মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৯৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۷۹۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ التَّزَعْفُرِ۔ (مسلم ۱۶۶۳۔ ابوداؤد ۴۱۷۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سواد بن عمرو (رض) کو دیکھا کہ انھوں نے زرد رنگ لگایا ہوا تھا آپ نے ان سے فرمایا کہ اس میں دوسرا رنگ ملا لو، اس میں دوسرا رنگ ملالو، ورس کا استعمال کرو، ورس کا استعمال کرو۔
(۱۷۹۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی سَوَّادَ بْنَ عَمْرٍو مُتَخَلِّقًا، فَقَالَ : خطْ خطْ ، وَرْسْ وَرْسْ۔ (عبدالرزاق ۱۸۰۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ فرشتے اس شخص کے پاس نہیں جاتے جس نے خلوق نامی زرد خوشبو لگا رکھی ہو۔
(۱۷۹۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ کَثِیرٍ مَوْلَی ابْنِ سَمُرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تَقْرَبُ الْمَلاَئِکَۃُ مُتَضَمِّخًا بِخَلُوقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧٥) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) جب بصرہ آئے تو قیس بن عباد کو دیکھا انھوں نے زرد بوٹی لگا رکھی تھی۔ حضرت اشعری (رض) نے ان کی طرف دیکھا تو وہ گئے اور اسے دھو کر آگئے۔ حضرت اشعری (رض) نے فرمایا کہ یہ کتنی جلدی سمجھنے والا ہے !
(۱۷۹۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ الأَشْعَرِیَّ لَمَّا قَدِمَ الْبَصْرَۃَ رَأَی قَیْسَ بْنَ عُبَادٍ وَعَلَیْہِ أَثَرُ صُفْرَۃٍ، أَوْ قَالَ: خَلُوقٍ قَالَ: فَنَظَرَ إلَیْہِ فَانْطَلَقَ فغَسَلُہُ ثُمَّ جَائَ، فَقَالَ الأَشْعَرِیُّ: مَا أَسْرَعُ مَا أعتب ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧٦) حضرت یزید بن ابی زیاد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کو ایک رات ایک شادی میں بلایا گیا، وہاں انھوں نے ایک خوشبو لگائی جس میں زردی تھی، صبح ان کی داڑھی میں زردی تھی۔ انھوں نے اسے دھویا لیکن وہ صاف نہ ہوئی، انھوں نے پھر اسے صابن سے دھویا۔
(۱۷۹۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی أنَّہُ دُعِیَ إلَی عُرْسٍ بِلَیْلٍ فَادَّہَنَ بِدُہْنٍ فِیہِ صُفْرَۃٌ فَأَصْبَحَ وَفِی لِحْیَتِہِ صُفْرَۃٌ فَغَسَلَہَا فَلَمْ یَذْہَبْ فَغَسَلَہَا بِصَابُونٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مردوں کے لیے خلوق کا استعمال کیسا ہے ؟
(١٧٩٧٧) حضرت عمار (رض) فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر سے واپس آیا تو میری بیوی نے مجھے کوئی ایسی چیز لگادی جس میں زردی ملی ہوئی تھی۔ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہیں کہا۔ آپ نے فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا لیکن اس کا اثر باقی رہ گیا۔ میں آیا میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور مجھے خوش آمدید بھی نہ کہا۔ پھر فرمایا کہ جاؤ اور اسے دھو کر آؤ۔ میں گیا میں نے اسے دھویا پھر میں آیا میں نے سلام کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے خوش آمدید کہا اور فرمایا کہ فرشتے کافر کے جنازے، جنبی اور زرد رنگ لگانے والے مرد کے پاس نہیں جاتے۔
(۱۷۹۷۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، عَنْ عَمَّارٍ قَالَ : قَدِمْت مِنَ سَفَرٍ فَمَسَّحَنِی أَہْلِی بِشَیْئٍ مِنَ صُفْرَۃٍ فَأَتَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمْت عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ وَلَمْ یُرَحِّبْ بِی وَقَالَ : انْطَلِقْ فَاغْسِلْ عَنْک ہَذَا ، فَذَہَبْتُ فَغَسَلْتُہُ فَبَقِیَ مِنْ أَثَرِہِ شَیْئٌ فَأَتَیْتُہُ فَسَلَّمْت عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ وَلَمْ یُرَحِّبْ بِی ، فَقَالَ : انْطَلِقْ فَاغْسِلْ عَنْک ہَذَا ، فَذَہَبْتُ فَغَسَلْتہ ثُمَّ جِئْت فَسَلَّمْت عَلَیْہِ فَرَحَّبَ بِی وَقَالَ : إنَّ الْمَلاَئِکَۃَ لاَ تَقْرَبُ جِنَازَۃَ کَافِرٍ وَلاَ جُنُبٍ وَلاَ مُتَضَمِّخٍ بِخَلُوقٍ۔ (مسندہ ۴۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مردوں کے لیے خلوق کے استعمال کی گنجائش ہے
(١٧٩٧٨) حضرت نعمان بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کو دیکھا کہ انھوں نے خلوق جیسا رنگ لگا رکھا تھا۔
(۱۷۹۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : رَأَیْتُ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ مُضَمَّخًا بِالْخَلُوقِ کَأَنَّہُ عُرْجُونٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مردوں کے لیے خلوق کے استعمال کی گنجائش ہے
(١٧٩٧٩) حضرت ابان بن کثیر نہشلی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک (رض) کو دیکھا کہ انھوں نے اپنے بازوؤں کے درمیان کسی عذر کی وجہ سے خلوق لگا رکھی تھی۔
(۱۷۹۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ أَبِی سَاسَانَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ کَثِیرٍ النَّہْشَلِیِّ قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا قَدْ مَسَحَ ذِرَاعَیْہِ بِشَیْئٍ مِنْ خَلُوقٍ مِنْ وَضَحٍ کَانَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٠) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۰) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ۔ (بخاری ۲۴۲۱۔ مسلم ۱۰۸۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨١) حضرت عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : قضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ۔ (احمد ۲۵۔ ابویعلی ۱۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۲) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدٍ وَأَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ۔ (مسلم ۱۰۸۱۔ ترمذی ۱۱۵۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٣) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔
(۱۷۹۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حُسَیْنُ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاہِرِ الأَثْلَبُ قِیلَ : وَمَا الأَثْلَبُ ؟ قَالَ : الْحَجَرُ۔
(ابوداؤد ۲۲۶۸۔ احمد ۲/۱۷۹)
(ابوداؤد ۲۲۶۸۔ احمد ۲/۱۷۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٤) حضرت ابو امامہ باہلی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۴) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ شُرَحْبِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَۃَ الْبَاہِلِیَّ یَقُولُ : سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ۔ (ترمذی ۲۱۲۰۔ ابوداؤد ۲۲۶۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٥) حضرت عثمان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَعْقُوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِی رَبَاحٌ الْحَبَشِیُّ، عَنْ عُثْمَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِالْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاہِرِ الْحَجَرُ۔ (بخاری ۶۷۵۰۔ احمد ۲/۳۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٧) حضرت عمرو بن خارجہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ باپ کا ہوگا
(١٧٩٨٨) حضرت عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بچہ باپ کا ہوگا۔
(۱۷۹۸۸) حُدِّثْتُ عن جَرِیر ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَن أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ: الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ۔ (ابویعلی ۵۱۲۶۔ ابن حبان ۴۱۰۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص دشمنوں کی سرزمین میں چلا جائے تو کیا اس کی بیوی کی شادی کرادی جائے گی ؟
(١٧٩٨٩) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص دشمنوں کی سرزمین میں چلا جائے تو کیا اس کی بیوی کی شادی کرادی جائے گی ؟ ایک نے فرمایا ہاں اور دوسرے نے فرمایا نہیں۔
(۱۷۹۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ قَالَ : حدَّثَنِی شُعْبَۃُ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا ، عَنِ الرَّجُلِ یَلْحَقُ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ أَتَتَزَوَّجُ امْرَأَتُہُ ؟ قَالَ : أَحَدُہُمَا : لاَ ، وَقَالَ : الآخَرُ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باکرہ عورتوں سے نکاح کی فضیلت
(١٧٩٩٠) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ باکرہ عورتوں سے نکاح کو ترجیح دو کیونکہ ان کی گفتگو زیادہ شیریں ہوتی ہے، زیادہ بچے پیدا کرنے والی ہوتی ہیں اور وہ تھوڑے پر راضی ہوجاتی ہیں۔
(۱۷۹۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : حدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : عَلَیْکُمْ بِالأَبْکَارِ مِنَ النِّسَائِ فَإِنَّہُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاہًا وَأَصَحُّ أَرْحَامًا وَأَرْضَی بِالْیَسِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باکرہ عورتوں سے نکاح کی فضیلت
(١٧٩٩١) حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ باکرہ عورتوں سے شادی کرنے کو ترجیح دو ، کیونکہ یہ تھوڑے پر گزارا کرنے والی اور زیادہ محبت کرنے والی ہوتی ہیں۔
(۱۷۹۹۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : تَزَوَّجُوا الأَبْکَارَ فَإِنَّہُنَّ أَقَلُّ خِبًّا وَأَشَدُّ وُدًّا۔
তাহকীক: