَّجُلُ بَعْضَ وَلَدِہِ عَلَی بَعْضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٤٥) ابو حیان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح کا ایک پڑوسی جس کے ایک سے زائد بچے تھے ان کے پاس آیا ، اور اپنا مال ان بچوں کے درمیان برابری کا لحاظ کیے بغیر تقسیم کردیا، پھر اس نے حضرت شریح کو بلایا، آپ گئے تو اس نے کہا اے ابو امیہ ! میں نے اپنا مال اپنے بچوں کے درمیان تقسیم کردیا ہے اور میں نے برابری کی رعایت نہیں کی، اور اب میں آپ کو گواہ بناتا ہوں، حضرت شریح نے فرمایا : ” اللہ کی تقسیم تیری تقسیم سے زیادہ انصاف والی ہے، اس تقسیم کو ختم کر کے اللہ تعالیٰ کے مقرر کیے ہوئے حصّوں کے مطابق تقسیم کرو اور پھر مجھے گواہ بناؤ، ورنہ مجھے گواہ مت بناؤ کیونکہ میں ظلم پر گواہ نہیں بننا چاہتا۔ “
(۳۱۶۴۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : حَضَرَ جَارٌ لِشُرَیْحٍ وَلَہُ بَنُونَ ، فَقَسَمَ مَالَہُ بَیْنَہُمْ لاَ یَأْلُو أَنْ یَعْدِلَ ، ثُمَّ دَعَا شُرَیْحًا فَجَائَ ، فَقَالَ : أَبَا أُمَیَّۃَ إنِّی قَسَمْت مَالِی بَیْنَ وَلَدِی وَلَمْ آلُ ، وَقَدْ أَشْہَدْتُک ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : قِسْمَۃُ اللہِ أَعْدَلُ مِنْ قِسْمَتِکَ ، فَارْدُدْہُمْ إلَی سِہَامِ اللہِ وَفَرَائِضِہِ وَأَشْہِدْنِی وَإِلاَّ فَلاَ تُشْہِدْنِی ، فَإِنِّی لاَ أَشْہَدُ عَلَی جَوْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
(٣١٦٤٦) مسلم روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسروق ایک آدمی کے پاس گئے جو وصیت کررہا تھا، اس نے کچھ نامناسب وصیتیں کیں، حضرت نے فرمایا : ” بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان بہت اچھی تقسیم فرما دی ہے، اور بلاشبہ جو رائے اختیار کرنے میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے سے روگردانی کرے گا وہ گمراہ ہوجائے گا، تم اپنے قرابت داروں میں سے ان لوگوں کے لیے وصیت کردو جو تمہارے مال میں رغبت رکھتے ہیں، پھر مال کو ان لوگوں کے درمیان رہنے دو جن پر اللہ تعالیٰ نے تقسیم کیا ہے۔
(۳۱۶۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ : أَنَّہُ حَضَرَ رَجُلاً یُوصِی فَأَوْصَی بِأَشْیَائَ لاَ تََنْبَغِی ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ : إنَّ اللَّہَ قَدْ قَسَمَ بَیْنَکُمْ فَأَحْسَنَ ، وَإِنَّہُ مَنْ یَرْغَبْ بِرَأْیِہِ عَنْ رَأْیِ اللہِ یَضِل ، أَوْصِ لِذَوِی قَرَابَتِکَ مِمَّنْ لاَ یَرْغَب ، ثُمَّ دَع الْمَالَ عَلَی مَنْ قَسَمَہُ اللَّہُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس کو کوڑھ کا مرض ہو اور وہ کسی کے لیے کسی چیز کا اقرار کرے
(٣١٦٤٧) جابر حضرت قاسم اور شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی جس کو کوڑھ کا مرض لاحق ہو اور وہ اقرار کرے کہ میرا بھائی میرے مال میں شریک ہے اگر گواہ گواہی دے دیں کہ اس نے بیماری لگنے سے پہلے یہ وصیت کی تھی تو وہ اپنے بھائی کو اپنے مال میں شریک کرسکتا ہے۔
(۳۱۶۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ وَالشَّعْبِیِّ : فِی رَجُلٍ کَانَ بِہِ جُذَامٌ ، فَقَالَ : أَخِی شَرِیکِی فِی مَالِی ، فَقَالَ : إنْ شَہِدَتِ الشُّہُودُ أَنَّہُ أَوْصَی بِہِ قَبْلَ أَنْ یُصِیبَہُ وَجَعَہُ شَرَّکَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
(٣١٦٤٨) منصور حضرت حکم اور حسن سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی وارث میت پر کسی قرضے کا اقرار کرے تو وہ اقرار اس وارث کی میراث میں ملنے والے حصّے کے اندر معتبر سمجھا جائے گا۔
(۳۱۶۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ وَالْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَقَرَّ بَعْضُ الْوَرَثَۃِ بِدَیْنٍ عَلَی الْمَیِّتِ جَازَ عَلَیْہِ فِی نَصِیبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
(٣١٦٤٩) مطرف حضرت شعبی سے اس وارث کے بارے میں اقرار کرتے ہیں جو قرضے کا اقرار کرے انھوں نے فرمایا کہ اس قرضے میں اس کے حصّے کے برابر اس پر واجب ہوجائے گا ، راوی کہتے ہیں کہ پھر انھوں نے فرمایا کہ اس کے حصّے سے اتنا نکال لیا جائے گا۔
(۳۱۶۴۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی وَارِثٍ أَقَرَّ بِدَیْنٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ فِی نَصِیبِہِ بِحِصَّتِہِ ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِکَ : یُخَرَّجُ مِنْ نَصِیبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৪৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
(٣١٦٥٠) یونس سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ قرضہ اس کے حصّے کے بقدر اس پر واجب الاداء ہوجائے گا۔
(۳۱۶۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : عَلَیْہِ فِی نَصِیبِہِ بِحِصَّتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
(٣١٦٥١) مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو بیٹے اور ترکے میں دو سو دینار چھوڑے، پھر ایک بیٹے نے اقرار کیا کہ اس کے والد پر پچاس دینار قرضہ تھا، آپ نے فرمایا وہ قرضہ اس اقرار کرنے والے کے حصّے میں سے لے لیا جائے اور دوسرے کا حصّہ صحیح سلامت محفوظ رہے گا۔
(۳۱۶۵۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ عَامِرٍ : فِی رَجُلٍ مَاتَ وَتَرَکَ ابْنَیْنِ ، وَتَرَکَ مِئَتَیْ دِینَارٍ ، فَأَقَرَّ أَحَدُ الاِبْنَیْنِ أَنَّ عَلَی أَبِیہِ خَمْسِینَ دِینَارًا ، قَالَ : یُؤْخَذُ مِنْ نَصِیبِ ہَذَا وَیَسْلََمُ لِلآخَرِ نَصِیبُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
(٣١٦٥٢) مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب کوئی وارث میت پر کسی قرضے کا اقرار کرے تو وہ اس پر اس کے حصّے میں سے واجب الاداء ہوگا۔
(۳۱۶۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أَقَرَّ بَعْضُ الْوَرَثَۃِ بِدَیْنٍ عَلَی الْمَیِّتِ جَازَ عَلَیْہِ فِی نَصِیبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
(٣١٦٥٣) اشعث سے روایت ہے کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب ورثاء میں سے دو یا تین آدمی گواہی دیں تو یہ گواہی ان کی طرف سے اقرار ہی سمجھی جائے گی۔
(۳۱۶۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: إذَا شَہِدَ رَجُلاَنِ أَوْ ثَلاَثَۃٌ مِنَ الْوَرَثَۃِ فَإِنَّمَا أَقَرُّوا عَلَی أَنْفُسِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
(٣١٦٥٤) حکم اور حماد حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قرضہ ورثاء پر ان کے ملنے والی وراثت کے حساب سے لاگو ہوجائے گا۔
(۳۱۶۵۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٌ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: یَجُوزُ عَلَی الْوَرَثَۃِ بِحِسَابِ مَا وَرِثُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
(٣١٦٥٥) اشعث سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ دونوں گواہ مسلمان ہیں، اس لیے ان کی گواہی تمام ورثاء پر نافذ ہوگی۔
(۳۱۶۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : ہُمَا شَاہِدَانِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، تَجُوزُ شَہَادَتُہُمَا عَلَی الْوَرَثَۃِ کُلِّہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
(٣١٦٥٦) حکم سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ جب دو وارث گواہی دے دیں تو قرضہ انہی کے حصّوں میں واجب ہوگا، اور خود حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ قرضہ سب ورثاء پر واجب ہوگا۔
(۳۱۶۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا شَہِدَ اثْنَانِ مِنَ الْوَرَثَۃِ جَازَ عَلَیْہِمَا فِی أَنْصِبَائِہِمَا ، وَقَالَ الْحَکَمُ : یَجُوزُ عَلَیْہِمْ جَمِیعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
(٣١٦٥٧) منصور سے روایت ہے کہ حضرت حارث نے فرمایا کہ جب دو وارث کسی آدمی کے لیے قرضے کی گواہی دے دیں تو اس کو اس کا قرضہ دلا دیا جائے گا۔
(۳۱۶۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : إذَا شَہِدَ اثْنَانِ مِنَ الْوَرَثَۃِ لِرَجُلٍ بِدَیْنٍ أُعْطِیَ دَیْنَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬৫৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
(٣١٦٥٨) یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ جب کوئی وارث گواہی دے دے تو تمام ورثاء پر قرضہ لاگو ہوجائے گا۔
(۳۱۶۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا شَہِدَ أَحَدُ الْوَرَثَۃِ جَازَ عَلَیْہِمْ کُلِّہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক: