মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫১৫২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٣) حضرت علی بن عبداللہ بن علی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ انھوں نے حضرت معاویہ کو منبر پر کہتے سُنا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ریشم اور سونے کو پہننے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۵۱۵۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُسَیْنٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَلِیٍّ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبِی ، أَنَّہُ سَمِعَ مُعَاوِیَۃَ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ ، یَقُولُ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِیرِ وَالذَّہَبِ۔ (احمد ۴/۹۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৫৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٤) حضرت حمید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس سے ریشم کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہم اس کے شر سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں، ہم یہ بات سُنا کرتے تھے کہ جو آدمی اس کو دنیا میں پہنے گا تو وہ آخرت میں اس کو نہیں پہنے گا۔
(۲۵۱۵۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الْحَرِیرِ ؟ فَقَالَ : نَعُوذُ بِاللَّہِ مِنْ شَرِّہِ ، کُنَّا نَسْمَعُ أَنَّہُ مَنْ لَبِسَہُ فِی الدُّنْیَا ، لَمْ یَلْبَسْہُ فِی الآخِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৫৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٥) حضرت عطائ، حضرت طاؤس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ریشم کے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۵۱۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ لُبْسَ الْحَرِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৫৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٦) حضرت یونس، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ تھوڑے ریشم اور زیادہ ریشم کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۵۱۵۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ کَانَ یَکْرَہُ قَلِیلَ الْحَرِیرِ وَکَثِیرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৫৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٧) حضرت حصین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک تحریر لکھی، تم لوگ ریشم میں سے صرف وہ کپڑا پہنو جس کا تانا روئی کا یا کتان کا ہو۔
(۲۵۱۵۷) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : لاَ تَلْبَسُوا مِنَ الْحَرِیرِ إِلاَّ مَا کَانَ سَدَاہُ قُطْنًا ، أَوْ کَتَّانًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৫৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٨) حضرت علی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک خالص (ریشم کا) جوڑا دیا، چنانچہ میں اس کو پہن کر نکلا تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ مبارک میں آثارغضب دیکھے حضرت علی کہتے ہیں پس میں نے اس جوڑے کو اپنی عورتوں کے درمیان تقسیم کردیا۔
(۲۵۱۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْن مَیْسَرَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَسَانِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُلَّۃً سِیَرَائَ فَرَحْتُ فِیہَا ، فَرَأَیْت الْغَضَبَ فِی وَجْہِہِ ، قَالَ : فَشَقَقْتہَا بَیْنَ نِسَائِی۔ (بخاری ۵۸۴۰۔ ۹۶۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৫৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
(٢٥١٥٩) حضرت ابو سعید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جس شخص نے دنیا میں ریشم پہنا تو وہ شخص آخرت میں ریشم نہیں پہنے گا۔
(۲۵۱۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ السَّرَّاجِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : مَنْ لَبِسَ الْحَرِیرَ فِی الدُّنْیَا ، لَمْ یَلْبَسْہُ فِی الآخِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৫৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٠) حضرت مرزوق بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو فرقد کہتے ہیں میں نے حضرت ابو موسیٰ کی زین پر دیباج اور ریشم دیکھا۔
(۲۵۱۶۰) حَدَّثَنَا رَیْحَانُ بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مَرْزُوقِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ أَبُو فَرْقَدٍ : رَأَیْتُ عَلَی تَجَافِیفِ أَبِی مُوسَی الدِّیبَاجَ وَالْحَرِیرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦١) حضرت ہشام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کے پاس ایک قباء تھی، جو دیباج سے تیار شدہ تھی جس کو وہ جنگ میں پہنتے تھے۔
(۲۵۱۶۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ لأَبِی یَلْمَقُ مِنْ دِیبَاجٍ یَلْبَسُہُ فِی الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٢) حضرت لیث، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : اگر یہ جُبہ یا اسلحہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۵۱۶۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ إِذَا کَانَ جُبَّۃً ، أَوْ سِلاَحًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٣) حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ دوران جنگ ریشم پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۵۱۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِلُبْسِ الْحَرِیرِ فِی الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٤) حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک نے انھیں خبر دی کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زبیر بن عوام اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کو ریشم کی قمیصیں پہننے کی اجازت دی بوجہ ان کو خارش کی بیماری کے۔
(۲۵۱۶۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَنْبَأَہُمْ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، وَلِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِی قَمِیصَیْنِ مِنْ حَرِیرٍ ، مِنْ وَجَعٍ کَانَ بِہِمَا ، حِکَّۃٍ۔ (بخاری ۲۹۱۹۔ مسلم ۱۶۴۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٥) حضرت ولید بن ہشام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن محیریز کو خط لکھا اور میں نے ان سے دارالحرب میں قباء اور ریشم پہننے کے بارے میں سوال کیا ؟ راوی کہتے ہیں پس انھوں نے لکھا جس چیز کو تم ناپسند کرتے ہو اس کو تم قتال کے وقت جبکہ تم اپنے آپ کو شہادت کے لیے پیش کرتے ہو اور زیادہ ناپسند کرو۔
(۲۵۱۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَتَبْتُ إِلَی ابْنِ مُحَیرِیز أَسْأَلُہُ عَنْ لُبْسِ الْیَلاَمِقِ وَالْحَرِیرِ فِی دَار الْحَرْبِ ؟ قَالَ : فَکَتَبَ : أَنْ کُنْ أَشَدَّ مَا کُنْتُ کَرَاہِیَۃً لِمَا تُکْرَہُ عِنْدَ الْقِتَالِ ، حِینَ تُعَرِّضُ نَفْسَک لِلشَّہَادَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٦) حضرت ابو مکین، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس کو جنگ میں بھی ناپسند کرتے تھے اور کہتے تھے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ شہادت کے لیے نہیں ہوگی۔
(۲۵۱۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَکِینٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ فِی الْحَرْبِ ، وَقَالَ : أَرْجَی مَا یَکُونُ لِلشَّہَادَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٧) حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے جنگ کے دوران دیباج پہننے سے متعلق سوال کا ا ؟ تو انھوں نے فرمایا : وہ لوگ دیباج کہاں سے لیں گے ؟
(۲۵۱۶۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ لُبْسِ الدِّیبَاجِ فِی الْحَرْبِ ؟ فَقَالَ: مِنْ أَیْنَ کَانُوا یَجِدُونَ الدِّیبَاجَ ؟
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٨) حضرت سوید بن غفلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ یرموک میں حاضر تھے۔ راوی کہتے ہیں ہمارا سامنا حضرت عمر سے ہوگیا۔ جبکہ ہم پر دیباج اور ریشم تھا تو حضرت عمر نے ہمیں پتھر مارنے کا حکم دیا۔ ہم نے (دل میں) کہا انھیں ہمارے طرف سے کیا بات پہنچی ہے ؟ راوی کہتے ہیں پھر ہم نے اس لباس کو اتار دیا اور ہم نے کہا : انھیں ہماری ہیئت پسند نہیں آئی۔ پھر جب ہمارا سامنا حضرت عمر سے ہوا تو انھوں نے ہمیں مرحبا کہا اور فرمایا : تم لوگ میرے پاس (پہلے) اہل شرک کی ہیئت میں آئے تھے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ تم سے پہلوں کے لیے بھی دیباج اور ریشم سے راضی نہ تھے۔
(۲۵۱۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃً ، قَالَ : شَہِدْنَا الْیَرْمُوکَ ، قَالَ : فَاسْتَقْبَلَنَا عُمَرُ وَعَلَیْنَا الدِّیبَاجُ وَالْحَرِیرُ ، فَأَمَرَ بِرَمْیِنَا بِالْحِجَارَۃِ ، قَالَ : فَقُلْنَا : مَا بَلَغَہُ عَنَّا ؟ قَالَ : فَنَزَعْنَاہُ وَقُلْنَا : کَرِہَ زِیَّنَا ، فَلَمَّا اسْتَقْبَلْنَاہُ رَحَّبَ بِنَا ، وَقَالَ : إِنَّکُمْ جِئْتُمُونِی فِی زِیِّ أَہْلِ الشِّرْکِ ، إِنَّ اللَّہَ لَمْ یَرْضَ لِمَنْ قَبْلَکُمُ الدِّیبَاجَ ، وَلاَ الْحَرِیرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دوران جنگ عذر والے شخص کو ریشم پہننے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات اس کوناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٦٩) حضرت انس سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی حضرت زینب کو خالص ریشم کی قمیص پہنے دیکھا۔
(۲۵۱۶۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی زَیْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَمِیصَ حَرِیرٍ سِیَرَائَ۔ (ابن ماجہ ۳۵۹۸۔ نسائی ۹۵۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৬৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو عورتوں کے لیے (بھی) ریشم کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٥١٧٠) حضرت امیہ بنت زید سے روایت ہے کہ ان کے والد ان کے پاس ان کے گھر میں آئے جبکہ انھوں نے ریشم کی قمیص پہن رکھی تھی تو وہ غصہ کھا کر باہر آگئے۔
(۲۵۱۷۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِی حَمَادَۃُ ، عَنْ أُنَیْسَۃَ بِنْتِ زَیْدٍ ؛ أَنَّ أَبَاہَا دَخَلَ عَلَیْہَا فِی بَیْتِہَا وَعَلَیْہَا قَمِیصٌ مِنْ حَرِیرٍ ، فَخَرَجَ وَہُوَ مُغْضَبٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৭০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧١) حضرت عمر سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا : اس (ریشم) سے صرف اتنی مقدار درست ہے۔ ایک انگلی، دو انگلیاں، تین انگلیاں یا چار انگلیاں۔
(۲۵۱۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ قَالَ : لاَ یَصْلُحُ مِنْہُ إِلاَّ ہَکَذَا ؛ إِصْبَعًا ، أَوْ إِصْبَعَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثَۃً ، أَوْ أَرْبَعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫১৭১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کپڑے میں ریشم میں سے نشانی لگانے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٧٢) حضرت زر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا : تم لوگ ریشم میں سے ایک یا دو انگلیاں ہی پہنو۔
(۲۵۱۷۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ تَلْبَسُوا مِنَ الْحَرِیرِ إِلاَّ إِصْبَعَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثۃ۔
tahqiq

তাহকীক: