মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৯৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لیے نہیں جاسکتے
(١٧٩٥٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ خبردار ! کوئی شخص کسی اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے، الا یہ کہ اس عورت کے ساتھ کوئی محرم ہو۔
(۱۷۹۵۲) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی مَعْبَدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : سَمِعْت النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : أَلاَ لاَ یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَۃٍ إلاَّ وَمَعَہَا ذُو مَحْرَمٍ۔ (بخاری ۳۰۰۶۔ مسلم ۴۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لیے نہیں جاسکتے
(١٧٩٥٣) حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کوئی مرد کسی عورت کے گھر میں رات نہ رہے الا یہ کہ وہ اس کا خاوند ہو یا محرم رشتہ دار۔
(۱۷۹۵۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی زُبَیْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَلاَ لاَ یَبِیتَنَّ رَجُلٌ عِنْدَ امْرَأَۃٍ إلاَّ أَنْ یَکُونَ نَاکِحًا ، أَوْ ذَا مَحْرَمٍ۔ (مسلم ۱۹۔ ابن حبان ۵۵۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لیے نہیں جاسکتے
(١٧٩٥٤) حضرت عقبہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں کے پاس جانے سے بچو۔ ایک انصاری نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول ! دیور یا جیٹھ کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ تو موت ہے۔
(۱۷۹۵۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی الْخَیْرِ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إیَّاکُمْ وَالدُّخُولَ عَلَی النِّسَائِ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إلاَّ الْحَمْوَ ؟ فَقَالَ : الْحَمْوُ الْمَوْتُ۔ (بخاری ۵۲۳۲۔ مسلم ۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لیے نہیں جاسکتے
(١٧٩٥٥) حضرت ذکوان (رض) بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص (رض) نے اپنے ایک خادم کو حضرت علی (رض) کے پاس بھیجا کہ ان سے حضرت اسماء بنت عمیس (رض) سے ملاقات کی اجازت طلب کریں جب اجازت مل گئی تو انھوں نے اپنی ضرورت کی بات کی تو خادم نے حضرت عمرو (رض) سے اس کی وجہ پوچھی تو اس پر حضرت عمرو بن عاص (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم عورتوں سے ان کے خاوندوں کی اجازت کے بغیر ملاقات کریں۔
(۱۷۹۵۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ذَکْوَانَ یُحَدِّثُ عَنْ مَوْلًی لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أنَّہُ أَرْسَلَہُ إلَی عَلِیٍّ یَسْتَأْذِنُ عَلَی أَسْمَائَ ابْنَۃِ عُمَیْسٍ فَأَذِنَ لَہُ حَتَّی إذَا فَرَغَ مِنْ حَاجَتِہِ سَأَلَ الْمَوْلَی عَمْرًا عَنْ ذَلِکَ ، فَقَالَ إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَی النِّسَائِ بِغَیْرِ إذْنِ أَزْوَاجِہِنَّ۔
(ترمذی ۲۷۷۹۔ احمد ۴/۲۰۳)
(ترمذی ۲۷۷۹۔ احمد ۴/۲۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لیے نہیں جاسکتے
(١٧٩٥٦) حضرت عمرو بن عاص (رض) فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ہم عورتوں سے ان کے خاوندوں کی اجازت کے بغیر ملاقات کریں۔
(۱۷۹۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ : قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : نُہِینَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَی الْمُغِیبَاتِ إلاَّ بِإِذْنِ أَزْوَاجِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خادموں اور باندیوں کے عوض شادی کرنے کا بیان
(١٧٩٥٧) حضرت حسن (رض) اور حضرت ابن سیرین (رض) اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ اسے اتنے خادم دے گا۔
(۱۷۹۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا أَنْ یَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ عَلَی کَذَا وَکَذَا وَصِیفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خادموں اور باندیوں کے عوض شادی کرنے کا بیان
(١٧٩٥٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ خادمہ باندیوں اور غلاموں کے عوض شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۹۵۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ عَلَی بِنْتٍ وَخَادِمٍ وَعَلَی الْوُصَفَائِ وَالْوَصَائِفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی بچیوں کا بناؤ سنگھار کرکے مردوں کے سامنے آنا
(١٧٩٥٩) بنو زید اللہ کی ایک خاتون بیان کرتی ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) ایک باندی کو بناؤ سنگھار کرکے اس کے ساتھ باہر آئیں اور فرمایا کہ اس کے ذریعے ہم قریش کے نوجوانوں کا شکارکریں گے۔ (مراد یہ تھ یکہ بچی کی خوبصورتی اور بناؤ سنگھار اس کے رشتہ ازدواج میں آسانی کا باعث بن سکتا ہے۔ راویہ کے مجہول ہونے کی بنا پر یہ روایت ضعیف ہے)
(۱۷۹۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْیَامِیِّ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ عِمْرَانَ رَجُلٍ مِنْ زَیْدِ اللہِ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْہُمْ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا شَوَّفَتْ جَارِیَۃً وَطَافَتْ بِہَا وَقَالَتْ : لَعَلَّنَا نَتَصَید بِہَا شَبَابَ قُرَیْشٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی بچیوں کا بناؤ سنگھار کرکے مردوں کے سامنے آنا
(١٧٩٦٠) حضرت ابو حازم (رض) فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنی ایک سنوری ہوئی بچی کو لے کر حضرت سہل بن ساعدی (رض) کے پاس سے گذرے، انھوں نے اسے بلایا، اس کی طرف دیکھا، اسے اپنے ساتھ بٹھایا اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اسے برکت کی دعا دی۔
(۱۷۹۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ أَنَّہُمْ مَرُّوا عَلَیْہِ بِجَارِیَۃٍ قَدْ زُیِّنَتْ قَالَ : فَدَعَا بِہَا وَنَظَرَ إلَیْہَا وَأَجْلَسَہَا فِی حِجْرِہِ ، وَمَسَحَ عَلَی رَأْسِہَا وَدَعَا لَہَا بِالْبَرَکَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چھوٹی بچیوں کا بناؤ سنگھار کرکے مردوں کے سامنے آنا
(١٧٩٦١) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کوئی یہ چاہے کہ اپنی بچی کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرے تو اسے تیار کرے اور باہر لائے، اللہ تعالیٰ کا رزق اس کے لیے آئے گا۔ (یعنی اس کی شادی ہوجائے گی)
(۱۷۹۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ بَعْضِ أَشْیَاخِہِ قَالَ قَالَ : عُمَرُ : إذَا أَرَادَ أحَدٌ مِنْکُمْ أَنْ یُحَسِّنَ الْجَارِیَۃَ فَلْیُزَیِّنْہَا وَلْیَطَّوَّفْ بِہَا یَتَعَرَّضُ بِہَا رِزْقَ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ناپسندیدہ مردوں سے عورت کی شادی کرانا مکروہ ہے
(١٧٩٦٢) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اپنی بیٹیوں کو پستہ قد اور بدشکل آدمیوں سے نکاح کرنے پر مجبور نہ کرو کیونکہ جو تم پسند کرتے ہو اسے وہ بھی پسند کرتی ہیں۔
(۱۷۹۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ تُکْرِہُوا فَتَیَاتِکُمْ عَلَی الرجل الدَّمِیمِ مِنَ الرِّجَالِ فَإِنَّہُنَّ یُحْبِبْنَ مِنْ ذَلِکَ مَا تُحِبُّونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ارضِ حرب میں شادی کرنا درست نہیں
(١٧٩٦٣) حضرت حسن (رض) اس بات کو ناپسندیدہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی ارض حرب میں شادی کرے اور اپنے بچے کو وہیں چھوڑ دے۔
(۱۷۹۶۳) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ فِی أَرْضِ الْحَرْبِ وَیَدَعُ وَلَدَہُ فِیہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ارضِ حرب میں شادی کرنا درست نہیں
(١٧٩٦٤) حضرت مجاہد (رض) نے ایسے رومی عیسائیوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے جو عہد میں نہ ہوں۔ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیان کیا ہے کہ قیدی آدمی کا شادی کرنا مکروہ ہے۔
(۱۷۹۶۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّہُ کَرِہَ نِکَاحَ نَصَارَی أَہْلِ الرُّومِ مِنْ غَیْرِ أَہْلِ الْعَہْدِ قَالَ : فَوَصَفَ مُحَمَّدٌ الرَّجُلَ یَکُونُ أَسِیرًا فَیُرِیدُ أَنْ یَتَزَوَّجَ فَیَکْرَہُ ذَلِکَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ناجائز نکاح آدمی کو محصن نہیں بناتا
(١٧٩٦٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ ناجائز نکاح آدمی کو محصن نہیں بناتا۔
(۱۷۹۶۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لاَ یُحْصِنُ الرَّجُلَ نِکَاحُ الْحَرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ناجائز نکاح آدمی کو محصن نہیں بناتا
(١٧٩٦٦) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ناجائز نکاح آدمی کو محصن نہیں بناتا۔
(۱۷۹۶۶) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ عَبْدِالْعَزِیزِ بْنِ عُبَیْدِاللہِ عن الشعبی قَالَ لاَ یُحْصِنُ الرَّجُلَ نِکَاحُ الْحَرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خضاب کے ذریعے نقش بنانے کا حکم
(١٧٩٦٧) حضرت عمر (رض) نے خضاب کے ذریعے نقش ونگار بنانے اور اس سے انگلیوں کے کناروں کو رنگنے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۷۹۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ بُدَیل بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْہُمْ قَالَت : سَمِعْتُ عُمَرَ یَنْہَی عَنِ النَّقْشِ وَالتَّطَارِیفِ فِی الْخِضَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خضاب کے ذریعے نقش بنانے کا حکم
(١٧٩٦٨) حضرت امیہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں مدینے میں دلہنوں کو تیار کیا کرتی تھی۔ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے خضاب کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، اگر نقش نہ بنائے جائیں۔
(۱۷۹۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا قَالَ حَدَّثَتْنِی أُمَیَّۃُ قَالَتْ : کُنْت أُقین الْعَرَائِسَ بِالْمَدِینَۃِ فَسَأَلْت عَائِشَۃَ عَنِ الْخِضَابِ ، فَقَالَتْ : لاَ بَأْسَ بِہِ مَا لَمْ یَکُنْ فِیہِ نَقْشٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خضاب کے ذریعے نقش بنانے کا حکم
(١٧٩٦٩) حضرت عمر (رض) نے خضاب کے ذریعے نقش ونگار بنانے اور اس سے انگلیوں کے کناروں کو رنگنے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۷۹۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ خَالِد ، عَنْ شَیْخٍ أَنَّ عُمَرَ نَہَی عَنْ نَقْشٍ فِی الْخِضَابِ وَالتَّطَارِیفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧٠) حضرت یعلی بن مرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس سے گذرے میں نے زعفران لگایا ہوا تھا ۔ آپ نے فرمایا کہ اے یعلیٰ ! کیا تمہاری بیوی ہے ؟ میں نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ جاؤ اسے دھو لو، اسے دھولو اور پھر دوبارہ مت لگانا۔ میں گیا، میں نے اسے دھویا، پھر دھویا اور پھر دوبارہ کبھی نہ لگایا۔
(۱۷۹۷۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ مُرَّۃَ قَالَ : مَرَرْت عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مُتَخَلِّقٌ بِالزَّعْفَرَانِ ، فَقَالَ لِی : یَا یَعْلَی ، ہَلْ لَکَ امْرَأَۃٌ ؟ فَقُلْتُ : لاَ ، قَالَ : فَاذْہَبْ فَاغْسِلْہُ ثُمَّ اغْسِلْہُ ثُمَّ لاَ تَعُدْ ، قَالَ : فَغَسَلْتہ ثُمَّ غَسَلْتہ ثُمَّ لَمْ أَعُدْ۔
(ترمذی ۲۸۱۶۔ احمد ۴/۱۷۱)
(ترمذی ۲۸۱۶۔ احمد ۴/۱۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧١) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زرد رنگ کے استعمال کو مردوں کے لیے ناپسند قرار دیا ہے۔
(۱۷۹۷۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ وَجَرِیرٌ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ أَنَّ نَبِیَّ اللہِ کَرِہَ الصُّفْرَۃَ یَعْنِی الْخَلُوقَ۔ (ابوداؤد ۴۲۱۹۔ ابویعلی ۵۰۷۴)
তাহকীক: