মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬১৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٢) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ ولی اور دو گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۷۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْوَضَّاحَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ یَقُولُ: لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ وَشَاہِدَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٤) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ ولی یاسلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ ، أَوْ سُلْطَانٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عورت کا نکاح اس کے ولی کی اجازت سے ہی منعقد ہوگا اگر کوئی ولی نہ ہو تو سلطان اس کا ولی ہے۔
(۱۶۱۷۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : لاَ تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ إلاَّ بِإِذْنِ وَلِیِّہَا ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہَا وَلِیٌّ فَالسُّلْطَانُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٦) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۶۱۷۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَصْحَابِہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عورت خواہ دس مرتبہ نکاح کرے اس کا نکاح ولی کی اجازت سے یا سلطان کی اجازت سے ہی ہوگا۔
(۱۶۱۷۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِی سُفْیَانَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ إلاَّ بِإِذْنِ وَلِیِّہَا ، وَإِنْ نَکَحَتْ عَشَرَۃً ، أَوْ بِإِذْنِ سُلْطَانٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٨) حضرت حسن (رض) اور حضرت ابن سیرین (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کا کوئی ولی نہ ہو تو اس کا ولی کون ہوگا ؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ سلطان اور حضرت ابن سیرین (رض) نے فرمایا کہ کوئی بھی مسلمان۔
(۱۶۱۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ فِی الْمَرْأَۃِ مِنْ أَہْلِ السَّوَادِ لَیْسَ لَہَا وَلِیٌّ ، قَالَ : الْحَسَنُ السُّلْطَانُ ، وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٩) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عورت کا نکاح اس کے ولی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا اور اس کا ولی اس کی مرضی کے بغیر نکاح نہیں کرے گا۔
(۱۶۱۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشُّعَبِیِّ قَالاَ : لاَ تُنْکَحُ الْمَرْأَۃُ إلاَّ بِإِذْنٍ وَلِیہَا ، وَلاَ یُنْکِحُہَا وَلِیُّہَا إلاَّ بِإِذْنِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٠) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے پاس ایک حاملہ عورت لائی گئی۔ اس نے کہا کہ میرے خاوند نے مجھ سے شادی کی ہے۔ خاوند نے کہا کہ میں نے اپنی ماں اور اپنی بہن کو گواہ بنا کر اس سے شادی کی تھی۔ حضرت عمر (رض) نے دونوں میں فرقت کروائی اور ان سے حد کو ساقط کردیا اور فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِامْرَأَۃٍ قَدْ حَمَلَتْ ، فَقَالَتْ : تَزَوَّجَنِی بِشَہَادَۃٍ مِنْ أُمِّی وَأُخْتِی ، فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَدَرَأَ عَنْہُمَا الْحَدَّ ، وَقَالَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور گواہوں کے بغیر بھی نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ وَلاَ نِکَاحَ إلاَّ بِشُہُودٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٢) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی سلطان ہے۔
(۱۶۱۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ وَالسُّلْطَانُ وَلِیُّ مَنْ لاَ وَلِیَّ لَہُ۔ (احمد ۱/۲۵۰۔ ابن ماجہ ۱۸۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ولی کی اجازت کے بغیر، دو عادل گواہوں کے بغیر، معلوم صدقہ یعنی مہر کے بغیر اور علانیہ گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ یَقُولُ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ وَشَاہِدَی عَدْلٍ وَبِصَدُقَۃٍ مَعْلُومَۃٍ وَشُہُودٍ وعَلاَنِیَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٤) حضرت معتمر کے والد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ اگر کسی لڑکی کا کوئی ولی نہ ہو اور کوئی شخص اسے نکاح کا پیغام بھیجے تو کیا اس لڑکی ہمسایہ اس کا نکاح کرواسکتا ہے ؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ امیر وقت سے کہے گی۔ میں نے کہا کہ اگر وہ اس کی دسترس نہ رکھتی ہو تو ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ کسی آدمی کے ذمے لگائے کہ وہ امیر سے بات کرے۔ میں نے کہا کہ اگر وہ اس کی بھی دسترس نہ رکھتی ہو تو ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں اس سے زیادہ نہیں جانتا۔ میں نے کہا کہ کیا قاضی اس کا نکاح کراسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں اس صورت میں قاضی کراسکتا ہے۔ البتہ حضرت حسن نے قاضی کے لیے رخصت رکھی۔
(۱۶۱۸۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ جَارِیَۃٌ مِنْ أَہْلِ الأَرْضِ یَعْنِی لَیْسَ لَہَا مَوْلًی ، خَطَبَہَا رَجُلٌ، أَیُزَوِّجُہَا رَجُلٌ مِنْ جِیرَانِہَا ، قَالَ : تَأْتِی الأَمِیرَ قَالَ : فَإِنَّہَا أَضْعَفُ مِنْ ذَلِکَ ، قَالَ : فَتُکَلِّمُ رَجُلاً یُکَلِّمُ لَہَا الأَمِیرُ ، قَالَ : فَإِنَّہَا أَضْعَفُ مِنْ ذَلِکَ ؟ قَالَ : لاَ أَعْلَمُ إلاَّ ذَلِکَ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : فَالْقَاضِی ؟ قَالَ : فَالْقَاضِی إذًا، إلاَّ أَنَّہُ یَجْعَلُ الْقَاضِی رُخْصَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٥) حضرت زیاد فرماتے ہیں کہ جب ولی اور لڑکی کی ماں کا اتفاق ہوجائے تو دونوں اس کی شادی کرادیں اور اگر اختلاف ہو تو ولی کا قول معتبر ہوگا۔
(۱۶۱۸۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ زِیَادٍ قَالَ : إذَا اتَّفَقَ الْوَلِیُّ وَالأُمُّ تَزَوَّجَا ، وَإِنِ اخْتَلَفَا فَالْوَلِیُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٦) حضرت ابو بردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۸۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ۔ (ابوداؤد ۲۰۷۸۔ احمد ۳۹۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نکاح میں کم از کم چار افراد ہونے چاہئیں : شادی کرانے والا، شادی کرنے والا اور دو گواہ۔
(۱۶۱۸۷) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ الْحَکَمُ بْنُ مِینَائَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَدْنَی مَا یَکُونُ فِی النِّکَاحِ أَرْبَعَۃٌ : الَّذِی یُزَوِّجُ وَالَّذِی یَتَزَوَّجُ وَشَاہِدَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٨) حضرت ابو بردہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٨٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) نے نکاح کا ارادہ کیا تو آپ ایک آدمی کو لے کر گئے اور ولی ایک آدمی کو لے کرآیا۔
(۱۶۱۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ أَرَادَ أَنْ یَتَزَوَّجَ فَذَہَبَ ہُوَ وَرَجُلٌ وَجَائَ الْوَلِیُّ وَرَجُلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٩٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکاح میں کم ازکم چار آدمی ضرور ہوں : شادی کرنے والا، شادی کرانے والا، دو گواہ۔
(۱۶۱۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، أَوْ غَیْرُہُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : أَدْنَی مَا یَکُونُ فِی النِّکَاحِ أَرْبَعَۃٌ : الَّذِی یَتَزَوَّجُ وَالَّذِی یُزَوِّجُ وَشَاہِدَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦١٩١) حضرت عکرمہ بن خالد (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک راستے میں مختلف قافلے جمع ہوئے۔ ان میں ایک ثیبہ عورت نے اپنا معاملہ اپنے ولی کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے حوالے کیا کہ وہ کسی سے اس کی شادی کرادے۔ اس نے کسی آدمی سے اس کی شادی کرادی۔ جب حضرت عمر (رض) کو خبر ہوئی تو انھوں نے نکاح کرنے والے اور نکاح کروانے والے کو کوڑا مارا اور ان کے درمیان جدائی کرادی۔
(۱۶۱۹۱) حدَّثَنَا إسماعیل ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ قَالَ : جَمَعَتِ الطَّرِیقُ رَکْبًا ، فَجَعَلَتِ امْرَأَۃٌ مِنْہُمْ ثَیِّبٌ أَمْرَہَا إلَی رَجُلٍ مِنَ الْقَوم غَیْرِ وَلِیِّہَا ، فَأَنْکَحَہَا رَجُلاً ، قَالَ : فَجَلَدَ عُمَرُ النَّاکِحَ وَالْمُنْکِحَ وَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক: