মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬২১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عورت کسی عورت کی شادی نہیں کراسکتی بلکہ نکاح کروانے کا اختیار مردوں کو ہے
(١٦٢١٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ عورت پیغام نکاح کے وقت حاضر نہ ہوگی اور نہ نکاح کر اسکتی ہے۔
(۱۶۲۱۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ مَوْلَی بَنِی ہَاشِمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : لاَ تَشْہَدُ الْمَرْأَۃُ ، یَعْنِی الْخِطْبَۃَ وَلاَ تُنْکِحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایک عورت اپنا نکاح خود کراسکتی ہے ؟
(١٦٢١٣) حضرت سعید بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت جابر بن زید کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کرادی۔ حضرت جابر بن زید نے فرمایا کہ تو مجھ سے یہ گفتگوکررہی ہے کہ تو نے زنا کیا ہے ! یہ سن کر اس عورت نے چیخ ماری اور اس کا رنگ بدل گیا پھر وہ چلی گئی۔
(۱۶۲۱۳) حدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، فَقَالَتْ : إنِّی زَوَّجْت نَفْسِی ، فَقَالَ : إنَّک لِتُحَدِّثِینِی أَنَّک زَنَیْت ؟ فَسَفَعَتْ برنَّۃ ثُمَّ انْطَلَقَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایک عورت اپنا نکاح خود کراسکتی ہے ؟
(١٦٢١٤) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ عورت اپنا نکاح نہیں کراسکتی، اسلاف کہا کرتے تھے کہ زانیہ وہ ہے جو اپنا نکاح خودکرادے۔
(۱۶۲۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ : لاَ تُنْکِحُ الْمَرْأَۃُ نَفْسَہَا ، وَکَانُوا یَقُولُونَ : إنَّ الزَّانِیَۃَ ہِیَ الَّتِی تُنْکِحُ نَفْسَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایک عورت اپنا نکاح خود کراسکتی ہے ؟
(١٦٢١٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۶۲۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایک عورت اپنا نکاح خود کراسکتی ہے ؟
(١٦٢١٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ فاحشہ عورتیں وہ ہوتی ہیں جو بغیر گواہی کے اپنا نکاح کرلیتی ہیں۔
(۱۶۲۱۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إنَّ الْبَغَایَا اللاَّئی یُنْکِحْنَ أَنْفُسَہُنَّ بِغَیْرِ بَیِّنَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢١٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ شادی کرانے سے پہلے عورتوں سے اجازت طلب کی جائے گی۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! وہ اس بات سے حیاء کریں گی ! حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بیوہ اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے، باکرہ سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے۔
(۱۶۲۱۷) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو مَوْلَی عَائِشَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تُسْتَأْمَرُ النِّسَائُ فِی أَبْضُعِہِنَّ ، قَالَتْ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّہُنَّ یَسْتَحْیِینَ ، قَالَ : الأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا ، وَالْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ فَسُکاتُہَا إقْرَارُہَا۔(بخاری ۶۹۴۶۔ مسلم ۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢١٨) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بیوہ اپنے نفس کی ولی سے زیادہ حق دار ہے، باکرہ سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے۔
(۱۶۲۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَمَالِکِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ وَلِیِّہَا ، وَالْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ وَصَمْتُہَا إقْرَارُہَا۔ (ترمذی ۱۱۰۸۔ ابوداؤد ۲۰۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢١٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی صاحبزادی کاپیغامِ نکاح آتا تو آپ اس کے پردہ والے کمرے کے پاس بیٹھ کر فرماتے کہ فلاں نے فلانی کے لیے پیغامِ نکاح بھیجا ہے۔ اگر وہ خاموش رہتیں تو وہ نکاح کرادیتے اور اگر وہ اپنے ہاتھ چبھوتیں تو آپ ان کی شادی نہ کراتے۔ یہ کہتے ہوئے راوی حضرت حفص نے اپنی انگشتِ شہادت کو ران میں چبھویا۔
(۱۶۲۱۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا خُطِبَ أَحَدٌ مِنْ بَنَاتِہِ جَلَسَ إلَی جَنْبِ خِدْرِہَا ، فَقَالَ : إنَّ فُلاَنًا یَخْطُبُ فُلاَنَۃً فَإِنْ سَکَتَتْ بِہِ زَوَّجَہَا ، وَإِنْ طَعَنَتْ بِیَدِہَا وَأَشَارَ حَفْصٌ بِیَدِہِ السَّبَّابَۃِ أَی یَطْعَنُ فِی فَخِذِہ لَمْ یُزَوِّجْہَا۔ (عبدالرزاق ۱۰۲۷۹۔ بزار ۱۴۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی اس وقت تک شادی نہیں کراسکتا جب تک اس سے اجازت طلب نہ کرلے۔
(۱۶۲۲۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ لاَ یُزَوِّجُ الرَّجُلُ ابنتہ حَتَّی یَسْتَأْمِرَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت اپنے باپ کی سرپرستی میں ہو تو وہ اس سے اجازت طلب نہیں کرے گا اور اگر وہ کسی اور کی سرپرستی میں ہو تو اس کا نکاح کرنے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا۔
(۱۶۲۲۱) حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: إذَا کَانَتِ الْمَرْأَۃُ فِی عِیَالِ أَبِیہَا لَمْ یَسْتَأْمِرْہَا، وَإِنْ کَانَتْ فِی غَیْرِ عِیَالِہِ اسْتَأْمَرَہَا إذَا أَرَادَ أَنْ یُنْکِحَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی باکرہ اور ثیبہ بیٹی کا نکاح کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا۔
(۱۶۲۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ عاصم، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ: یَسْتَأْمِرُ الرَّجُلُ ابْنَتَہُ فِی النِّکَاحِ الْبِکْرَ وَالثَّیِّبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٣) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ باپ کے لیے بیٹی کا نکاح ہر صورت میں کرانا جائز ہے، خواہ وہ باکرہ ہو یا ثیبہ اور خواہ اسے پسند ہو یا ناپسند۔
(۱۶۲۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : نِکَاحُ الأَبِ جَائِزٌ عَلَی ابْنَتِہِ ، بِکْرًا کَانَ ، أَوْ ثَیِّبًا ، کَرِہَتْ ، أَوْ لَمْ تَکْرَہْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٤) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ آدمی کے لیے اپنی ثیبہ بیٹی کا نکاح ایسی جگہ کرانا مکروہ نہیں جہاں نکاح کو وہ ناپسند سمجھتی ہو۔
(۱۶۲۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لاَ یُکْرِہُ الرَّجُلُ ابْنَتَہُ الثَّیِّبَ عَلَی نِکَاحٍ ہِیَ تَکْرَہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٥) حضرت قاسم اور حضرت سالم فرمایا کرتے تھے کہ جب باکرہ کے باپ نے اس کا نکاح کرادیا تو وہ طے ہوگیا خواہ اس کو ناپسندہو۔
(۱۶۲۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ الْقَاسِمُ وَسَالِمٌ یَقُولاَنِ : إذَا زَوَّجَ أَبُو الْبِکْرِ الْبِکْرَ فَہُوَ لاَزِمٌ لَہَا ، وَإِنْ کَرِہَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر باکرہ لڑکی کا باپ کسی سے اس کا نکاح کرانا چاہے اور وہ کسی اور سے نکاح کی خواہش مند ہو تو باپ کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹی کی خواہش کا احترام کرے اگر اس میں کوئی حرج نہ ہو۔ اگرچہ باپ کی پسند کے رشتے میں مہر زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ اور اگر لڑکی کا باپ اسے مجبور کرے تو وہ ایسا کرسکتا ہے۔
(۱۶۲۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : إِنَّ أَبُو الْبِکْرِ دَعَاہَا إلَی رَجُلٍ وَدَعَتْ ہِیَ إلَی آخَرَ ، قَالَ : یَتْبَعُ ہَوَاہَا إذَا لَمْ یَکُنْ بِہِ بَأْسٌ ، وَإِنْ کَانَ الَّذِی دَعَاہَا إلَیْہِ أَبُوہَا أَسْنی فِی الصَّدَاقِ أَخْشَی أَنْ یَقَعَ فِی نَفْسِہَا ، وَإِنْ أَکْرَہَہَا أَبُوہَا فَہُوَ أَحَقُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باپ کے سوا کوئی عورت کو نکاح پر مجبور نہیں کرسکتا۔
(۱۶۲۲۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : لاَ یُجْبِرُ عَلَی النِّکَاحِ إلاَّ الأَبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٨) حضرت عثمان بن عفان (رض) جب اپنی کسی بیٹی کا نکاح کرانا چاہتے تو اس کے پردے کے پاس بیٹھ جاتے اور فرماتے کہ فلاں تمہارا ذکر کررہا تھا۔
(۱۶۲۲۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ یُزَوِّجَ أَحَدًا مِنْ بَنَاتِہِ قَعَدَ إلَی خِدْرِہَا ، فَقَالَ إنَّ فُلاَنًا یَذْکُرُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٢٩) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ باکرہ عورت سے اجازت طلب کی جائے گی خواہ وہ اپنے والدین کے درمیان ہو۔
(۱۶۲۲۹) حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : تُسْتَأْمَرُ الْبِکْرُ ، وَإِنْ کَانَتْ بَیْنَ أَبَوَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا
(١٦٢٣٠) حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ ایک جوان عورت حضرت عائشہ (رض) کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میرے باپ نے میری شادی اپنے بھتیجے سے کرادی ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے اپنی غربت کو دور کرسکے۔ مجھے یہ نکاح ناپسند ہے۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائیں تو فیصلہ فرمائیں گے۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، آپ سے ساری بات کا ذکر کیا گیا تو آپ نے اس کے والد کو بلا بھیجا۔ آپ نے فیصلے کا اختیار اس عورت کو دے دیا۔ اس پر اس عورت نے کہا کہ اگر فیصلے کا اختیار مجھے ہے تو میں اپنے والد کے کئے گئے نکاح کو جائز قرار دیتی ہوں۔ میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ کیا عورتوں کو کوئی حق ہوتا ہے یا نہیں ؟
(۱۶۲۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ کَہْمَسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ قَالَ : جَائَتْ فَتَاۃٌ إلَی عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : إنَّ أَبِی زَوَّجَنِی من ابْنِ أَخِیہِ لِیَرْفَعَ بی خَسِیسَتَہُ وَإِنِّی کَرِہْت ذَلِکَ ، فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ : انْتَظِرِی حَتَّی یَأْتِیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَائَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إلَی أَبِیہَا ، فَجَعَلَ الأَمْرَ إلَیْہَا ، فَقَالَتْ : أَمَّا إذَا کَانَ الأَمْرُ إلَیَّ فَقَدْ أَجَزْت مَا صَنَعَ أَبِی ، إنَّمَا أَرَدْت أَنْ أَعْلَمَ ہَلْ لِلنِّسَائِ مِنَ الأَمْرِ شَیْئ؟۔ (احمد ۶/۱۳۶۔ دارقطنی ۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یتیم لڑکی سے نکاح کرانے کے لیے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کا اقرار اس کی خاموشی ہے
(١٦٢٣١) حضرت سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ یتیم لڑکی سے نکاح کی اجازت طلب کی جائے گی اور اس کا اقرار اس کی خاموشی ہے۔
(۱۶۲۳۱) حدَّثَنَا سُفیَان بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : عَنْ سَعِیدٍ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تُسْتَأْمَرُ الْیَتِیمَۃُ فِی نَفْسِہَا وَصَمْتُہَا إقْرَارُہَا۔ (عبدالرزاق ۱۰۲۹۵)
tahqiq

তাহকীক: