মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৮০১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان ختم کردیا جائے تو بچہ باپ کا ہی ہوگا
(١٨٠١٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب لعان ختم کردیا جائے تو بچہ باپ کا ہی ہوگا۔
(۱۸۰۱۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ قَالَ: حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا لَمْ یَکُنْ لِعَانٌ أُلْحِقَ الْوَلَدُ بِالْوَالِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو کیا اس کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٨٠١٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس کی بیٹی یا اس کی ماں سے شادی نہیں کرسکتا۔
(۱۸۰۱۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ قَالاَ : إذَا زَنَی الرَّجُلُ بِالْمَرْأَۃِ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَتَزَوَّجَ ابْنَتَہَا وَلاَ أُمَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو کیا اس کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٨٠١٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس کی بیٹی اس پر حرام ہوجائے گی اور اگر اس کی بیٹی سے زنا کیا تو اس کی ماں حرام ہوجائے گی۔
(۱۸۰۱۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إذَا أَتَی الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ حَرَامًا حَرُمَتْ عَلَیْہِ ابْنَتُہَا وَإِذَا أَتَی ابْنَتَہَا حَرُمَتْ عَلَیْہِ أُمُّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو کیا اس کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٨٠١٥) حضرت مجاہد (رض) اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس کی بیٹی اس کے لیے حلال نہیں ہے۔
(۱۸۰۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ فِی الرَّجُلِ یَفْجُرُ بِالْمَرْأَۃِ قَالاَ : لاَ یَحِلُّ لَہُ شَیْئٌ مِنْ بَنَاتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو کیا اس کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٨٠١٦) حضرت عبداللہ بن مسبح (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے سوال کیا کہ آدمی نے ایک باندی سے زنا کیا تو کیا اس کی ماں سے شادی کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں کرسکتا۔
(۱۸۰۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسَبِّحٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ رَجُلٍ فَجَرَ بِأَمَۃٍ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَتَزَوَّجَ أُمَّہَا قَالَ : لاَ یَتَزَوَّجُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھرو ہ مرگیا یا طلاق دے دی، جبکہ اس آدمی کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، کیا آدمی کے بیٹے کے لیے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے ؟
(١٨٠١٧) حضرت طاؤس فرمایا کرتے تھے کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھرو ہ مرگیا یا طلاق دے دی، جبکہ اس آدمی کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، آدمی کے بیٹے کے لیے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے۔
(۱۸۰۱۷) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَا سَیْفٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لو أنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَطَلَّقَہَا ، أَوْ مَاتَ عَنْہَا وَلَہَا ابْنَۃٌ ، یَحِلُّ لابْنِ الرَّجُلِ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھرو ہ مرگیا یا طلاق دے دی، جبکہ اس آدمی کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، کیا آدمی کے بیٹے کے لیے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے ؟
(١٨٠١٨) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۸۰۱۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَا سَیْفٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھرو ہ مرگیا یا طلاق دے دی، جبکہ اس آدمی کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، کیا آدمی کے بیٹے کے لیے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے ؟
(١٨٠١٩) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ یہ مکروہ ہے۔
(۱۸۰۱۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَا سَیْفٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھرو ہ مرگیا یا طلاق دے دی، جبکہ اس آدمی کی پہلے سے ایک بیٹی تھی، کیا آدمی کے بیٹے کے لیے اس لڑکی سے شادی کرنا جائز ہے ؟
(١٨٠٢٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا مکروہ ہے۔
(۱۸۰۲۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سَیْفٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: