মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

وصیت کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩২০ টি

হাদীস নং: ৩১৫৯৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٥٩٩) ہشام سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو جنگ کے دوران کسی کو کچھ دے دے یا سمندر کے سفر کے دوران یا طاعون کے زمانے میں، یا حاملہ عورت کسی کو کچھ دے دے، کہ جو کچھ انھوں نے دیا اس کا دینا درست ہے، اور وہ ایک تہائی مال میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
(۳۱۵۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یُعْطِی فِی الْمُزَاحَفَۃِ وَرُکُوبِ الْبَحْرِ وَالطَّاعُونِ وَالْحَامِلِ ، قَالَ : مَا أَعْطَوا فَہُوَ جَائِزٌ ، لاَ یَکُن مِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৫৯৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٦٠٠) اشعث سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ حاملہ اپنے حمل کے مہینے میں مال کے اندر جو تصرف کرے وہ ایک تہائی میں سے شمار کیا جائے گا۔
(۳۱۶۰۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَا صَنَعَت الْحَامِلُ فِی شَہْرِہَا فَہُوَ مِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٦٠١) عبد الملک روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس کو تپ دق یا بخار کا مرض ہو اور وہ چلتا پھرتا ہو، کہ وہ اپنے مال میں جو تصرف کرے وہ پورے مال میں سے شمار ہوگا، ہاں مگر اس صورت میں جبکہ وہ بستر پر پڑا ہوا ہو (چلنے پھرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو) ۔
(۳۱۶۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی الرَّجُلِ یَکُونُ بِہِ السِّلُّ وَالْحُمَّی وَہُوَ یَجِیئُ وَیَذْہَبُ ، قَالَ : مَا صَنَعَ مِنْ شَیْئٍ فَہُوَ مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ ، إلاَّ أَنْ یَکُونَ أُضْنِی عَلَی فِرَاشِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٦٠٢) ابن جریج روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطاء نے فرمایا کہ حاملہ مال میں جو تصرف کرے وہ وصیت سمجھی جائے گی۔
(۳۱۶۰۲) حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَا صَنَعَتِ الْحَامِلُ فَہُوَ وَصِیَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٦٠٣) دوسری سند سے بھی حضرت عطاء سے یہی ارشاد منقول ہے۔
(۳۱۶۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : الْحَامِلُ وَصِیَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٦٠٤) عامر حضرت شریح سے بھی یہی ارشاد نقل کرتے ہیں۔
(۳۱۶۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : الْحَامِلُ وَصِیَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٦٠٥) یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ میری اہلیہ نے حمل کے زمانے میں کوئی عطیہ دیا اور اس بات کو قاسم بن محمد سے ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ عطیہ پورے مال سے لیا جائے گا، حماد نقل کرتے ہیں کہ یحییٰ نے فرمایا کہ ہم کہتے ہیں کہ یہ عطیہ پورے مال میں سے ہوگا جب تک اس کو درد زِہ شروع نہ ہو۔
(۳۱۶۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ أَعْطَتِ امْرَأَتِی عَطیَّۃ وَہِیَ حَامِلٌ ، فَقَالَتْ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، فَقَالَ : ہُوَ مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ۔

قَالَ حَمَّادٌ : قَالَ یَحْیَی : وَنَحْنُ نَقُولُ : ہُوَ مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ مَا لَمْ یَضْرِبْہَا الطَّلْقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس حاملہ عورت کا بیان جو وصیت کرے ، اور اس آدمی کا بیان جو جنگ میں اور سمندر کے سفر میں جاتے ہوئے وصیت کرے
(٣١٦٠٦) جابر حضرت عامر سے نقل کرتے ہیں کہ حاملہ کا مال میں تصرف کرنا وصیت کے حکم میں ہے۔
(۳۱۶۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الْحَامِلُ وَصِیَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو قید کر دیا جائے، اس کے لیے اس کے مال کی کتنی مقدار جائز ہے
(٣١٦٠٧) محمد فرماتے ہیں کہ ایاس بن معاویہ کو ایک تہمت کی بناء پر گرفتار کرلیا گیا، انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ حضرت حسن کے پاس جا کر پوچھو کہ اس حالت میں میرے لیے اپنے مال میں سے کچھ لینے کا کیا حکم ہے ؟ کہتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے پاس گیا اور میں نے جا کر ان سے عرض کیا کہ آپ کے بھائی ایاس آپ کو سلام کہتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ میرے لیے اپنے مال میں اس حال میں تصرف کرنا کیسا ہے ؟ حضرت حسن نے فرمایا ان کا حکم مریض کے حکم کی طرح ہے، اس لیے ان کے لیے ایک تہائی سے زیادہ مال میں تصرف جائز نہیں۔
(۳۱۶۰۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حُبِسَ إیَاسُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ فِی الظِّنَّۃِ ، فَأَرْسَلِنِی ، فَقَالَ : انْطَلِقْ إلَی الْحَسَنِ فَاسْأَلْہُ مَا حَالِی فِیمَا أخذتُ مِنْ مَالِی عَلَی حَالِی ہَذِہِ ؟ قَالَ : فَأَتَیْت الْحَسَنَ فَقُلْتُ لَہُ : إنَّ أَخَاک إیَاسًا یُقْرِئُک السَّلاَمَ وَیَقُولُ : مَالِی فِیمَا أحدِثُ فِی یَوْمِی ہَذَا ؟ فَقَالَ الْحَسَنُ : حَالُہُ حَالُ الْمَرِیضِ ، لاَ یَجُوزُ لَہُ إلاَّ الثُّلُثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو سفر کے ارادے کے بعد وصیت کرے ، اس کے لیے کتنے مال میں تصرف کرنا جائز ہے ؟
(٣١٦٠٨) سماک روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکا ب میں ڈال دے تو اس وقت وہ جو وصیت کرے ایک تہائی مال سے پوری کی جائے گی۔
(۳۱۶۰۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِذَا وَضَعَ رِجْلَہُ فِی الْغَرْزِ فَمَا أَوْصَی بِہِ فَہُوَ مِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو سفر کے ارادے کے بعد وصیت کرے ، اس کے لیے کتنے مال میں تصرف کرنا جائز ہے ؟
(٣١٦٠٩) شعبی سے روایت ہے کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکاب میں ڈالے تو اس وقت وہ اپنے مال کے بارے میں جو بات کہے ایک تہائی مال میں سے پوری کی جائے گی۔
(۳۱۶۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : إذَا وَضَعَ رِجْلَہُ فِی الْغَرْزِ فَمَا تَکَلَّمَ بِہِ مِنْ شَیْئٍ فَہُوَ مِنْ ثُلُثِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬০৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو سفر کے ارادے کے بعد وصیت کرے ، اس کے لیے کتنے مال میں تصرف کرنا جائز ہے ؟
(٣١٦١٠) شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسروق نے فرمایا :ـ کہ جب کوئی آدمی اپنے پاؤں رکا ب میں ڈال دے تو اس وقت وہ جو وصیت کرے ایک تہائی مال سے پوری کی جائے گی۔
(۳۱۶۱۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّہُ قَالَ : إذَا وَضَعَ الرَّجُلُ رِجْلَہُ فِی الْغَرْزِ یَقُولُ : إذَا سَافَرَ فَمَا أَوْصَی بِہِ فَہُوَ مِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو دشمن کے ہاتھ قید ہو، اس کے لیے کتنے مال میں تصرف جائز ہے
(٣١٦١١) ہشام سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ آدمی جس کو دشمن نے قید کر رکھا ہو اگر کسی کو کوئی عطیہ دے یا ایک تہائی مال کی وصیت کرے تو یہ اس کے لیے جائز ہے۔
(۳۱۶۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الأَسِیرِ فِی أَیْدِی الْعَدُوِّ : إنْ أَعْطَی عَطِیَّۃً ، أَوْ نَحَلَ نَحْلاً ، أَوْ أَوْصَی بِثُلُثِہِ فَہُوَ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو دشمن کے ہاتھ قید ہو، اس کے لیے کتنے مال میں تصرف جائز ہے
(٣١٦١٢) ابن ابی ذئب راوی ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ قیدی کے لیے اپنے مال کے ایک تہائی سے زیادہ میں تصرف کرنا جائز نہیں۔
(۳۱۶۱۲) حَدَّثَنَا مَعْن بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ یَجُوزُ لِلأَسِیرِ فِی مَالِہِ إلاَّ الثُّلُثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے اور وہ باپ کے درجے میں ہے
(٣١٦١٣) مغیرہ حضرت ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ وصی کا مال کو بیچنا جائز ہے۔
(۳۱۶۱۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : بَیْعُ الْوَصِیِّ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے اور وہ باپ کے درجے میں ہے
(٣١٦١٤) شیبانی حضرت شعبی سے نقل کرتے ہیں کہ وصی باپ کے درجے میں ہوتا ہے۔
(۳۱۶۱۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْوَصِیُّ بِمَنْزِلَۃِ الأَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے اور وہ باپ کے درجے میں ہے
(٣١٦١٥) یحییٰ بن حمزہ حضرت ابو وھب کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے سوائے زمینوں کے، اور اگر وہ کوئی چیز بیچ دے تو اس کی فروختگی کو ختم نہ کیا جائے۔
(۳۱۶۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ حَمْزَۃَ ، عَنْ أَبِی وَہْبٍ ، قَالَ : أمْرُ الْوَصِیِّ جَائِزٌ إلاَّ فِی الرِّبَاعِ ، وَإِنْ بَاعَ بَیْعًا لَمْ یُقَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے اور وہ باپ کے درجے میں ہے
(٣١٦١٦) یزید بن ابراہیم نقل کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا : یتیم کا ولی غور کرے اور پھر جو مناسب سمجھے یتیم کے مال میں وہی تصرف کرے۔
(۳۱۶۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یَنْظُرُ والِی الْیَتِیمِ مِثْلُ مَا یُرَی لِلْیَتِیمِ یَعْمَل لِلْیَتِیمِ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وصی کا معاملہ کرنا جائز ہے اور وہ باپ کے درجے میں ہے
(٣١٦١٧) شیبانی حضرت شعبی سے نقل کرتے ہیں کہ وصی باپ کے درجے میں ہوتا ہے۔
(۳۱۶۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْوَصِیُّ بِمَنْزِلَۃِ الْوَالِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৬১৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو وصی گواہی دے کیا اس کی گواہی قبول کی جائے گی یا نہیں ؟
(٣١٦١٨) ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت شریح وصیت کے ذمہ داروں کی گواہی قبول کرلیا کرتے تھے۔
(۳۱۶۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ : أَنَّ شُرَیْحًا کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الأَوْصِیَائِ۔
tahqiq

তাহকীক: