মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৯৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٢) حضرت ابان بن عثمان (رض) فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن زنا کار لوگ اپنی شرمگاہوں کی بدبو سے پہچانے جائیں گے۔
(۱۷۹۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ : یُعْرَفُ الزُّنَاۃُ بِنَتْنِ فُرُوجِہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٣) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ لوگ سب سے زیادہ زنا کا شکار ہوتے ہیں وہ شہوت ہے، اس کی کوئی بو نہیں کہ پکڑا جاسکے اور حدود قائم کی جاسکیں۔
(۱۷۹۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : إنَّ أَکْبَرَ مَا یُصِیبُ النَّاسَ مِنَ الذُّنُوبِ الزِّنَا ، ہُوَ شَہْوَۃٌ وَلَیْسَ لَہُ رِیحٌ فَیُؤخَذ وَلاَ یَکَادُ تُقَامُ حُدُودُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٤) حضرت ابو صالح (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے خبر ملی ہے کہ اہل جنت کے اکثر گناہ عورتوں میں ہیں۔
(۱۷۹۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ أَکْثَرَ ذُنُوبِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ فِی النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٥) حضرت ابن عباس (رض) نے اپنے غلاموں سے فرمایا کہ جو تم میں سے پاکدامنی چاہتا ہے تو ہم اس کی شادی کرادیتے ہیں۔ جب تم میں سے کوئی زنا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے ایمان کے نور کو چھین لیتا ہے اور پھر چاہتا تو لوٹا دیتا ہے اور اگر چاہتا ہے تو نہیں لوٹاتا۔
(۱۷۹۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ لِغِلْمَانِہِ : مَنْ أَرَادَ مِنْکُمُ الْبَائَۃَ زَوَّجْنَاہُ ، لاَ یَزْنِی مِنْکُمُ الزَّانِی إلاَّ نَزَعَ اللَّہُ نُورَ الإِیمَانِ مِنْ قَلْبِہِ فَإِنْ شَائَ أَنْ یَرُدَّہُ رَدَّہُ ، وَإِنْ شَائَ أَنْ یَمْنَعَہُ مَنَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایمان گناہوں سے روکنے والا وصف ہے، جب انسان زنا کرتا ہے تو ایمان اس سے دور ہوجاتا ہے اور جو نفس کو ملامت کرتا ہے تو اس کا ایمان واپس آجاتا ہے۔
(۱۷۹۳۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُدْرِکٍ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : الإِیمَانُ نزہٌ فَمَنْ زَنَی فَارَقَہُ الإِیمَانُ فَمَنْ لاَمَ نَفْسَہُ وَرَاجَعَ رَاجَعَہُ الإِیمَانُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٧) حضرت اسامہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنی امت کے مردوں کے لیے اپنے بعد عورتوں سے بڑا فتنہ کوئی نہیں دیکھا۔
(۱۷۹۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا تَرَکْت بَعْدِی عَلَی أُمَّتِی فِتْنَۃً أَضَرَّ عَلَی الرِّجَالِ مِنَ النِّسَائِ۔

(بخاری ۵۰۹۶۔ مسلم ۲۰۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے والے لوگوں کا کفر عورتوں کی وجہ سے تھا اور آئندہ بھی کفر عورتوں کی وجہ سے ہوگا۔
(۱۷۹۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ کُفْرُ مَنْ مَضَی إلاَّ مِنْ قِبَلِ النِّسَائِ وَہُوَ کَائِنٌ کُفْرُ مَنْ بَقِیَ مِنْ قِبَلِ النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٣٩) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب آدمی زنا کرتا ہے تو اس وقت مومن نہیں ہوتا۔
(۱۷۹۳۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادِ بن عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ یَزْنِی الزَّانِی حِینَ یَزْنِی وَہُوَ مُؤْمِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زنا کی مذمت کا بیان
(١٧٩٤٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۹۴۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ بَعْجَۃَ الْجُہَنِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ۔ (بخاری ۲۴۷۵۔ مسلم ۱۰۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خصی آدمی سے شادی کرنے کا بیان
(١٧٩٤١) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے پاس ایک مقدمہ لایا گیا کہ خصی آدمی نے کسی عورت سے شادی کی جبکہ عورت کو اس کا علم نہیں تھا تو حضرت عمر (رض) نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔
(۱۷۹۴۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ : حدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ الْمِصْرِیُّ قَالَ : حَدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رُفِعَ إلَیْہِ خَصِیٌّ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً وَلَمْ یُعْلِمْہَا فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ خصی آدمی سے شادی کرنے کا بیان
(١٧٩٤٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ خصی کسی مسلمان آزاد عورت سے نکاح نہیں کرسکتا۔
(۱۷۹۴۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یُوسُفَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ کان یقُول : لاَ یَنْکِحُ الْخَصِیُّ حُرَّۃً مُسْلِمَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کرائی پھر خاوند مر گیا لیکن بیٹی کو علم نہیں تھا
(١٧٩٤٣) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد (رض) سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیٹی کی شادی کرائی پھر خاوند مرگیا لیکن بیٹی کو علم نہیں تھا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ وارث نہیں ہوگی اور میں نے حضرت حکم (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وارث ہوگی۔
(۱۷۹۴۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا ، عَنْ رَجُلٍ زَوَّجَ ابْنَتَہُ ثُمَّ مَاتَ الزَّوْجُ وَلَمْ تَعْلَمِ الابْنَۃُ بِذَلِکَ ، فَقَالَ : لاَ تَرِثُ وَسَأَلْت الْحَکَمَ ، فَقَالَ : تَرِثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ شبِ زفاف کے دن آدمی کا اپنی بیٹی کو اس کے خاوند کے پاس لے جانا
(١٧٩٤٤) حضرت داؤد بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر (رض) خود اپنی بیٹی کو ان کے خاوند کے پاس لے کر گئے۔
(۱۷۹۴۴) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : زَفَّ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ابْنَتَہُ إلَی زَوْجِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنی والدہ کی شادی کرانا
(١٧٩٤٥) حضرت ہشام بن عروہ (رض) ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میری شادی کرادے، بیٹے نے اس بات پر ناگواری کا اظہار کیا، وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آیا اور ساری بات عرض کی، حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ تم جاؤ میں تمہارے پاس کل آؤں گا۔ اگلے دن حضرت عمر (رض) آئے اور اس عورت سے مختصر بات چیت کی پھر اس کے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہ تم اس کی شادی کرادو، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضے میں عمر کی جان ہے ! اگر حنتمہ بنت ہشام (حضرت عمر (رض) کی والدہ) مجھ سے شادی کرانے کا کہتیں تو میں ضرور ان کی شادی کرادیتا۔ پس آدمی نے اپنی والدہ کی شادی کرا دی۔
(۱۷۹۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَہُ أَنَّ امْرَأَۃً سَأَلَتِ ابْنَہَا أَنْ یُزَوِّجَہَا فَکَرِہَ ذَلِکَ ، وَذَہَبَ إلَی عُمَرَ فَذَکَر ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ عمر : اذْہَبْ فَإِذَا کَانَ غَدًا أَتَیْتُکُمْ قَالَ : فَجَائَ عُمَرُ فَکَلَّمَہَا وَلَمْ یُکْثِرْ ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِ ابْنِہَا ، فَقَالَ لَہُ : زَوِّجْہَا فَوَالَّذِی نَفْسُ عُمَرَ بِیَدِہِ لَوْ أَنَّ حَنْتَمَۃَ بِنْتَ ہِشَامٍ یَعْنِی عُمَرُ أُمَّ نَفْسِہِ سَأَلَتْنِی أَنْ أُزَوِّجَہَا لَزَوَّجْتہَا ، فَزَوَّجَ الرَّجُلُ أُمَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا اپنی والدہ کی شادی کرانا
(١٧٩٤٦) حضرت ثابت (رض) اور اسماعیل بن عبداللہ بن ابی طلحہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ (رض) نے حضرت ام سلیم (رض) کوپیامِ نکاح بھیجا۔ انھوں نے کہا کہ اے ابو طلحہ ! کیا تم نہیں جانتے کہ جن معبودوں کی تم پوجا کرتے ہو وہ ایک محض ایک لکڑی ہے جو زمین سے اگتی ہے اور اسے فلاں حبشی نے اگایا ہے۔ ابو طلحہ (رض) نے جواب دیا واقعی بات تو یوں ہی ہے۔ حضرت ام سلیم (رض) نے کہا کہ پھر تمہیں اس سے شرم کیوں نہیں آتی، تم اسلام قبول کرلو، تمہارا اسلام کو قبول کرنا ہی میرا مہر ہوگا۔ حضرت ابو طلحہ (رض) نے سوچنے کے لیے وقت مانگا پھر آئے اور کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ حضرت ام سلیم (رض) نے اپنے بیٹے حضرت انس (رض) سے فرمایا کہ اے انس اٹھو اور ابو طلحہ سے میرا نکاح کرادو۔ چنانچہ انھوں نے نکاح کرادیا۔
(۱۷۹۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ وَإِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ خَطَبَ أُمَّ سُلَیْمٍ ، فَقَالَتْ : یَا أَبَا طَلْحَۃَ أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنَّ آلَہَتِکَ الَّتِی تَعْبُدُ خَشَبَۃً تنبت مِنَ الأَرْضِ ، نَجَرَہَا حَبَشِیُّ بَنِی فُلاَنٍ قَالَ : بَلَی ، قَالَتْ : فَلاَ تَسْتَحْیِی مِنْ ذَلِکَ أسلم فَإِنَّک إِنْ أَسْلَمْتَ لَمْ أُرِدْ مِنْک صَدَاقًا غَیْرَہُ قَالَ حَتَّی أَنْظُرَ قَالَ : فَذَہَبَ ثُمَّ جَائَ ، فَقَالَ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ قَالَتْ : یَا أَنَسُ ، قُمْ فَزَوِّجْ أَبَا طَلْحَۃَ ، فَزَوَّجَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی بیٹی یا بہن کوپیار کرسکتا ہے
(١٧٩٤٧) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی غزوہ سے واپس آتے تو حضرت فاطمہ (رض) کو پیار کیا کرتے تھے۔
(۱۷۹۴۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنا حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ قَالَ : حدَّثَنِی یَزِیدُ النَّحْوِیُّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا قَدِمَ مِنْ مَغَازِیہِ قَبَّلَ فَاطِمَۃَ۔ (بخاری ۳۶۲۳۔ مسلم ۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی بیٹی یا بہن کوپیار کرسکتا ہے
(١٧٩٤٨) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے حضرت عائشہ (رض) کے سر پر پیار دیا۔
(۱۷۹۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ قَبَّلَ رَأْسَ عَائِشَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی بیٹی یا بہن کوپیار کرسکتا ہے
(١٧٩٤٩) حضرت حارث بن ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید (رض) نے کسی چیز کے بارے میں اپنی بہن سے مشورہ طلب کیا، انھوں نے اچھا مشورہ دیا تو انھوں نے اپنی بہن کے سر پر پیار دیا۔
(۱۷۹۴۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أیمن ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ اسْتَشَارَ أُخْتَہُ فِی شَیْئٍ فَأَشَارَتْ علیہ فَقَبَّلَ رَأْسَہَا۔ (ترمذی ۱۱۷۲۔ دارمی ۲۷۸۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لیے نہیں جاسکتے
(١٧٩٥٠) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ان عورتوں سے ملاقات کے لیے جایا جائے جن کے خاوند شہر میں نہیں ہیں۔
(۱۷۹۵۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُدْخلَ عَلَی الْمُغِیبَاتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৯৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن عورتوں کے خاوند شہر میں موجود نہ ہوں ان سے مردملاقات کے لیے نہیں جاسکتے
(١٧٩٥١) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ خبردار ! کوئی شخص غیر محرم عورت سے ملاقات نہ کرے، اور اگر دیور یا جیٹھ کے بارے میں پوچھو تو میں کہوں گا کہ وہ تو موت ہیں۔
(۱۷۹۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ وَمِسْعَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: أَلاَ لاَ یَلِجُ رَجُلٌ عَلَی امْرَأَۃٍ إلاَّ وَہِیَ ذَاتُ مَحْرَمٍ مِنْہُ ، وَإِنْ قِیلَ : حَمْوُہَا ؟ أَلاَ إنَّ حَمْوَہَا الْمَوْتُ۔
tahqiq

তাহকীক: